2025-09-18@22:09:21 GMT
تلاش کی گنتی: 119
«سرینا ہوٹل کا»:
(نئی خبر)
پاکستان ان دنوں ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز کی میزبانی کررہا ہے، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان آئی ہوئی ہیں، مہمان ٹیموں کی آمد کی وجہ سے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے باعث لاہور میں ٹریفک کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں لاہور میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل پر بعض اراکین پھٹ پڑے، تحریک استحکام پارٹی کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی نے ایوان میں کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ ہونا پاکستان کے لیے اعزاز کی بات مگر اس کے باعث ٹریفک کا حال قابل قبول نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بڑی پیشرفت، پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں 20 سال بعد میچ کروانے کی تیاریاں لاہور میں اس وقت میچز نہیں ہو...
محکمہ صنعت و تجارت اور انٹرنیشنل ریڈیسن ہوٹل گروپ کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا۔معاہدے کی رُو سے پنجاب میں ہاسپٹلیٹی اور ہوٹل انڈسٹری میں نئی سرمایہ کاری لائی جائے گی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور ریڈیسن گروپ کے سی ای او علیم ملک نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ انٹرنیشنل ریڈیسن گروپ پنجاب میں ہاسپٹلیٹی اور ہوٹل انڈسٹری میں سرمایہ کاری کرے گا۔معاہدے کی رُو سے سیاحت، ہاسپٹیلٹی اور ہوٹل انڈسٹری میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے مل کر کام کیا جائے گا۔ سیاحت، ہاسپٹیلٹی اور ہوٹل انڈسٹری میں روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے تربیت، انٹرن شپ مشترکہ تحقیق کے اقدامات کئے جائیں گے۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تکنیکی معاونت...
برطانوی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں عالی شان ریسٹورنٹس اور ہوٹل وغیرہ بنانے کی تجویز سب سے پہلے ٹرمپ کے یہودی سرمایہ کار داماد جیرڈ کشنر نے پچھلے سال فروری میں مصری پروفیسر طارق مسعود کو انٹرویو میں دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ غزہ کا ساحل بہت خوبصورت ہے اور وہاں لگژری ریسٹورنٹ اور ولاز بن جائیں تو دنیا بھر سے لاکھوں سیاح آئیں گے۔ یاد رہے جیرڈ رئیل اسٹیٹ کمپنی کا مالک ہے۔ ان کی کمپنی سربیا اور البانیہ کے جنگ سے تباہ حال علاقوں میں لگڑری ولاز بنا رہی ہے۔ اب غزہ اس کی نگاہوں کا مرکز بن چکا ہے۔ اس کی زمین پہ قابض ہو کر وہ اربوں ڈالر کمانے...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی ریاست کولوراڈو کے دارالحکومت ڈینور میں 9 ملین ڈالر (23 ارب سے زائد) کا ایک ہوٹل صرف 10 ڈالر (2700 روپے) میں فروخت ہورہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی رپورٹ کے مطابق اس انتہائی کم قیمت کے پیچھے ایک شرط بھی رکھی گئی ہے وہ یہ کہ خریدار کو پوری عمارت کی تزئین و آرائش اور بے گھر افراد کے لیے ہوٹل کو رہائش گاہ میں تبدیل کرنے پر رضامند ہونا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق ڈینور شہر نے سال 2023 میں Stay Inn کے نام سے ایک سابقہ ہوٹل 9 ملین ڈالر میں خریدا۔ شہر نے چند چھوٹی اصلاحات کیں، لیکن عمارت پر تاحال بہت زیادہ کام کی ضرورت...
ڈینور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)امریکی ریاست کولوراڈو کے دارالحکومت ڈینور میں 9 ملین ڈالر (23 ارب سے زائد)کا ایک ہوٹل صرف 10 ڈالر(2700 روپی)میں فروخت ہورہا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی رپورٹ کے مطابق اس انتہائی کم قیمت کے پیچھے ایک شرط بھی رکھی گئی ہے وہ یہ کہ خریدار کو پوری عمارت کی تزئین و آرائش اور بے گھر افراد کے لیے ہوٹل کو رہائش گاہ میں تبدیل کرنے پر رضامند ہونا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق ڈینور شہر نے سال 2023 میں Stay Inn کے نام سے ایک سابقہ ہوٹل 9 ملین ڈالر میں خریدا۔ شہر نے چند چھوٹی اصلاحات کیں، لیکن عمارت پر تاحال بہت زیادہ...
کابل (انٹرنیشنل ڈیسک ) افغانستان کی حکومت نے کابل کے سرینا ہوٹل کا کنٹرول سنبھالنے کے ایک ہفتے بعد انتظام جرمن کمپنی کے حوالے کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سرینا ہوٹل کا نام تبدیل کر کے کابل گرینڈ ہوٹل رکھ دیا گیا ہے۔ جرمن کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو کے مطابق ہوٹل کا انتظام اب سنڈریلا انٹرنیشنل گروپ سنبھالے گا۔ جرمن کمپنی افغانستان میں 20 سال سے کام کر رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق نیلامی کے ذریعے ہوٹل کا انتظام 10 سالہ معاہدے کے تحت سنبھالا ہے۔ یاد رہے کہ طالبان نے گزشتہ ہفتے ہی سرینا ہوٹل کابل کا کنٹرول سنبھالا تھا۔
افغانستان کی طالبان حکومت نے کابل کے مشہور سرینا ہوٹل کا انتظام سنبھال لیا ہے، ’سرینا‘ ہوٹل 20 سال سے سروسز فراہم کر رہا ہے جو زیادہ تر کاروباری حضرات، تاجروں اور غیرملکی مہمانوں میں مقبول ہے۔ سرینا ہوٹل کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں سرینا ہوٹل جو ایک لگژری پراپرٹی ہے کو طالبان نے افغان شورش کے دوران نشانہ بنایا تھا۔ افغان دارالحکومت کابل میں سرینا ہوٹل آغا خان فنڈ فاراکنامک ڈیولپمنٹ کے تحت تقریبا 20 سال سے چلایا جا رہا تھا جہاں اکثرتاجر، کاروباری حضرات اور غیر ملکی مسافر ٹھہرتے تھے۔ سرینا کی جانب سے جمعہ کی شب جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل...
پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون کو ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان نے کمرہ دینے سے انکار کردیا۔امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کو واپس بھیجنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں، وہ گارڈن میں نوجوان کے فلیٹ کی عمارت سے نکل کر نرسری کے قریب گیسٹ ہاؤس پہنچ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس مالکان نے خاتون کو کمرہ دینے سے انکار کردیا، امریکی خاتون کو فلاحی ادارے کے حوالے کر دیا۔کیس کا پس منظر:۔خیال رہے کہ اونیجا اینڈریو رابنس نامی خاتون کو کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوگئی تھی۔یہ خاتون سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا ہوئی، 2 بچوں کی ماں امریکی خاتون 11...
سجاول (نمائندہ جسارت) گزشتہ رات سجاول/ چوہڑ جمالی اور جاتی مین چوک شیل پیٹرول پمپ کے برابر میں ہوٹل پر 2 موٹر سائیکل، چنگچی رکشا اور ہائی رف میں 17 افراد نے لاٹھیوں، کلہاڑیوں اور لوہے کے آلات سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ہوٹل مالک محمد خان اور اس کے بیٹے عبدالخالق شدید زخمی ہوگئے، جھگڑے کا سبب معلوم نہ ہو سکا، پولیس ہوٹل کے برابر میں ہوتے ہوئے بھی حملہ آوروں کے خلاف کارروائی نہ کر سکی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے ہوٹل ’مووین پِک‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو اپنے پاؤں پہ کھڑا کرنے کے لیے دن رات کوشش کررہے ہیں اور پاکستان میں ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت مہنگائی کی شرح 5 فیصد سےکم ہے، بینکوں کے پالیسی ریٹ 13 فیصد ہے، ملک کی ایکسپورٹس بڑھ رہی ہیں اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوششوں سے آئی ٹی، زراعت اور معدنیات کے شعبے میں ترقی کریں گے، صنعتوں کی ترقی کے لیے بجلی کی قیمتیں کم کرنا ضروری ہے اور اس کے لیے ہم...
سہون (نمائندہ جسارت) دادو روڈ پر واقع مرجان ہوٹل میں ایل پی جی گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوٹل مالک وسیم سولنگی سمیت کام کرنے والے 8 مزدور زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں وزیر علی، محمد حنیف، انتظار علی شاہ، نوید احمد، عابد سولنگی، قاسم کھوسو، نصیر ابڑو شامل ہیں جنہیں فوری سید عبداللہ میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 کی حالت نازک ہونے کے باعث ایل ایم سی یو جامشورو منتقل کیا گیا۔ دھماکے کی شدت اتنی زور دار تھی کہ ہوٹل کی پارکنگ میں کھڑی گاڑیون کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کے فوری بعد اسسٹنٹ کمشنر وقاص ملوک جائے وقوع پہنچے، اور متاثرہ جگہ کی بحالی کے لیے کام کی نگرانی کی، جبکہ ایس ایچ او سہون مقدمہ...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی ای) کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے عملے نے شاہراہ فیصل پر ایئرپورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب اسلم ہوٹل پر چھاپہ مار کر 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔(جاری ہے) ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے 7 افراد میں سے 3 انسانی اسمگلر بتائے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق زیر حراست افراد میں سے 4 مسافر ہیں جنہیں انسانی اسمگلرز نے عراق بھیجنے کے لیے بھاری رقم وصول کی تھی اور انہیں بیرون ملک بھیجنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ایجنٹوں اور مسافروں کو اے ایچ ٹی سی منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید...
انقرہ(رپورٹ شبانہ ایاز ) بولو میں ایک ہوٹل میں لگنے والی تباہ کن آگ کے تناظر میں ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے ترک قوم کے ساتھ تعزیت اور اظہار یکجہتی کے لیے بولو کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی قوم کی جانب سے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے لیے دلی تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ ہر حال میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی شاندار تاریخ رکھتے ہیں، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم خوشی اور درد بانٹتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس المناک واقعے پر پوری پاکستانی قوم غمزدہ ہے۔ اے ایف اے...
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے عملے نے شاہراہ فیصل پر ایئرپورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب اسلم ہوٹل پر چھاپہ مار کر 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے 7 افراد میں سے 3 انسانی اسمگلر بتائے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق زیر حراست افراد میں سے 4 مسافر ہیں جنہیں انسانی اسمگلرز نے عراق بھیجنے کے لیے بھاری رقم وصول کی تھی اور انہیں بیرون ملک بھیجنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ایجنٹوں اور مسافروں کو اے ایچ ٹی سی منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
کراچی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر بلوچستان اسمبلی کے پرنٹڈ مونوگرام والے ٹشو پیپر کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سیکرٹری بلوچستان اسمبلی نے فوری ایکشن لے لیا۔ سیکرٹری بلوچستان اسمبلی ظاہر شاہ کاکڑ نے کراچی میں موجود ٹیم کو نجی ہوٹل بھجوا دیا، جس کے بعد ہوٹل مالک اور سپلائرکی ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں۔ ویڈیو میں ہوٹل مالک نے سپلائر کا نام شکیل احمد بتایا، سپلائر نے ہوٹل کو بلوچستان اسمبلی کے مونوگرام والے ٹشو بکس فروخت کرنے کا انکشاف کیا۔ سیکرٹری بلوچستان اسمبلی کے مطابق ٹینڈر لینے والی کمپنی نے ڈیمانڈ سے زائد ٹشو اور بکس پرنٹ کئے تھے، نجی کمپنی نے زائد پرنٹ ہونے والے ٹشو بکس سستے داموں ہوٹل مالک کو فروخت کئے تھے۔ سیکرٹری ظاہر شاہ...
بلوچستان اسمبلی کے ٹشو پیپرز کراچی کے ایک ہوٹل میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔بلوچستان اسمبلی کے ٹشو پیپرز کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈبوں پر اردو اور انگریزی میں بلوچستان اسمبلی لکھا ہوا ہے۔دوسری طرف ویڈیو سامنے آنے پر سیکریٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی سیکریٹریٹ کی ٹیم تحقیقات کےلیے کراچی پہنچ گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی کےلیے ٹشو پیپرز کا ٹھیکہ کراچی کی ایک کمپنی کو دیا گیا تھا، مذکورہ کمپنی اور ہوٹل انتظامیہ سے تحقیقات کی جارہی ہے۔سیکریٹری بلوچستان اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ ٹشو پیپرز سے متعلق تحقیقات کے بعد ذمے داران کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
بلو چستان پاکستان کا ایک ایسا منفرد صوبہ ہے، جہاں مختلف اقوام رہائش پذیر ہیں ۔یہاں بسنے والی ہر قوم اپنی ثقافت، روایات، تہذیب و تمدن اور کھانوں کی وجہ سے ایک الگ مقام رکھتا ہے۔ صوبے میں پشتون بڑی تعداد میں آباد ہیں، جن کی ثقافت سب سے نمایاں ہے، تب ہی پشتونوں کے کھانے صوبے بھر میں پسند کیے جاتے ہیں ۔ سرد موسم ہو اور ایسے میں روایتی پشتون پکوان لاندھی کا ذکر نہ ہو، ایسا ممکن ہی نہیں ہے۔ یوں تو لاندھی کو پہلے گھروں میں تیار کیا جا تا تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ پکوان ہوٹلوں تک بھی پہنچ گیا ہے۔ کوئٹہ شہر کے وسط میں مقامی تاجر نے ایک ایسا ہوٹل...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کے طور پر ارنسٹ اینڈ ینگ کی خدمات ایک بار پھر حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ 2ماہ قبل ہی وزیر نج کاری عبدالعلیم خان نے مذکورہ ادارے کی نج کاری کے معاملے میں اس کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نج کاری میں جمعرات کے روز سیکریٹری نج کاری کمیشن عثمان باجوہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پی آئی اے کے نجکاری کے معاملے میں ارنسٹ اینڈ ینگ کی خدمات کو فی الحال اس سال بھی برقرار رکھا جائے گا، اس کے علاوہ پی آئی اے کی...