data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ملک میں چینی کی قیمتیں ایک بار پھر عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں، اور وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق فی کلو چینی کی قیمت 195 روپے تک جا پہنچی ہے۔ شہری مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں اور مختلف شہروں میں چینی کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

اسلام آباد میں فی کلو چینی کی سب سے زیادہ قیمت 195 روپے ریکارڈ کی گئی، راولپنڈی، کراچی اور پشاور میں یہ قیمت 190 روپے تک جا پہنچی ہے۔ کوئٹہ میں چینی 186 روپے، خضدار اور سیالکوٹ میں 185 روپے، جبکہ حیدرآباد، بہاولپور، اور ملتان میں 180 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

سکھر اور لاڑکانہ میں چینی کی قیمت 175 روپے، جبکہ بنوں اور دیگر شہروں میں بھی 180 روپے فی کلو تک دیکھی گئی ہے۔ ان بلند قیمتوں کے پیش نظر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے 7 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی درآمد کی جائے گی۔

حکام کے مطابق 2 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن خام چینی کی درآمد کی منظوری کابینہ دے گی، جب کہ 5 لاکھ میٹرک ٹن ریفائن چینی کی درآمد کی اصولی منظوری پہلے ہی دی جاچکی ہے۔ وزارت فوڈ سیکیورٹی کے مطابق اس اقدام کا مقصد چینی کی فراہمی بڑھا کر قیمتوں کو قابو میں لانا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: چینی کی قیمت میں چینی فی کلو

پڑھیں:

روسی خاتون کا 3 لاکھ 41 ہزار روپے میں اپنی روح بیچنے کا دعویٰ، خون سے دستخط

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماسکو : روس میں ایک غیر معمولی اور متنازع واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔

ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے محض 100,000 روبلز، یعنی تقریباً 3 لاکھ 41 ہزار پاکستانی روپے کے عوض اپنی روح بیچ ڈالی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک شخص نے ٹیلی گرام پر ایک عجیب و غریب اشتہار دیا کہ جو بھی اپنی روح اسے فروخت کرے گا، اسے نقد رقم دی جائے گی۔

اس اعلان کے بعد خاتون نے نہ صرف معاہدے پر دستخط کیے بلکہ ان دستخطوں کے لیے اپنے خون کا استعمال بھی کیا۔ بعدازاں اس معاہدے کی تصویر اس نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ خاتون کے مطابق رقم ملنے کے بعد اس نے اس پیسے سے کھلونے کی گڑیاں خریدیں اور ایک کنسرٹ کا ٹکٹ بھی حاصل کیا۔

دلچسپ پہلو یہ ہے کہ کئی رپورٹس کے مطابق یہ معاملہ کسی “سوشل ایکسپیرمنٹ” یا مذاق کا حصہ بھی ہوسکتا ہے اور حقیقت میں نہ تو روح کی خرید و فروخت ممکن ہے اور نہ ہی اس کی کوئی قانونی حیثیت ہے، تاہم سوشل میڈیا پر یہ کہانی بڑے پیمانے پر زیرِ بحث ہے اور کئی صارفین اس پر طنزیہ تبصرے کر رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ اسے انسانی نفسیات اور شہرت حاصل کرنے کی خواہش سے جوڑ رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق “روح بیچنا” جیسی اصطلاحات عموماً استعارہ یا تشبیہ کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں، جیسے کوئی شخص اپنے مفاد کے لیے اپنے اصولوں سے پیچھے ہٹ جائے، لیکن اس کیس نے آن لائن دنیا میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ انسان کس حد تک توجہ حاصل کرنے یا تجربے کے نام پر حدیں عبور کرسکتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ اس طرح کے غیر معمولی معاہدے نے عالمی میڈیا اور انٹرنیٹ صارفین کو حیران کیا ہو، مگر اس بار خاتون کے خون سے کیے گئے دستخط نے معاملے کو مزید سنجیدہ اور خوفناک رنگ دے دیا ہے۔ اس واقعے کی سچائی اب بھی مشکوک ہے، لیکن اتنا ضرور ہے کہ اس نے روس سے باہر دنیا بھر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب شہرت حاصل کر لی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شوگر ملز ایسوسی ایشن کا چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کا عندیہ
  • سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا
  • سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، 4 لاکھ فی تولہ چھونے کے قریب
  • دو دن کے وقفے کے بعد عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا پھر مہنگا ہو گیا
  • روسی خاتون کا 3 لاکھ 41 ہزار روپے میں اپنی روح بیچنے کا دعویٰ، خون سے دستخط
  • ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کیلئے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمت بڑھ گئی
  • آٹے کی قیمتوں میں اضافہ حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے، ریحان راجپوت
  • مہنگائی کے اعداد وشمارجاری ، 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
  • مہنگائی کے اعداد وشمار، 18 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 14 اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
  • ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے برقرار