2025-09-18@00:40:32 GMT
تلاش کی گنتی: 266
«جزوی طور پر بحال ہو»:
(نئی خبر)
ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائمز وقار الدین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سائبر کرائم انتہائی پیچیدہ معاملہ ہے۔ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائمز وقار الدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سائبر کرائمز کے نئے رجحانات کے مطابق ان سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنائی جاتی ہے۔وقار الدین نے کہا کہ سائبر کرائم انتہائی پیچیدہ معاملہ ہے، سائبر کرائم کا محکمہ بین الاقوامی سموں کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہا ہے۔ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائمز نے بتایا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ برطانیہ کی سمیں استعمال ہورہی ہیں، موبائل سمز کے غیر قانونی استعمال کے ذریعے جرائم کا ارتکاب کیا جاتا ہے، پری ایکٹی ویٹڈ برطانوی سمز مارکیٹ میں آن لائن آرڈر پر آسانی...
اسلام آباد: پاکستان میں غیر ملکی موبائل سمز کا سنگین جرائم کے لیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی روک تھام کے لیے ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈی جی سائبر کرائم ایف آئی اے وقار الدین سید نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے آنے سے لوگوں کو ہراساں کرنے کے نت نئے طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ سائبر کرائمز میں غیر ملکی موبائل سمز کا استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، مالی فراڈ، چائلڈ پورنوگرافی سمیت دیگر سنگین جرائم میں غیرملکی موبائل سمز کا استعمال کیا جارہا ہے اور یہ سمز مارکیٹ میں عام دستیاب ہیں۔ جرائم...
بھارت میں ایک طالبہ نے انجینیئرنگ یونی ورسٹی میں داخلے کے لیے ہونے والے ٹیسٹ میں ناکامی پر دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 18 سالہ طالبہ ادیتی مشرا کی لاش اس کے ہاستل کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ جہاں ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مقیم تھی۔ کمرے سے ملنے والی ایک تحریر میں طالبہ نے لکھا تھا کہ ممی پاپا، پلیز مجھے معاف کریدں، میں کامیاب نہیں ہو پائی۔ یہ ہمرے رشتے کا اختتام ہے۔ آپ دونوں رونا نہیں۔ آپ نے مجھے بہت پیار دیا لیکن میں آپ کے خوابوں کو پورا نہ کرپائی۔ خیال رہے کہ ادیتی مشرا دو سال سے گورھ پور کے ٹیوشن سینٹر میں انجیینیئرنگ میں داخلہ...
طالبان کے افغانستان پر قابض ہونے کے بعد سے یہ پوری دنیا کے دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے۔ افغانستان ناصرف خطے میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ حال ہی میں اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان میں اسلامک اسٹیٹ-خراسان (IS-K) کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس میں اسلامک اسٹیٹ-خراسان (IS-K) کی حملوں کی منصوبہ بندی اور بھرتی کے مہمات کو آشکار کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے ا جلاس میں افغانستان میں داعش کی موجودگی کو ایک اہم عالمی خطرہ قرار دیا۔ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل(UNSC) کے اجلاس میں کہا گیا کہ: افغانستان داعش خراسان کے لیے...
مریم نواز شریف نہ صرف خوش شکل ہیں بلکہ خوش بخت اور خوش ادا بھی ہیں انہوں نے میرے خیال میں پہلی کامیابی تو یہ حاصل کی ہے کہ کھوئی ہوئی عوامی محبت کو پی ایم ایل این کے حق میں بحال کرا لیا ہے اپنی جاذب نظر شخصیت انتھک محنت اور سو سے زیادہ عوامی بہبود کے منصوبے پنجاب بھر کی صفائی ستھرائی اور مدتوں کے ’’ڈکے‘‘ ہوئی لاہوری میلے جو ان کی شخصیت کے ساتھ جچتے ہیں اندازہ کریں گزشتہ پینتس برس کی مردانہ حکومت میں کسی کو خیال نہیں آیا کہ پنجاب کا سب سے بڑا ہارس اینڈ کیٹل شو نہیں ہوا ایسا پنجاب کا دلکش چہرہ کب سے پس پردہ تھا مجھے یاد ہے جب آخری...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)تمام ٹرانسپورٹرز سے التماس کی گئی وہ ٹریفک قوانین کا حترام کریں کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت حاجی تواب خان منعقد ہوا جس میں شرکاء نے تمام ٹرانسپورٹرز سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ لائسنس اور کاغذات کی موجودگی لازمی قرار دیں۔ اجلاس حکومتی انتظامیہ سے اپیل کی گئی کہ سڑکوں پر تجاوزات کی بھرمار ہوچکی ہے، ان تجاوزات کو فی الفور ختم کیا جائے۔ اجلاس میں سڑکوں کو زبوں حالی پر بھی ٹرانسپورٹرز حضرات نے تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا گیا کہ کراچی کی تمام ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی فوری مرمت کی جائے۔ کراچی شہر کے تمام چوراہوں پر ناجائز تجاوزات اور 6 اور 9 سیٹرز غیر قانونی کی وجہ سے ٹریفک...
سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ہزار سال بعد قدرتی ارتقا کے نتیجے میں انسان زیادہ پرکشش ہوتا جائے گا۔ مردوں میں وہ خوبیاں زیادہ نظر آئیں گی جو خواتین کو پسند ہیں، جیسے چوڑے جبڑے اور متناسب چہرے, اسی طرح، خواتین کی جلد ہموار اور زیادہ چمکدار ہو جائے گی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین اور مصنوعی ذہانت کی جانب سے دلچسپ پیشین گوئیاں سامنے آئی ہیں ۔ یہ بھی پیش گوئی کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں انسانوں کی جلد کا رنگ گہرا ہو جائے گا، خاص طور پر گرمی کے زیادہ اثر کی وجہ سے۔ لوگ زیادہ یکساں نظر آئیں گے، یعنی نسلی تنوع کم ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ آبادیوں میں...
مینز اور ویمنز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کا شاندار آغازہو گیا، پہلے روز تین میچوں کا فیصلہ ہوا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام اور پاکستان آرمی کے تعاون سے 26ویں مینز اور 19ویں ویمنز نیشنل بیس بال چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا، افتتاحی تقریب گجرانوالہ کینٹ میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی میجر جنرل اظہر یاسین تھے۔ مہمانِ خصوصی نے بطور پچر تھرو کر کے چیمپئن شپ کا افتتاح کیا،اس موقع پر غبارے اور کبوتر فضا میں چھوڑے گئے جبکہ ملٹری بینڈ نے "جیوے جیوے پاکستان" ملی نغمے کی دھن بجا کر تقریب کو مزید پروقا ر بنا دیا۔پاکستان فیڈریشن بیس بال کے جنرل سیکرٹری سید فخر علی شاہ نے مہمانِ خصوصی میجر جنرل اظہر...
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے تسلیم کررہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے ٹرمپ کارڈ سے ہوا نکل چکی ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے شرقپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے تسلیم کررہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، اس ماہ ترکی اور انڈونیشیا کے وفود پاکستان آرہے ہیں۔ رانا تنویر کا کہنا تھا کہ امریکا سمیت تمام ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری پر یقین رکھتے ہیں، اگلے سال پاکستان مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ...
اسلام آباد:جے یو آئی(ف) کے سینیٹرکامران مرتضیٰ نے کہاہے کہ اپوزیشن الائنس کاحتمی فیصلہ ہوانہ خدوخال طے ہوئے،پی ٹی آئی سے تلخیاں کم ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہاکہ اپوزیشن الائنس کی سربراہی مولانافضل الرحمان کو دینے کے حوالے سے ابھی کوئی بات نہیں ہوئی،اس حوالےسے قیاس آرائی ہی ہے،الائنس کا حتمی فیصلہ ہوانہ خدوخال طے ہوئے۔ ایک سوال پر انہوں کہاکہ پی ٹی آئی سے تلخیاں کم ہوئی ہیں،وزیراعظم شہبازشریف مولانافضل الرحمان کی عیادت کے لیے آئے تھے ا س موقع پر دیگرامورپربھی بات چیت ہوئی تاہم میں اس ملاقات میں موجود نہیں تھا اس لیے ملاقات کی تفصیلات نہیں بتاسکتا۔ انہوں نےکہاکہ 26ویں آئینی ترمیم سے ہم نے متنازع شقیں نکلوائیں، جوہماری بڑی کامیابی تھی،26ویں...
اسلام آباد:حکومت نے ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا دعویٰ کیا ہے، تاہم اسی مدت میں 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ بھی دیکھا گیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ شرح 1.02 فیصد بڑھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق، 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جن میں کیلے، ڈیزل، چینی، لہسن، پیٹرول، سگریٹ اور خشک دودھ شامل ہیں، جبکہ ٹماٹر، آلو، پیاز، برائلر مرغی، دال چنا، دال ماش، چاول، سرسوں کا تیل اور آٹا سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ کیلے کی قیمت میں فی درجن 4.35 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 6.99...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)سپریم کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے عالمی ماحولیاتی عدالت کے قیام کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اب دور کی بات نہیں ہے، اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ موجودہ اور بڑھتا ہوا بحران ہے جو کہ بالخصوص عالمی جنوب کے ممالک کے لیے خطرہ ہے، عالمی جنوب بشمول پاکستان نے عالمی اخراج میں سب سے کم حصہ ڈالا لیکن ہمیں اس کا سب سے زیادہ خمیازہ بھگتنا پڑا۔کنونشن سینٹر اسلام آباد میں عالمی موسمیاتی کانفرنس بریتھ پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تباہی کے تناظر میں فرنٹ لائن...
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ نے عالمی ماحولیاتی عدالت کے قیام کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی انصاف اب دور کی بات نہیں ہے، یہ موجودہ اور بڑھتا ہوا بحران ہے جو کہ بالخصوص عالمی جنوب کے ممالک کے لیے خطرہ ہے،ماحولیاتی احتساب کا نظام فوری قائم کرنا چاہیے۔ کنونشن سینٹر اسلام آباد میں عالمی موسمیاتی کانفرنس ’بریتھ پاکستان سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان موسمیاتی تباہی کے تناظر میں فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے اور اس کا شمار خطرے سے سب سے زیادہ دوچار 5 ممالک میں ہوتا ہے، جسے شدید موسمی حالات، گلیشیئرز کے پگھلاؤ، پانی کی قلت اور تباہ کن سیلابوں کا...
پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں 18 سال بعد کرکٹ کی رونقیں بحال ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔نجی چینل کے مطابق 2006 کے بعد پشاور میں بین الاقوامی کرکٹ لوٹ آنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی ایس ایل) کے 2 میچز پشاور میں کرانے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ 18 سال قبل 2006 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلا گیا تھا۔پشاور کا ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیاں بحال ہونے جارہی ہیں، پشاور زلمی اور حکومت خیبرپختونخوا کے اصرار پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے 2 میچز پشاور میں کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے لیکن مصنوعی روشنیوں کا انتظام...

حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیس ؛پرویز الٰہی کو نوٹس کی تعمیل نہ ہونے کے باعث سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیس میں پرویز الٰہی کو نوٹس کی تعمیل نہ ہونے کے باعث سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،عدالتی عملہ نے کہاکہ پرویز الٰہی کو نوٹس جاری ہوا لیکن تعمیل نہیں ہو سکی تھی،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیاکہ کیا اس کیس میں اب کچھ رہ گیا ہے؟عدالت نے کہاکہ جس فیصلے پر نظرثانی چاہتے ہیں وہ آرٹیکل 63اے والے کیس کی بنیاد پر تھا،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ آرٹیکل 63اے والا فیصلہ ہی ختم...
سٹی42:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا اسماعیل کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار، محسن نقوی نے کہا پرنس کریم آغا خان مرحوم کی سماجی شعبوں کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ تفصیلات کےمطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کا سوگوار خاندان اور اسماعیل کمیونٹی سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پرنس کریم آغا خان نے پاکستان میں تعلیم و صحت کے شعبوں میں نمایاں کام کیا۔پرنس کریم آغا خان کے انتقال سے دنیا انسانیت کے ہمدرد شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک

پاکستان میں ای وی چارجنگ ٹیرف میں کمی تیل کے3اعشاریہ6ارب ڈالرکے درآمدی اخراجات میں بچت کا سبب بن سکتاہے. ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری ۔2025 )ای وی چارجنگ اسٹیشنوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے میں تیزی لانے کی جانب ایک تبدیلی کا قدم ہے جس کا مقصد تیل کی درآمدات میں نمایاں کمی اور بہتر انفراسٹرکچر اور گرین فنانسنگ اقدامات کے ذریعے پائیدار نقل و حرکت کو فروغ دینا ہے. ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے سسٹین ایبل پالیسی ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے ریسرچ فیلو ڈاکٹر خالد ولید نے اس تبدیلی کے معاشی مضمرات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان کی ماہانہ تیل کی کل درآمدات تقریبا 1 بلین ڈالر ہیں ای وی کو اپنانے کے ذریعے درآمدات میں 30فیصدکی کمی کو حاصل کر کے ملک ماہانہ 300 ملین ڈالر...
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی فروخت کیخلاف جاری کریک ڈاؤن پر ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات خصوصاً آئس فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ائیر پورٹس پر چیکنگ مزید سخت کی جائے اورسرحدی علاقوں میں ڈرونز کے ذریعے منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے۔ منشیات کے بڑے ڈیلرز کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ ...

کاربن مارکیٹ پاکستان کو شاندار آمدنی پیدا کرنے میں مدد کے لیے عالمی معیارات کی پیروی کرنا ہو گی. ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )پاکستان کو کاربن مارکیٹوں سے شاندار آمدنی حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی معیارات اور پروٹوکول پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے اور کاربن کریڈٹس کی مناسب قیمتوں کا تعین کرنے میں مدد ملے گی وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے ترجمان محمد سلیم نے ویلتھ پاک کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کاربن کے رہنما خطوط بین الاقوامی کاربن مارکیٹوں میں پاکستان کی شراکت کو ہموار کرنے کے لیے ضروری ڈرائیور ہیں مناسب طریقے سے پیروی کی گئی ہدایات ایک سمارٹ آب و ہوا کی کارروائی کی طرف لے جائیں گی ان رہنما خطوط کو کامیاب بنانے کے لیے ایک جدید...

آذربائیجان اور پاکستان کے مابین باہمی تعاون کے 15معاہدوں پر کام ہو رہا ہے، سرمایہ کاری کے لئے 2ارب ڈالر کے معاہدے ، موٹرویز سمیت مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر انویسٹمنٹ متوقع ہے، عبدالعلیم خان
اسلام آباد/باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2025ء) وفاقی وزیر سرمایہ کاری ، نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف رواں ماہ وسط ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے، آذربائیجان سے سرمایہ کاری کے لئے 2ارب ڈالر کے معاہدے اور موٹرویز سمیت مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری متوقع ہے۔ ہفتہ کو یہاں موصولہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر سرمایہ کاری ، نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے آذربائیجان کے وزرا سے ملاقاتیں کیں جن میں آذربائیجان کے ٹرانسپورٹ، سرمایہ کاری،انرجی اور اقتصادی امور کے وزرا شامل ہیں۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے باکو میں مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اس...
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آئندہ برس ریڈ اور وائٹ بال کی الگ ٹیمیں نظر آئیں گی،سلیکٹرز جو بھی فیصلہ کریں کرکٹ کی بہتری کے لیے ہوگا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ انسان کو محنت بھرپور کرنی چاہیے اور سلیکٹرز یہی کر رہے ہیں۔ایک سوال پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ٹیم اچھے مومینٹم میں ہے،چیمپئنز ٹرافی میں عمدہ پرفارم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم بنائی اور مجھے ان پر پورا اعتماد ہے، پوری امید ہے کہ گرین شرٹس چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہیں گے۔
برطانوی گلوکارہ اور اداکارہ میریان فیتھ فل 78 سال کی عمر میں چل بسیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق میریان فیتھ فل نے اپنے کیریئر کے دوران کئی مشہور فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ ان کے ترجمان کے مطابق میریان فیتھ فل کی موت لندن میں ان کے اہلِ خانہ کی موجودگی میں ہوئی۔ اس سے قبل انہیں متعدد صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا، وہ چھاتی کے کینسر میں بھی مبتلا ہوئی تھیں۔ میریان فیتھ فل کو 2020ء میں کورونا بھی ہوا تھا جس کے باعث وہ 22 دن اسپتال میں رہی تھیں۔
وائس چیئرمین ڈی پی ورلڈ پاک، پائلٹ، پرفارمنگ آرٹسٹ، ایوارڈ یافتہ اداکار، ٹی وی ہوسٹ اور اینکر پرسن فخرِ عالم کے گھر ڈکیتی کی وارداد ہوئی جس پر اداکار و ٹی وی ہوسٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ مجرموں کو پکڑ لیا جائے گا۔ My home in Karachi has been robbed. Police are on the scene and an investigation is underway. It is unsettling and deeply upsetting. I am hoping that culprits are apprehended. Things don’t matter to me but peace of mind is priceless. That is the real loss here. For everyone else… — Fakhr-e-Alam S.I & S.E (@falamb3) January 29, 2025 جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں فخر عالم...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ امارتِ اسلامیہ افغانستان کے اسلامی نظام کے مکمل نفاذ کی کوششوں پر طاغوتی قوتوں کے حملے انتہائی تشویشناک ہیں۔ یہ بات انہوں نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ افغان طالبان کی حکومت نے گزشتہ تقریبا ساڑھے 3 سال کے دوران افغانستان میں اسلامی نظام کے نفاذ میں نہ صرف بڑی حد تک کامیابی حاصل کی ہے بلکہ جن اُمور میں بہتری کی گنجائش تھی ان پر بھی بھرپور توجہ دی ہے جو طاغوتی قوتوں اور عالمی استعماری اداروں کے لیے زہرِ قاتل سے کم نہیں، عالمی فوجداری عدالت (ICC)، جس کی حیثیت امریکا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے بچوں کے اغوا اور قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانیت سوز جرائم ہمارے معاشرے کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بچوں کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے، جبکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو تحفظ فراہم کریں۔ امیر ضلع کورنگی نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان واقعات کی روک تھام کے لیے سخت کارروائی...
اسلام آباد:دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی اسلحہ پاکستان کے خلاف استعمال ہونا تشویشناک ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ امریکا کا افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ پاکستان اور پاکستانیوں کے خلاف ہونا انتہائی تشویش کا سبب بن رہا ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فوج کا اگست 2021ء میں افغانستان سے جاتے وقت اسلحہ چھوڑ دینا، جن میں جدید ہتھیار بھی شامل ہیں، پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے خطرناک ثابت ہو رہا ہے، جو کہ باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا چھوڑا ہوا یہ جدید اسلحہ دہشت گرد عناصر جن میں ٹی ٹی...
برطانیہ کے ہوم آفس کمیش نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہندو قوم پرستی اور خالصتان نواز انتہا پسندی برطانوی معاشرے اور ریاست کے لیے دو بڑے خطرات کے روپ میں ابھرے ہیں۔ ہوم آفس کمیشن اگست 2024 میں قائم کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انتہائی دائیں بازو کی ہندو قوم پرستی اور خالصتان نواز انتہا پسندی سے برطانیہ کی سلامتی کو غیر معمولی سطح پر خطرات لاحق ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ برطانیہ میں ہندو انتہا پسندی یعنی ہندُتوا کو ایک بڑا، خطرناک اور پریشان کن نظریہ تسلیم کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 2022 میں لیسٹر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ کے بعد ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تصادم...
اسلام آباد(اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کو تبدیلی کی نوید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ترقی و پالیسی سازی میں نوجوانوں کا کردار بڑھانے کی ضرورت ہے،تعلیم کو فروغ دے کر نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا سکتا ہے،نوجوان پرامن اورخوشحال مستقبل کی ضمانت ہیں، چیلنجز سے نمٹنے میں دولت مشترکہ رکن ممالک کے درمیان بہترین شرکت داری کا پلیٹ فارم ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی ترقی اور بہبود کا فلیک شپ پروگرام ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس (کایا) سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ،وزیراعظم کی کوارڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم اور غیر ملکی...
ملتان:ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 121 رنز سے شکست دے کر 35 سال بعد پاکستان کی سرزمین پر تاریخی فتح حاصل کرکے سیریز برابر کردی۔ پاکستانی ٹیم 254 رنز کے تعاقب میں صرف 133 رنز پر پویلین لوٹ گئی، جس میں بابر اعظم 31 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ میں 4وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے سیریز میں مجموعی طور پر 19 وکٹیں لینے پر ’’پلیئر آف دی میچ‘‘اور ’’پلیئر آف دی سیریز‘‘کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں مکمل طور پر ناکام رہی۔ اوپنرز شان مسعود اور...
برطانیہ کے لیے پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے 7 رکنی برطانوی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم آج سے پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ شروع کرے گی جس کے بعد پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق برطانوی ٹیم لائسنسنگ، ایئر وردی نیس، فلائٹ اسٹینڈرڈز سمیت دیگر شعبہ جات کی جانچ کرے گی، ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نادر شفیع ڈار کی زیرصدارت پاکستانی ٹیم برطانوی حکام کو بریفنگ بھی دے گی۔ یہ بھی پڑھیے:پیرس کے بعد پی آئی اے جلد برطانیہ کے 3 شہروں میں پروازیں شروع کرنے والی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران وکیل درخواستگزار نے کہاکہ جب 26ویں آئینی ترمیم ہوئی اس وقت ہاؤس مکمل ہی نہیں تھا،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ کیا 26ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور نہیں ہوئی،جب پارلیمنٹ نے دو تہائی اکثریت سے ترمیم منظور کی تو ہاؤس نامکمل کیسے تھا،کیا ہاؤس نامکمل ہونے کی یا کورم پورا نہ ہونے کی کسی نے نشاندہی کی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ جب 26ویں آئینی ترمیم ہوئی اس وقت ہاؤس مکمل ہی نہیں...
سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 133 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ تیسرا روز ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل شروع ہوا تو سعود شکیل پہلے اوور کی تیسری گیند پر 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اگلے اوور میں نائٹ واچ مین کاشف علی بولڈ ہوگئے۔ محمد رضوان اور سلمان علی آغا کے درمیان ساتویں وکٹ کی شراکت میں 39 رنز جوڑے گئے تاہم 115 کے مجموعی اسکور پر سلمان علی آغا وکٹ گنوا بیٹھے۔ وکٹ کیپر محمد رضوان بھی پچ پر زیادہ دیر جم کر نہ کھیل سکے اور 25 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔ دوسرا روز دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر سعود...
ڈاکٹرعطاالرحمان ،خالد مجید، ندیم ارشد،شاہد آفریدی اور ڈونال بریڈلی خطاب کر رہے ہیں سعودی عرب کے ساحلی شہر الجبیل میں معروف بزنس مین ریاض عارف کی جانب سے برطانیہ سے آئے ہوئے معروف صنعتکار مبین رفیق کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں عشائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانی بزنس کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب میں مہمان خصوصی مبین رفیق کا بھرپور استقبال کیا گیا۔عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مبین رفیق کا کہنا تھا کہ ہم مل کر سعودی عرب اور برطانیہ میں اپنے ہم وطنوں کو روزگار کے بہترین مواقعے فراہم کر سکتے ہیں اپنے ملک اور عوام کی بھلائی کیلئے ان دونوں ممالک میں پاکستانیوں کو روزگار فراہم...
لندن: بھارت کے 76ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر لندن میں خالصتان کے حامیوں نے ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کیا اور علیحدہ ملک کے قیام کے حق میں نعرے بازی کی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں بھارت کے ہائی کمیشن نے ہندوستان کے 76 ویں یوم جمہوریہ لندن کے انڈیا ہاؤس میں شان و شوکت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ اس تقریب میں معززین، اراکین، اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کے ایک بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ جشن کا آغاز پر بھارت کا پرچم اور ترانہ چلایا گیا اور پھر ہائی کمشنر نے تقریر کی۔ اس دوران ہائی کمیشن کی عمارت کے باہر خالصتان کے حامی جمع ہوئے اور انہوں...
کراچی: برطانیہ کیلئے پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں کی بحالی کے معاملے پر برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی 7 رکنی ٹیم آڈٹ کے لیے آج پاکستان پہنچے گی۔ ذرائع کے مطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم پیر سے پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ شروع کرے گی، برطانوی ٹیم سی اے اے کے لائسنسنگ، ائیروردینیس، فلائٹ اسٹینڈرڈ سمیت دیگر شعبہ جات کا آڈٹ کرے گی۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کی صدارت پاکستان سی اے اے کی ٹیم برطانوی حکام کو بریفنگ دی جائے گی،27 جنوری سے 6 فروری تک برطانوی ٹیم پاکستان سی اے اے کا آڈٹ کرے گی۔ آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر 2020 سے برطانیہ میں لگی پابندی ختم...
بھارت(نیوز ڈیسک)حادثہ اس وقت پیش آیا جب کہ پریا کمار سرد موسم کے دوران دھوپ میں ٹہلتے ہوئے چھت پر پڑھ رہی تھی، بھارت کی ریاست بہار کے سیوان ضلع میں ایک بندر نے دسویں جماعت کی طالبہ کو گھر کی چھت سے دھکا دے دیا جس کے نتیجے میں لڑکی ہلاک ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ بھگوان پور پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع مگھر گاؤں میں ہفتے کی دوپہر کو پیش آیا، حادثہ اس وقت پیش آیا جب کہ پریا کمار سرد موسم کے دوران دھوپ میں ٹہلتے ہوئے چھت پر پڑھ رہی تھی۔عینی شاہدین کے مطابق کئی بندر چھت پر آئے اور لڑکی کو ہراساں کرنا شروع کر دیا، خوف کے باعث طالبہ...
اسلام آباد+ ڈی آئی خان (خصوصی رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی ہے۔ ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ تحریک انصاف نے درخواست سمیرکھوسہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی۔ تحریک انصاف نے درخواست پر فیصلے تک قائم جوڈیشل کمشن کو ججز تعیناتی سے روکنے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کر سکتی۔ عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے۔ دائر درخواست میں کہا گیا کہ عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی۔ آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے۔ تحریک انصاف نے 26ویں آئینی ترمیم...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی ویز ایمپلائز یونین سی بی اے کی جانب سے مطالبات منوانے کے لیے پریس کلب کے سامنے یونین کے رہنمائوں قربان سومرو، غلام حیدر اور موریل پنہور سمیت دیگر کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر رہنمائوں نے کہا کہ محکمہ ہائی ویز کے ملازمین بنیادی سرکاری سہولیات اور حقوق سے محروم ہیں جس کے سبب ملازمین میں سخت مایوسی پائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہائی ویز ایمپلائز یونین سندھ کی جانب سے کئی بار چیف انجینئر کو چارٹر آف ڈیمانڈ بھی پیش کر چکے ہیں لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، جائز مطالبات میں ملازمین کی ترقی، گروپ انشورنس، پے اسکیل ریوائز سمیت دیگر بنیادی مطالبات...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے کٹ استعمال ہونیوالے لوگو کی تصاویر منظر عام پر آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کے تحت ہونیوالے تمام ایونٹس کیلئے لوگو جاری کرتا ہے جس کے نیتجے میزبان ملک کا نام درج ہوتا ہے، اس حوالے سے چیمپئینز ٹرافی کیلئے ہونیوالے لوگو کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہے۔ ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کی جرسی پر یہی خصوصی لوگو لگایا جائے گا۔ مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان'، بورڈ نے اعتراض اٹھادیا دوسری جانب بھارت نے سیاست کو گھٹیستے ہوئے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا ہے جس پر کرکٹ فینز بھڑک اُٹھے ہیں۔ قبل...
میری الخدمت ’’اینول کنیکٹ کی تقریب میں چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ‘ راشد قریشی کا ڈائریکٹرز اور الخدمت کے منیجرز اور شعبہ جات کے ذمے داران کے ساتھ گروپ فوٹو کراچی ) اسٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت نے 2024 میں انسانی خدمت کے لحاظ سے کئی سنگ میں عبورکیے ۔ ’ ’بنو قابل پروگرام‘‘ 2024 میں نوجوانوں کیلئے امید کی کرن ثابت ہو ا۔48ہزاربچوں نے فری آئی ٹی کورسز مکمل کیے۔ بنو قابل 4.0 کے ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ کیلئے شہر میں کوئی ایسا گراؤنڈ نہیں تھا جس میں کراچی کے نوجوانوں کو ایک ساتھ جمع کیا جاتا، اسی لیے کراچی میں12 مختلف مقامات پر ٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا۔فلسطینی...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مریم بی بی مطالعہ پاکستان کا نام میک اپ پاکستان رکھ لیں، مریم نواز نے نانی بننے کے باوجود میک اپ کے ذریعے خود کو فٹ رکھا ہوا ہے، میرے خیال میں مطالعہ پاکستان میں مریم کی تصویر ہونی چاہیے، ان کا نام مطالعہ پاکستان کے لیے نہیں بلکہ میک اپ پاکستان کے لیے ٹھیک رہے گا۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق نے افغانستان سے بات چیت کی لیکن انہیں کامیابی نہ ملی، دو ہفتے کے اندر صوبائی وفد افغانستان بھیج رہا ہوں، مذاکرات کیلئے صوبائی ایگزیکٹیو ہونے کے ناطے کردار اپنا ادا کروں گا، تمام قبائل...
اسلام ٹائمز: برسی کے اجتماع کی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ گلگت بلتستان کے وسائل اور زمنیوں کی بندر بانٹ اور لیز کے نام پر غیر مقامی افراد اور فرمز کو سہولتکاری فراہم کرنے کو علاقہ کے سادہ لوح عوام کیخلاف گہری سازش سے تعبیر کرتے ہیں اور غیر مقامی افراد کو جاری کئے جانیوالے لیز لائسنس کو منسوخ کرکے ان پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے زیراہتمام مرکزی جامع امامیہ مسجد گلگت میں شہید سید ضیاء الدین رضوی اور اْن کے باوفا رفقاء شہید تنویر علی، شہید عباس علی اور شہید حسین اکبر کی 20 ویں سالانہ برسی کے سلسلے میں مرکزی احتجاجی...
سربراہ ایس یو سی نے شہید موسوی کی 11ویں برسی پر اپنے پیغام ان کی مذہبی، ملی اور قومی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے خانوادے، شاگردان، عقیدت مندوں سے تسلیت کرتے ہوئے ان کے علو درجات کی دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ممتاز عالم دین، تحریک کے مرکزی رہنماء اور دیرینہ رفیق علامہ سید عالم موسوی شہید کی 11ویں برسی کی مناسبت ان کی ملی اور دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہید علامہ نے زندگی کا بڑا حصہ نہ صرف ملت کے حقوق کے تحفظ اور سربلندی کی جدوجہد میں گزارا بلکہ امن، اخوت، بھائی چارے اور اتحاد بین المسلمین کی کوششوں کو بھی مسلسل آگے...
برطانیہ کی نیشنل پولیس چیفس کونسل (این پی سی سی) نے برطانیہ میں بچوں کے جنسی استحصال میں مسلمانوں خصوصاً پاکستانی نژاد شہریوں کے ملوث ہونے سے متعلق ایلون مسک کے الزامات پر حقائق آشکار کردیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیشنل پولیس چیفس کونسل کے ڈائریکٹر رچرڈ فیوکس کی جانب سے شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق، 2024 میں بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث 85 فیصد افراد سفید فام تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنسی استحصال کرنے والوں کا تعلق کسی خاص مذہبی یا نسلی گروہ سے نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کو ہم سیاسی فریق کیوں بنا رہے ہیں؟ ڈائریکٹر رچرڈ فیوکس کا کہنا تھا کہ خاص مذہب یا قومیت کے افراد کے جنسی جرائم میں...
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 یا 17 فروری کو پاکستان میں کرائے جانے کا امکان ہے۔افتتاحی تقریب میں تمام ٹیمیں اوران کے کپتان شرکت کریں گے، تقریب میں تمام 8 ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کرینگے،چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا وینیو تاحال فائنل نہیں ہوا۔پی سی بی نے ابتدائی پلان سے متعلق آئی سی سی کو آگاہ کردیا،آئی سی سی پلان پرنظرثانی کے بعد حتمی فیصلہ کریگی ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی تمام ٹیموں اور ان کے کپتانوں کے ویزے جاری کروائے گا،کمرشل پارٹنرز، آئی سی سی آفیشلز اور میڈیا کے ویزوں کے اجرا میں بھی پی سی بی مدد کرے گا،گزشتہ ہفتے بھی پی سی بی نے آئی سی سی...
جمیعت علمائے اسلام( ف ) نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ اپوزیشن کو تقسیم کریں، وہ ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹی بڑھکیں مار رہے ہیں۔ ترجمان جے یو آئی ( ف ) اسلم غوری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کینٹ میں بیٹھ کر خودساختہ روپوشی گزاری،علی امین گنڈا پور ٹی وی پر جھوٹی بڑھکیں ماررہے ہیں۔اسلم غوری نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ اپوزیشن کو تقسیم کریں، انہوں نے کہا کہ دھوکا مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ نہیں عمران خان کے ساتھ ہو...

الخدمت کراچی کا سالانہ جائزہ اجلاس چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ کی صدارت میں مرکزی دفتر میں ہورہاہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی مختلف پروگرامز اور شعبہ جات کے منیجر ز و ذمے داران موجود ہیں
الخدمت کراچی کا سالانہ جائزہ اجلاس چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ کی صدارت میں مرکزی دفتر میں ہورہاہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی مختلف پروگرامز اور شعبہ جات کے منیجر ز و ذمے داران موجود ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ الخدمت کی خدمات کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے، خدمت کا یہ سفر جاری رہنا چاہیے، کسی بھی ادارے کی ترقی و کام میں بہتری کے لیے باہمی روابط اور ٹیم ورک کی ضرورت سے انکار ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت ہیڈ آفس میں2024ء کی کاکردگی سے متعلق سالانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی، چیففائنانشل آفیسر آصف جمال، ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام یوسف محی الدین اور الخدمت کے8 پروگرامز تعلیم، صحت، واش پروگرام، مواخات آرفن کیئر پروگرام، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ، بنوقابل اور دیگر شعبہ جات کے منیجر اجلاس میں شریک تھے۔...
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ سیاستدانوں نے جمہوریت، اصولوں پر کمپرومائز کیا ہے، ہم وہ لوگ ہیں جو نظریئے کی سیاست کرتے ہیں، ٹرمپ کو کیوں اتنا دماغوں پر سوار کیا ہوا ہے، اس خطے سے امریکا شکست کھا کر بھاگا ہے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہئے، میری خواہش ہے کہ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی آدمی ہوں، مذاکرات کا قائل ہوں، سیاست دانوں کو جیلوں میں نہیں ہونا چاہئے۔...
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ امریکا عالمی سطح پر گزشتہ دہائیوں کے دوران اپنے حریفوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہو چکا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنی خارجہ پالیسی پر امریکی صدرجوبائیڈن نے اپنے خطاب میں عالمی چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود امریکا کی خارجہ پالیسی کی کامیابیوں کو اجاگر کیا اور دعویٰ کیا کہ امریکہ آج دنیا بھر میں مقابلہ جیت رہا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا کے حریف آج چار سال پہلے کے مقابلے میں کمزور ہیں اور ہم عالمی اقتصادیات اور ٹیکنالوجی کے نئے دور میں کامیابی کی راہوں پر گامزن ہیں۔ انہوں نے محکمہ خارجہ کے سفارت کاروں کے سامنے یہ باتیں کہی جس پر سفارت کاروں...
لاہور :سابق صوبائی وزیر اور صنعت کار ایس ایم تنویر نے اعلان کیا ہے کہ مارچ یا اپریل میں بجلی کی قیمت کم کرنے کا منصوبہ ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے ہمارے لیڈران بین الاقوامی سطح پر اقدامات کر رہے ہیں، لیکن ہمیں اپنے وسائل کے ضیاع کو روکنا ہوگا۔ ایس ایم تنویر نے کپاس کی گرتی ہوئی پیداوار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال قبل کپاس کی پیداوار 15 ملین بیلز تھی، جو اب گھٹ کر 5 ملین بیلز تک محدود ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کپاس کے علاقوں میں دیگر فصلوں کو فروغ دینے کی وجہ سے یہ کمی ہوئی...

محسن نقوی کی اولڈ ایج ہوم آمد ، ضعیف العمر شہریوں کی بہترین دیکھ بھال پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو خراج تحسین
سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ اولڈ ایج ہوم آمد ، نئے سال اور سالگرہ کا کیک کاٹا۔ محسن نقوی نے ضعیف العمر شہریوں کی کفالت اور ان کی بہترین دیکھ بھال پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو خراج تحسین پیش کیا ، کہا کہ اولڈ ایج ہوم میں ضعیف العمر افراد کو بہترین سہولیات کی فراہمی نے بے حد متاثر کیا ، اس کار خیر میں پہلے بھی ساتھ تھے اور اب بھی اس ادارے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اولڈ ایج ہوم کی وسعت اور رہائشیوں کو سہولیات کی مزید فراہمی کے لئے ہر ممکن تعاون پیش کریں گے ۔ ...

برازیلین ماہر نجوم نایتھوس سالومی نے 2023 میں امریکا میں لگی بھیانک آگ کی پیشگوئی کی تھی، عالمی اخبار کا دعویٰ
نیویارک(نیوزڈیسک)لاس اینجلس میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد گھر تباہ ہوگئے اور نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس میں تقریباً 12 ہزار گھر راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ آگ کی شدت اتنی ہے کہ اس کو مکمل طور پر تاحال نہیں بجھایا جا سکا۔ اس آگ کی لپیٹ میں عام امریکیوں سمیت ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ وہیں لاس اینجلس میں لگنے والی بھیانک آگ کے بارے میں معروف ماہر نجومی ایتھوس سالومی جنہیں موجودہ دور کا ’نوسٹراڈیمس‘ کہا جاتا ہے نے حیران کن طور پر دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے لاس اینجلس میں لگنے والی آگ کی پیشگوئی پہلے ہی کردی تھی۔ ڈیلی...
مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبد اللہ بن عواد الجہنی نے مسلمانوں کو تقویٰ اختیار کرنے اور گناہوں سے باز آنے کی تلقین کی ہے۔ آج خطبہ جمعہ میں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا اور اتنے ہی اعمال کا مکلف بنایا جتنا ہم برداشت کرسکتے ہیں۔ اس لیے ہمیں اللہ کے احکام کی پیروی کرنی چاہیے، اس کی منع کردہ چیزوں سے بچنا چاہیے، اور قرآنِ کریم کی ہدایات کو سمجھنا چاہیے۔ قرآن ہمیں نجات کے راستے دکھاتا ہے، اس میں فرائض، فضائل اور اصلاحی تعلیمات ہیں۔ یہ بھی پڑھیں سعودی وزارت اسلامی امور اور پاکستانی وزارت مذہبی امور کے درمیان معاہدہ ڈاکٹر الجہنی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 8 سال کی عمر میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک شو کی میزبانی کر چُکی ہیں۔ عائشہ عمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے شوبز کیریئر اور ذاتی زندگی کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ میں جب 8 سال کی تھی تو لاہور میں پی ٹی وی کے ایک شو کی میزبانی کرتی تھی۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) اداکارہ نے بتایا کہ اس وقت منیزہ ہاشمی پی ٹی وی کی ایم ڈی تھیں اور تب وہ ایک شو ڈیزائن کر رہی تھیں...
بدین (نمائندہ جسارت)بدین کے قریب فتح آباد اکڑی جاگیر کے گاؤں عبداللہ میندھرو میں پنہور برادری کے مسلح افراد نے مال چوری کے الزام میں 50 سالہ محمد حسن میندھرو کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ امیر شاہ سیم کے قریب محمد حسن میندھرو اپنے کھیت میں مویشی چرا رہا تھا کہ پنہور برادری کے افراد بشیر پنہور، داؤد پنہور وغیرہ نے اس پر حملہ کر کے اسے کلہاڑیوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا اور ملزمان فرار ہو گئے۔ زخمی کو تشویشناک حالت میں گولارچی اسپتال لے جایا گیا جہاں سے زیادہ خون بہہ جانے سے زخمی شخص دم توڑ گیا۔ دوسری جانب پنہور برادری کے افراد کے ہاتھوں کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل...