2025-05-14@17:15:11 GMT
تلاش کی گنتی: 7920
«مطالعہ کی»:
(نئی خبر)
پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام، بھارتی فوج نے اپنے میڈیا کو جھوٹا قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بھارتی میڈیا پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی سیز فائر کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلانے لگا جبکہ بھارتی فوج نے اپنے ہی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا ہے۔بھارت میں برکھادت جیسے صحافی اور میڈیا کئی گھنٹوں سے یہ جھوٹ پھیلا رہے تھے کہ پاکستانی ڈرونز بھارت میں گھوم رہے ہیں اور وہ پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا مسلسل الزام لگا رہے ہیں۔برکھا دت سوشل میڈیا پر کہہ رہی تھیں کہ جموں میں پاکستانی ڈرونز دیکھے اور پکڑے گئے ہیں، برکھا...
یمن کے صوبہ الحدیدہ میں اسرائیل کی فضائی کارروائی کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ حوثی حکومت کے زیرانتظام وزارت داخلہ کے مطابق اسرائیل نے بحر احمر کی تین اہم بندرگاہوں — راس عیسیٰ، الحدیدہ اور صلیف — کے شہریوں کو حملے سے قبل علاقہ خالی کرنے کی وارننگ دی تھی۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ان بندرگاہوں کو ایران کے حمایت یافتہ حوثی جنگجو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ ادھر حوثی ذرائع ابلاغ، خصوصاً صبا نیوز ایجنسی کے سربراہ نصرالدین عامر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کسی قسم کا حملہ ابھی تک نہیں ہوا۔ اسرائیلی حکام نے اس معاملے پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں...

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شہداء کو خراجِ عقیدت، آپریشن “بنیان مرصوص” کو دفاعِ وطن کی شاندار مثال قرار
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاک فوج اور پاک فضائیہ کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے اور انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج بھارتی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں اور ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ “آپریشن بنیان مرصوص” نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا کر پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور قومی اتحاد کا عملی ثبوت فراہم کیا ہے۔...

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا معرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت، بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن “بنیان المرصوص” کی کامیابی کو قوم کی فتح قرار
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے “معرکہ حق” کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں نے قربانی کی عظیم مثال قائم کی۔ وزیرِ اعظم نے شہداء کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے، اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہم نے نہ صرف ملک کا دفاع کامیابی سے کیا بلکہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی۔ افواجِ پاکستان نے اپنے...
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی اہلیہ سردار بیگم کی برسی 23 مئی کو منائی جائے گی۔ سردار بیگم جسٹس جاوید اقبال اور منیرہ اقبال کی والدہ تھیں اور علامہ اقبال کی تیسری زوجہ تھیں۔ علامہ اقبال کی پہلی شادی زمانہ طالبعلمی میں کریم بی بی کے ساتھ ہوئی، جن کا تعلق گجرات کے ایک اعلی خاندان سے تھا۔یہ شادی 4 مئی 1893 کو ہوئی لیکن کامیاب ثابت نہ ہو سکی، اور 1913 میں علیحدگی ہو گئی۔(جاری ہے) علامہ اقبال تا عمر ان کے اخراجات اور نان نفقہ کے ذمہ دار رہے۔ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی دوسری شادی 1910 میں مختار بیگم کے ساتھ ہوئی جو...
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فوج نے اپنے ہی میڈیا کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارت میں برکھا دت جیسے صحافی اور میڈیا کئی گھنٹوں سے یہ جھوٹ پھیلا رہے تھے کہ پاکستانی ڈرونز بھارت میں گھوم رہے ہیں اور وہ پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا مسلسل الزام لگا رہے ہیں۔برکھا دت سوشل میڈیا پر کہہ رہی تھیں کہ جموں میں پاکستانی ڈرونز دیکھے اور پکڑے گئے ہیں۔ برکھا دت کے خیال میں مودی کی تقریر کے جواب میں ایسا ہوا ہے جبکہ بھارتی فوج نے واضح کر دیا ہے کہ ایسا کوئی ڈرون کہیں رپورٹ نہیں ہواتاہم بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے...
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان سمیت جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شاہد بلال، جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق، جسٹس باقر نجفی بھی بینچ میں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی کی جانب سے جواب جمع کروانے کے لیے وقت مانگ لیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ پہلی سماعت پر نوٹس ہی موصول نہیں ہوا، دوسری سماعت پر جنگ چھڑ چکی تھی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا وہ کل تک جواب جمع کروادیں گے، جس پر فیصل صدیقی نے استدعا کی...
سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی، دوران سماعت ایف بی آر کے وکیل رضا ربانی نے مختلف عدالتی ریفرنسز پیش کرتے ہوئے اپنے دلائل مکمل کر لیے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے رضا ربانی سے استفسار کیا کہ سینیٹ کی سپر ٹیکس کے حوالے سے کیا رائے ہے، رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سینیٹ کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کو روسٹرم پر بلا لیا۔ یہ بھی پڑھیں: سوال یہ ہے کہ سپر ٹیکس مقصد کے مطابق خرچ ہوئے ہیں یا نہیں، جسٹس جمال خان مندوخیل کے ریمارکس جسٹس جمال مندوخیل نے دریافت کیا کہ...
لندن: برطانوی حکومت نے امیگریشن نظام میں اہم اور سخت تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کا مقصد غیر ملکی لیبر پر انحصار کم کرنا اور ویزا سسٹم پر کنٹرول مزید سخت بنانا ہے۔ نئے وائٹ پیپر کے مطابق، اب برطانیہ میں مستقل رہائش (Settlement) اور شہریت (Citizenship) حاصل کرنے کے لیے کم از کم 10 سال کی قانونی موجودگی درکار ہوگی، جو پہلے 5 سال تھی۔ ہوم آفس کا کہنا ہے کہ ان اصلاحات کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ غیر ملکی شہری برطانوی معاشرے میں مثبت اور بامعنی کردار ادا کریں۔ مزید اہم تبدیلیوں میں شامل ہیں: کام کے ویزا کے لیے اہلیت کا معیار دوبارہ RQF لیول 6 (یعنی گریجویٹ سطح) تک بڑھا دیا...
بھارتی فورسز نے اتوار کی رات گئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار بلااشتعال شیلنگ کر کے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں آزاد جموں و کشمیر میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سردار وحید خان کے مطابق بھارتی افواج نے جنوبی کوٹلی ضلع کے نکیال سیکٹر میں 11 بجے کے بعد کئی گاؤں کو نشانہ بنایا، اس دوران 40 منٹ تک ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ بڑی دھارا مٹھرانی میں متاثرہ دیہات میں سے ایک میں 32 سالہ محمد شاہد ولد محمد مارٹر شیل کے ٹکڑے سے شدید پیٹ کے...
مظفرآباد(نیوز ڈیسک)بھارتی فورسز نے اتوار کی رات گئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار بلا اشتعال شیلنگ کر کے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں آزاد جموں و کشمیر میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سردار وحید خان کے مطابق بھارتی افواج نے جنوبی کوٹلی ضلع کے نکیال سیکٹر میں 11 بجے کے بعد کئی گاؤں کو نشانہ بنایا، اس دوران 40 منٹ تک ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ بڑی دھارا مٹھرانی میں متاثرہ دیہات میں سے ایک میں 32 سالہ محمد شاہد ولد محمد مارٹر شیل کے ٹکڑے سے شدید پیٹ...
پاکستان کے مقبول ترین گلوگار ابرارالحق نے بھارت پر فتح حاصل کرنے کے بعد پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خصوصی گانا جاری کر دیا۔ اس گانے کے بول میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ کس طرح پاکستانی فوج نے بھارت کے ’آپریشن سندور‘ کو ناکام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہر وقت جنگ کے لیے اور دشمن کو دھول چٹانے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ گانے میں ابرار الحق نے دشمن کو چائے پیش کرنے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے یہ حوصلہ افزا گانا اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر شیئر کیا ہے۔ ابرار الحق نے گانے کی ویڈیو ابھی تک جاری نہیں کی۔ مداح اس گانے کو بہت پسند کر رہے ہیں۔...
ویب ڈ یسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر ہر سال 10 مئی کو یومِ معرکہ حق منانے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یوم معرکہ حق ہر سال پورے ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا کیونکہ ہماری بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔ وزیراعظم نے آئندہ جمعہ16مئی کو پاکستان کو دفاعی محاذ پر شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کے دن کے طور پر منانے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی کے لیے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے والے آپریشن بْنیَان مَّرصْوص کی کامیابی کے بعد پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے دلیرانہ بیانات کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں ملکی سالمیت اور خود مختاری کے حوالے سے بات کرتے سنا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کہہ رہے ہیں الحمدللہ! تاریخ نے یہ ثابت کیا ہے کہ افواج پاکستان اور قوم ہر جارحیت کے خلاف پوری قوت سے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔...
چیئرمین کشمیر کونسل ای یو کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بھارت ہٹ دھرمی کے بجائے امریکی ثالثی کو قبول کرے کیونکہ یہی اس کے مفاد میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان اور بھارت کے مابین مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر کو چاہیے کہ فوری طور پر اپنی پیشکش پر عمل درآمد شروع کریں تاکہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار اور مستقل حل تک جنوبی ایشیا میں امن...
چیئرمین کشمیر کونسل ای یو کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بھارت ہٹ دھرمی کے بجائے امریکی ثالثی کو قبول کرے کیونکہ یہی اس کے مفاد میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان اور بھارت کے مابین مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر کو چاہیے کہ فوری طور پر اپنی پیشکش پر عمل درآمد شروع کریں تاکہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پائیدار اور مستقل حل تک جنوبی ایشیا میں امن...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 9 مئی کیس میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے حافظ فرحت عباس کی ضمانت منظور کر نے کاتحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے قراردیا ہے کہ استغاثہ نے کیس میں ابھی فرحت عباس کی جانب سے مجرمانہ سازش رچانے کے الزام کو ثابت کرنا ہے۔ درخواست گزار سے کوئی برآمدگی نہیں ہوئی،ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ درخواست گزار نے کیس کی تحقیقات میں تعاون کیا ہے۔ درخواست گزار کے پولیس کی جانب سے گرفتاری، تذلیل اور کیس کی تحقیقات میں تعاون کرنے کے باوجود ہراسگی کے خدشہ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ جسٹس نعیم اختر افغان کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کے 4...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر دیکھیں گے کہ کیا کشمیر کے تنازع کا کوئی حل نکالا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کی قیادت، عالمی امن کے لیے وابستگی اور جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے ان کی انتہائی قیمتی پیشکش پر اظہار تشکر کیا ہے۔ بلاشبہ امریکی صدر کا حالیہ بیان پاکستان کی سفارتی سطح پر بڑی کامیابی ہے۔ امریکی صدر کے بیان کے بعد کشمیر کا معاملہ پھر سے عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور اس کو اجاگر کرنا پاکستان کے لیے اہم پیشرفت...
سانحہ 12 مئی کے زیرِ سماعت 7 مقدمات میں سے ایک مقدمے کا فیصلہ ہوا جس میں ملزمان کو بری کردیا گیا جب کہ 6 مقدمات انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ہونے والے سانحہ 12 مئی کو 18 سال گزر گئے لیکن ذمہ دار آج بھی قانون کے شکنجے سے آزاد ہیں۔ سانحہ 12 مئی کے زیرِ سماعت 7 مقدمات میں سے ایک مقدمے کا فیصلہ ہوا جس میں ملزمان کو بری کردیا گیا جب کہ 6 مقدمات انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔ 12 مئی 2007 کو کراچی میں قتل کیے گئے 50 سے زائد شہریوں کے اہلخانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ 12 مئی 2007...
جے ایس او کے مرکزی وفد میں مرکزی فنانس سیکرٹری عسکری حیدر، مرکزی آمین منتظرین اسلم رضا، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ملتان محمد عابد جعفری موجود تھے۔ شیعہ علماء کونسل کے وفد میں مولانا دُر محمد اور علی عظمت شامل تھے، دوران ملاقات مختلف تنظیمی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان محمد اکبر نے وفد کے ہمراہ صوبائی صدر شیعہ علما کونسل صوبہ سندھ و رکن مرکزی مجلس نظارت جے ایس او پاکستان علامہ سید اسد اقبال زیدی سے ملاقات کی۔ مرکزی وفد میں مرکزی فنانس سیکرٹری عسکری حیدر، مرکزی آمین منتظرین اسلم رضا، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ملتان محمد عابد جعفری موجود تھے۔ شیعہ علماء کونسل کے وفد میں مولانا دُر محمد اور...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا، پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے،پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی۔ سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں،پاکستان سیز فائر کی مکمل پاس داری کر رہا ہے۔حقیقت میں بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ذیابیطس کیلئے استعمال ہونے والا وہ انجیکشن جس نے جگر کی انتہائی خطرناک بیماری کا علاج کردیا مزید :
مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ مودی نے نفرت اور بغض کا ماحول پیدا کیا ہوا ہے، مودی نے اس خطے کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے، اس کی وجہ سے پورا خطہ مسائل میں مبتلا ہے۔کراچی میں مفتی منیب الرحمان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے مسئلہ پیدا کیا، بھارت کے عوام کے ساتھ مسئلہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہینوں اور انکی ماؤں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، مسلح افواج اور ہر جوان کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کو 5 گنا بڑی فوج پر فتح مبین ملی، مفتی تقی عثمانیمعروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو 5 گنا بڑی فوج پر فتح مبین ملی...
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے باوجود ہندوستان کی جانب سے پاکستان پر جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان سے صرف دہشتگردی اور آزاد کشمیر پر بات ہو سکتی ہے، نریندر مودی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی، بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان سیز فائر کی مکمل پاسداری کر رہا ہے، حقیقت میں بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔...
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی میں قانون کے طالب علم پر پولیس کے مبینہ تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ایس ایچ او ڈیفنس سمیت 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف درج مقدمے کی تحقیقات منتقلی کا انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) سندھ کو حکم دیا ہے ۔عدالتی حکم میں کہا کہ کیس کی تفتیش ڈی ایس پی سراج لاشاری یا ڈی ایس پی عبدالقدوس کلہوڑ کو دی جائے۔عدالت نے کہا کہ اگر یہ دونوں افسران دستیاب نہ ہوں تو کسی ڈی ایس پی رینک کے افسر کو تفتیش دی جائے، کیس کی شفاف تحقیقات کراکےمتاثرہ طالب علم کو انصاف فراہم کیا جائے، عدالتی احکامات پر بلاتاخیر عملدرآمد کیا جائے۔عدالتی احکامات کی نقول آئی جی سندھ، ایس ایس...
سینیٹر ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر الیکشن 29 مئی کو ہوگا۔ اسلام آباد سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔ الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 14سے 15مئی تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ اسکی اسکروٹنی17مئی کو ہوگی۔
اسلام آباد میں سکھ وفد سے ملاقات کے موقع پر جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوئی کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو بظاہر اس میں مضائقہ نہیں مگر حکمران کسی دھوکے کا شکار ہوئے بغیر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کے اقدام کے لیے بات چیت کریں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت جارحانہ کاروائیوں سے باز نہ آیا تو پاکستان کی طرف سے کوئی گارنٹی نہیں۔ قوم کشمیر پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں...
اسلام ٹائمز: ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ الرحمن، جاوید حسین، شمس میر و دیگر نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو سبق سکھایا ہے، بھارتی جارحیت کے جواب نے پاکستان کے شاہینوں نے جس طرح کا کارنامہ سرانجام دیا اور دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم بھارت کی جارحیت کیخلاف پاک فوج کے منہ توڑ جواب پر مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کی جانب سے یوم تشکر منایا گیا، ریلیاں نکالی گئیں اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ گلگت میں نون لیگ کے سیکرٹریٹ سے ریلی نکالی گئی جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی کی...
اسلام ٹائمز: ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ الرحمن، جاوید حسین، شمس میر و دیگر نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو سبق سکھایا ہے، بھارتی جارحیت کے جواب نے پاکستان کے شاہینوں نے جس طرح کا کارنامہ سرانجام دیا اور دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم بھارت کی جارحیت کیخلاف پاک فوج کے منہ توڑ جواب پر مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کی جانب سے یوم تشکر منایا گیا، ریلیاں نکالی گئیں اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ گلگت میں نون لیگ کے سیکرٹریٹ سے ریلی نکالی گئی جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی کی...
کوئٹہ کے مقامی مدرسہ میں خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی رہنماء عبدالرحمٰن رفیق نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کرنا ہر مسلمان کی دینی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے۔ ہم نے ہمیشہ امت مسلمہ کے مظلوموں کی حمایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا عبدالرحمٰن رفیق نے کہا ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی مظالم پر خاموشی اختیار کرنا انسانیت کے اصولوں کے منافی ہے۔ مظلوم فلسطینیوں کے لیے آواز بلند کرنا ہر مسلمان کی دینی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے۔ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ امت مسلمہ کے مظلوموں کی حمایت کی ہے اور موجودہ حالات میں ملک بھر میں فلسطین کے حق میں اجتماعات ریلیاں اور...
فائل فوٹو۔ آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم نے ہر سال 10 مئی کو یوم ’معرکۂ حق‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یوم معرکۂ حق ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ شہداء کے بچوں کی کفالت حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم یہ فرض پورا کریں گے، معرکہ حق کے زخمیوں کے علاج کا تمام خرچ وفاقی حکومت اٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے خدمات سر انجام دینے والوں کا اعتراف قومی سطح پر کیا جائے گا، دفاع پاکستان...
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، وزیراعظم کا ہر سال 10مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کیا ہے ساتھ ہی حکومت اس جمعہ کو یوم تشکر بھی منائے گی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یوم معرکہ حق ہر سال پورے ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا، ہماری بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔وزیرِ اعظم نے 16 مئی 2025 جمعہ کے روز پاکستان کو دفاعی محاذ پر شاندار کامیابی...
راولپنڈی میں11 سالہ طالب علم سے جبری زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا جس میں 2 مجرمان کو 14 ،14 سال قید اور 2، 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کہا کہ جرمانہ ادا نا کرنے پر مزید 6، 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی، مجرمان فیضان اور سلطان کو سزا ہوتے ہی گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ تھانہ کوٹلی ستیاں نے 17 اپریل 2024 کو مقدمہ درج کیا تھا۔
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے فرانس کے وزیر برائے یورپ اور خارجہ امور ژاں نوئل بیرو کا ٹیلفونک رابطہ ہوا جس میں فرانسیسی وزیر کو بتایا گیا کہ بھارت کے ساتھ فوجی کشیدگی کے دوران پاکستان نے اقوام متحدہ چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف اپنا حق دفاع استعمال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، پاک بھارت جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیدیا دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے ژاں نوئل بیرو کو یہ بھی بتایا کہ علاقائی امن و سلامتی کی خاطر پاکستان اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے واقعے میں معصوم شہریوں کی...
اسحاق ڈار کا برطانوی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں نائب وزیراعظم نے ڈیوڈ لیمی کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پیر کے روز پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا ٹیلفونک رابطہ ہوا۔اسحاق ڈار نے ڈیوڈ لیمے کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ دونوں رہنماں کے درمیان خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ برطانوی وزیر خارجہ نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور...
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف امیر جمیتِ اہل حدیث، سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی رہائش گاہ پہنچے اور پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ ساجد میر پاکستان کی اہل بصیرت سیاسی شخصیت اور دینی اسکالر تھے جنکی رحلت سے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ایک ایسا خلاء پیدا ہوگیا جو شاہد ہی کبھی پٴْر ہو سکے۔(جاری ہے) شہبازشریف نے کہاکہ ساجد میر نے ہمیشہ انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف آواز اٹھائی، جو انکی سیاست و دین کی خدمات کا سنہری باب ہے۔شہبازشریف نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں مجھ سمیت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)آئندہ بجٹ میں صنعتوں کیلئے بڑے ریلیف کی تیاریاں ، وزیراعظم شہباز شریف نے پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کیلئے ریلیف کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے صنعت کاروں کی تجاویز کی روشنی میں ریلیف کے اقدامات تجویز کیے، وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں پیداواری صنعت کو خام مال میں ریلیف دینے کا امکان ہے۔(جاری ہے) بجٹ میں صنعتوں کے خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیے جانے امکان ہے، خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم ہونے سے ٹیکس ری فنڈ کا حجم کم ہوگا، بجٹ میں تعمیراتی صنعتوں کے لیے بھی خام مال پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق...
عمران خان سے کل ملاقات کرنے والے رہنماوں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو ارسال WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان سے کل ملاقات کرنے والے رہنماوں کی فہرست اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھیج دی، ملاقاتیوں میں بیرسٹر گوہر سمیت 6رہنما شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا اور رہنماوں کی ملاقات کے لیے فہرست بھیج دی گئی۔اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کے لیے فہرست جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھیجی گئی ہے۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقاتیوں کی فہرست میں بیرسٹر گوہر، سلمان صفدر، نیاز...
پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے گئے جواب کی گونج نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں سنی گئی، پاکستان نے آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص“ کے ذریعے بھارت کو منہ توڑجواب دیا، الحمدللہ! افواج پاکستان نے جو کہا، وہ کرکے دکھایا۔پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے، آرمی چیف نے اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ الحمدللہ آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص قوم سے کیے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے۔آرمی چیف نے قرآن کریم...
وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں نائب وزیراعظم نے ڈیوڈ لیمی کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پیر کے روز پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا ٹیلفونک رابطہ ہوا۔ اسحاق ڈار نے ڈیوڈ لیمے کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ برطانوی وزیر خارجہ نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ اس سے قبل گزشتہ دنوں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی...
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بزدل دشمن بھارت کو گمان تھا کہ پاکستان اندرونی خلفشار کا شکار ہے، جب وہ جارحیت کرے گا تو پاکستان کے اندر لڑائی شروع ہو جائے گی، قوم تمام اختلاف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے چٹان کی طرح افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے 20دن پہلے کا پاکستان آج کے پاکستان سے مختلف ہے، پوری قوم ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، خدا پاک نے ہمیں کامیابی دی ہے اور دشمن کا منہ کالا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
سعودی عرب نے 2025 کے لیے بین الاقوامی طلبہ کو مکمل فنڈڈ اسکالرشپس دینے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پاکستان سمیت دنیا بھر کے طلبہ Study in Saudi Arabia پلیٹ فارم کے ذریعے پبلک یونیورسٹیوں میں بیچلر، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق درخواست دہندگان کو انفرادی یونیورسٹیوں میں الگ سے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بجائے، وہ سعودی عرب میں مذکورہ پلیٹ فارم سے براہ راست اپنے پسندیدہ ادارے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ درخواست دینے کا عمل مکمل طور پر مفت ہے۔اہلیت کے معیار کے تحت تمام قومیتوں کے درخواست دہندگان کے لئے کھلا ہے۔کم از کم عمر 16 سال ہونی چاہیے۔...
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10400 روپے کمی ہو گئی ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 10400 روپے کمی کے بعد 340500 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 8917 روپے کمی کے بعد 291923 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 267693 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 104 ڈالر کمی کے بعد 3221 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل...
— فائل فوٹو وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے رابطہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بتایا کہ دونوں فریقین نے گفتگو میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے بتایا کہ ڈیوڈ لیمی نے علاقائی امن کےلیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔شفقت علی خان نے مزید بتایا کہ پاکستان اور برطانیہ نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
فروٹ کو فریز کرنا نہ صرف ایک آسان طریقہ ہے بلکہ یہ موسمی ذائقوں کو طویل عرصے تک محفوظ رکھنے کا ایک مؤثر حل بھی ہے۔ چاہے گرمیوں میں تازہ اسٹرابیریز کی بھرمار ہو یا سال بھر اپنے پسندیدہ پھلوں کا ذائقہ برقرار رکھنا ہو، مناسب انداز میں فروٹ فریز کرنے سے نہ صرف خوراک ضائع ہونے سے بچتی ہے بلکہ صحت مند ناشتہ یا میٹھے کا فوری حل بھی مل جاتا ہے۔ شادیوں کے موسم میں ضرورت سے زیادہ کھانے اوربدہضمی سے بچنے کی 5 مفید ٹپس چونکہ پھلوں کو ان کی پختگی کے عروج پر فریز کیا جاتا ہے، اس لیے ان کے غذائی اجزا اور قدرتی مٹھاس برقرار رہتی ہے، جو مصروف زندگی کا ایک بہترین اور...
بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو ایویلا سے ملاقات کی۔پیر کے روز حہ لی فنگ نے کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم کو مرکز بنانے والا کثیرالجہتی تجارتی نظام بین الاقوامی تجارت کی بنیاد ہے اور عالمی معاشی انتظام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تمام فریقوں کو عالمی تجارتی تنظیم کے فریم ورک میں مساوی مکالمے کے ذریعے اختلافات اور تنازعات کو حل کرنا چاہیے، کثیرالجہتی اور آزاد تجارت کو مشترکہ طور پر محفوظ رکھنا چاہیے، اور عالمی صنعتی چین اور رسد کے مستحکم اور ہموار بہاؤ کو فروغ دینا چاہیے۔ چین عالمی تجارتی تنظیم کی اصلاحات میں جامع اور گہری شرکت جاری رکھے گا، عالمی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )اسرائیل نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے ججوں سے درخواست کی ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع کے خلاف جاری کیے گئے گرفتاری کے وارنٹس کو واپس لے لیں”الجزیرہ “کے مطابق آئی سی سی غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے دائرہ اختیار کے چیلنجز کا جائزہ لے رہی ہے.(جاری ہے) آئی سی سی کی ویب سائٹ پر شائع کی گئی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ استغاثہ کو فلسطینی علاقوں میں ظلم و ستم اور جنگی جرائم کی تفتیش معطل کرنے کا حکم دے یہ دستاویزات 9 مئی 2025 کی ہیں اور اسرائیلی نائب اٹارنی جنرل گیلاد نوا...
سٹی 42 : پاک افواج کیطرف سے انڈیا کو ناکوں چنے چبوانے پر مری مال روڈ پر فتح ریلی نکالی گئی۔ ریلی ایمپلائز یونین میونسپل کارپوریشن نے نکالی، ریلی ٹی ایم اے آفس سے چنار چوک تک نکالی گئی۔ ریلی میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے، ریلی میں پاک فوج کے جوان کو کندھوں پر اٹھایا گیا۔ ریلی میں عوام اور سیاح بھی شریک ہوئے۔
سٹی 42 : برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے رابطہ کیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ برطانوی وزیر خارجہ نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ کا باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے

سوشل اسٹریمنگ،آن لائن سروسز کی ویب سائٹس کیلئے کارپوریٹ ای میل کا استعمال خطرناک ہو سکتا ہے: کیسپرسکی
راولپنڈی(نیوزڈیسک) ماہرین نے بینکنگ سیکٹر کی 50 کمپنیوں پر تحقیق کے بعد نتائج مرتب کئے جس میں ڈارک ویب پر لیک ہونے والی ڈیٹا کی جانچ کی۔ 7 فیصد صارفین جن کے اکاؤنٹس ڈارک ویب پر لیک ہوئے تھے ان پلیٹ فارمز پر کارپوریٹ ای میل ایڈریس کا استعمال کرتے ہوئے رجسٹر ہوئے تھے۔ تین مشہور تفریحی پلیٹ فارمز: روبلوکس، ڈسکارڈ اور نیٹ فلکس کے لیے 2019 اور 2024 کے درمیان ڈارک ویب پر ڈیٹا لیک ہوا کیسپرسکی ڈیجیٹل فٹ پرنٹ انٹیلیجنس کی ایک تحقیق کے مطابق، ملازمین آن لائن خریداری کی سائٹس اور سوشل میڈیا پر ذاتی اکاؤنٹس کے لیے رجسٹر کرنے کے لیے کارپوریٹ ای میلز کا بھی استعمال کر سکتے ہیں، جس سے اکاؤنٹ کی...
پاک بھارت حالیہ سیز فائر کے فوراً بعد بین الاقوامی میڈیا نے اس پیشرفت کو گہرے تجزیوں، شکوک و شبہات اور سفارتی اشاروں کی نظر سے دیکھا۔ گارڈین سے لے کر الجزیرہ، ٹائم میگزین، دی اکانومسٹ اور واشنگٹن پوسٹ تک سب نے ایک بات پر زور دیا کہ یہ امن اگر برقرار رہا، تو اصل معرکہ بیانیے کا ہوگا۔ گارڈین: یہ بیانیے کی جنگ ہے گارڈین کے سیکیورٹی نمائندے جیسن برک نے لکھا کہ یہ امن اگر قائم رہا، تو اگلے ہفتوں میں بیانیے کی جنگ چھڑ جائے گی۔ واشنگٹن کی سفارت کاری نے کشیدگی میں کمی کی، جو روس اور چین کو خوش نہیں آئے گی۔ گارڈین نے مزید کہا کہ اس مرتبہ معاشی نقصانات نے دونوں ممالک کو...
— فائل فوٹو پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے بعد کی صورتحال پر انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق سپر ٹیکس میں کمی پر بھی آئی ایم ایف سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سپر ٹیکس میں کمی نہ ہوئی تو سرمایہ کاری نکل کر دبئی جانے کا خدشہ ہے۔ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ مختلف عدالتوں میں سپر ٹیکس کے 200 ارب کے مقدمات زیر التوا ہیں۔یاد رہے کہ 2022ء میں عام آدمی کو ٹیکس سے بچانے کےلیے بڑی صنعتوں پر ٹیکس لگایا گیا تھا۔ سیمنٹ، اسٹیل، شوگر انڈسٹری، آئل اینڈ گیس اور ایل این جی ٹرمینل پر سپر ٹیکس عائد کیا گیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے ڈپٹی کمشنر ضلع کوٹلی میجر ر یٹائرڈ ناصر رفیق سے ملاقات کی ۔ ڈپٹی کمشنر کوٹلی نے وزیر صحت کا استقبال کیا ۔میٹنگ میں بریگیڈ کمانڈر بریگیڈیئر سمیع اللہ بھی موجود تھے ۔(جاری ہے) جاری بیان کے مطابق مصطفی کمال نے بریگیڈ کمانڈر بریگیڈیئر سمیع اللہ کو انڈیا کیخلاف شاندار فتح پر مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے ہر شعبے میں بزدل دشمن کو دندان شکن جواب دے کر ان کا غرور خاک میں ملا دیا۔انہوں نے شہداء کے ناقابل تلافی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے مکمل...

پاک بھارت جنگ بندی : بیک لاگ کی وجہ سے منسوخ اور تاخیر کا شکار ہونے والی فلائٹس کی صورت حال میں بہتری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کے بعد بحال کیے گئے فلائٹ آپریشن میں بیک لاگ کی وجہ سے منسوخ اور تاخیر کا شکار ہونے والی فلائٹس کی صورت حال بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے نجی ٹی وی کے مطابق فلائٹ شیڈول میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے، 12 غیرملکی ایئر لائنز نے بھی پروازیں بحال کر دیں، فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف ایئرپورٹس سے پروازوں کی منسوخی کم ہوکر 50 رہ گئی ہے جو گزشتہ روز 150 تک جا پہنچی تھی.(جاری ہے) پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی ( پی اے اے) کے ذرائع کے مطابق حج پروازوں کو معمول پر لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں آج اسلام آباد سے...
سٹی42:وزارت خزانہ نےآئی ایم ایف کی شرط پریکم جولائی سےشروع ہونےوالے آئندہ مالی سال دو ہزار پچیس،چھبیس کےکلائمٹ بجٹ کےلیےنیاطریقہ کارطے کرلیا۔ وزارت خزانہ کےذرائع کےمطابق آئی ایم ایف کی شرط پرکلائمٹ بجٹ کےلیےنئے طریقہ کارکا تعین کیاگیا ہے،کلائمٹ بجٹ ٹیگنگ کوسبسڈیزاورگرانٹس کےاخراجات تک بڑھایاجارہاہے تاکہ آئندہ مالی سال سے کلائمٹ سےمتعلق تمام سالانہ اخراجات کی نشاندہی کویقنی بنایا جاسکے۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے وزارت خزانہ نےمتعلقہ وزارتوں اورڈویژنز سے30مئی تک بجٹ تخمینہ جات طلب کرلیےہیں،اس حوالے سےوزارتوں اور ڈویژنز کواضافی فارم تھری سی پرکرنےکے لیےبھجوایاگیاہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق کلائمٹ بجٹ ٹیگنگ آف سبسڈیزآئی ایم ایف کےموجودہ 7 ارب ڈالرزکے قرض پروگرام کی شرائط میں شامل ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس اور امریکا کےدرمیان جنگ بندی پر مذاکرات ہوئے جس کے بعد حماس نے غزہ میں یرغمال امریکی قیدی ایڈن الیگزینڈر کی رہائی پر آمادگی ظاہرکردی جو ممکنہ طور پر غزہ میں قید آخری امریکی شہری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں یرغمال امریکی قیدی کی رہائی پر آمادگی ظاہر کردی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس اور امریکا کے درمیان جنگ بندی پر مذاکرات ہوئے جس کے بعد حماس نے غزہ میں یرغمال امریکی قیدی ایڈن الیگزینڈر کی رہائی پر آمادگی ظاہر کردی جو ممکنہ طور پر غزہ میں قید آخری امریکی شہری ہیں۔ اس حوالے سے حماس رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کہا کہ حماس نے امریکی قیدی کی رہائی پرآمادگی ظاہر کر دی ہے جبکہ...
سیمینار سے خطاب میں علامہ محمد حسین اکبر کا کہنا تھا کہ آپریشن کا نام ’’بنیان مرصوص‘‘ غزوہ احد میں جب کفار و مشرکین نے رسول اللہ ﷺ کو شہید کرنا چاہا اور شیر خدا علی علیہ السلام نے اپنی ذوالفقار حیدری کے ذریعے مسلمانوں کی عارضی شکست کو فتح میں بدل دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ادارہ منہاج الحسینؑ جوہر ٹاون لاہور کے زیراہتمام دفاع پاکستان اور تحفظ مملکت خداداد پاکستان کیلئے افواج پاکستان کی کارکردگی کو سراہنے اور خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کی جبکہ علامہ غلام مصطفی نیئر علوی، علامہ حسن رضا باقر، علامہ محمد سبطین اکبر، علامہ سجاد حسین جوادی سمیت دیگر نے خطاب...
انتہائی دائیں بازو کے روس نواز اکاؤنٹس کی جانب سے اس دعوے کے ساتھ ایک تصویر گردش میں لانے کے بعد کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون دیگر یورپی رہنماؤں کے ہمراہ کوکین سونگھ رہے ہیں، فرانس نے وضاحت کی ہے کہ ویڈیو میں موجود سفید ٹشو ناک صاف کرنے کے لیے تھا، کوکین کی پڑیا نہیں۔ یوکرین کی حمایت میں یورپی اتحاد کے مظاہرے میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر، نئے جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے ہفتے کے روز یوکرین کے دارالحکومت کیف کا دورہ کیا اور صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بات چیت کی۔ ????DEVELOPING: Macron, Starmer, and Merz caught on video on their return from...
—فائل فوٹو فلائٹ شیڈول میں بہتری آنے لگے، 13 غیرملکی ایئر لائنز نے پاکستان کےلیے پروازیں بحال کردیں جن میں ترکیے کی ایئرلائن سمیت کئی خلیجی ممالک کی کئی ایئرلائنز شامل ہیں۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مختلف ایئرپورٹس سے پروازوں کی منسوخی 50 سے بھی کم رہ گئی تھی، فلائٹ شیڈول میں بہتری کے بعد 13 غیر ملکی ایئر لائنز نے پروازیں بحال کردیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سے حج پروازوں کو معمول پر لانے کےلیے کوششیں جاری ہیں۔ فلائٹ آپریشن بحال، غیریقینی صورتحال، 174 پروازیں منسوخ، بیرون ملک سیکڑوں پاکستانی پھنس گئےکراچیجمعہ کو کراچی اسلام آباد لاہور سمیت تمام... آپریشنل وجوہات پر سیالکوٹ سے شارجہ، دمام اور کویت کی 3 پروازوں کو لاہور منتقل کر دیا گیا۔سعودی عرب کی...
7 مئی کو بھارت کے ’آپریشن سندور‘ اور اس کے جواب میں 10 مئی کو پاک فوج کے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی ہوگئی لیکن بھارت کی بی ایس ایف کے اہلکار کی اہلیہ نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ اس کا سندور کہاں ہے؟ اور وہ کب واپس آئے گا، آئے گا بھی یا نہیں؟ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف اہلکار کو گزشتہ ماہ پاکستان نے گرفتار کیا تھا، 34 سالہ پرنام ساؤ نے امید ظاہر کی کہ سفارتی کوششیں ان کی واپسی میں مددگار ثابت ہوں گی۔ پرنام ساؤ پنجاب کے فیروز پور میں بی ایس ایف کی 24ویں بٹالین کا اہلکار ہے، 23 اپریل کو...
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔امریکہ چین تجارتی معاہدے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، امریکی خام تیل کی قیمت میں 3 اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ہوا ہےامریکی تیل کی قیمت 63.24 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے، برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 3 اعشاریہ 4 فیصد بڑھنے سے قیمت 66.11 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے متعدد مصنوعات پر ٹیرف 115 فیصد کردیے ہیں،امریکہ چین کی مصنوعات پر 10 فیصد کی ڈیوٹی برقرار رکھے گا۔
بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم مودی سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی حکومت پہلگام حملےکے بعد آپریشن سندور اور جنگ بندی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرے۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم مودی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اپوزیشن کی درخواست ہے کہ وزیراعظم پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائیں۔ انہوں نے لکھا کہ عوام کے نمائندوں کا پہلگام حملے، آپریشن سندور اور ٹرمپ کی اعلان کردہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال کرنا بہت ضروری ہے۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ یہ آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہم سب کے مشترکہ عزم کے اظہارکا ایک موقع...
نجی ٹی وی کے مطابق حافظ عبدالرؤف نے بہاولپور میں بھارتی حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ پڑھائی تھی، جسے حافظ عبدالرؤف کے جنازے کے طور پر پیش کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مولانا مسعود ازہر کے بھائی حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کا بھارتی پروپیگنڈا بھی بے نقاب ہوگیا، ان کے مارے جانے کی خبریں بھارتی میڈیا میں زیرگردش تھیں، جس میں کہا گیا کہ بہاولپور میں بھارتی حملے میں حافظ عبدالرؤف مارے گئے، جن کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق حافظ عبدالرؤف نے بہاولپور میں بھارتی حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ پڑھائی تھی، جسے حافظ عبدالرؤف کے جنازے کے طور پر پیش کیا گیا، نماز جنازہ کی تصاویر برطانیہ میں تعینات...
— فائل فوٹو واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے ملک میں دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔واپڈا کے ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 18 ہزار 900 اور اخراج 82 ہزار کیوسک جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 44 ہزار 700 اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے۔واپڈا کے ترجمان نے بتایا کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 38 ہزار 900 اور اخراج ایک لاکھ 14 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 400، اخراج 10 ہزار کیوسک جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد...
پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے گئے جواب کی گونج نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں سنی گئی، پاکستان نے آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص“ کے ذریعے بھارت کو منہ توڑجواب دیا، الحمدللہ! افواج پاکستان نے جو کہا، وہ کرکے دکھایا۔پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے، آرمی چیف نے اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ الحمدللہ آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص قوم سے کیے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے۔آرمی چیف نے قرآن کریم...
مودی حکومت کی بڑی اتحادی شیو سینا پارٹی نے بھارتی وزیراعظم سے پاکستان کے خلاف جنگ میں ناکامی پر فوری استعفیٰ اور کل جماعتی کانفرنس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شیوسینا کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو وزیر اعظم رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے دہلی اور گجرات کے ارب پتیوں کی جائیدادیں پاکستان کے میزائلوں سے بچانے کیلئے امریکا کے پاؤں پکڑے۔ مسلمان و پاکستان مخالف شیوسینا نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے لئے امریکا سے اس وقت درخواست کی جب اسے علم ہوا کہ پاکستان کے میزائل نئی دہلی کے بعد اب گجرات /احمد آباد کو ہدف بنائیں...
---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر سوشل میڈیا پر نئی فوٹو شیئر کی جو توجہ کا مرکز بن گئی۔ گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں کا عالمی دن منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے ہر عام و خاص شخصیت نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کے ہمراہ تصاویر اور پیغامات شیئر کرکے ان سے محبت کا اظہار کیا۔وہیں بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصویر نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔ مسلم ممالک کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے انسٹاگرام اکاؤنٹ...
قیصر کھوکھر : ریسکیو 1122 نے سول سیکرٹریٹ میں ملازمین کی ٹریننگ کیلئے کیمپ لگا لیا۔ فرسٹ ایڈ سمیت دیگر مہارتیں سکھائی جا رہی ہیں۔ ریسکیو 1122 کے انسٹرکٹرز سول سیکرٹریٹ میں تمام سرکاری ملازمین کو ٹریننگ کروا رہے ہیں۔ سیکرٹریٹ ملازمین کو فرسٹ ایڈ اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئےتربیت دی جا رہی ہے۔ سیکرٹریٹ ملازمین کو بے ہوش ہونے، مرہم پٹی کرنے اور ریسکیو آپریشن کے دوران امداد دینے کی تربیت دی جا رہی ہے۔ انسٹرکٹر زکے مطابق تربیت کا مقصد ملازمین کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار کرنا ہے۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے Ansa Awais Content Writer
بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے ڈی جی ایم او کے علاوہ کسی بھی ملک یا فریق سے بات چیت کے لیے تیار نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیش کش پر بھارت کا ردعمل سامنے آ گیا۔ بھارتی خبر ایجنسی کا بھارتی ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کے لیے تیار نہیں بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب صرف جو مسئلہ باقی ہے وہ صرف پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر ہے، فوجی کارروائی کے خاتمے کی بات چیت کا واحد ذریعہ ڈی جی ایم او سطح پر بات چیت ہے، اس میں کسی تیسرے ملک یا فریق کو...
لاہور(نیوز ڈیسک)مولانا عبد الباسط صدیقی کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے پر سول اسپتال مکلی لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔ فوٹو فائل ٹھٹہ کی تاریخی شاہ جہاں مسجد کے پیش امام مولانا عبد الباسط صدیقی انتقال کر گئے۔ مفتی مولانا شاکر نے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے مرحوم والد مولانا عبد الباسط صدیقی شاہ جہاں مسجد کے نویں شاہی خطیب تھے۔ مفتی مولانا شاکر نے بتایا کہ مرحوم مولانا عبد الباسط صدیقی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر شاہ جہاں مسجد میں ادا کی جائے گی۔ مولانا عبد الباسط صدیقی کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے پر سول اسپتال مکلی لے...
اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت کے دوران بھارتی میڈیاکا گمراہ کُن پروپیگنڈا سامنے آنے پرعالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نے فیکٹ چیک کے ساتھ بھارتی اکاؤنٹس سے شیئر ہونے والی ویڈیوز کو جھوٹا ثابت کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کچھ دن پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پاکستان کے شہر سیالکوٹ پر حملے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔ جو جھوٹ پر مبنی تھی۔ ویڈیوایک ماہ پرانی اور ممبئی میں گیس سلنڈر کے ہونے والے دھماکے کی تھی۔ جبکہ بھارتی اکاؤنٹ سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی اے آئی سے بنائی گئی فیک ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔ ویڈیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اصل ادا کیےالفاظ کو اے آئی...
کراچی میں ہوئے سانحہ 12 مئی کو 18 سال گزر گئے لیکن ذمہ دار آج بھی قانون کے شکنجے سے آزاد ہیں۔ سانحہ 12 مئی کے زیرِ سماعت 7 مقدمات میں سے ایک مقدمے کا فیصلہ ہوا جس میں ملزمان کو بری کردیا گیا جبکہ 6 مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔ 12 مئی 2007ء کو کراچی میں قتل کیے گئے 50 سے زائد شہریوں کے اہلخانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ 12 مئی 2007ء کو فائرنگ کے واقعات اُس وقت کے چیف جسٹس افتخار چوہدری کی کراچی آمد پر رونما ہوئے تھے۔ Post Views: 3
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے پریڈ سے خطاب میں زور دیا کہ پاکستان کو درپیش خطرات صرف عسکری نہیں بلکہ نظریاتی بھی ہیں، جن کا مقابلہ پوری قوم کو دینی بیداری، قومی اتحاد اور خود انحصاری کے جذبے سے کرنا ہوگا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو لاہور، پاک فوج کیساتھ اظہارِ یکجہتی، المصطفیٰ اسکاؤٹس کی منظم پریڈ لاہور، پاک فوج کیساتھ اظہارِ یکجہتی، المصطفیٰ اسکاؤٹس کی منظم پریڈ لاہور، پاک فوج کیساتھ اظہارِ یکجہتی، المصطفیٰ اسکاؤٹس کی منظم پریڈ لاہور، پاک فوج کیساتھ اظہارِ یکجہتی، المصطفیٰ اسکاؤٹس کی منظم پریڈ لاہور، پاک فوج کیساتھ اظہارِ یکجہتی، المصطفیٰ اسکاؤٹس کی منظم پریڈ لاہور، پاک فوج کیساتھ اظہارِ...
ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) افواج پاکستان نے بھارت کی جارحیت پر ایسا منہ توڑ جواب دیا ہے جس کی گونج نہ صرف سرحد پار سنی گئی بلکہ پوری دنیا نے پاکستان کی عسکری صلاحیت، عزم اور قربانی کو تسلیم کیا۔ ’’آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کے ذریعے پاکستان نے اپنی دفاعی طاقت، قومی وحدت اور عزم کا مظاہرہ کر کے بھارت کو عملی اور منہ توڑ جواب دیا۔ افواج پاکستان نے جو کہا، وہ کرکے دکھایا، الحمدللہ!پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔ آرمی چیف نے اور...
نیویارک(نیوزڈیسک)بین الاقوامی جریدے ”دی نیشنل انٹرسٹ“ نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا ہے، جو اس تاریخی کامیابی کا عالمی اعتراف ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ملٹری جریدے کی جانب سے بھارتی فوج کی پاکستان کے خلاف ناکامی سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے۔ امریکی جریدے کے مطابق بھارت کے آپریشن سندور کے باعث جنوبی ایشیا میں کشیدگی کی لہر دوڑی۔ یہ تصادم ایک عرصے سے جاری کشیدگی اور حالیہ پہلگام حملے کے تناظر میں پیش آیا تھا، جس کے بعد بھارت میں جنگی جنون بیدار ہوا۔ دی نیشنل انٹرسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پانچ بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانا پاکستان کی زبردست کامیابی ہے۔ بین الاقوامی ماہرین اور مبصرین کے مطابق...
آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باب کوپر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق 1960 کی دہائی میں آسٹریلیا کی جانب سے 27 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے باب کوپر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے بیٹر باب کوپر نے اسٹاک بروکنگ اور مرچنٹ بینکنگ میں کیریئر کے لیے کھیل چھوڑنے سے پہلے 1960 کی دہائی میں 27 ٹیسٹ کھیلے جب کہ کوپر نے اپنی زیادہ تر فرسٹ کلاس کرکٹ وکٹوریہ کے لیے کھیلی۔ کوپر نے 27 ٹیسٹ میچز میں 48.29 کی اوسط سے 2061 رنز بنائے جس میں 5 سنچریاں شامل تھیں جب کہ ان کی سب سے مشہور اننگز 1966 میں انگلینڈ کے...

بھارتی پائلٹ کی گرفتاری اور حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں: ترجمان پاک فوج
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گزشتہ روز کی گئی پریس کانفرنس میں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی بھارتی پائلٹ کے پاکستان کی تحویل میں ہونے کی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، یہ سوشل میڈیا کا پروپیگنڈا ہے، اس میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کے بھارتی پروپیگنڈے کو بھی بے نقاب کردیا۔ پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی میڈیا کی جانب سے حافظ عبدالرؤف کی موت کے جھوٹے دعوے کو بھی بے نقاب کیا، اور ثبوت کے طور پر حافظ عبدالرؤف کا تازہ...
آغا سید حسن موسوی نے مرحوم کی تصانیف کو مشعل راہ قرار دیتے ہوئے جوان نسل پر زور دیا کہ وہ مرحوم کے افکار و خیالات کا بغور مطالعہ کریں چونکہ مرحوم دور اندیش اور بلد افکار کے مالک تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو انجمن شرعی شیعیان کا آغا سید یوسف الموسوی الصفوی کی برسی پر خراج تحسین انجمن شرعی شیعیان کا آغا سید یوسف الموسوی الصفوی کی برسی پر خراج تحسین انجمن شرعی شیعیان کا آغا سید یوسف الموسوی الصفوی کی برسی پر خراج تحسین انجمن شرعی شیعیان کا آغا سید یوسف الموسوی الصفوی کی برسی پر خراج تحسین انجمن شرعی شیعیان کا آغا سید یوسف الموسوی الصفوی کی برسی پر...
پورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، ملاقات کا مقصد پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین چھٹی (6) وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی، جس کے دوران انہوں نے کہا پاکستان ہمسایوں کے ساتھ باہمی احترام اور تعمیری اشتراک پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، ملاقات کا مقصد پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین چھٹی (6) وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا تھا۔ ملاقات میں پاکستان افغانستان اور چین کے مابین 5ویں وزرائے...
آپریشن بنیان المرصوص کی تفصیلات جاری، مسلح افواج نے قوم سے کیا وعدہ نبھایا، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ الحمداللہ، افواج پاکستان نے قوم سے کیا گیا وعدہ نبھایا، قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں،دشمن نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا، پاکستان امن کا داعی ہے لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائیگا، دشمن کو معلوم ہو چکا ہے کہ پاکستان صرف باتوں پر نہیں بلکہ عمل پر یقین رکھتا ،مادرِ وطن کے تحفظ کیلئے پاک فوج کیساتھ کھڑے ہونے پر تمام سیاسی جماعتوں کے شکر گزار...
کانگریس نے پہلگام واقعے اور جنگ بندی پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنما راہول گاندھی نے نریندر مودی کو خط لکھ دیا ہے جس میں انہوں نے صورتحال پر جامع بحث کیلئے آل پارٹیز اجلاس بھی منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ امریکا نے بھارت اور پاکستان کے درمیان اچانک جنگ بندی کیسے کروا دی؟مسئلہ کشمیر پرتیسرے غیرجانبدار ملک میں مذاکرات ہونے کی بات کیسے ہوئی؟ بھارتی کانگریس نے یہ بھی سوال کیا کہ تیسرا فریق بھارت کو مذاکرات کا حکم کیسے دے سکتا ہے؟ Post Views: 4
ہندوستانی اپوزیشن نے پہلگام واقعے اور آپریشن سندور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اپوزیشن کا متفقہ مطالبہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہندوستانی اپوزیشن جماعت کانگریس نے ملک کے وزیرِاعظم نریندر مودی کو پارلیمنٹ میں آ کر آپریشن سندور کا جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہندوستانی اپوزیشن نے پہلگام واقعے اور آپریشن سندور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اپوزیشن کا متفقہ مطالبہ ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ...
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ہماری فوج نے دہشت گردی کی تجربہ گاہ کو نشانہ بنایا اور عام لوگوں کو نشانہ نہیں بنایا، بدلے میں پاکستان نے کیا کیا، سرحدی علاقوں بالخصوص جموں میں کیا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ راشتڑیہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر بڑا بیان دیا ہے۔ ایک طرف جہاں انہوں نے بھارتی فوج کی تعریف کی ہے وہیں دوسری طرف انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی بڑی اپیل کی ہے۔ ایک بیان میں منوج جھا نے کہا "میں واضح طور پر مانتا ہوں کہ ہندوستان کبھی بھی جنگ میں شامل نہیں ہوا، جنگ ہم پر مسلط کی گئی تھی لیکن جب ہم...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کرتے ہوئے اس دن کو شہداء اور غازیوں کی ماؤں کے نام کردیا۔ ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب میں ماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جہاں گورنر سندھ نے ماؤں کے ہمراہ کیک کاٹا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ "افواجِ پاکستان نے آپریشن 'بُنیانُ الْمَرْصُوص' کی کامیابی سے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین فوج ہے۔" انہوں نے کہا کہ ہماری مادرِ وطن کے ان سپوتوں نے بے مثال قربانیاں دے کر وطن عزیز کو امن و استحکام دیا اور...
اپنے بیان میں سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا میں منوا لیا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سیز فائر پاکستان کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر عظیم کامیابی ہے۔ اپنے بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا میں منوا لیا ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا ہے کہ بین الاقوامی جریدے پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کی تعریف کر رہے ہیں۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے نکلے ہیں، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا کرارا جواب دیا، پہلے کہہ دیا تھا کہ مودی انسان کا بچہ نہیں بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو جنگی جارحیت پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں کمیونٹیز محفوظ نہیں ہیں۔ بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی پر کراچی میں ریلی کا انعقاد کیا گیا اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان زندہ باد ریلی کی قیادت کی۔ کلفٹن کے ساحل سی ویو پر منعقدہ ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جہاں شاہد خان افریدی نے...
خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سیز فائر پاکستان کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر عظیم کامیابی ہے۔کراچی سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا لوہا پوری دنیا میں منوا لیا ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا ہے کہ بین الاقوامی جریدے پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کی تعریف کر رہے ہیں۔

حالیہ پاک بھارت کشیدگی سے پاکستان کو کیا فائدہ ہوا؟ الجزیرہ کا ایسا تجزیہ کہ بھارتیوں کی نیندیں اڑ جائیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قطری ٹی وی چینل الجزیرہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر عالمی سطح پر نمایاں ہوا ہے۔ الجزیرہ پر شائع ہونے والے ایک تجزیے کے مطابق پاکستان اور بھارت نے گزشتہ روز ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا، لیکن دونوں اس پر قائم ہیں۔زیادہ تر یہ جنگ بندی کامیاب ہے، عام طور پر کسی جنگ بندی کو مکمل طور پر نافذ ہونے میں کئی گھنٹے لگتے ہیں۔ اب اہم بات یہ ہے کہ دونوں جانب کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) بات چیت کریں گے کہ اس جنگ...
ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ اس سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت ڈونالڈ ٹرمپ کے مشورہ کو قبول کرتے ہوئے جنگ بندی پر راضی ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے بعد جنگ بندی کا اعلان ہونے کے دوسرے روز شیو سینا (ادھو ٹھاکرے) کے ممبر پارلیمنٹ سنجے راؤت نے جنگ بندی پر رضامندی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی ہے۔ سنجے راؤت نے الزام لگایا کہ بھارت نے صرف امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دباؤ میں جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔ انہوں نے اس فیصلے کے منطقی اور وقت پر سوال اٹھائے، اس سلسلہ میں ٹرمپ کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سنجے راؤت نے کہا کہ اس سے...
ننگرپارکر میں ہندو برادری کی جانب سے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جب تک سندھ طاس معاہدہ بحال نہیں ہوتا، یہ قوم جنگ بندی قبول نہیں کرے گی یہ قوم مودی کی دھمکیوں سے ڈرنے والی قوم نہیں ہم پاکستان کے پانی کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کی جانب سے بھارت کے جارحانہ اقدامات، دہشت گرد نریندر مودی اور اس کی بزدل فوج کی پاکستان مخالف کارروائیوں کے خلاف سندھ بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان ریلیوں کا مقصد پاکستانی قوم اور اقلیتوں کے اتحاد و یکجہتی کا بھرپور اظہار تھا۔ریلیوں کا انعقاد پاک بھارت سرحدی علاقے ننگرپارکر سے لے کر بدین،...
امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی، حافظ نعیم الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ اور پاکستان کو اب بھارت پر برتری حاصل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی۔ اور وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پوری قوت سے اٹھایا جائے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قوم کشمیر پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں...