سونا ایک بار پھر سب کی پہنچ سے باہر؟ تازہ قیمت جان کر ہوش اُڑ جائیں گے! WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 8600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 8600 روپے اضافے کے بعد 348000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 7373 روپے اضافے کے بعد 298353 روپے کا ہو گیاہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 273500 روپے ہوگئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 86 ڈالر اضافے کے بعد 3310 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

عید الاضحیٰ پر قربانی کے اوزاروں کی مانگ میں اضافہ، دکانوں پر رش

کراچی:

عید الاضحیٰ پر شہریوں کی بڑی تعداد نے قربانی سے متعلق نئے اوزار خریدے اور پرانے اوزاروں پر پر دھاریں لگوالیں۔

اس حوالے سے قربانی کے اوزاروں کو تیز کرنے اور فروخت کی دکانوں پر رش رہا۔ الکرم اسکوائر میں قربانی کے اوزار فروخت اور تیز کرنے کی دکان کے مالک محسن علی نے بتایا کہ عید الاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی میں بغدے، مختلف اقسام کی چھریاں اور ان کو دھار لگانے کے لیے خصوصی سیخ استعمال ہوتی ہے۔

قصابوں کے لیے یہ اوزار آرڈر پر بنائے جاتے ہیں۔ گھریلو استعمال کے نئے اوزار کی قیمتوں میں 100 سے 400 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ مختلف اقسام کی چھریاں 400 روپے سے 2500 روپے یا اس سے زائد میں فروخت کی جارہی ہیں۔

بغدے کی قیمت 800 سے 3000 روپے تک رہی۔ زیادہ تر شہریوں نے پرانے اوزاروں کو تیز کرایا ہے۔ ان اوزاروں کو تیز کرنے کیلئے فی کس دھار ریٹ 150 سے 200 روپے تک وصول کیا جارہا ہے۔

کئی شہریوں نے 3000 ہزار تک مالیت کے قربانی کا گوشت بنانے کے اوزار خریدے ہیں جبکہ پرانے اوزاروں پر دھاریں عید سے قبل لگاوالی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نیا مالی سال؛ دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافہ، قرض ادائیگی پر 6200 ارب خرچ ہوں گے
  • مہنگائی تھمی نہیں؛ اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام سال بھر پریشان رہے
  • چیئرمین سینیٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر مسلم لیگ ن کا حیران کن ردعمل آگیا
  • چیئرمین سینیٹ اورسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافہ، اب ماہانہ تنخواہ کتنی ہوگی؟ پتہ چل گیا
  • بجٹ 2025-26: سرکاری ملازمین کو تنخواہ اور پنشن میں کتنے اضافے کی توقع رکھنی چاہیے؟
  • آئی ایم ایف کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کیلئے سخت شرائط
  • سپیکر قومی اسمبلی و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ میں 500 فیصد اضافہ
  • ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کا رجحان
  • رواں سال ملک بھر میں 69 لاکھ 77 ہزار 565 جانوروں کی قربانی متوقع
  • عید الاضحیٰ پر قربانی کے اوزاروں کی مانگ میں اضافہ، دکانوں پر رش