2025-07-26@14:06:58 GMT
تلاش کی گنتی: 106
«مہنگا ہو گیا»:
(نئی خبر)
کراچی: گارڈن ویسٹ سے 14 جنوری کو لاپتہ ہونے والے دو کمسن پڑوسی بچوں کا پولیس تاحال سراغ نہیں لگا سکی، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن ویسٹ مکان نمبر 28/3 صدیق وہاب روڈ یسین مسجد کے قریب سے لاپتہ ہونے والے دو بچوں کی گمشدگی کا مقدمہ الزام نمبر 12/2025 گارڈن پولیس نے 364A ، R/w3-TIP ACT-2018 کے تحت درج کر لیا ، مقدمہ زینب یونس زوجہ یونس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی خاتون نے مقدمہ درج کرانے کے لیے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ میں اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ مزکورہ بالا مکان میں رہائش پزیر ہوں اور AK فٹنس جم گارڈن میں...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب عوام سے علاج و معالجے کی سہولت بھی ناپید کر دی، غریب عوام ادویات مہنگی ہونے کے باعث علاج کرانے سے قاصر، ادویات میں 300 فیصد اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دیں، ایک تو پہلے ہی غریب عوام مہنگائی کے دلدل میں پھنسی ہوئی ہے، حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر کے عوام کو زندہ درگور کر دیا۔ ادویات کی بڑھتی قیمتوں پر عوام کا کہنا ہے کہ ایک تو غریب پہلے ہی بیروزگاری کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کھانے سے قاصر ہے، دوسری جانب مہنگائی نے عوام کی کمر توڑدی اور فاقہ کشی عوام کا مقدر بنی ہوئی ہے، ہر اشیاء کی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2025ء) مہنگائی کم ہونے کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی، سبزیوں کی قیمتیں 700 روپے سے بھی اوپر چلی گئیں، بیشتر پھلوں کی قیمتیں بھِی 300 روپے سے اوپر چلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، سبزیوں اور پھلوں کے دام غریب کی جیب پر بھاری پڑنے لگے۔ سرکاری نرخ نامے میں چار سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا، قیمتوں میں اضافے کے بعد سبز مصالحہ جات کے نرخ آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ لاہور کی مارکیٹوں میں پیاز 150، ٹماٹر 160، لہسن 740، ادرک 450 میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ پالک 50 روپے، میتھی 80 ، بینگن 80 اور آلو 120...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران آج ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 18 پیسے بڑھنے کے بعد 278 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی دیکھنے میں آئی ہے ، 100 انڈیکس 860 پوائنٹس کے ساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 107 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔ مزید :

190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا ہوگی یا پھر بری ہوں گے؟ فیصلہ کل سنایا جائے گا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا ہو گی یا بری؟ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کل بروز سوموار 13 جنوری کو اڈیالہ جیل میں محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل اڈیالہ جیل میں سنائیں گے۔ احتساب عدالت نے 18 دسمبر 2024 کو فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ پہلے 23 دسمبر 2024 کو فیصلہ سنانے کی تاریخ دی گئی جو بعد میں 6 جنوری 2025 تک مؤخر کردی گئی تھی۔ بعد ازاں 13 جنوری کو فیصلہ سنانے کا دن مقرر کیا گیا تھا۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا ریفرنس...
پاکستان میں جنوری 2025 کی دوسری ششماہی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 سے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے کیونکہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں 3 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ موسم سرما کے دوران رسد میں خلل اور توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ فیوچر 0.35 فیصد اضافے کے ساتھ 77.32 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جو 3 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ خام تیل میں ہفتہ وار مسلسل تیسری مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو 3 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد پہلی بار ایسا ہوا...