2025-11-04@06:37:33 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 325				 
                «جزوی طور پر بحال ہو»:
(نئی خبر)
	 کراچی:  برطانیہ کیلئے پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم آڈٹ کے لیے آج پاکستان پہنچے گی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پیر سے پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ شروع کرے گی، برطانوی ٹیم سی اے اے کے لائسنسنگ، ائیروردینیس، فلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگر شعبہ جات کا آڈٹ کرے گی۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کی صدارت پاکستان سی اے اے کی ٹیم برطانوی حکام کو بریفنگ دی جائے گی،27 جنوری سے 6 فروری تک برطانوی ٹیم پاکستان سی اے اے کا آڈٹ کرے گی۔ آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر 2020 سے برطانیہ میں لگی پابندی ختم...
	بھارت(نیوز ڈیسک)حادثہ اس وقت پیش آیا جب کہ پریا کمار سرد موسم کے دوران دھوپ میں ٹہلتے ہوئے چھت پر پڑھ رہی تھی، بھارت کی ریاست بہار کے سیوان ضلع میں ایک بندر نے دسویں جماعت کی طالبہ کو گھر کی چھت سے دھکا دے دیا جس کے نتیجے میں لڑکی ہلاک ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ بھگوان پور پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع مگھر گاؤں میں ہفتے کی دوپہر کو پیش آیا، حادثہ اس وقت پیش آیا جب کہ پریا کمار سرد موسم کے دوران دھوپ میں ٹہلتے ہوئے چھت پر پڑھ رہی تھی۔عینی شاہدین کے مطابق کئی بندر چھت پر آئے اور لڑکی کو ہراساں کرنا شروع کر دیا، خوف کے باعث طالبہ...
	اسلام آباد+ ڈی آئی خان (خصوصی رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔ ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ تحریک انصاف نے درخواست سمیرکھوسہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی۔ تحریک انصاف نے درخواست پر فیصلے تک قائم جوڈیشل کمشن کو ججز تعیناتی سے روکنے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کر سکتی۔ عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے۔ دائر درخواست میں کہا گیا کہ عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی۔ آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے۔ تحریک انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم...
	حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی ویز ایمپلائز یونین سی بی اے کی جانب سے مطالبات منوانے کے لیے پریس کلب کے سامنے یونین کے رہنمائوں قربان سومرو، غلام حیدر اور موریل پنہور سمیت دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ محکمہ ہائی ویز کے ملازمین بنیادی سرکاری سہولیات اور حقوق سے محروم ہیں جس کے سبب ملازمین میں سخت مایوسی پائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہائی ویز ایمپلائز یونین سندھ کی جانب سے کئی بار چیف انجینئر کو چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کر چکے ہیں لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، جائز مطالبات میں ملازمین کی ترقی، گروپ انشورنس، پے اسکیل ریوائز سمیت دیگر بنیادی مطالبات...
	آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے کٹ استعمال ہونیوالے لوگو کی تصاویر منظر عام پر آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے تحت ہونیوالے تمام ایونٹس کیلئے لوگو جاری کرتا ہے جس کے نیتجے میزبان ملک کا نام درج ہوتا ہے، اس حوالے سے چیمپئینز ٹرافی کیلئے ہونیوالے لوگو کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہے۔ ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کی جرسی پر یہی خصوصی لوگو لگایا جائے گا۔ مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان'، بورڈ نے اعتراض اٹھادیا دوسری جانب بھارت نے سیاست کو گھٹیستے ہوئے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا ہے جس پر کرکٹ فینز بھڑک اُٹھے ہیں۔ قبل...
	میری الخدمت ’’اینول کنیکٹ کی تقریب میں چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ‘ راشد قریشی کا ڈائریکٹرز اور الخدمت کے منیجرز اور شعبہ جات کے ذمے داران کے ساتھ گروپ فوٹو کراچی ) اسٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت نے 2024 میں انسانی خدمت کے لحاظ سے کئی سنگ میں عبورکیے ۔ ’ ’بنو قابل پروگرام‘‘ 2024 میں نوجوانوں کیلئے امید کی کرن ثابت ہو ا۔48ہزاربچوں نے فری آئی ٹی کورسز مکمل کیے۔ بنو قابل 4.0 کے ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ کیلئے شہر میں کوئی ایسا گراؤنڈ نہیں تھا جس میں کراچی کے نوجوانوں کو ایک ساتھ جمع کیا جاتا، اسی لیے کراچی میں12 مختلف مقامات پر ٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا۔فلسطینی...
	وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مریم بی بی مطالعہ پاکستان کا نام میک اپ پاکستان رکھ لیں، مریم نواز نے نانی بننے کے باوجود میک اپ کے ذریعے خود کو فٹ رکھا ہوا ہے، میرے خیال میں مطالعہ پاکستان میں مریم کی تصویر ہونی چاہیے، ان کا نام مطالعہ پاکستان کے لیے نہیں بلکہ میک اپ پاکستان کے لیے ٹھیک رہے گا۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے افغانستان سے بات چیت کی لیکن انہیں کامیابی نہ ملی، دو ہفتے کے اندر صوبائی وفد افغانستان بھیج رہا ہوں، مذاکرات کیلئے صوبائی ایگزیکٹیو ہونے کے ناطے کردار اپنا ادا کروں گا، تمام قبائل...
	اسلام ٹائمز: برسی کے اجتماع کی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ گلگت بلتستان کے وسائل اور زمنیوں کی بندر بانٹ اور لیز کے نام پر غیر مقامی افراد اور فرمز کو سہولتکاری فراہم کرنے کو علاقہ کے سادہ لوح عوام کیخلاف گہری سازش سے تعبیر کرتے ہیں اور غیر مقامی افراد کو جاری کئے جانیوالے لیز لائسنس کو منسوخ کرکے ان پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم  مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے زیراہتمام مرکزی جامع امامیہ مسجد گلگت میں شہید سید ضیاء الدین رضوی اور اْن کے باوفا رفقاء شہید تنویر علی، شہید عباس علی اور شہید حسین اکبر کی 20 ویں سالانہ برسی کے سلسلے میں مرکزی احتجاجی...
	سربراہ ایس یو سی نے شہید موسوی کی 11ویں برسی پر اپنے پیغام ان کی مذہبی، ملی اور قومی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے خانوادے، شاگردان، عقیدت مندوں سے تسلیت کرتے ہوئے ان کے علو درجات کی دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ممتاز عالم دین، تحریک کے مرکزی رہنماء اور دیرینہ رفیق علامہ سید عالم موسوی شہید کی 11ویں برسی کی مناسبت ان کی ملی اور دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہید علامہ نے زندگی کا بڑا حصہ نہ صرف ملت کے حقوق کے تحفظ اور سربلندی کی جدوجہد میں گزارا بلکہ امن، اخوت، بھائی چارے اور اتحاد بین المسلمین کی کوششوں کو بھی مسلسل آگے...
	برطانیہ کی نیشنل پولیس چیفس کونسل (این پی سی سی) نے برطانیہ میں بچوں کے جنسی استحصال میں مسلمانوں خصوصاً پاکستانی نژاد شہریوں کے ملوث ہونے سے متعلق ایلون مسک کے الزامات پر حقائق آشکار کردیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیشنل پولیس چیفس کونسل کے ڈائریکٹر رچرڈ فیوکس کی جانب سے شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق، 2024 میں بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث 85 فیصد افراد سفید فام تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنسی استحصال کرنے والوں کا تعلق کسی خاص مذہبی یا نسلی گروہ سے نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کو ہم سیاسی فریق کیوں بنا رہے ہیں؟ ڈائریکٹر رچرڈ فیوکس کا کہنا تھا کہ خاص مذہب یا قومیت کے افراد کے جنسی جرائم میں...
	لاہور(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 یا 17 فروری کو پاکستان میں کرائے جانے کا امکان ہے۔افتتاحی تقریب میں تمام ٹیمیں اوران کے کپتان شرکت کریں گے، تقریب میں تمام 8 ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کرینگے،چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا وینیو تاحال فائنل نہیں ہوا۔پی سی بی نے ابتدائی پلان سے متعلق آئی سی سی کو آگاہ کردیا،آئی سی سی پلان پرنظرثانی کے بعد حتمی فیصلہ کریگی ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی تمام ٹیموں اور ان کے کپتانوں کے ویزے جاری کروائے گا،کمرشل پارٹنرز، آئی سی سی آفیشلز اور میڈیا کے ویزوں کے اجرا میں بھی پی سی بی مدد کرے گا،گزشتہ ہفتے بھی پی سی بی نے آئی سی سی...
	جمیعت علمائے اسلام( ف ) نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ اپوزیشن کو تقسیم کریں، وہ ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹی بڑھکیں مار رہے ہیں۔ ترجمان جے یو آئی ( ف ) اسلم غوری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کینٹ میں بیٹھ کر خودساختہ روپوشی گزاری،علی امین گنڈا پور ٹی وی پر جھوٹی بڑھکیں ماررہے ہیں۔اسلم غوری نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ اپوزیشن کو تقسیم کریں، انہوں نے کہا کہ دھوکا مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ نہیں عمران خان کے ساتھ ہو...
	الخدمت کراچی کا سالانہ جائزہ اجلاس چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ کی صدارت میں مرکزی دفتر میں ہورہاہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی مختلف پروگرامز اور شعبہ جات کے منیجر ز و ذمے داران موجود ہیں
	الخدمت کراچی کا سالانہ جائزہ اجلاس چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ کی صدارت میں مرکزی دفتر میں ہورہاہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی مختلف پروگرامز اور شعبہ جات کے منیجر ز و ذمے داران موجود ہیں  
	کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت کی خدمات کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے، خدمت کا یہ سفر جاری رہنا چاہیے، کسی بھی ادارے کی ترقی و کام میں بہتری کے لیے باہمی روابط اور ٹیم ورک کی ضرورت سے انکار ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت ہیڈ آفس میں2024ء کی کاکردگی سے متعلق سالانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی، چیففائنانشل آفیسر آصف جمال، ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام یوسف محی الدین اور الخدمت کے8 پروگرامز تعلیم، صحت، واش پروگرام، مواخات آرفن کیئر پروگرام، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، بنوقابل اور دیگر شعبہ جات کے منیجر اجلاس میں شریک تھے۔...
	جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ سیاستدانوں نے جمہوریت، اصولوں پر کمپرومائز کیا ہے، ہم وہ لوگ ہیں جو نظریئے کی سیاست کرتے ہیں، ٹرمپ کو کیوں اتنا دماغوں پر سوار کیا ہوا ہے، اس خطے سے امریکا شکست کھا کر بھاگا ہے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہئے، میری خواہش ہے کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی آدمی ہوں، مذاکرات کا قائل ہوں، سیاست دانوں کو جیلوں میں نہیں ہونا چاہئے۔...
	امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ امریکا عالمی سطح پر گزشتہ دہائیوں کے دوران اپنے حریفوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہو چکا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنی خارجہ پالیسی پر امریکی صدرجوبائیڈن نے اپنے خطاب میں عالمی چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود امریکا کی خارجہ پالیسی کی کامیابیوں کو اجاگر کیا اور دعویٰ کیا کہ امریکہ آج دنیا بھر میں مقابلہ جیت رہا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا کے حریف آج چار سال پہلے کے مقابلے میں کمزور ہیں اور ہم عالمی اقتصادیات اور ٹیکنالوجی کے نئے دور میں کامیابی کی راہوں پر گامزن ہیں۔ انہوں نے محکمہ خارجہ کے سفارت کاروں کے سامنے یہ باتیں کہی جس پر سفارت کاروں...
	لاہور :سابق صوبائی وزیر اور صنعت کار ایس ایم تنویر نے اعلان کیا ہے کہ مارچ یا اپریل میں بجلی کی قیمت کم کرنے کا منصوبہ ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے ہمارے لیڈران بین الاقوامی سطح پر اقدامات کر رہے ہیں، لیکن ہمیں اپنے وسائل کے ضیاع کو روکنا ہوگا۔ ایس ایم تنویر نے کپاس کی گرتی ہوئی پیداوار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال قبل کپاس کی پیداوار 15 ملین بیلز تھی، جو اب گھٹ کر 5 ملین بیلز تک محدود ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کپاس کے علاقوں میں دیگر فصلوں کو فروغ دینے کی وجہ سے یہ کمی ہوئی...
	محسن نقوی کی اولڈ ایج ہوم آمد ، ضعیف العمر شہریوں کی بہترین دیکھ بھال پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو خراج تحسین
	سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ اولڈ ایج ہوم آمد ، نئے سال اور سالگرہ کا کیک کاٹا۔  محسن نقوی نے ضعیف العمر شہریوں کی کفالت اور ان کی بہترین دیکھ بھال پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو خراج تحسین پیش کیا ، کہا کہ اولڈ ایج ہوم میں ضعیف العمر افراد کو بہترین سہولیات کی فراہمی نے بے حد متاثر کیا ،  اس کار خیر میں پہلے بھی ساتھ تھے اور اب بھی اس ادارے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اولڈ ایج ہوم کی وسعت اور رہائشیوں کو سہولیات کی مزید فراہمی کے لئے ہر ممکن تعاون پیش کریں گے ۔  ...
	برازیلین ماہر نجوم نایتھوس سالومی نے 2023 میں امریکا میں لگی بھیانک آگ کی پیشگوئی کی تھی، عالمی اخبار کا دعویٰ
	نیویارک(نیوزڈیسک)لاس اینجلس میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد گھر تباہ ہوگئے اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں تقریباً 12 ہزار گھر راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ آگ کی شدت اتنی ہے کہ اس کو مکمل طور پر تاحال نہیں بجھایا جا سکا۔ اس آگ کی لپیٹ میں عام امریکیوں سمیت ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ وہیں لاس اینجلس میں لگنے والی بھیانک آگ کے بارے میں معروف ماہر نجومی ایتھوس سالومی جنہیں موجودہ دور کا ’نوسٹراڈیمس‘ کہا جاتا ہے نے حیران کن طور پر دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی پیشگوئی پہلے ہی کردی تھی۔ ڈیلی...
	مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبد اللہ بن عواد الجہنی نے مسلمانوں کو تقویٰ اختیار کرنے اور گناہوں سے باز آنے کی تلقین کی ہے۔ آج خطبہ جمعہ میں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا اور اتنے ہی اعمال کا مکلف بنایا جتنا ہم برداشت کرسکتے ہیں۔ اس لیے ہمیں اللہ کے احکام کی پیروی کرنی چاہیے، اس کی منع کردہ چیزوں سے بچنا چاہیے، اور قرآنِ کریم کی ہدایات کو سمجھنا چاہیے۔ قرآن ہمیں نجات کے راستے دکھاتا ہے، اس میں فرائض، فضائل اور اصلاحی تعلیمات ہیں۔ یہ بھی پڑھیں سعودی وزارت اسلامی امور اور پاکستانی وزارت مذہبی امور کے درمیان معاہدہ ڈاکٹر الجہنی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے...
	پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 8 سال کی عمر میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک شو کی میزبانی کر چُکی ہیں۔ عائشہ عمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر اور ذاتی زندگی کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔  اُنہوں نے بتایا کہ میں جب 8 سال کی تھی تو لاہور میں پی ٹی وی کے ایک شو کی میزبانی کرتی تھی۔ View this post on Instagram  A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)  اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت منیزہ ہاشمی پی ٹی وی کی ایم ڈی تھیں اور تب وہ ایک شو ڈیزائن کر رہی تھیں...
	بدین (نمائندہ جسارت)بدین کے قریب فتح آباد اکڑی جاگیر کے گاؤں عبداللہ میندھرو میں پنہور برادری کے مسلح افراد نے مال چوری کے الزام میں 50 سالہ محمد حسن میندھرو کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ امیر شاہ سیم کے قریب محمد حسن میندھرو اپنے کھیت میں مویشی چرا رہا تھا کہ پنہور برادری کے افراد بشیر پنہور، داؤد پنہور وغیرہ نے اس پر حملہ کر کے اسے کلہاڑیوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور ملزمان فرار ہو گئے۔ زخمی کو تشویشناک حالت میں گولارچی اسپتال لے جایا گیا جہاں سے زیادہ خون بہہ جانے سے زخمی شخص دم توڑ گیا۔ دوسری جانب پنہور برادری کے افراد کے ہاتھوں کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل...