2025-09-19@04:05:42 GMT
تلاش کی گنتی: 111

«سینکڑوں ڈرونز»:

(نئی خبر)
    ڈونلڈ ٹرمپ کے پریس سیکرٹری نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے کچھ ہی دنوں میں ایک بڑے آپریشن میں 538 تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے اور سینکڑوں کو ڈی پورٹ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر کے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پریس سیکرٹری نے کہا ہے کہ امریکی حکام نے کچھ ہی دنوں میں ایک بڑے آپریشن میں 538 تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے اور سینکڑوں کو ڈی پورٹ کیا ہے۔ کیرولین لیویٹ نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے 538 نے غیر قانونی جرائم پیشہ تارکین وطن کو گرفتار...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جنوری 2025ء) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کیرولین لیوِٹ نے لکھا، ''ٹرمپ انتظامیہ نے 538 غیر قانونی تارکین وطن مجرموں کو گرفتار کیا ہے۔‘‘ انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ 'سینکڑوں‘ کو ملٹری ایئرکرافٹ کے ذریعے ملک بدر کیا گیا ہے: ''تاریخ کا سب سے بڑا ملک بدری کا آپریشن اچھے طریقے سے جاری ہے۔ جو وعدے کیے گئے، ان پر عمل کیا گیا۔‘‘ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی امیگریشن کے خلاف کریک ڈاؤن کا وعدہ کیا تھا اور اپنی دوسری مدت کا آغاز امریکہ میں داخلے کو طریقہ کار میں تبدیلی کے لیے کئی ایگزیکٹیو آرڈرز...
    اسلام آباد پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران درجنوں اشتہاریوں سمیت سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس میں اکھاڑ پچھاڑ، ایس ایچ او کی تنزلی ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سنگین جرائم  میں ملوث 49 اشتہاریوں سمیت 103 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمان سے 23پستول،05 رائفلیں، بندوقیں معہ ایمونیشن اور آہنی مکا برآمد ہوا ہے۔ اسلام آباد پولیس کی خصوصی آگاہی مہم ’نشہ اب نہیں‘ جاری اسلام آباد کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے خصوصی آگاہی مہم ’نشہ اب نہیں‘ کے تحت 24 گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں سے 4 ہزار 325 گرام چرس،2 ہزار 552 گرام ہیروئن ،1 ہزار 91 گرام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جنوری 2025ء) ایک امریکی عہدے دار اور پناہ گزینوں کی آباد کاری کے ایک معروف گروپ کے حامی نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کے تحت تقریباً 1600 افغان شہریوں، جنہیں واشنگٹن نے امریکہ میں آباد ہونے کے لیے کلیئر کر دیا تھا، کی پروازیں منسوخ ہو گئی ہیں۔ صدارتی حکم نامے کے متاثرین میں امریکی فوج میں فعال اہلکاروں کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد مزید لاکھوں افغانوں نے پاکستان میں پناہ لی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی سابق فوجیوں اور ایڈوکیسی گروپوں کے اتحاد کے سربراہ شان وان ڈائیور اور ایک امریکی عہدے دار نے نام نہ ظاہر کرنے...
    ایک ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا ہے اور فرانس کے شہر پیرس میں Gaîté Lyrique تھیٹر پر بے گھر تارکین وطن نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ یہ قبضہ اس وقت شروع ہوا جب تھیٹر نے "فرانس میں پناہ گزینوں کی بحالی خوش آمدید" کے عنوان سے ایک مفت کانفرنس کی میزبانی کی۔ اسی دوران تقریب میں شرکت کرنے والے 250 بے گھر افریقی تارکین وطن نے کانفرنس کے ختم ہوتے ہی وہیں ڈیرے ڈال دیے اور ان کے ساتھ مزید 50 تارکین وطن بھی شامل ہو گئے جن کے پاس سردیوں میں سر چھپانے کیلئے کوئی جائے پناہ نہیں تھی۔ Gaîté Lyrique پر اس قبضے نے انتظامیہ کو کم از کم 24 جنوری تک تمام پرفارمنسز منسوخ کرنے پر...
    الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے 139اراکین کی رکنیت معطل کردی۔ الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 139اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کی گئی،گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر سینیٹر عبدالقدوس اور سینیٹر قسم کی رکنیت کی گئی، اسی طرح قومی اسمبلی کے 16،پنجاب اسمبلی کے 68،خیبرپختونخوااسمبلی کے 33اراکین کی رکنیت معطل کی گئی۔الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کے 15اوربلوچستان اسمبلی کے 5اراکین کی رکنیت معطل کی گئی۔ پیٹرول مہنگا ہونےکے بعد ایک اور جھٹکا ، پریشان عوام نے سر پیٹ لیا
    گزشتہ ایک ہفتے سے ملک بھر سے سینکڑوں تعداد میں مسافروں کو بیرون ملک جانے سے روکا جا چکا ہے جس سے نہ صرف مسافروں بلکہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کو بھی مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین محمد عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ مختلف پروموٹرز کے ملک بھر سے سینکڑوں تعداد میں مسافروں کو روکا جا چکا ہے جبکہ ان کے پاس پروٹیکٹر کی اسٹیمپ، بائیو میٹرک، ای ویزا، ایگریمنٹ اور انشورنس کے ساتھ تمام مطلوبہ دستاویزات ہوتی ہیں اس کے باوجود دیگر دستاویزات مانگی جارہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے:55 آف لوڈ مسافروں کو ٹکٹ کی رقم واپس کیوں نہیں ملی؟ ان کا کہنا تھا کہ جب پاسپورٹ اور شناختی کارڈ...
    نیویارک(نیوزڈیسک)لاس اینجلس میں تیز ہواؤں کے باعث جنگلات میں لگی آگ نے خوفناک صورتحال اختیار کر لی ہے۔ اب تک 40 ہزارایکڑ سے زائد رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے، جبکہ 12 ہزار3 سوعمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔حکام نے نقصان کا ابتدائی تخمینہ 275 ارب ڈالر لگایا ہے۔ آگ کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 30 افراد لاپتہ ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ افراد کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہیں۔آگ نے شمال مغربی وینٹورا کاؤنٹی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جہاں ہزاروں گھرانے بجلی سے محروم ہو چکے ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر حکام نے مزید 84 ہزارافراد کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ انخلا کے عمل...
    جنوبی افریقہ میں سونے کی ایک متروک کان میں غیر قانونی طور پر کام کرنیوالے کم از کم 100 کان کن کئی مہینوں تک زیرزمین گہرائی میں پھنسے رہنے کے بعد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 500 سے زائد ابھی تک مذکورہ کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ایکشن گروپ میں کان کنی سے متاثرہ کمیونٹیز یونائیٹڈ ایکشن گروپ کے ترجمان، سبیلو منگنی نے میڈیا کو بتایا کہ جمعے کے روز کچھ ریسکیو کیے گئے کان کنوں کے ہمراہ بھیجے گئے ایک سیل فون میں دو ویڈیوز میں درجنوں لاشیں پلاسٹک میں لپٹی ہوئی دکھائی دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئرپورٹ پر 9 کلو سے زائد سونا برآمد، جنوبی افریقہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ترجمان ایکشن گروپ نے کہا کہ شمال...
    امریکی شہر لاس اینجلس میں مختلف مقامات پر لگنے والی آگ سے جہاں ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا ہے وہیں بڑی تعداد میں گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہو گئی ہیں۔ حکام کی جانب سے جلنے والی گاڑیوں کے اعداد و شمار تو جاری نہیں کیے گئے۔ البتہ کئی گھروں کے باہر اور پارکنگ کے لیے مخصوص مقامات پر موجود جلی ہوئی گاڑیاں نظر آ رہی ہیں۔ آتش زدگی کے سبب اب تک 24 افراد کے ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 16 افراد لاپتا بھی ہیں جب کہ اس تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
    لاہور،حافظ آباد(لیڈی رپورٹر+نمائندہ نوائے وقت) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے زیر اہتمام سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے سینکڑوں اساتذہ و ملازمین نے چوہدری مختار گجر چیئرمین آگیگا لاہور ڈویژن کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے خالد جاوید سنگھیڑہ چیئرمین آگیگا پنجاب ضیاء اللہ نیازی ،مختار گجر ، پروفیسر فائزہ رعنا جنرل سیکرٹری آگیگا پنجاب ، ڈاکٹر طارق کلیم ،رانا لیاقت ، چوہدری غفار ، چوہدری بشیر وڑائچ ، کاشف شہزاد چوہدری ،افتخار رسول سلہری ، ، شفیق گجر ، عامر بٹ ، ایاز گجر نے کہا کہ ملازمین نے اپنی چھینی گئی مراعات کے حصول کے لیے کفن پہن لئے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنشن و گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ میں کمی...