2025-09-24@09:21:49 GMT
تلاش کی گنتی: 110

«کی سینیٹر ثانیہ نشتر»:

(نئی خبر)
    کراچی(کامرس رپورٹر)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے اپنے عالمی نیٹ ورک میںنمایاں توسیع کا اعلان کیا ہے ،جس کے تحت سال2025کے دوران فضائی کمپنی کے عالمی نیٹ ورک میں10سے زائد نئی منازل کا اضافہ کیا جائیگا۔گزشتہ برس فضائی کمپنی کے بین الاقوامی مسافروں کی تعداد میں16فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ،جو دنیا کو جوڑنے اور بڑھتی ہوئی عالمی سفر کی طلب پوری کرنے کے حوالے سے فضائی کمپنی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے ۔نئی منازل میں یورپ ،ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے مختلف مقامات شامل ہوں گے۔سعودیہ طویل عرصے سے پاکستان کو سعودی عرب سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے۔ یومیہ بنیادوں پر پروازیں اور حج/عمرہ خدمات دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرتی...
    شارجہ میں قائم ایئر عربیہ کی سپر سیٹ کی سیل ایک مرتبہ پھر شروع کردی گئی ہے، بجٹ ایئر لائن 129 درہم سے شروع ہونے والے رعایتی کرایوں پر اپنے پورے نیٹ ورک میں 5 لاکھ سیٹیں پیش کر رہی ہے۔ ایئر ٹکٹ کی یہ سیل 17 فروری سے 2 مارچ تک جاری رہے گی، جس کے دوران خریدے گئے ٹکٹ رواں برس 1 ستمبر سے آئندہ برس 28 مارچ کے درمیان سفر کے لیے کارگر ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: غیرملکی ایئرلائن کا پاکستان کے لیے مزید براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر عربیہ نے اعلان کیا ہے کہ مسافر حضرات اپنی پروازیں بک کروانے کے لیے www.airarabia.com کا وزٹ کریں۔ ’ایئر ٹکٹ کی...
    ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد اور ڈاکٹر کاشف محمود بیت الحکمہ آڈیٹوریم ہمدرد یونیورسٹی میں ہمدرد نونہال اسمبلی کے موضوع" نونہالوں کے لیے آن لائن تحفظ"پر خطاب کر رہی ہیں کراچی (کامرس رپورٹر)نونہالان موبائل فون کا استعمال صرف تعلیمی مقاصد کے لیے کریں۔ آن لائن فورمز اور گیمز کھیلتے وقت کبھی اپنی ذاتی تصاویر، لوکیشن اور رابطہ نمبر شیئر نہ کریں اورآن لائن ہراسگی اور بلیک میلنگ کی صورت حال میں فوراً اپنے والدین کو مطلع کریں۔ان خیالات کا اظہار ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد نے گزشتہ روز بیت الحکمہ آڈیٹوریم مدینۃ الحکمہ میں منعقدہ ہمدرد نونہال اسمبلی کراچی کے اجلاس بہ عنوان “نونہالوں کے لیے آن لائن تحفظ” میں صدارتی خطاب میں کیا۔...
    سر کیئر اسٹارمر، ٹرمپ میں تجارتی محصولات پر گفتگو، برطانیہ کا موثر جواب دینے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 February, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)برطانوی وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو کی، جس میں امریکا کی جانب سے تجارتی شراکت داروں پر جوابی محصولات کے نفاذ کے احکامات زیر بحث آئے۔ڈاننگ اسٹریٹ نے تصدیق کی کہ دونوں رہنماں کے درمیان بات چیت اس وقت ہوئی جب وزیرِاعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی برائے برطانیہ مارک برنیٹ کا 10 ڈاوننگ اسٹریٹ میں خیرمقدم کیا۔ امید کی جا رہی ہے کہ سر کیئر اسٹارمر اسی ماہ امریکا کا دورہ کریں گے اور صدر ٹرمپ سے براہِ راست ملاقات کریں گے۔سائنس سیکریٹری پیٹر کائل...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری 2025ء ) ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی پر حکومت نے فائیو جی کے جلد آغاز کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی کے معاملے پر بحث ہوئی جہاں پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی سبین غوری نے کہا کہ انٹرنیٹ کی سست روی کی کئی وجوہات ہیں جن پر حکومت کام کر رہی ہے، اس سال کے وسط تک انٹرنیٹ کی رفتار میں بہتری آجائے گی اور فائیو جی سروس بھی لانچ کر دی جائے گی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ نے کہا کہ ’انٹرنیٹ کی اتنی ناقص صورتحال ہے کہ کوئی...
    اسلام آباد (آئی این پی )   پاک فضائیہ کی اونچی اڑان کے باعث بھارتی فضائیہ پریشان ہوگئی، پاک فضائیہ میں ففتھ جنریشن فائٹر جیٹس کی شمولیت سے بھارت کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔دفاعی ماہرین نے نیکسٹ جنریشن پاک فضائیہ کو خطرہ قرار دے دیا، بھارت کو اب 2 فرنٹ نہیں 3.5 فرنٹ وار لڑنا ہو گی، جے 35 کے بعد ٹی ایف ایکس کی پاک فضائیہ میں شمولیت کا بھارت کے پاس کوئی توڑ نہیں۔میجر جنرل (ر) بخشی نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی فضائیہ شدید بحرن کا شکار ہو چکی ہے، 2030 میں چین کے پاس 1 ہزار ففتھ جنریشن فائٹر جیٹس ہوں گے، بھارت کو ہر حال میں اپنا ففتھ جنریشن فائٹر بنانا ہوگا۔انکا کہنا ہے...
    اسلام آباد ( آن لائن ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی سفارت خانے کے پولیٹیکل کونسلر مسٹر زیک ہارکن رائڈر نے ملاقات کی،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات موجود ہیں، اور امریکہ کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جز ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ قریبی اور مستحکم تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔
    معروف آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے ایک کروڑ 90 لاکھ سبسکرائبرز کے اضافے کے بعد متعدد ممالک میں اپنی سبسکرپشن فیس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکہ، کینیڈا، ارجنٹائن اور پرتگال میں نیٹ فلکس کی سبسکرپشن فیس بڑھا دی جائے گی۔دیگر ممالک میں بھی نیٹ فلکس کی سبسکرپشن فیس میں اضافہ سے متعلق سوال کے جواب میں انتظامیہ کے ترجمان نے کہا کہ ”فی الحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے“۔ رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ”ہم کبھی کبھار اپنے سبسکرائبرز سے کچھ زیادہ ادائیگی کرنے کے لیے کہتے ہیں تاکہ ہم نیٹ فلکس کے معیار کو...
    موریس گیراج (ایم جی) پاکستان کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر گاڑیوں کی قیمتوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایم جی موٹرز کی 100ویں سالگرہ، الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا اعلان ان میں پیٹرول سے چلنے والی گاڑیاں بھی ہیں جو خاصی اچھی مائیلج دیتی ہیں جبکہ اس کے علاوہ الیکٹرک گاڑیوں میں سے کچھ ایک چارج میں 500 کلومیٹر سے بھی زیادہ چلتی ہیں۔ کمپنی کے مطابق پیٹرول کی کھپت کے لحاظ اسے ان گاڑیوں میں ایسی بھی ہیں جو محض ایک لیٹر میں 58 کلومیٹر تک بھی چلتی ہیں۔ ایم جی ایچ ایس کی نئی قیمتیں ایم جی ایچ ایس ایکسائٹ کی ایکس فیکٹری قیمت 68 لاکھ 49 ہزار ہے جو ودہولڈنگ ٹیکس...
    لیگی رہنما سعدیہ عباسی — فائل فوٹو مسلم لیگ ن کی رہنما سعدیہ عباسی کا کہنا ہے کہ دہری شہریت کی ممانعت ججز سمیت تمام اعلیٰ عہدیداروں کے لیے ہونی چاہیے۔سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کا رانا محمود الحسن کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں سینیٹر افنان اللّٰہ خان کی جانب سے متعارف کردہ سول سرونٹس ترمیمی بل 2024ء پر غور کیا گیا۔لیگی رہنما افنان اللّٰہ خان کی جانب سے بیوروکریٹس کی دہری شہریت کی مخالفت کی گئی۔ فلسطین مسئلے پر سینیٹ اجلاس بلایا جانا چاہیے، ن لیگی سینیٹر افنان اللّٰہمسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے پر سینیٹ کا اجلاس بلایا جانا چاہیے۔ سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل نے کہا کہ میں...