2025-11-04@13:22:00 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 257				 
                «دوستی کی عکاس ہے»:
(نئی خبر)
	لندن (نیوزڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے اپنے بیان میں آزاد کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر، کشمیر کے چوری شدہ حصے کی واپسی کے بعد حل ہوجائے گا جو غیر قانونی طور پر پاکستان کے قبضے میں ہے۔ لندن میں چیتھم ہاؤس تھنک ٹینک میں ایک تقریب کے وران جے شنکر کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہم جس راستے کا انتظار کر رہے ہیں وہ کشمیر کے چوری شدہ حصے کی واپسی ہے، جو غیر قانونی طور پر پاکستان کے قبضے میں ہے، جب ایسا ہو جائے گا تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بیان ایک صحافی کے سوال کے جواب...
	بھارت کے نامور کرکٹر، سابق کپتان ویرات کوہلی کی ہلدی کی رسم کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ یاد رہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ بیٹر ویرات کوہلی نے 2017ء میں خوبرو بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کی تھی۔  ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی شادی کی تقریبات کو انتہائی نجی رکھا تھا، جوڑے کی جانب سے صرف مرکزی تقریب کی مالا پہنانے اور پھیرے لینے کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔ اب اس جوڑے کی شادی کے 7 سال بعد ویرات کوہلی کی ہلدی کی رسم کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں ویرات کوہلی کو اپنے رشتے داروں کے درمیان بیٹھے ہلدی لگواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ویرات کوہلی خوش گوار موڈ...
	 ثناء اللہ مستی خیل : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ثناء اللہ مستی خیل کا کہنا ہے کہ افسوس ہوتا ہے حکومت کس بنیاد پر اپنی کارکردگی کی بات کررہی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ پتا نہیں یہ لوگ کس چیز کا جشن منا رہے ہیں، ان کو تو عوام نے مینڈیٹ ہی نہیں دیا، مینڈیٹ تو پی ٹی آئی کو ملا، ملکی معیشت بدترین صورتحال سے دوچار ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت 1 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنے جارہی ہے، گنے کے کاشتکاروں کا برا حال کر دیا، حکومت شوگر ملز مالکان سے ملی ہوئی ہے، گنے کے کاشتکاروں کو...
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 مارچ ۔2025 )پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے نیشنل میڈیسنل، آرومیٹک اینڈ ہربس پروگرام کی پروگرام لیڈر ڈاکٹر رفعت طاہرہ نے کہا ہے کہ قیمتی جڑی بوٹیوں اور پودوں کی صلاحیت کو بروئے کار لا کر کسان دولت حاصل کر سکتے ہیں ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے شمالی علاقے خاص طور پر گلگت بلتستان، قیمتی جڑی بوٹیاں اور پودوں زعفران، پیپرمنٹ، کیمومائل، لیوینڈر اور تلسی کو اگانے کے لیے مثالی ہیں چونکہ بڑے پھولوں کے گملوں اور چھوٹے علاقوں میں قیمتی پودوں اور جڑی بوٹیوں کی شجرکاری ممکن بنائی جا سکتی ہے خواتین بھی کھیتی باڑی اور ویلیو ایڈیشن کے کاروبار میں شامل ہو سکتی ہیں.(جاری ہے)  انہوں...
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل* اور علی* جو بالترتیب 15 اور 16 سال کے ہیں، ان کا صرف ایک ہی خواب تھا، اٹلی جانا۔ انہوں نے اپنے ان دوستوں اور دیگر لوگوں کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھی تھیں جو یورپ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے اور ایک بہتر زندگی گزار رہے تھے۔دونوں بھائی جانتے تھے کہ ان کے آبائی علاقے فیصل آباد اور اس کے اردگرد کے دیہات میں بڑے بڑے گھر انہی لوگوں کے ہیں جن کی فیملی کا ایک فرد یا ایک سے زائد افراد روزگار کے لئے ملک سے باہر مقیم ہیں۔انہوں نے اپنے بڑے بھائی سلمان* کو رقم دینے کے لئے آمادہ کیا۔ ابتدائی طور پر دونوں بھائیوں کو 20، 20 لاکھ روپے ایجنٹ کو...
	پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مارچ 2025ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ وفاق سے رکاوٹوں کے باوجود صوبائی حکومت کی معاشی صورتحال تینوں صوبوں سے بہتر ہے۔ پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات کے باوجود آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا، ہم نے اپنی پوری آبادی کو صحت کارڈ پلس دیا، خیبرپختونخوا واحد صوبہ ہے جس نے آئی ایم ایف کا ٹارگٹ حاصل کیا، باقی کسی دوسرے صوبے نے ایسا نہیں کیا، پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر بھی نہیں، کارکردگی پر وزیراعلیٰ پنجاب سے مناظرے کیلئے تیار ہوں۔(جاری ہے)  علی امین گنڈا پور کہتے ہیں کہ خیبرپختونخواہ حکومت...
	کفایت شعاری کیا صرف غریب ملازمین کیلئے ہے ،شازیہ مری کی وفاقی کابینہ میں وزراء کی فوج بھرتی کرنے پرحکومت پر تنقید
	پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء شازیہ مری نے وفاقی کابینہ میں وزراءکی فوج بھرتی کرنے پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کفایت شعاری کیا صرف غریب ملازمین کیلئے ہے ،کیا وفاقی کابینہ میں درجنوں وزرا شامل کرنے سے قومی خزانے پر بوجھ نہیں پڑے گا؟ اپنے ایک بیان میں رہنماء پیپلزپارٹی کامزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عوام دشمن فیصلے لینے سے گریز کرے۔ حکومت کے اس فیصلے پر تشویش ہے۔پیپلز پارٹی ہر عوام دشمن منصوبے کے خلاف ہے اور ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں وزرا کی فوج بھرتی کی جارہی ہے اور دوسری طرف غریب ملازمین سے روزگار چھینا جارہا ہے۔ کفایت شعاری کیا صرف غریب ملازمین کیلئے ہے...
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2025)عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہم ملک میں آئین کی بالادستی کی بات کر رہے ہیں، چوری کے ذریعے حکومت میں آنے والے آئین سے ڈرتے ہیں، یہ ایک بھی ایک کانفرنس سے ڈرتے ہیں، اب یہ کانفرنس جہاں بھی ہو ضرور ہوگی،اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں کانفرنسوں کے ذریعے ملک سے انتشار ختم ہوتا ہے۔ہم کھل کر آئین کے حوالے سے بات کریں گے۔ قانون کی حکمرانی اور ترقی کی بات کی جائے گی۔ ہم نے پریس کانفرنس کیلئے ہال بک کروایا لیکن وہاں اجازت نہیں دی گئی۔اس کے بعد ہم نے...
	مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سسٹم ملک کے بیشتر حصوں میں موجود ہے جو اگلے 2 سے 3 دنوں کے دوران بالائی علاقوں اور میدانی علاقوں میں بارشوں اور ژالہ باری مو موجب بن سکتا ہے۔ محمکہ موسمیات کے مطابق آج خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور شدید برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ روز شمال مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج...
	مسابقتی کمیشن کا کارٹلائزیشن کی اطلاع دینے پر انعام کا اعلان سنگین مذاق ہے.شہری اور صارفین حقوق کی تنظیمیں
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 فروری ۔2025 )شہری اور صارفین کے حقوق کی تنظیموں نے مسابقتی کمیشن کی جانب سے اشیا اور خدمات کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے اور کارٹلائزیشن کی وجہ سے معیاری مصنوعات کی قلت پرعوام سے مددفراہم کرنے اور کارٹیلزکے بارے میں اطلاع دینے والوں کے لیے انعام کے اعلان سنگین مذاق قراردیا ہے. شہری حقوق کی تنظیم کنسرن سیٹزن کی سربراہ جسٹس ریٹائرڈناصرہ جاویداقبال‘قانون دان اور شہری حقوق کی تنظیم کے سربراہ اظہرصدیق ایڈوکیٹ‘صارفین کے حقوق کی تنظیم کے سیکرٹری حافظ احسان ایڈوکیٹ اور دیگر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بچے بچے کو کارٹیلز کے بارے میں علم ہے صرف مسابقتی کمیشن اس سے بے خبرمعلوم ہوتا ہے.(جاری ہے)  انہوں نے کہا کہ...
	وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے  کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ نجی شعبے کو پالیسیاں فراہم کرے تاکہ کاروباری سرگرمیاں زیادہ موثر طریقے سے چلائی جا سکیں ، نجکاری کا عمل اور مالیاتی نظام کی بہتری وقت کی اہم ضرورت ہے۔پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی پاکستان بینکنگ سمٹ 2025 کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، بینکوں کے صدور اور غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ ایمرجنگ مارکیٹس نے گزشتہ 25 سال میں شاندار ترقی کی ہے اور یہ وقت ہے کہ پاکستان بھی اپنے دستیاب وسائل پر بھرپور توجہ دے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر وزرائے خزانہ کی توجہ پیداواری نمو...
	    سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر بیراج کے 92 سال پرانے سکھر بیراج پرگیٹوں پر مرمتی کام کا منصوبہ جاری ہے۔سندھ بلوچستان کی 76 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی کو سیراب کرنے والے 92 برس کے سکھر بیراج کے 56 دروازوں کی تبدیلی اور جدید مشینری نصب کرنے کے حوالے سے ورلڈ بینک کے تعاون سے چینی کمپنی 74 بلین کی لاگت سے 4 سال میں مکمل کرنے کا منصوبہ جاری و ساری ہے ، سندھ حکومت کی جانب سے ورلڈ بنک کے تعاون سے ایشیا کے سب سے بڑے نہری نظام سکھر بیراج کی بحالی اور مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے اوریہ کام مختلف مراحل میں کیا جائیگا۔    
	نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں آج ہونے والی شہادتیں سرحد پار بھاگنے والے دہشتگردوں کو واپسی کی اجازت دینے اور قاتلوں کو جیلوں سے چھوڑنے کا نتیجہ ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیویارک میں او آئی سی گروپ میٹنگ سے خطاب میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے کہا کہ ایل او سی عبور کرنے اور آزاد کشمیر پر قبضے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقوں کو ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں مسلسل دراندازی ہورہی ہے، دہشتگرد افغان سرزمین کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں، افغان عبوری...
	پاکستان میں سوزوکی مہران کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ اسے پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی قرار دیا جاتا ہے۔ اردو کے عظیم مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کے مطابق اسلام میں سب سے زیادہ قربانیاں بکروں نے دیں اسی استعاراتی پیرائے میں دیکھا جائے تو پاکستانیوں کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں سوزوکی مہران نے دی ہیں۔ سوزوکی مہران کی غیر معمولی شہرت کے پیچھے بہت سے عوامل کارفرما ہیں جن میں کم قیمت، ایندھن کی بچت، پرزوں کی آسان دستیابی اور دیکھ بھال میں آسانی بھی شامل ہیں۔ یہاں تک کے ڈرائیونگ سیکھنی ہو تو یہ کار پہلا انتخاب ہوتی ہے۔  لیکن جیسے جیسے مارکیٹ...
	جامعہ اسلامیہ کالج کے سامنے بالائی گزرگاہ کا حفاظتی جنگلہ نشے کے عادی افراد کاٹ کرلے گئے‘ جس کی وجہ سے کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے
	جامعہ اسلامیہ کالج کے سامنے بالائی گزرگاہ کا حفاظتی جنگلہ نشے کے عادی افراد کاٹ کرلے گئے‘ جس کی وجہ سے کوئی حادثہ رونما ہوسکتا ہے 
	امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ 16 فروری کو ڈاکو راج کی سرپرستی کیخلاف عوامی دھرنے کے مقام گندن چوک انڈس ہائی وے شکار پور کا دورہ کررہے ہیں
	امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ 16 فروری کو ڈاکو راج کی سرپرستی کیخلاف عوامی دھرنے کے مقام گندن چوک انڈس ہائی وے شکار پور کا دورہ کررہے ہیں
	نارتھ ناظم آباد میں تین روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح، شہر پر لوٹ مار کرنے والے مسلط کردیے گئے، وجیہہ حسن
	نارتھ ناظم آبادٹاؤن میں امیر ضلع وسطی وجیہہ حسن پھولوں کی نمائش کاافتتاح کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ الحسن نے نارتھ ناظم ٹائون میں سہہ روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کردیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجہہ حسن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عاطف علی خان اور وائس چیئرمین ضیاء الدین جامعی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی نے نمائش میں رکھی گئی پھولوں کی مختلف اقسام کا جائزہ لیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ نمائش کے موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجہہ حسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے...
	کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) ا میر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ الحسن نے نارتھ ناظم ٹاؤن میں سہہ روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح کردیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجہہ حسن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عاطف علی خان اور وائس چیئرمین ضیاءالدین جامعی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی نے نمائش میں رکھی گئی پھولوں کی مختلف اقسام کا جائزہ لیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا ہے۔  نمائش کے موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ الحسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد پر ایسے لوگوں کو مسلط کردیا کیا ہے جو شہر...
	اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان نے اپنے حالیہ خط میں کئی سنجیدہ مسائل کی نشاندہی کی ہے،عمران خان فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا نہیں ہونے دینا چاہتے اور قومی مفاد کو مقدم رکھ رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے خط میں واضح کیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ان کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ ملک میں فوج اور عوام کے درمیان ہم آہنگی برقرار رہے۔ پارٹی کے اندرونی معاملات پر بات کرتے...
	لاڑکانہ ،معذورافراد کی سہولت کے لیے شناختی کارڈ بنائے جارہے ہیں
	شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
	شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
	  ریاض:دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو اہم قرار دیا اور کہا کہ فلسطین کا حل 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ القدس کا دارالحکومت ہونا اور پائیدار امن کی بنیاد صرف دو ریاستی حل میں ہے۔ وزیراعظم نے غزہ تنازع کے اثرات سے نکلنے کے لیے عالمی سطح پر ایک مشترکہ ردعمل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستانی قوم نے گزشتہ سات سالوں میں متعدد چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے، اور ایک سال میں معاشی استحکام کی طرف بڑا قدم بڑھایا ہے، جس سے مہنگائی...
	اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 10 فروری 2025ء ) پی ایم ایل این کے رہنماء رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ ملک معاشی سیاسی استحکام کی طرف جارہا ہے سیاسی جماعتوں کو محاذ آرائی سے نکلنا چاہئے،پی ٹی آئی کا ایک ہی مقصد ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، پی ٹی آئی سنجیدہ ہوتی تو صوابی جلسے جیسی زبان استعمال نہ کرتی۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جو وکلاء کا احتجاج ہوا اس کو ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ کی ساری بارز نے مسترد کیا ہے، کیونکہ اس احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا، کیونکہ آئین میں ترمیم کرنے کا حق پارلیمنٹ کے...
	اپنے ایک بیان میں حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ پر فوجی قبضے یا اس کی تقسیم کے منصوبے کو ہماری عوام کی استقامت و ثابت قدمی سے شکست ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ جنگ بندی کے معاہدے کی رو سے صیہونی فوج آج صبح ںٹساریم کوریڈور سے واپس جا رہی ہے جس پر فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ترجمان "عبداللطیف القانوع" نے کہا کہ IDF کا غزہ سے واپس جانا، اسرائیل کے جنگی اہداف میں ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی واپسی، قیدیوں کے تبادلے کا تسلسل اور نٹساریم سے پسپائی نتین یاہو کے جھوٹ اور ہماری عوام کی مکمل فتح کی نشان دہی کرتا ہے۔ حماس کے ترجمان نے کہا کہ غزہ...
	حیدرآباد: لطیف آباد قبرستان میں سیوریج کا پانی جوہڑ منظر پیش کررہاہے جس سے قبروں کی بے حرمتی ہورہی ہے
	حیدرآباد: لطیف آباد قبرستان میں سیوریج کا پانی جوہڑ منظر پیش کررہاہے جس سے قبروں کی بے حرمتی ہورہی ہے
	کراچی(کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کمیونیکیشنز اینڈ پبلک ریلیشنز اسٹینڈنگ کمیٹی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں اراکین نے مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کے عوام کے ساتھ غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ کمیٹی کے کنوینر شجاعت علی بیگ نے کہا کہ پاکستان کی کاروباری برادری کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے، جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے۔اجلاس میں اراکین نے اس بات کو تسلیم کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تنازعہ انسانی حقوق، اقتصادی استحکام اور علاقائی تجارتی مواقع پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔ کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی...
	لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں ترقیاتی عمل اور عوام کی خدمت کے منصوبوں پر غور کیاگیا۔ نوازشریف نے کہاکہ مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے۔ سٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروباری اور سرمایہ کار برادری کے اعتماد کی جھلک ہے۔ ترقی کی طرف سفر کی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمد کی علامت ہے۔ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیاگیا تھا اس میں ٹھہراؤ آنا خوش آئند ہے۔ شہباز...
	اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 05 فروری 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ایم ایل این میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جو بھی آئین قانون کی بالادستی کیلئے آگے بڑھتا ہے اس کا انجام نوازشریف سے مختلف نہیں ہوتا،پاکستان میں عمران خان کے دور میں عالمی اسٹیبلشمنٹ کو مداخلت کی دعوت ملی، نوازشریف کو غلط کیسز میں سزا ئیں دی گئیں لیکن جب سزائیں ختم ہوئیں تو کیا اس کو این آراو کہا جائے گا؟ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی بھی طرح جواز نہیں بنایا جاسکتا کہ پہلے غلط ہوا تو اب بھی غلط ہوتا رہے، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی...
	افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں گوما شہر کی جیل کو آگ لگائے جانے کے بعد سیکڑوں خواتین کی بے حرمتی کی گئی ہے اور اُنہیں جلاکر مار ڈالا گیا ہے۔ روانڈا کے حمایت یفتہ ایم ٹوئنٹی تھری باغیوں نے مشرقی شہر گوما کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اِس کے بعد جیل سے ہزاروں قیدی بھاگ نکلے۔ اس کے بعد شہر میں انتہائی درجے کا انتشار برپا ہوا اور جیل سے بھاگے ہوئے مجرموں نے شہریوں کا ناطقہ بند کردیا۔ سیکڑوں خواتین کو گھیر کر اُن کی بے حرمتی کی گئی اور پھر اُنہیں زندہ جلایا گیا۔ یہ تمام واقعات گزشتہ ہفتے کے ہیں۔ تب سے اب تک پورا شہر شدید خوف کی گرفت میں ہے۔ لوگ گھروں میں دُبکے ہوئے...
	ان دنوں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ یاد رہے کہ اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا آغا خان 88 سال کی عمر میں پرتگال میں انتقال کر گئے تھے۔ آغا خان اسماعیلیوں کے 49 ویں امام تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسماعیلوں کے روحانی پیشوا پرنس شاہ کریم الحسینی ( آغا خان) کی وفات پر حکومت گلگت بلتستان نے تین دن سوگ منانے کا اعلان کیا۔ ان دنوں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ یاد رہے کہ اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا آغا خان 88 سال کی عمر میں پرتگال میں انتقال کر گئے تھے۔ آغا خان اسماعیلیوں کے 49 ویں امام تھے۔ 
	ایک بیان میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ہر صورت حل کرنا ہوگا اور بھارت کے ظالمانہ قوانین کو منسوخ کرنا ہوگا، کشمیریوں سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا بنیادی اصول ہے، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ہر صورت حل کرنا ہوگا اور بھارت کے ظالمانہ قوانین کو منسوخ کرنا ہوگا۔ گورنر سندھ نے کہا...
	مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوام بنیادی حقوق سے محروم ،وہ منظم ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں، وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے ،وہ منظم ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا شکار ہیں، پاکستان ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ اور ان کے جائز مطالبات کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حکومتِ پاکستان جموں و کشمیر کے عوام کی حقِ خودارادیت کے...
	اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں دوحا میں ہونے والے پاکستان،قطر سیاسی مشاورتی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جارہا ہے
	اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں دوحا میں ہونے والے پاکستان،قطر سیاسی مشاورتی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جارہا ہے
	کراچی ( پ ر)امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی فضل احد نے شہر میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں خطرناک اضافے کو پولیس اور انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبائی حکومت کی جانب سے غیر سنجیدہ رویے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پولیس کی غفلت کی وجہ سے مجرمانہ گروہ بے خوف ہو کر بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ پولیس اغواکاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرے، سی سی ٹی وی کے نظام کو شہر میں فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو گلیوں یا بازاروں میں اکیلے بھیجنے سے گریز کریں اور ان...
	گلگت بلتستان میں ادویاتی پودوں اور جڑی بوٹیوں کی صلاحیت کو بروئے کار لانا خطے میں غربت کے خاتمے کے لیے اہم ہے.ویلتھ پاک
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )گلگت بلتستان میں ادویاتی پودوں اور جڑی بوٹیوں کی صلاحیت کو بروئے کار لانا خطے میں غربت کے خاتمے کے لیے انتہائی اہم ہے پاکستان کے ادویاتی پودوں کا شعبہ غیر استعمال شدہ ہے ادویات کی صنعت کے لیے عرقوں یا قیمتی پودوں کے مختلف حصوں کی زیادہ مانگ کے باوجود پاکستان میں ان کی تجارتی کاشت کبھی نہیں کی جاتی.(جاری ہے)  پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کے نیشنل میڈیسن ، آرومیٹک اور ہربل پروگرام کے پروگرام لیڈر ڈاکٹر رفعت طاہرہ نوٹ کرتی ہیں کہ زیادہ تر مناسب انفراسٹرکچر، آگاہی، بہترین تبلیغ کے طریقوں کا تعارف، تحقیق اور ترقی کی کمی کی وجہ سے دواوں کے پودوں کی پائیدار کاشت میں رکاوٹ ہے...
	فیصل آباد (جسارت نیوز)اسلامک لائرز موومنٹ کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے کہاہے کہ پاکستان کا مستقبل آئین و قانون کی بالادستی سے وابستہ ہے۔جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی میں وکلا برادری کا اہم کردار ہے۔ وکلا نے قیام پاکستان سے لے کر آج تک چلنے والی ہر تحریک کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔اجلاس سے صدر آئی ایل ایم پنجاب نعمان عتیق ایڈووکیٹ، سابق صدر بار میاں انوارالحق، ضلعی صدر احمد کھارا ایڈووکیٹ، افتخار گل خاں ایڈووکیٹ، یاسر کھارا و دیگرنے بھی خطاب کیا۔ محبوب الزماں بٹ نے کہا کہ پوراملک کرپٹ اور بددیانت لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا ہے، جسکی وجہ سے معاشرہ ظلم اور...
	سہون (نمائندہ جسارت) پیکا آرڈیننس آمریتی سوچ کی عکاسی کرتا ہے میڈیا پر کالا قانون تھوپ کر عوامی حقوق غضب کرنے کی مذموم حرکت ہے صحافی برادری صحافت پر قد غن لگنے نہیںدے گی۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب سہون کے صدر ذوالفقار علی سولنگی نے صحافیون کی طرف سے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی صحافتی تنظیمون کی طرف سے پیکا آرڈیننس کے خلاف مقامی صحافی برادری سراپا احتجاج بن گئی۔ نیشنل پریس کلب سہون کے صحافیوں نے پریس کلب سے دھمال چوک تک احتجاجی ریلی نکالی، جس میں شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر صحافی دشمن کالے قانون کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ریلی کی قیادت نیشنل پریس...
	  ہانگ کانگ میں امریکن چیمبر آف کامرس نے حال ہی میں ” ہانگ کانگ بزنس کنفیڈنس سروے” 2025 جاری کیا ہے ، جس کے مطابق ہانگ کانگ میں امریکی کمپنیوں کو ہانگ کانگ کے کاروباری ماحول پر زیادہ اعتماد ہے اور وہ ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قوانین کے بارے میں زیادہ معروضی نکتہ نظر رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے پیر کے روز چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ رپورٹ کے مطابق 75 فیصد کاروباری اداروں کا ماننا ہے کہ ہانگ کانگ ایشیا کا بین الاقوامی کاروباری مرکز ہے اور نوے فیصد کمپنیوں کا ماننا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہنے کے حوالے سے ہانگ...
	کشمیری صحافیوں کو بھی اسی طرح کی سفری پابندیوں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ بین الاقوامی ایوارڈز اور دیگر تقریبات میں شرکت نہیں کر سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ قابض بھارتی حکام نے دفعہ 370 کی غیر قانونی منسوخی کے بعد منظم طریقے سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا ہے جس سے ان کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کو مزید سلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق05 اگست 2019ء کے بعد قانون نافذ کرنے والے بھارتی اداروں نے ان بہت سے افراد کے پاسپورٹ ضبط کر لیے جن کا مبینہ طور پر تحریک آزادی کشمیر سے کوئی تعلق تھا۔ تقریبا پانچ سال تک ان افراد کو پاسپورٹ دینے سے انکار کیا...
	شہید ملت روڈ ٹیپوسلطان سنگل پرسروس برج کی ایک طرف حفاظتی دیوار ٹوٹی ہوئی ہے جوکہ کسی بھی سانحے کاباعث بن سکتی ہے
	شہید ملت روڈ ٹیپوسلطان سنگل پرسروس برج کی ایک طرف حفاظتی دیوار ٹوٹی ہوئی ہے جوکہ کسی بھی سانحے کاباعث بن سکتی ہے 
	پاکستان میں فری لانسرز کی دنیا کی تیسری بڑی آبادی موجود ہے اسی سال پانڈا بانڈ کا اجرا ہوگا ،وزیر خزانہ
	وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں فری لانسرز کی دنیا کی تیسری بڑی آبادی موجود ہے اسی سال پانڈا بانڈ کا اجرا ہوگا چینی مارکیٹ سے فائدہ اٹھائیں گے۔ وفاقی وزیر برائےخزانہ محمداورنگزیب نےچائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے پہلے ایف ڈی آئی ڈیجیٹل انشیٹو کا اجرا بڑے اعزاز کی بات ہے پاکستان فری لانسرز کے حوالے سے دنیا کی تیسری بڑی آبادی ہے۔ وزیر برائےخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ سی پیک فیز ٹو میں چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے امکانات پر توجہ ہو گی،چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو انٹرویو میں کہا کہ اسی سال پانڈا بانڈ کا اجرا ہو جائے گا جس...
	میرپورخاص،قدرتی آفات کی رپورٹنگ کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کے شرکا کو سرٹیفکیٹ دیے جارہے ہیں
	اسلام آباد :  چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ ملک میں سیلز ٹیکس کی مد میں کھربوں روپے کی ٹیکس چوری کا تخمینہ ہے، ماہانہ 50 ہزار تنخواہ والا ٹیکس دیتا ہے، ماہانہ ڈھائی کروڑ کی آمدن کرنے والے کی کمائی 6 لاکھ تو ہوگی، ان کو بھی ٹیکس دینا چاہیے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ کے دوران چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ بیشتر صنعتی صارفین سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ نہیں ہیں جنہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے نیا قانون لایا گیا ہے۔ راشد لنگڑیال نے کہا کہ اس سلسلے میں سیلز ٹیکس جنرل آرڈر جاری کیا جائے گا، آرڈر کے تحت بجلی کے بل...
	بھارت کے ٹیکنو آجر نارائن مُورتی نے کہا ہے کہ ہفتے میں کم از کم 70 گھنٹے کام کرنا ہی حقیقی کامیابی، ترقی اور خوش حالی کی شاہ کلید ہے۔ کوئی بھی قوم اگر باقی دنیا سے ممتاز ہونا چاہتی ہے، ترقی یقینی بنانا چاہتی ہے تو اُسے زیادہ سے زیادہ کام کرنا ہی پڑے گا۔ دنیا بھر میں وہی اقوام ترقی سے ہم کنار ہوئی ہیں جنہوں نے کام کو حرزِ جاں بنایا ہے۔ آئی ایم سی کے کِلاچند میموریل لیکچر میں اِنفوسِز کے شریک بانی نارائن مُورتی نے کہا کہ دو سال قبل جب میں نے قوم کو مشورہ دیا تھا کہ سب کو ہفتے میں 70 گھنٹے کام کرنا چاہیے تاکہ ملک ترقی کرے تب ایک ہنگامہ...
	پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ نے کہا کہ عوام میں نفرت کے بوئے گئے بیچ آج تک کاٹے جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا مشن پاکستان چلانے کا نہیں جلانے کا تھا، پاکستان کے جمہوری نظام میں عدالتوں کا اہم کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سندھ اسمبلی کے قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے کہا کہ پاکستان کی سیاست اور ریاست کو بانی پی ٹی آئی نے بے تحاشہ نقصان پہنچایا، لوگوں کو اندھی تقلید پر لگا کر صحیح غلط کا فرق ختم کرنا پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب رہا ہے، بطور چیف ایگزیکٹو بانی پی ٹی آئی کی حرکات و سکنات ریاست پاکستان کے خلاف تھیں، 9 مئی...
	اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم چیئرمین کا کہنا تھا کہ سید حسن نصر اللہ شہید، اسماعیل ہنیہ شہید، یحییٰ السنوار شہید اور صالح العروری شہید جیسے رہنما ان قربانیوں کے معمار ہیں جنہوں نے فلسطینی عوام کی رہنمائی کرتے ہوئے ظلم کے خلاف جدوجہد میں ایک نئی روح پھونکی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں سیز فائر ایک عظیم فتح کی علامت ہے جو اہل غزہ کی بے مثال قربانیوں، صبر، شجاعت، استقامت اور جرات کا نتیجہ ہے، یہ فلسطین کے مظلوم عوام کی جانب سے ایک واضح پیغام ہے کہ ظلم و جبر کے خلاف ان کی جدوجہد...
	قومی اسمبلی کا اجلاس تیسرے روز بھی احتجاج کی نذر،اپوزیشن نے ایجنڈے اور وقفہ سوالات کی کاپیاں پھاڑ کرایوان میں اڑا دیں
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کا اجلاس مسلسل تیسرے روز بھی اپوزیشن کے احتجاج کی نذر ہوگیا، اپوزیشن نے ایجنڈے اور وقفہ سوالات کی کاپیاں پھاڑ کرایوان میں اڑا دیں اور اپوزیشن کی طرف سے کورم کی نشاندہی کردی جبکہ ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کو اجلاس کی کارروائی میں کچھ دیر کے لئے وقفہ کرنا پڑا۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید میرغلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں ہوا، وزیر اطلاعات کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے احتجاج شروع کردیا۔اپوزیشن نے اووو اووو کی آوازیں لگانا شروع کردیں، اپوزیشن ارکان نے نعرے بھی لگائے اور ڈیسک بھی بجائے جاتے رہے، لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی نہیں...
	بھارتی آرمی چیف کا بیان پٹے ہوئے موقف کے مردے گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام مشق ہے: آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025  سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )ترجمان پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشتگردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان بھارت کے پٹے ہوئے مقف کے مردے گھوڑے میں جان ڈالنے ناکام مشق ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل افسر نے...
	ویب ڈیسک: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا کہ حکومتی اصلاحات کے ثمرات مل رہے ہیں،چند ماہ میں خطے کی سستی ترین بجلی فراہم کریں گے۔  اسلام آباد میں  نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےاویس لغاری کا کہنا تھا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات میں بھی کمی آ رہی ہے ،گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے ٹیرف 45 فیصد کم کردیا ہے ،چارجنگ اسٹیشنز کا ٹیرف 71 روپے 10پیسے سے کم کر کے 39 روپے 70 پیسے کر رہے ہیں،ہم نے ای چارجنگ اسٹیشنز کے قواعد و ضوابط بنا رہے ہیں۔  آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -بدھ 15جنوری ، 2024   اویس لغاری نے مزید کہا کہ صنعتی اور اقتصادی زونز کا طریقہ کار...
	کویت میں کابینہ نے شبِ اسرا و المعراج کے موقع پر 27 جنوری بروز پیر کی عام تعطیل کو 30 جنوری بروز جمعرات دینے کی منظوری دیدی۔ عرب میڈیا کے مطابق کویتی کابینہ نے یہ فیصلہ اس لیے کیا تاکہ جمعہ اور ہفتہ کی ویک اینڈ چھٹیاں ملاکر کو شہریوں کو تین دن کی تعطیلات مل جائیں۔ خیال رہے کہ اگرچہ کویت میں شب اسرا والمعراج باضابطہ طور پر پیر 27 جنوری کو ہے لیکن یہ چھٹی اب جمعرات کو دی جائے گی۔ کویتی کابینہ کا کہنا ہے کہ یہ ایڈجسٹمنٹ عوام کے لیے عملی تحفظات کے ساتھ مذہبی تقریبات اور تہوار منانے میں توازن قائم کرنے کے حکومتی عزم کی عکاسی ہے۔ اس طرح کویت میں شہریوں کو جمعرات 30 جنوری سے ہفتہ یکم فروری تک کی تین چھٹیاں مل...
	سکھر (نمائندہ جسارت) سوہنی دھرتی انٹرنیشنل سیڈ ڈویژن پاکستان سکھر ڈویژن کی جانب سے سکھر میں ڈیلر کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں سندھ بلوچستان کے ڈیلروں آباد گاروں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سی او چوہدری احداقبال اور بی ایم سندھ بلوچستان شاہنواز کٹوہر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی او احد اقبال نے کہا کہ گزشتہ 25 سال سے زراعت کے شعبے میں کام کر رہے ہیں، ہمارے چاول کے بیج انمول ملت لیڈر ایڈاونٹیج سے کسان اچھی پیداوار حاصل کر رہے ہیں، سندھ بلوچستان میں گزشتہ 16 سال سے کام کر رہے ہیں، ہمارے معیاری بیجوں اور ادویات پر کسان بھائیوں کے اعتماد کی وجہ سے ہمارے ڈیلروں نے اپنے ٹارگٹ کو...
	کراچی(اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قرآن وسنت کی بالادستی میں ہی امت مسلمہ کی ترقی کا راز پوشیدہ ہے،پوری دنیا کے مسلمانوں پر مصائب وآلام کی اہم وجہ محمد مصطفی ﷺ کی تعلیمات سے دوری ہے،یہود ونصاریٰ امت مسلمہ کو کو آپس میں لڑا کر مسلم ممالک کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کی اساس لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ ہے۔ دو قومی نظریہ کے مخالف یہودو ہنود کے ایجنٹ پاکستان کو دہشت گردی کی آگ میں جھونک کر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
	کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) بجلی سستی نہ کرنے کی وجہ حکومت کا غیرسنجیدہ رویہ ہے،زبانی جمع خرچ کر رہی ہے‘جماعت اسلامی نے آئی پی پیز، مہنگی بجلی اور ٹیکسز کیخلاف گزشتہ سال راولپنڈی میں 14 روز تک دھرنا دیا‘ 8 اگست کوحکومت کیساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کیا ‘ حکومت 1100ارب کی بچت کو2.4 ٹریلین کا گردشی قرضہ اتار نے کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری‘ جماعت اسلامی پاکستان کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل، مذاکراتی کمیٹی کے رکن و ماہر توانائی انجینئر سید فراست شاہ ‘ سابق نگراں وفاقی وزیر توانائی، معروف تاجر گوہر اعجاز‘ سرپرست اعلیٰ یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی)، سابق نگراں...
	کراچی:  شہر قائد میں  سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں معمول سے تیز سرد ہوائیں چل سکتی ہیں، کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 جبکہ کم سے کم 9 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ  کراچی  میں تیز ہواؤ کے سبب دھند بھی ہوگا، 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے...