2025-05-15@10:23:15 GMT
تلاش کی گنتی: 24003

«وحدت اسلامی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے اور حکومت نے 2 جون کو بجٹ پیش کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ اس ضمن میں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ وفاقی حکومت سرکاری ملازمین کے لیے مالی ریلیف پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے افسران کو 20 فیصد اضافہ ملنے کا امکان ہے۔ مزید یہ کہ تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس میں رعایت دینے پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت انکم ٹیکس سلیبس میں 10 فیصد...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 17 مئی سے 25 مئی تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے 8 میچز کے ٹکٹوں کی تفصیلات کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق وہ شائقین جنہوں نے 8 مئی پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز، 9 مئی پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز اور 10 مئی اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز کے میچز کے ٹکٹ خریدے تھے اب وہی ٹکٹیں بالترتیب 17، 18 اور 19 مئی کے میچز کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ پی سی بی نے بتایا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 18 مئی کو ڈبل ہیڈر ڈے ہونے کی وجہ سے پہلے جاری کردہ 9 مئی کا ٹکٹ دونوں گیمز میں شرکت...
    فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا،نفرت اور تقسیم سکھانے والے ناکام ہوگئے، پاک فضائیہ نے رافیل طیاروں کو مار گرایا۔ مریم نواز نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نفرت اور تقسیم سکھانے والے ناکام ہوگئے، پاک فضائیہ نے رافیل طیاروں کو مار گرایا۔(جاری ہے) اٴْنہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کہتی ہوں اندھی تقلید کا شکار نہیں ہونا۔وزیرِاعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے سر فخر سے بلند کر دیا، پاکستان کے عوام کا سربلند ہے اور رہے گا۔اٴْنہوں نے کہا کہ دشمن ہمارے ملک آنکھ...
    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز ایلکس ہیلز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دوبارہ جوائن کرنے کا اعلان کیا ہے۔  ایلکس ہیلز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ میرے دل کے بہت قریب رہی ہے۔ وہ پہلی پی ایس ایل ٹیم تھی جس کے لیے میں نے پاکستان میں کھیلا، اور مجھے مداحوں اور فرنچائز کی طرف سے جو سپورٹ ملی ہے، وہ ناقابل یقین ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 109 رنز سے کامیابی ان کا کہنا ہے کہ جب اسلام آباد یونائیٹڈ نے مجھے اپریل میں واپس سائن کیا، تو میں واقعی ٹورنامنٹ کے آخری مراحل کے لیے اسکواڈ کے ساتھ شامل...
    امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کر دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن:وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ انتظامی حکم نامے کے مطابق امریکی حکومت نے مشرقی امریکہ کے وقت کے مطابق 14 مئی کی تاریخ کا آغاز ہوتے ہی ۱۲ بج کر ایک منٹ سے 8 اپریل 2025 کےانتظامی حکم نامہ نمبر 14259 اور 9 اپریل 2025 کے انتظامی حکم نامہ نمبر 14266 کے تحت چین کی مصنوعات (بشمول ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی مصنوعات ) پر عائد کیے گئےکل 91فیصد محصولات کو منسوخ کردیا۔ ساتھ ہی ساتھ 2 اپریل 2025 کے انتظامی حکم نامہ نمبر 14257 کے تحت چین کی مصنوعات(بشمول...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب کی بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن کے خلاف گفتگو کی مبینہ ویڈیو لیک ہو گئی۔پارٹی رہنماؤں کی آن لائن میٹنگ کی کنول شوزب کی ویڈیو لیک ہوئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہماری فیملی ہے، بہت افسوس ہوا جب علیمہ خان نے کہا کہ کون گوہر؟ مبینہ لیک ویڈیو میں کنول شوزب نے کہا ہے کہ اگر تنظیم کے عہدوں کی فکر نہیں ہو گی تو پارٹی کی عزت کون کرے گا؟ کوئی کون ہوتا ہے کسی کو منشی کہنے والا؟ کیا یہ باتیں کرنے والی ہیں؟کنول شوزب لیک ویڈیو میں یہ کہتی دکھائی دے رہی ہیں کہ مجھے جب بھی علیمہ آپا ملیں...
    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت نے جھوٹے بہانے ، تکبر اور انا کی بنیاد پر پاکستان کے خلاف جارحانہ کارروائی شروع کی جس کا اسے بھرپور جواب ملا ، الحمدللہ۔ بدھ کو وزیراعظم شہبازشریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا جبکہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سربراہ پاک فضائیہ ظہیر بابر سدھو بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے اور انہیں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم...
    لاہور:لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ کروانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد پراسکیوشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا، اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پراسکیوشن کی درخواست قانون کے منافی ہے، بانی پی ٹی آئی کو گرفتار ہوئے 727 دن ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پراسکیوشن اتنے سال گزر جانے کے بعد درخواست...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف  نے  آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن میں شریک افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔دورے کے دوران  وزیر اعظم شہباز شریف نے  پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ  بھی کیا۔ اس موقع پر  نائب وزیراعظم  و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف اور  آرمی چیف جنرل منیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔ اس کے علاوہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطاتارڑ، کورکمانڈر سیالکوٹ سمیت اعلیٰ سول اور عسکری قیادت  بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔اس موقع پر جوانوں سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  بہادر مسلح افواج نے مثالی انداز میں مادر وطن کا دفاع کیا، مسلح افواج نے دشمن...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم سی آئی کو اسلام آباد کے ریڑھی بانوں سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے وفاقی دارالحکومت کے ریڑھی بانوں کی سی ڈی اے اور ایم سی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار ایمان مزاری، ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور ایم سی آئی حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مرکزی درخواست اور توہین عدالت کی درخواستوں کو ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا۔ دوران سماعت، وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ سی ڈی اے بھی درخواست میں پارٹی ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ جی، دو توہین عدالت کی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔ وکیل ایمان مزاری...
    تاریخ یاد رکھے گی پاک فوج نے چند گھنٹوں میں دشمن کی جارحیت کوناکام بنایا، وزیراعظم کا فرنٹ لائنز پر جوانوں سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن میں شریک افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے پسرور چھانی سیالکوٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل منیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔اس کے علاوہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطاتارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ سمیت اعلی سول اور عسکری قیادت...
    سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نےمنی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کردی۔ اسپیشل سینٹرل کورٹ نے پرویزالٰہی کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ پرویزالٰہی،مونس الٰہی اورمحمد جبران خان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا،پرویزالٰہی سمیت دیگر کےخلاف کرپشن کے پیسے کو منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیےگئے،درخواست گزارسمیت دیگر کےخلاف الزامات محض مفروضوں پرمبنی ہیں۔ وکیل نےبتایا کہ درخواست گزارکو ان جھوٹےالزامات کی بنیاد پرگرفتارکیا گیا،پراسیکیوشن نےغیرمصدقہ دستاویزات پرانحصارکیا ہےلہذا عدالت چوہدری پرویزالٰہی کو انصاف کےتقاضوں کے تحت بری کرے۔عدالت نےفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹھائیس مئی کو جواب طلب کر لیا۔ Post Views: 5
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض میں ولی عہد محمد بن سلمان کی موجودگی میں شام کے عبوری صدر احمد الشرع سے تاریخی ملاقات کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس ملاقات میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور ترک صدر طیب اردوان (ویڈیو لنک کے ذریعے) شریک تھے۔ ملاقات میں امریکی صدر نے شامی صدر پر زور دیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے دیگر عرب ممالک کی طرح "ابراہیم معاہدوں" میں شامل ہوں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی عبوری صدر الشرع سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ فلسطین کے عسکریت پسندوں سمیت غیر ملکی جنگجوؤں کو ملک بدر کردیں۔ امریکی صدر نے شامی صدر احمد الشرع سے یہ مطالبہ بھی کیا...
    وزیراعظم شہباز شریف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں بہادری سے مادر وطن کا دفاع کیا، تاریخ گواہ رہے گی کہ کس طرح وطن کے بہادر بیٹوں نے چند گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو خاک میں ملا دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفاقی وزرا کے ہمراہ سیالکوٹ میں پسرور چھاؤنی کا دورہ کرکے فوجی جوانوں سے ملاقات کی، اور آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران غیرمعمولی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص: پاک فوج کے بارے میں عوامی رائے کیا ہے؟ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیر...
    مرکزی سیکرٹری اطلاعات ق لیگ مصطفی ملک کی قیادت میں وفد کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہل خانہ سے تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق وزیرِ اعظم چوہدری شجاعت حسین کا سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کی شہادت پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت ،چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر پارٹی وفد مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک کی قیادت میں انکی رہائش گاہ پہنچا، وفد میں ملک کامران منیر، چوہدری ندیم منظور، محمد علی اعوان ایڈوکیٹ شامل تھے ۔ چوہدری شجاعت حسین نے شہید کے والد راجہ یوسف اور بھائی تیمور یوسف سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے دوران پاک فضائیہ...
    محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق 15 مئی سے ہوا کا زیادہ دباؤ ملک کے بیشتر علاقوں پر اثر انداز ہو گا،15سے20 مئی کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں (سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش و ژالہ باری، موسم خوشگوار ہوگیا  15 سے 19 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں (وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان) میں دن کا...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی، سیالکوٹ کا دورہ کیا، جہاں ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم / وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر منصوبہ بندی و ترقی، اور وزیر اطلاعات بھی موجود تھے۔ اس دورے کا مقصد “آپریشن بنیان مرصوص” (مارکۂ حق) میں افواج پاکستان کی شاندار بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہنا تھا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) اور چیف آف ائیر اسٹاف ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نشان امتیاز (ملٹری) بھی اس موقع پر موجود تھے۔  وزیراعظم کو معرکے کی تفصیلی بریفنگ دی گئی اور کور کی موجودہ آپریشنل تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔  وزیراعظم نے مارکۂ حق میں مسلح افواج کی شاندار کارکردگی کو سراہتے...
    اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینیٹر اسحاق ڈار نے ایوان میں منی بل رپورٹ پیش کرنے کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے منی بل کی رپورٹ پیش کرنے کی مخالفت خانزادہ صاحب نے کی ، جس پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ ساری چیزیں کمیٹی میں ڈسکس ہوچکی ہیں ، آپ کی جماعت کے لیڈر، پارلیمانی لیڈر بھی موجود تھے۔دوسری جانب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بل کی رپورٹ پیش کرنے کی اجازت دے دی جس پر سینیٹر اسحاق نے رپورٹ پیش کردی، جس کے بعد سینیٹ اجلاس کل سہ پہر ساڑھے تین بجے تک کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ ایک...
    کیا آپ اپنے آئی فون کی بیٹری لائف کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں؟ تو اچھی خبر یہ ہے کہ بہت جلد آپ کے آئی فون کی بیٹری معمول سے زیادہ وقت تک کام کرنے لگے گی اور ایسا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے ممکن ہوگا۔بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کے آئی فونز کے لیے نئے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 19 میں ایک اے آئی فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو بیٹری لائف کو بہتر بنائے گا۔ اس فیچر سے آئی فون کی جانب سے بیٹری پاور خرچ کرنے کے عمل کو زیادہ بہتر کیا جائے گا۔یہ نیا فیچر صارفین کے بیٹری ڈیٹا کو استعمال کرکے سمجھے گا کہ آپ کس طرح...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے کل ملاقات کا دن ہے، تحریک انصاف نے ملاقاتیوں کی فہرست میں تبدیلی کردی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا نام فہرست سے نکال دیا گیا جبکہ ان کی جگہ احمد چٹھہ کا نام شامل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان سے کل اڈیالہ جیل ملاقات کرنے والوں کی فہرست سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا نام نکال دیا گیا۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی فہرست سے علی امین گنڈا پور کا نام خارج کرکے ان کی جگہ احمد چٹھہ کا نام شامل کر دیا گیا۔ نئی فہرست...
    —علامتی تصویر گجرات میں پولیس نے 7 ماہ سے لاپتہ خاتون کی لاش اپنے ہی گھر کی صحن سے برآمد کر لی۔اس حوالے سے ڈی پی او گجرات نے بتایا ہے کہ شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش گھر کے صحن میں دفنا دی تھی۔ ڈی پی او کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش خاتون کے کردار پر شک ظاہر کیا ہے۔
    کوئٹہ، رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 10زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز) پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی علی مدد جتک کے قافلے کے قریب دھماکا سریاب روڈ پر ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں رکن صوبائی اسمبلی محفوظ رہے جب کہ ایک شخص جاں بحق اور 10افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے 10 افراد کو سول اسپتال کے شعبہ حادثات میں طبی امداد کی فراہمی کے بعد ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کی خوشی...
    عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا نام خارج WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے کل ملاقات کا دن ہے، تحریک انصاف نے ملاقاتیوں کی فہرست میں تبدیلی کردی، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا نام فہرست سے نکال دیا گیا جبکہ ان کی جگہ احمد چٹھہ کا نام شامل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان سے کل اڈیالہ جیل ملاقات کرنے والوں کی فہرست سے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا نام نکال دیا گیا۔اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی...
    کبوتروں سے پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری میں اضافہ ہونے لگا تاہم اس کی علامات کیا ہیں؟تفصیلات کے مطابق کراچی میں کبوتروں سے انسانوں میں پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کبوتروں سے پھیلنے والی بیماری برڈ فینسرز لنگز سے زیادہ تر خواتین متاثرہو رہی ہیں ، اسپتالوں میں ایک ہفتے میں پندرہ سے بیس کیسزرپورٹ ہونے لگے۔ماہر امراض تنفس ڈاکٹر محمد عرفان نے بتایا کہ کبوتروں کے پروں اور فضلے کے باریک ذرات انسانی سانس کی نالی میں جمع ہو کر الرجی اور پھیپھڑوں کی سوجن کا باعث بنتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ بیماری سے بچاؤ کے لیے کبوتروں سے دوری اور احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہے مگر کراچی میں جگہ جگہ لوگ کبوتروں...
    متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے قونصل جنرل تاجروں کے لئے بڑا اعلان کردیا ، اب بغیر رکاوٹ خصوصی ویزے جاری ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل سے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین اور سی ای او کی ملاقات ہوئی، جس میں متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) نے بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کیلئے الگ ویزا فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کردیا۔قونصل جنرل نے کہا کہ بلوچستان کے تاجروں کیلئے بغیر رکاوٹ خصوصی ویزے جاری ہوں گے۔ ملاقات میں فریقین نے خلیفہ پورٹ سمیت اسٹرٹیجک منصوبوں میں شراکت داری پر زور دیتے ہوئے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ تعاون کے ذریعے منصوبوں کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔قونصل جنرل کا...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز میں شامل پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی کے دورے کے دوران معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز پر افسران و جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم کی پسرور چھاؤنی افسران و جوانوں سے تاریخی گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن آج شام کو نشر کرے گا۔وزیر اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ،پاک بحریہ کے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب میں شامی صدر احمد الشرع سے ملاقات، مصافحہ بھی کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز ریاض (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر سے پابندیاں اٹھانے کے اعلان کے ایک روز بعد ریاض میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)سربراہی اجلاس سے قبل شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات کی۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی پول رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اعلان ٹرمپ کی انتظامیہ کے کچھ حصوں میں خدشات کے باوجود سامنے آیا ہے، کیونکہ القاعدہ سے ماضی کے روابط کی وجہ سے احمد الشرع کو واشنگٹن نے پہلے دہشت گرد قرار دیا تھا۔امریکی اتحادی اسرائیل نے...
    مقتول کے بھائی صفدر نے الزام عائد کیا کہ مدرسے کے قاری سمیت تین سے چار افراد اس بھیانک جرم میں ملوث ہیں اور ان سب کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے، تاکہ کسی اور کا بچہ اس ظلم کا نشانہ نہ بنے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سپر ہائی وے جمیل کالونی میں مدرسے سے ایک بچے کی برہنہ حالت میں لاش ملی، ورثا نے زیادتی کا الزام عائد کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سپر ہائی وے کے علاقے گڈاپ سٹی جمیل کالونی میں قائم مدرسہ خالد بن ولید سے کم عمر بچے کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت 12 سالہ مجیب الرحمٰن کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ گڈاپ سرفراز جتوئی کے مطابق بچے کی لاش...
    تیل اور گیس کے ذخائردریافت کرنے کیلئے بڑے پیمانے پرکام شروع،شراکت دار کمپنیوں کو لائسنس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کے لیے بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں بڑے پیمانے پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 10 بلاکس سے قدرتی ذخائر کی تلاش کی جائے گی، جن میں سے آٹھ بلاکس بلوچستان میں، جبکہ ایک ایک بلاک پنجاب اور سندھ میں واقع ہے۔ قدرتی ذخائر بلاکس کی ورکنگ تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ کو ارسال کر دی گئی ہیں، جن کے مطابق ان علاقوں میں موجود بلاکس سے کثیر مقدار میں تیل و گیس...
    بھارتی افواج کی 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بزدلانہ جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج اور پاک فضائیہ کے دو مزید جوان دورانِ علاج شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے، جب کہ 78 جوان فرائض کی انجام دہی کے دوران زخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے اشتعال انگیزی کے دوران علاقے کی خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا. تاہم پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور دفاع وطن میں مثالی بہادری کا مظاہرہ کیا۔شہید ہونے والوں میں پاک فوج کے حوالدار محمد نوید اور پاک فضائیہ کے سینئر ٹیکنیشن محمد ایاز...
    یوم تشکر کی تقریب میں شاندار فائر ورکس کا مظاہرہ کیا گیا اور ملی نغمے پیش کیے گئے، جس سے حب الوطنی کا جذبہ مزید پروان چڑھا۔ تقریب کے دوران کرسچن، ہندو، سکھ برادری سمیت دیگر افراد نے ہاتھوں کی زنجیر بناکر یکجہتی اور بھائی چارے کا بھرپور اظہار کیا۔ پر رونق تقریب میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو گورنر ہاؤس سندھ میں یوم تشکر، مسلح افواج کے بینڈز کی سلامی، شاندار فائر ورکس کا مظاہرہ گورنر ہاؤس سندھ میں یوم تشکر، مسلح افواج کے بینڈز کی سلامی، شاندار فائر ورکس کا مظاہرہ گورنر ہاؤس سندھ میں یوم تشکر، مسلح افواج کے...
    بلوچستان کے شہر ژوب اور اسکے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 20 کلو میٹر تھی۔ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پرشمال میں تھا۔ زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
    اراکین قومی اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کی تزئین وآرائش اور مرمت نہ ہونے پرپھٹ پڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اراکین قومی اسمبلی پارلیمنٹ لاجزکی تزئین و آرائش اورمرمت نہ ہونے پرپھٹ پڑے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اراکین نے پارلیمنٹ لاجزکی تزئین وآرائش اورمرمت نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ پی ٹی آئی کے ایم این اے ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ سی ڈی اے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کرتا ہے جبکہ اس دوران شازیہ ثوبیہ سومرو نے صفائی سمیت دیگر مسائل حل نہ کئے جانے کا شکوہ کیا۔ڈپٹی سپیکر غلام مصطفی شاہ کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے، ڈائریکٹر اور...
    اسلام ٹائمز: تقریب میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، نسرین جلیل، قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی، جے ڈی سی سربراہ ظفر عباس سمیت دیگر سیاسی و مذہبی رہنما بھی شریک تھے۔ تقریب میں فضائیہ، نیوی اور بری فوج کے بینڈز نے سلامی پیش کی جبکہ گورنر سندھ کے ہمراہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین نے کیک کاٹ کر اس یادگار دن کو منایا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں یوم تشکر کی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، تقریب میں مولانا بشیر فاروق نے ملک کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔...
    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف تاریخی فتح نے پاکستانی قوم کو متحد کر دیا ہے، اور اس اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے بانی چیئرمین پر درج سیاسی نوعیت کے مقدمات کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین ملک کے سب سے مقبول عوامی رہنما ہیں، ان کو جعلی اور بے بنیاد مقدمات میں قید رکھنا قوم کو دوبارہ تقسیم کرنے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت قومی اتحاد کے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے 9مئی جلائو گھیرائو کے آٹھ مقدمات میں پراسیکیوشن سے دلائل اور ریکارڈ طلب کر لیا جبکہ آئندہ سماعت پر سابق وزیر خارجہ کو ذاتی حیثیت میں عدالت بلا لیا۔اے ٹی سی لاہور کے جج منظر علی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، شاہ محمود قریشی کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔(جاری ہے) دوران سماعت پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈعدالت میں پیش نہ کیا، پراسکیوٹر نے بتایا کہ جیل ٹرائل میں مصروفیات کے باعث شاہ محمود قریشی کی ضمانتوں کا علم نہیں تھا، پراسکیوٹر نے استدعا کی کہ عدالت ریکارڈ اور دلائل فراہم...
    — فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز میں شامل پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کے دورے کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں شریک افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی موجود تھے۔ پیپلز پارٹی کا کل یوم تشکر منانے کا اعلان سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مودی کو گجرات اور کشمیر کا قصائی قرار دیا تھا، اب تو کہا جائے گا کہ مودی جنوبی ایشیا کا قصائی ہے۔ کور کمانڈر سیالکوٹ، اعلیٰ...
    —فائل فوٹو اراکین قومی اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کی تزئین و آرائش اور مرمت نہ ہونے پر پھٹ پڑے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران عامر ڈوگر نے کہا کہ سی ڈی اے ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کرتا ہے۔شازیہ ثوبیہ سومرو نے کہا کہ صفائی سمیت دیگر مسائل حل نہیں کیے جاتے۔ یہ بھی پڑھیے پارلیمنٹ کی تزئین و آرائش کیلئے11کروڑ کے ٹینڈر جاری ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ سی ڈی اے کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے، پارلیمنٹ لاجز کے مسائل کے حل کے لیے نئے ٹینڈرز جاری ہوں گے۔غلام مصطفیٰ شاہ کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے پارلیمنٹ لاجز کو معطل کیا ہے۔نوید قمر نے کہا کہ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس 16 مئی بروز جمعہ کو دوپہر 3 بجے منعقد ہوگا۔ گورنر سندھ نے آئین کے آرٹیکل 109 کے تحت اجلاس طلب کیا۔
    نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز میں شامل پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی کے دورے کے دوران معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز پر افسران و جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد...
    والد کی رہائی کیلئے امریکی صدر سے مدد کی درخواست کرینگے، عمران خان کے بیٹوں کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی بانی عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے کہا ہے کہ وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اتنا عرصہ جیل میں رکھا جائے گا، حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں، ہمارے پاس زیادہ آپشنز نہیں بچے، فیصلہ کیا ہے کہ عوامی سطح پر آکر بات کرنا ہی واحد راستہ ہے، چاہتے ہیں والد کی رہائی سے متعلق پاکستان پر بین الاقوامی دبا ہو، امریکی صدر سے مدد کی درخواست کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا مودی جارحیت دہراتا رہے گا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیرِ اعظم کا موقف مایوس کن ہے، وہ ابھی الزام تراشی پر لگے ہوئے ہیں، بھارت نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں سویلینز کو ٹارگٹ کیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ جو بھی ڈائیلاگ ہو اس میں حریت قیادت کی فوری رہائی کا مطالبہ ہونا چاہئے، جنیوا سمیت جہاں کہیں بھی ڈائیلاگ ہو حریت قیادت کو شامل کیا جائے، مذاکرات کا ایک ٹائم فریم...
    دبئی : آئی ایل ٹی 20 کے 20 سیزن4 کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے منگل 2 دسمبر 2025 کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن (عید الاتحاد) سے ہوگا ٹورنامنٹ میں 6 ٹیموں حصہ لیں گے 34 میچوں پر مشتمل اس سیزن کا فائنل اتوار 4 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔ خلیجی خطے کی سب سے بڑی ٹی 20 لیگ اپنے روایتی وقت جنوری ۔ فروری کی بجائے دسمبر ۔ جنوری میں ہورہی کیونکہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ فروری- مارچ 2026 میں کھیلا جائے گا۔آئی ایل ٹی 20 کے چیئرمین اور امارات کرکٹ بورڈ کے وائس چیئرمین خالد الزرعونی نے کہا کہ انہیں اس بات اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی کہ آئی ایل...
    بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)چینی نائب وزیر خا رجہ سن ویڈونگ نے کہاہے کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے حصول میں تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔(جاری ہے) چینی میڈیاکے مطابق سن ویڈونگ نے چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی سے ملاقات کی جس دوران چینی نائب وزیر خا رجہ نے کہا کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع اور دیرپا جنگ بندی کے حصول کا خیرمقدم اور حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔
    بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ نے 2012 میں سی پی سی کی اٹھارہویں قومی کانگریس میں “پانچ جہتی” مجموعی خاکہ پیش کیا تھا جو اقتصادی، سیاسی ، ثقافتی ، سماجی اور ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کے پانچ اہم شعبوں پر مشتمل ہے۔ اس کی مرکزی اہمیت یہ ہے کہ یک رُخی اقتصادی ترقی کے ماڈل کے بجائے جدیدیت کی تعمیر کو ایک مضبوط اکائی کے طور پر مجموعی لحاظ سے ترتیب دیا جائے۔ “پانچ جہتی” مجموعی خاکہ ایک اونچے درخت کی مانند ہے: معاشی تعمیر اس کی “جڑیں” ہیں؛ سیاسی تعمیر “تنا” ہے؛ ثقافتی تعمیر “شاخیں اور پتے” ہیں؛ سماجی تعمیر “پھل” ہے؛ جبکہ ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر “مٹی” ہے۔ مضبوط جڑیں توانا تنے کو جنم دیتی ہیں، گھنے پتے...
    لاہور : بجلی بند رہے گی۔تفصیلات کے مطابق برقی لائنوں کی دیکھ بھال اورمرمت کے سلسلے میں مورخہ15مئی کوصبح8سےدوپہر2بجے تک گرین ویوگرڈ سے فیڈرز،شعیب سٹیل،پریشن فارگنگ 2،واہگڑے،بابر علی،جمال ٹاؤن،سیال،کشور فضل،رچنا گلاس،صدیق لیدر،نوری بوری،پنجاب کانکسٹ سےبجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔
    کراچی کنگز کے غیرملکی کپتان ڈیوڈ وارنر کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچز کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔ پی ایس ایل 10 میں بطور دفاعی چیمپئین اپنے مہم جاری رکھنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ کی فرنچائز نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انگلینڈ کے اسٹار کرکٹر ایلکس ہیلز کے پاکستان آنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ سے میرے دل کے بہت قریب رہی ہے، وہ پہلی ٹیم تھی جس کیلئے میں پاکستان میں کھیلا اور مداحوں کی جانب سے جو سپورٹ ملی وہ ناقابل یقین رہی۔ مزید پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹرز بھارت جانے سے کترانے لگے، وارنر پاکستان واپسی کو...
    بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے چائنا- سی ای ایل اے سی فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شرکت کرنے والے سی ای ایل اے سی کے شریک چیئرمین کولمبیا اور ہونڈوراس کے وزراء خارجہ  کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی اور سوالات کے جوابات دیئے۔ وانگ ای نے کہا کہ اجلاس میں بیجنگ اعلامیہ اور مشترکہ ایکشن پلان (2025-2027) جاری کیا گیا،  فریقین نے تین سالہ تعاون کے 100 سے زائد منصوبوں پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ، چین نے لاطینی امریکہ کی ترقی کو سپورٹ کرنے کے لیے 20 اقدامات کا اعلان بھی کیا۔ وانگ ای نے اجلاس میں حاصل ہونے والے اہم اتفاق رائے پر بھی روشنی ڈالی۔پہلا، چائنا- سی ای ایل اے سی...
    بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے چائنا-سی ای ایل اے سی فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس کی افتتاحی تقریب میں اعلان کیا کہ چین لاطینی امریکہ کے ساتھ مل کر پانچ اہم منصوبے شروع کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ چین اور لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ  دیا جا سکے۔یہ سال چائنا-سی ای ایل اے سی فورم کے  باضابطہ آغاز کا دسواں سال ہے۔ گزشتہ دہائی میں، صدر شی جن پھنگ نے لاطینی امریکہ اور کیریبین کے خطے کا 6 بار دورہ کیا اور دونوں اطراف نے بیلٹ اینڈ روڈ  کے تحت 200 سے زائد  انفراسٹرکچر منصوبوں پر عمل درآمد کیا، جس سے ایک ملین سےزائد  ملازمتیں پیدا ہوئیں۔ اس کے علاوہ فریقین...
    بیجنگ :امریکی حکومت نے ایک  انتظامی حکم نامہ جاری کیا، جس میں 14 مئی  سے چین پر عائد کردہ محصولات میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا۔چین امریکہ اقتصادی اور تجارت اعلی سطحی مذاکرات کے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے،چین کی ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن نے 13مئی کو  ایک اعلان جاری کیا ہے جس کے مطابق 14 مئی کی دوپہر  12 بجکر 1 منٹ سے، “امریکہ سے درآمد ہونے والے سامان پر اضافی ٹیرف کی شرح کو 34% سے کم کر کے 10% کر دیا جائے گا، اور 90 دنوں کے لیے امریکہ پر 24% اضافی ٹیرف کی شرح کو معطل کر دیا جائے گا۔ ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن کے اعلان” (ٹیرف کمیشن...
    کراچی: جوہر آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 15 فلاح مسجد کے قریب موٹرسائیکل سوار مشکوک افراد سے بوری میں بند ایک شخص کی لاش ملی۔ پولیس نے موٹرسائیکل سوار دونوں افراد کو حراست میں لے کر بوری بند لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹر ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق مقتول کی شناخت 60 سالہ خاور انجم کے نام سے کی گئی۔ مقتول حکمت کا کام کرتا تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق اندرون سندھ میر پور خاص سے تھا، مقتول کو اس کے دونوں بیٹوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا اور لاش کو بوری میں بند کر کے موٹرسائیکل...
    — فائل فوٹو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر داخلہ کی عدم موجودگی پر اراکین میں بحث ہوئی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ یہاں نہیں آتے جبکہ اس ایوان نے ایک قرارداد منظور کی تھی، اس متعلق کوئی جواب نہیں آیا۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی عبد القادر پٹیل نے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ہاؤس کا ہر ممبر چیخ چیخ کر کہتا ہے وزیر داخلہ کو دیکھنا چاہتے ہیں، وہ صرف یہاں آ کر اسپیکر ڈائس کے سامنے اپنی شکل دکھا دیں۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اراکین اسمبلی کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ قرارداد سے...
    — فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے اسکینڈل، 36 ارب روپے کی مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کےلیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔پشاور میں ہونے والے اجلاس کی صدارت اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی کر رہے تھے۔اسپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، صرف ایک محکمے میں تقریباً 40 ارب روپے کی بدعنوانی ہوئی ہے۔ ملکی تاریخ کا بڑا مالیاتی اسکینڈل، خیبر پختونخوا کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے کی خورد برد کا انکشافپشاورخیبر پختونخوا کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے... ان کا کہنا ہے کہ یہ پہلا اسکینڈل ہے جس میں کوئی سیاسی شخصیت ملوث نہیں بلکہ اسکینڈل میں اکاؤنٹنٹ...
    ---فائل فوٹو 2020ء میں قومی ایئر لائن کے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضے کی عدم ادائیگی کی تحقیقات متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردی گئیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں سید وسیم حسین نے کہا مئی 2020ء میں قومی ایئر لائن کا جہاز حادثے کا شکار ہوا، حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ آج تک نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں ایم این اے رعنا انصار کے شوہر صحافی انصار نقوی بھی جاں بحق ہوئے، ابھی تک قومی ایئر لائن کی جانب سے ان لواحقین کو معاوضہ نہیں دیا گیا۔ پی آئی اے طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانیوالے ظفر مسعود نے حادثے کے بعد کے تجربات پر کتاب لکھ...
    — فائل فوٹو  اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم سی آئی کو ریڑھی بانوں سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت کردی۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے اسلام آباد کے ریڑھی بانوں کی سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے مرکزی درخواست اور توہین عدالت کی درخواستوں کو ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا۔ایمان مزاری کے وکیل نے بتایا کہ سی ڈی اے بھی درخواست میں پارٹی ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ جی، 2 توہین عدالت کی درخواستیں زیرِ سماعت ہیں۔ ایمان مزاری کے وکیل نےمزید بتایا کہ پالیسی بنانا ایم سی آئی کا کام ہے، سی ڈی اے کا نہیں، حکام کی جانب سے ریڑھی بانوں...
    تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان اسپتال میں زیرِ علاج تھے، پاک افواج کے شہداء کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 78 جوان ڈیوٹی کے دوران زخمی ہوئے، شہداء کی عظیم قربانی ان کی جرات، فرض شناسی اور بے مثال حب الوطنی کی لازوال مثال ہے۔ بھارتی حملوں میں 40 پاکستانی شہری اور 11 فوجی جوان شہید ہوئے، آئی ایس پی آر6-7 مئی کی درمیانی شب بھارتی افواج کے بزدلانہ و بلا اشتعال حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تفصیلات جاری...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھارت کہہ رہا ہے کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، اس کے نتائج آنے سے پہلے ہی بھارت نے پاکستان پر حملہ کیسے کر دیا۔شرجیل انعام میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کل پیپلز پارٹی کی جانب سے یومِ  تشکر منانے کا اعلان کیا ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے پرافسوس کا اظہار کیا اور تحقیقات کا بھی کہا، نریندر مودی نے ڈیڑھ ارب سے زائد لوگوں کی جان کو خطرے میں ڈالا۔سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مودی کو گجرات اور کشمیر کا قصائی قرار دیا تھا، اب تو کہا جائے گا کہ مودی جنوبی ایشیا...
    بھارتی بزدلانہ جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج کے مزید 2 بہادر سپوت شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے، پاکستان کی مسلح افواج پاکستان کے عوام کے اتحاد کے ساتھ ان بہادر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ان کی عظیم قربانی ان کی ہمت، فرض سے لگن اور غیر متزلزل حب الوطنی کا لازوال ثبوت ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک افواج کے شہید اہلکاروں کی کل تعداد 13 ہو گئی جبکہ 78 ڈیوٹی کے دوران زخمی ہوئے، حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی...
    وزیر اعظم اور آرمی چیف کا آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد /سیالکوٹ (سب نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز میں شامل پسرور چھانی سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے پسرور چھانی کے دورے کے دوران معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز پر افسران و جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ بھی وزیراعظم کے ہمراہ...
    طلبہ و علما کے اجتماع سے خطاب میں حضرت آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے نجات دینے والی تین چیزیں "علم، عقل اور تزکیہ" کو فردی اور اجتماعی ترقی کا راستہ قرار دیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو نجف اشرف، آیت اللہ جوادی آملی کا طلاب و علما کے عظیم الشان اجتماع سے تاریخی خطاب نجف اشرف، آیت اللہ جوادی آملی کا طلاب و علما کے عظیم الشان اجتماع سے تاریخی خطاب نجف اشرف، آیت اللہ جوادی آملی کا طلاب و علما کے عظیم الشان اجتماع سے تاریخی خطاب نجف اشرف، آیت اللہ جوادی آملی کا طلاب و علما کے عظیم الشان اجتماع سے تاریخی خطاب نجف اشرف، آیت اللہ جوادی آملی کا...
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں میکلوڈ گنج بہاولنگر کے اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ پر حملہ کیا گیا اور دوران کوریج صحافی اور کیمرہ مین پر اسپتال کے ملازمین نے تھپڑوں کی برسات کردی۔ صحافی اظہر ندیم رپورٹ کر رہے تھے کہ میکلوڈ گنج کے اسپتال میں کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی پر نہیں ہے اور مریض اسپتال میں خوار ہورہے ہیں اسی کوریج کے دوران حاجی محمد نامی ملازم نے صحافی اظہر ندیم کو تھپڑ مارا اور ہاتھا پائی کے دوران صحافی زخمی بھی ہوئے۔ منچن آباد بہاولنگر مریم نواز کلینک پر علاج معالجے کے مناظر pic.twitter.com/aqNtsTSTUy — Muhammad Umair (@MohUmair87) May 14, 2025 واقعے کی ویڈیو...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )محکمہ موسمیات نے گرمی کی لہر کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات کے روز ہوا کا زیادہ دبا ﺅ ملک کے بیشتر علاقوں میں اثر انداز ہوگا،15 سے 20 مئی تک سندھ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت بڑھے گا اس کے علاوہ جنوبی علاقوں میں درجہ حرات 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے،وسطی و بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں درجہ حرارت زیادہ رہے گا، بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری زائد رہنے کا امکان ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق 19 مئی کی شام مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوسکتی ہیں،19 اور 20 مئی کو بالائی علاقوں...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم سی آئی کو اسلام آباد کے ریڑھی بانوں سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے وفاقی دارالحکومت کے ریڑھی بانوں کی سی ڈی اے اور ایم سی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار ایمان مزاری، ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور ایم سی آئی حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مرکزی درخواست اور توہین عدالت کی درخواستوں کو ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا۔ دوران سماعت، وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ سی ڈی اے بھی درخواست میں پارٹی ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ جی، دو توہین عدالت کی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔ وکیل ایمان مزاری...
    پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے آنے والے دنوں میں ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق ہائی پریشر کا نظام کل سے ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کرے گا۔ یہ بھی پرھیں:ملک میں گرمی کی شدت برقرار، نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری  15 سے 20 مئی کے درمیان سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے۔ اسی طرح وسطی اور بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بھی درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان المرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کیلئے ایئر بیسز اور نیول بیسسز کا بھی دورہ کریں گے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ  اسحاق ڈار، وزیر دفاع  خواجہ آصف،  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ،  اعلی سول اور عسکری قیادت وزیرِ اعظم کے دورے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 10 مئی کو پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد جنگ بندی (سیز فائر) کے اعلان کو بھارت نے کھلے عام مسترد کر دیا ہے۔  اس اعلان کے بعد بھارت میں سیاسی اور صحافتی حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، جب کہ مودی سرکار پر زبردست تنقید کی جا رہی ہے۔ بھارتی سیاستدان پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ: "امریکہ نے سیزفائر کا اعلان کیا اور بھارت کو خبر تک نہ ہوئی۔ یہ مودی حکومت کی سفارتی ناکامی ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ مودی اور بھارتی دفتر خارجہ اس معاملے پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں، جبکہ ٹرمپ نے بھارت کی قومی سلامتی کو مذاق بنا دیا ہے۔ کانگریس...
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز عوام کے لیے خوشخبری، آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں معمولی کمی اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں کمی کے بعد پیٹرول اور ڈیزل سستے ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ وزارت خزانہ آئندہ چند روز میں قیمتوں کا باضابطہ اعلان کرے گی، جس کا اطلاق 16 مئی سے متوقع ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
    بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 2 جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی جارحیت میں زخمی ہونے والے 2 زخمیوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پاک فوج کے جوان اسپتال میں زیرِ علاج تھے، پاک افواج کے شہداء کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 78 جوان دورانِ ڈیوٹی زخمی ہوئے۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہدا کی عظیم قربانی ان کی جرات، فرض شناسی اور بےمثال حب الوطنی کی لازوال مثال ہے، پاکستان کی مسلح افواج، پوری قوم کے ساتھ مل کر ان عظیم شہدا کو خراجِ...
    ایئرمارشل (ر) عاصم سلیمان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کو تیاری کےحساب سے بھارتی فضائیہ پر برتری حاصل ہے اور پاکستان کے پاس اب فرسٹ شوٹ کی صلاحیت ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایئرمارشل (ر) عاصم سلیمان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان کی فتح پر پوری قوم کو مبارکبادپیش کرتا ہوں، ہرکامیابی کےپیچھےایک تیاری اور اس کی داستان ہوتی ہے۔ عاصم سلیمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ میں سب اہم ٹریننگ اور لیڈر شپ ہے، 2019 کی شکست کے بعد بھارت نے رافیل طیارےخریدے اور اپنے طیارے گرنے کے بعد مودی نے شور مچایا اور 2020 میں مودی نے فرسٹ شوٹ صلاحیت والے رافیل طیارے خریدے۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا،وزیراعظم نے آپریشن بنیان مرصوص میں شریک افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم کے ساتھ دورہ کیا، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو، وفاقی وزرا احسن اقبال ، عطا اللہ تارڑ نے بھی وزیراعظم کے ساتھ دورہ کیا،کور کمانڈر سیالکوٹ، اعلیٰ سول اور عسکری  قیادت بھی وزیراعظم کے ساتھ دورے میں شامل رہی۔ بغیر ادویات کے جسم سے کولیسٹرول کو کیسے ختم کیا جائے؟ مزید :
    —فائل فوٹو مئی میں گرمی کی پہلی لہر کا امکان ہے، 15 سے 20 مئی کے دوران ملک کے بیشتر مقامات ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہ سکتے ہیں۔محکمۂ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق 15 مئی سے ہوا کا دباؤ ملک کے بیشتر مقامات پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔ 15 سے 20 مئی کے دوران سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں دن کا درجۂ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔  کراچی: موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکانشہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ  15 سے 19 مئی کے دوران ملک کے بالائی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )پہلگام حملے کے بعد بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی نے پاکستان کے پانی کو نچوڑنے میں نئی دہلی کے محدود لیوریج کو بے نقاب کیا علاقائی کشیدگی میں اضافہ کیا اور سنگین نتائج کا خطرہ ہے. ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے امن اور تنازعات کی تحقیق کے پروفیسر اور اپسالا یونیورسٹی، سویڈن میں بین الاقوامی آبی تعاون پر یونیسکو کے سربراہ اشوک سوین نے دلیل دی کہ ہندوستان کی جانب سے 1960کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی جنوبی ایشیائی تعلقات میں ڈرامائی اور خطرناک اضافے کی نشاندہی کرتی ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اگرچہ سندھ طاس معاہدے کو اس سے پہلے سیاسی دبا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوئی قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیئے کہ اعتراضات پر آرڈر پاس کر دوں گا. وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ اسسٹنٹ رجسٹرار قابل سماعت ہونے کا معاملہ نہیں دیکھ سکتا، یہ عدالت نے دیکھنا ہے کہ کوئی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ قائم مقام چیف جسٹس نے سماعت کی .(جاری ہے) جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ جو اعتراضات لگے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 مئی 2025ء) سعودی عرب میں امریکی اتحادیوں سے ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ شام کے خلاف باقی ماندہ تمام پابندیاں بھی اٹھا رہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا، ''میں شام کے خلاف پابندیاں ختم کرنے کا حکم دوں گا تاکہ انہیں اپنی عظمت رفتہ بحال کرنے کا موقع دیا جا سکے۔‘‘ شام میں نئی عبوری حکومت اقتدار میں آ گئی صدر ٹرمپ نے شامی قوم سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے کہا، ''ہمیں اپنے مستقبل کے لیے کچھ خاص دکھائیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے شام کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے پہلا قدم اٹھا لیا ہے، جو ایک طویل عرصے سے...
    واشنگٹن پوسٹ کی پول رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ ٹرمپ کی انتظامیہ کے کچھ حصوں میں خدشات کے باوجود سامنے آیا ہے، کیونکہ القاعدہ سے ماضی کے روابط کی وجہ سے احمد الشرع کو واشنگٹن نے پہلے دہشت گرد قرار دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر سے پابندیاں اٹھانے کے اعلان کے ایک روز بعد ریاض میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) سربراہی اجلاس سے قبل شام کے صدر احمد الشرع الجولانی سے ملاقات کی۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی پول رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ ٹرمپ کی انتظامیہ کے کچھ حصوں میں خدشات کے باوجود سامنے آیا ہے، کیونکہ القاعدہ سے...
    ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر سے پابندیاں اٹھانے کے اعلان کے ایک روز بعد ریاض میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) سربراہی اجلاس سے قبل شام کے صدر احمد الشرع سے ملاقات کی رپورٹ کے مطابق امریکی جریدے ”واشنگٹن پوسٹ“ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اعلان ٹرمپ کی انتظامیہ کے کچھ حصوں میں خدشات کے باوجود سامنے آیا ہے، کیونکہ القاعدہ سے ماضی کے روابط کی وجہ سے احمد الشرع کو واشنگٹن نے پہلے دہشت گرد قرار دیا تھا.(جاری ہے) امریکی اتحادی اسرائیل نے شام کے لیے پابندیوں میں ریلیف کی مخالفت کی ہے لیکن ٹرمپ نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان...
    چین کے نائب وزیر خا رجہ سن ویڈونگ  نے کہا  ہے کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے حصول میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار  ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق چین کے نائب وزیر خا رجہ   سن ویڈونگ نے  چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی سے ملاقات کی جس دوران چینی نائب وزیر خا رجہ نے کہا کہ چین پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع اور دیرپا جنگ بندی کے حصول کا خیرمقدم اور حمایت کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی معاف کرنے اور مذاکرات کے لئے تیار ہیں ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ موجودہ سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ہفتے ملاقات کا عدالتی حکم موجود ہے، لیکن اس پر عمل نہیں ہو رہا، بجٹ قریب ہے، سکیورٹی اور دیگر اہم معاملات پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ضروری ہے، ملاقات سے روکنا بہت بڑی زیادتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی مکمل رہائی کے لیے بھی درخواست زیر سماعت ہے، اور تمام آئینی راستے اپنائے جا رہے ہیں۔
    بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی مسلح افواج کے جرات مندانہ جواب اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے مسلم یوتھ یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک پُرعزم اور ولولہ انگیز تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا عنوان معرکۂ بنیانِ مرصوص رکھا گیا، جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر، فیکلٹی ممبران اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے قومی سلامتی، ملکی دفاع اور قربانیوں کے تناظر میں پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ ہم پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور بھارتی جارحیت کو دہشتگردی تصور کرتے ہیں۔ دشمن کی ہر کوشش کو ناکام بنانے میں ہماری...
    لاہور( نیوز ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے آٹھ مقدمات میں پراسیکیوشن سے دلائل اور ریکارڈ طلب کر لیا جبکہ آئندہ سماعت پر سابق وزیر خارجہ کو ذاتی حیثیت میں عدالت بلا لیا۔ اے ٹی سی لاہور کے جج منظر علی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، شاہ محمود قریشی کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ دوران سماعت پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈعدالت میں پیش نہ کیا، پراسکیوٹر نے بتایا کہ جیل ٹرائل میں مصروفیات کے باعث شاہ محمود قریشی کی ضمانتوں کا علم نہیں تھا پراسکیوٹر نے استدعا کی کہ عدالت ریکارڈ اور دلائل فراہم کرنے کی مہلت فراہم دے۔شاہ محمود...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )برطانیہ کی سپیشل ایلیٹ فورسز کے سابق ارکان نے عراق اور افغانستان میں مبینہ جنگی جرائم اور سپیشل فورسز کی جانب سے بچوں اور قیدیوں کو بلاجوازقتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ”بی بی سی“سے خصوصی گفتگو میں سابق فوجیوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے ایس اے ایس کے ارکان کو نیند کی حالت میں اور ہتھکڑیوں میں جکڑے زیر حراست افراد کو قتل کرتے دیکھا جن میں بچے بھی شامل تھے.(جاری ہے) افغانستان میں ایس اے ایس کے ساتھ خدمات انجام دینے والے ایک سابق فوجی نے بتایا کہ ایک نوجوان لڑکے کو ہتھکڑیاں لگا کر ان کے سامنے گولی ماری گئی انہوں نے کہاکہ قیدیوں...
    ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نےمنی لانڈرنگ کے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کردی۔  سپیشل سینٹرل کورٹ نے چودھری پرویزالٰہی کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ پرویزالٰہی،مونس الٰہی اورمحمد جبران خان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا،پرویزالٰہی سمیت دیگر کےخلاف کرپشن کے پیسے کو منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیےگئے،درخواست گزارسمیت دیگر کےخلاف الزامات محض مفروضوں پرمبنی ہیں۔ سول جج کی بیوہ کا اسپیشل جوڈیشل الاؤنس روکنے کیخلاف درخواست خارج  وکیل نےبتایا کہ درخواست گزارکوان جھوٹےالزامات کی بنیاد پرگرفتارکیا گیا،پراسیکیوشن نےغیرمصدقہ دستاویزات پرانحصارکیا ہےلہٰذا عدالت چوہدری پرویزالٰہی کو انصاف کےتقاضوں کے تحت بری کرے۔  عدالت نےفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 مئی کو جواب طلب...
    معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سیلینا گومز اپنی ذہنی صحت کے فروغ کے لیے قائم کردہ کمپنی ’ونڈر مائنڈ‘ کو درپیش مالی مسائل کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔ امریکی جریدے فوربز کی ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی کو ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور صحت سے متعلق سہولیات میں کٹوتی جیسے سنگین مالی مسائل کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ونڈر مائنڈ کی سی ای او اور سیلینا کی والدہ، مینڈی ٹیفی، نے کمپنی کے قرض اتارنے کے لیے اپنے گھر پر قرض لیا ہے، تاہم ایک اور میڈیا ذرائع نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ فوربز کے مطابق کمپنی نے تاخیر سے ملازمین کو ایک تنخواہ ادا کر دی ہے...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کی جانب سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایک ارب دو کروڑ ڈالر سے زائد رقم کی قسط موصول ہوگئی ہے سٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے دی گئی رقم ای ایف ایف پروگرام کے تحت دی گئی ہے اور یہ رقم 16 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ذخائر میں شامل کی جائے گی آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنے کی منظوری 9مئی کو دی تھی. اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ رقم اختتام ہفتہ پرذرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہرہوگی آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 2.(جاری ہے) 4 ارب ڈالر کی منظوری دینے کا...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان اور وزارت خزانہ نے بجٹ 2025/26 کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور 2 جون کو بجٹ پیش کرنے کا اعلان کیاجاچکا ہے ، ایسے میں خبرآئی ہے کہ وفاقی حکومت ملازمین کو ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے اور اس سلسلے میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کی تجویز پر غور کیا جارہاہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک 20 فیصد اضافہ متوقع ہے، یادرہے کہ پہلے ہی حکومت آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے کا عندیہ دے چکی ہے ، حکومت کی جانب سے تنخواہ...
    سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی اور تبادلے کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے متاثرہ 5 ججز کی جانب سے وکیل منیر اے ملک پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران منیر اے ملک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ججز کے تبادلے کی جو وجوہات بتائی ہیں وہ مضحکہ خیز ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قانون کے مطابق ججز مختلف صوبوں سے تعینات کیے جا سکتے ہیں، تاہم قانون میں تبادلے کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ جوڈیشل کمیشن نے 5 میں سے صرف 2 آسامیوں پر تعیناتیاں کی...