2025-09-19@00:23:09 GMT
تلاش کی گنتی: 204
«سینیئر جوائنٹ سیکریٹری»:
(نئی خبر)
فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی میں مسلم ورلڈ لیگ کی حمایت کو سراہا۔ ملاقات میں اس پر اتفاق ہوا کہ کانفرنس سے اس اہم موضوع پر عالمی سطح پر ایک اہم پیغام جائے گا کہ مسلم دنیا لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان مشترکہ منصوبوں کی جلد تکمیل بالخصوص سیرت میوزیم کے قیام کیلئے کام جاری رکھے گا۔ مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس کے انتظامات پر مسلم ورلڈ لیگ نے اظہار تشکر کیا۔ مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم...
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ابراہیم حسین طہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔اسلام آباد میں مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع کے عنوان پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہونے جا رہی ہے۔دو روزہ کانفرنس11 سے 12 جنوری تک کنونشن سینٹر اور مقامی ہوٹل میں جاری رہے گی جبکہ تربیتی ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔کانفرنس کا انعقاد رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری اور مسلم علما کونسل کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی تجویز پر کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل جمعہ 10 جنوری کو ایک خصوصی سیشن...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر، مرکزی نائب صدر ستار رند، مرکزی رہنما ایڈووکیٹ اسماعیل خاصخیلی اور عبدالرحمن سموں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کارپوریٹ فارمنگ سندھیوں، سرائیکیوں اور بلوچوں کے لیے زہر قاتل ہے۔ سندھیوں، سرائیکیوں کو اپنی دھرتی سے بے دخل کر کے زمینیں غیر ملکی کمپنیوں کو دے کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، عالمی اور ملکی قوانین کے مطابق زمینوں پر پہلا حق مقامی لوگوں کا ہے، حکومت کو زمینیں بیچنے کا کوئی اختیار نہیں، سندھ کے عوام اپنی زمین اور دریا کے فروخت کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے، کارپوریٹ فارمنگ اور 6 نئے...

نواز شریف کا دوبارہ متحرک ہونے کا فیصلہ،پیر سے روزانہ ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دوبارہ سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نواز شریف پیر سے روزانہ کی بنیاد پر سیاسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف ماڈل ٹاون سیکرٹریٹ میں لیگی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں حکومت کی کارکردگی اور پارٹی کی صورتحال زیر غور آئے گی۔ مزید :