2025-07-26@14:28:08 GMT
تلاش کی گنتی: 221
«ایس پی احمد زنیر چیمہ نے»:
(نئی خبر)
اے آئی جی پی جاوید عالم اوڈھو کر اچی چیمبر کے صدر جاوید بلوانی سے شیلڈ وصول کر رہے ہیں کراچی(کامرس رپورٹر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کراچی (اے آئی جی پی) جاوید عالم اوڈھو نے پولیس اور تاجر برادری کے درمیان رابطے کے فقدان کو بالخصوص ڈسٹرکٹ ایسٹ میں امن و امان کے چیلنجز میں اہم کردار کے طور پر اجاگر کرتے ہوئے ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے پولیس چیمبر لائژن کمیٹی (پی سی ایل سی) اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کی لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ کراچی ایک وسیع و عریض شہر...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںسندھ میں کم عمری شادی کا مقدمہ،عدالت نے 3 فروری تک پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔سندھ ہائیکورٹ میں کم عمری شادی سے متعلق سماعت ہوئی جہاں عدالت نے استفسار کیا کہ بتائیں مقدمے میں نکاح خواں اور گواہ کہاں ہیں، تفتیشی افسر کاکہنا تھا کہ نکاح خواں اور گواہ نہیں مل سکے؟دونوں کہاں رہتے ہیں کوئی پتا نہیں مل سکا، عدالت نے سوال کیاکہ کیا آپ لڑکے کے گھر گئے جس کا نکاح ہوا تھا، افسر کاکہنا تھا کہ وہاں بھی گیا تھا، لیکن اس کا بھائی گھر پر تھا جو خود پولیس میں ہے، کمسن بچی کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش نہ ہو سکی عدالت کے سامنے غلط بیانی پر عدالت نے تفتیشی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات ہوئی جہاں اتفاق ہوا کہ دونوں ملکوں کے بورڈز کرکٹ سیریز کرانے کے پروگرام کو حتمی شکل دیں گے۔ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ امریکا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پی سی بی بھرپور تعاون کرے گا۔ ملاقات میں محسن نقوی نےامریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔ چیئرمین پی سی بی نے یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر کو چیمپئنز...
واشنگٹن: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے امریکہ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے کرکٹ سیریز کے انعقاد کے منصوبے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے امریکی کوچز کو پاکستان میں تربیت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی تاکہ دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ محسن نقوی نے جوناتھن اٹکیسن کو آئندہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان آنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر انہوں نے...

حیدرآباد: پی پی چیئرمین بلاول مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن کے موقع پر طلبہ کو سند دے رہے ہیں
حیدرآباد: پی پی چیئرمین بلاول مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانووکیشن کے موقع پر طلبہ کو سند دے رہے ہیں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) منتخب ہوگئے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، طارق فضل چوہدری اور شبلی فراز نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے جنید اکبر کا نام تجویز کیا تھا جس کی دیگر ممبران نے تائید کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کیا تھا، تاہم گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو نامزد کیا تھا۔ عام انتخابات کے بعد حکومت کے قیام کو قریباً ایک سال ہونے والا ہے، حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے درمیان اختلافات کے باعث اہم...
بیجنگ () برطانیہ کے 48 گروپ کلبوں، چائنا برطانیہ بزنس کونسل اور برطانیہ میں چائنا چیمبر آف کامرس نے مشترکہ طور پر لندن میں “آئس بریکر” 2025چینی نئے سال کی تقریبات کا انعقاد کیا۔ برطانیہ میں چینی سفیر زنگ زہ گوانگ سمیت چین اور برطانیہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے 500 سے زائد افراد نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو چلائی گئی۔ اسی دن آئرلینڈ میں چینی سفارت خانے نے چینی نئے سال کا جشن منانے کے لیے ڈبلن میں ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا۔ استقبالیہ تقریب میں سی ایم جی اسپرنگ فیسٹول گالا کی پروموشنل ویڈیو چلائی گئی اور مہمانوں نے چینی نئے سال...
بیجنگ : ایشیا ٹورزم ایکسچینج سینٹر کے زیر اہتمام 2025 “ہیپی چائنیز نیو ایئر” ہانگ کانگ اور مکاؤ کلچر اینڈ ٹورازم پروموشن مہینے کا باضابطہ آغاز ہانگ کانگ میں کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں چائنا میڈیا گروپ کے 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو عوام کے لئے پیش کی گئی ۔ رواں سال اسپرنگ فیسٹیول گالا سی ایم جی کی 82 زبانوں میں “5 جی + 4 کے / 8 کے + اے آئی” کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کو استعمال کرتے ہوئے اندرون اور بیرون ملک ناظرین کے لئے “خوشگوار اور پرجوش” پروگرام پیش کرے گا۔ حالیہ برسوں میں ، “ہیپی چانیز نیو ایئر” سرگرمیاں دنیا بھر کے 170 سے زائد ممالک اور خطوں میں...
اسلام آباد: پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلا مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ چین کے تعاون سے خلاء میں بھیج دیا۔ یہ سیٹلائٹ چین کے جیچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ روانہ کیا گیا۔ پاک فوج نے اس کامیابی کو پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ لانچ پاکستان کی خود انحصاری کی جانب ایک نیا باب کھولتا ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس تاریخی موقع پر سپارکو اور اس کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ پاکستان کی...
---فائل فوٹو وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے سندھ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بیوروکریٹ اور غیر پی ایچ ڈی وائس چانسلرز کی تقرری اور عمر کی حد 62 برس کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی سے اس اقدام کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے اور جامعات کی تعلیمی آزادی اور تنقیدی سوچ بھی متاثر ہو گی۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کو لکھے گئے مراسلے میں ڈاکٹر مختار احمد نے کہا ہے کہ یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے کہ صوبۂ سندھ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹ لاز ایکٹ 2018ء میں ترمیم کر رہا ہے،...
کراچی: جنوبی افریقا کے اہم فاسٹ بولر اینریچ نوکیا انجری کے باعث چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوگئے۔ اینریچ نوکیا کو چیمپیئنز ٹرافی کے لیے جنوبی افریقا کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم انجری کے باعث اب وہ ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں رہے۔ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ متبادل کرکٹر کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
سلطان چاولہ چیئرمین پی این ایس سی جاول کے برآمدکنندگان سے خطاب کر رہے ہیں کراچی (کامرس رپورٹر)سلطان چاولہ چیئرمین PNSC نے REAP کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور 3.9 ارب ڈالر کے حصول پر REAPکی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے عبدالرحیم جانو کی تجویز کی تائید کی کہ چاول کی برآمدی کارگو کے لیے ہماری نیشنل فلیگ شپنگ کمپنی کو استعمال کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برآمدکنندگان کی طرف سے شپنگ کمپنیوں کو سالانہ تقریباََ 300 ملین ڈالر ادا کئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے REAP کے ممبران کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔جاوید جیلانی سینئر وائس چیئرمین REAP نے بتایا کہ حال ہی میں بڑی مقدار میں چاول بنگلہ دیش کو برآمد کیے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے چنیسر گوٹھ میں بی آئی ایس پی ادائیگی مرکز کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ادائیگی مرکز میں کفالت وظائف وصول کرنے کیلیے آنے والی خواتین کو در پیش مسائل اور انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ ذوالفقار علی شیخ و متعلقہ بینک کو ہدایات دیں کہ فنڈز حاصل کرنے والی خواتین کو ہر ممکن سہولیات دی جائیں اور ادائگیوں کے عمل کو ہر ممکن طور پر سہل بنایا جائے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے ادائیگی مرکز پر رقم وصول کرنے والی خواتین سے گفتگو کی اور انکو درپیش مسائل کے باریمیں دریافت کیا۔ چیئرپرسن...
چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد ابراہیم حیدری ملیر میںبی آئی ایس بی ادائیگی مرکز کادورہ کررہی ہے‘دوسری جانب صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سے ملاقات کررہی ہے کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے ابراہیم حیدری ملیر میں بی آئی ایس پی ادائیگی مرکز کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ادائیگی مرکز میں کفالت وظائف وصول کرنے کیلیے آنے والی خواتین کو در پیش مسائل اور انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ترقی نسواں شاہینہ شیر علی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے ادائیگی مرکز پر بینک عملے اور ڈیوائسز کی کمی کا سختی سے نوٹس لیا اور اس...
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا مستحق افراد کے مسائل سننے کے لیے لائیو ای کچہری کا انعقاد کیا اور افسران کو مستحقین کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کردی۔ روبینہ خالد نے لائیو ای کچہری میں ایک گھنٹہ 10 منٹ تک مستحقین کے مسائل سنے اور اس دوران ملک بھرسے 32 کالرز نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی سے بات کی۔ یہ بھی پڑھیں بی آئی ایس پی کے زیراہتمام نوعمر لڑکیوں کی غذائی ضروریات پر مبنی سماجی تحفظ پروگرام کا آغاز ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ عائشہ نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کو لائیو ای کچہری میں کال کرکے بتایا کہ ان کی والدہ مستحق تھیں اور پروگرام سے پیسے وصول...
ایچ ایم پی وی انسانی معاشرے میں موجود ایک عام وائرس ہے،چین کی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین میں نام نہاد “نا معلوم وائرس” کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایچ ایم پی وی انسانی معاشرے میں 60 سال سے زیادہ عرصے سے موجود ہے اور یہ ایک عام وائرس ہے جو اوپری سانس کی نالی کے انفیکشن کا سبب بنتا ہے۔ جمعہ کے روز ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گو جیاکھون نے کہا کہ سردیوں کا موسم شمالی نصف کرہ میں سانس کی متعدی بیماریوں کے زیادہ واقعات کا موسم ہوتا ہے اور انفلوئنزا وائرس...
بیجنگ:چین میں حالیہ دنوں میں ہیومن میٹا نمونیا وائرس (ایچ ایم پی وی) کے کیسز میں اضافے کے بعد عوام میں تشویش بڑھ گئی ہے۔ یہ وائرس عام طور پر زکام یا فلو جیسی علامات پیدا کرتا ہے، جن میں کھانسی، بخار، ناک کا بند ہونا اور سانس میں دشواری شامل ہیں۔ ایچ ایم پی وی سردیوں کے موسم میں زیادہ فعال ہوتا ہے اور متاثرہ شخص کے چھینکنے، کھانسنے یا قریبی رابطے سے دوسرے افراد میں منتقل ہو سکتا ہے۔ چین کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ ایچ ایم پی وی کے کیسز خاص طور پر 14 سال سے کم عمر بچوں میں زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں، تاہم انہوں نے اس بات کی تردید کی ہے...
چین سے پھیلنے والا ایچ ایم پی وی (ہیومن میٹا نیو موویروس) وائرس اب دنیا کے دیگر ممالک میں بھی پھیلنے لگا ہے، جس میں ہندوستان، ملیشیا، قزاقستان، برطانیہ، امریکہ، یونان اور سنگاپور شامل ہیں۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق اس وائرس کا زیادہ تر شکار بچے بن رہے ہیں، جس پر ماہرین طب نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایچ ایم پی وی عام طور پر زیادہ خطرناک نہیں ہوتا اور اس سے سنگین بیماریوں کا امکان کم ہوتا ہے، تاہم اس کے پھیلاؤ کو روکنا ضروری ہے، خاص طور پر کمزور قوت مدافعت والے افراد کے لیے۔ رپورٹس کے مطابق اس وائرس کے متاثرین میں زیادہ تر پانچ سال سے کم عمر کے...