2025-11-05@15:32:08 GMT
تلاش کی گنتی: 358
«لاہور کینال»:
(نئی خبر)
لاہور،سیوریج اورصفائی کے مؤثرنظام کی عدم دستیابی کے باعث بارش کے بعد سبزی منڈی میں کیچڑ کی وجہ سے گزرنا محال ہے
لاہور،سیوریج اورصفائی کے مؤثرنظام کی عدم دستیابی کے باعث بارش کے بعد سبزی منڈی میں کیچڑ کی وجہ سے گزرنا محال ہے
”سہولت کی بات، نادرا کے ساتھ“:نہ قطار،نہ انتظار، عوام الناس کو نادرا رجسٹریشن سہولیات گھر کی دہلیز پر اب ایک فون کال پر دستیاب
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری 2025ء ) نادراترجمان کے مطابق لاہور شہر میں نئی نادرا بائیکر سروس کے ذریعے شناختی کارڈودیگردستاویزات کی تجدید و ترمیم اور کارڈوصولی کی تمام تر سہولیات بزرگ اور ایسے مردوخواتین شہری جوکسی وجہ سے نادرا سنٹرزنہیں پہنچ سکتے،اب صرف ایک فون کال پرصبح 8:30بجے سے4:30شام تک اپنے گھریا دفترکی دہلیز پرحاصل کرسکیں گے۔ نادرا بائیکر سروس کے تحت ایگزیکٹوکیٹگری میں پراسیسنگ کے علاوہ ایک ہزار روپے اضافی فیس وصول کی جائے گی۔(جاری ہے) شہری نادرا کال سینٹر نمبر 051-111-786-100 یا 1777 کے ذریعے باآسانی یہ سہولت حاصل کرسکیں گے۔ قبل ازیں صرف ایک بائیکرسٹاف اس سروس کیلئے کام کررہا تھا، جبکہ اب مزید 4 نادرا بائیکرز سروس کیلئے تعینات کردئیے گئے...
الحمرا میں ایک اور فیسٹیول کی آمد آمد ہے، پاکستان کے سب سے بڑے ادبی میلے ’لاہور لٹریری فیسٹیول‘ کا انعقاد ہونے جارہا ہے، گزشتہ 13برسوں سے اس فیسٹیول کے نان اسٹاپ انعقاد پر میری طرف سے ایل ایل ایف انتظامیہ کی بھر پور توصیف اور عقیدت بھرا سلام۔ الحمرا میں فیسٹیولز کی بہار آئی ہوئی ہے،الحمرا کے درودیوار محبتوں کے گیتوں سے گونج رہے ہیں، یہاں اپنی تاریخ و تاریخ ساز ہستیوں کو یاد کیا جارہا ہے۔ اس ادارہ نے معاشرہ کے تخیل میں وہ شان پیدا کی ہے جو بیان سے باہر ہے، دلکش داستانیں ہوتی رہی ہیں، تاریخ کا دھارا درست سمت بدل رہا ہے، ان سربلند ہوتے فیسٹیولز میں شعروادب کی روایت کو نئی تحریک مل...
لاہور: اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مونس الٰہی کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے 20 فروری کو ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو بھی طلب کر لیا جبکہ شریک ملزم محمد جبران کی گرفتاری پر بھی رپورٹ مانگی ہے۔ اسپیشل سینٹرل عدالت نے مونس الٰہی سمیت اشتہاری نو ملزمان کی جائیدادوں کو قرق کرنے کے دورانیے میں بھی توسیع کر دی ہے۔ عدالت مزید کیس کی سماعت 20 فروری کو کرے گی۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے کی لاہور سے دبئی جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔پی آئی اےکی پرواز پی کےٹوزیرو تھری سےپرندہ ٹکرا گیا،کپتان نے طیارے کو بحفاظت لینڈ کرادیا گیا،طیارے میں ایک سو پچاس سے زائد مسافر تھے۔پی آئی اے انجینئرنگ کی ٹیم کراچی سے پی کے 304 کے ذریعے لاہورروانہ ہوگئی،انجینئرز کی ٹیم طیارے کی بورو اسکوپک انسپکشن کرے گی،انسپکشن سے طیارے کے انجن کو ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جائے گا۔ مزید :
لاہور،عوامی رکشا یونین کے تحت مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیا جارہا ہے
لاہور میں پہلی بار فری اسٹائل پولو میچز کے دوران چترال پولو ٹیم کے گھوڑے اچانک بیمار ہوگئے اور کپتان کے گھوڑے سمیت 2 ہلاک ہوگئے جبکہ 7 کو بدستور طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولو کے ممتاز کھلاڑی شہزادہ سکندر الملک کپتان چترال پولو ٹیم نے بتایا کہ چترال پولو ٹیم کے کھلاڑی گھوڑوں کو لے کر میچ کے لیے لاہور آئے ہیں، گزشتہ روز گلگت کے ساتھ میچ ہوا جس میں چترال کو کامیابی ملی۔ یہ بھی پڑھیں پولو کے لیے مشہور ’شندور‘ میں سجا آئس ہاکی کا میلہ انہوں نے بتایا کہ اتوار کو میچ سے پہلے اچانک گھوڑوں کی حالت خراب ہونا شروع ہوئی اور 2 گھوڑے میچ سے بھی باہر ہوئے۔ ’میچ سے قبل گھوڑے اچانک...
لاہور ( مانیٹر نگ ڈ یسک )لاہورمیں چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی و انٹرنیشنل کرکٹر زاور آئی سی سی کے سابق سی ای او نے بھی شرکت کی۔لاہور کے شاہی قلعہ گراؤنڈ میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی شریک ہوئے۔پی سی بی چیئرمین کے ایڈوائزر عامر میر اور وہاب ریاض کے علاوہ 2017 ء میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے کھلاڑی شاہی قلعہ پہنچ گئے۔کھلاڑیوں میں سرفراز احمد ، جنید خان ، حسن علی ، اظہر علی،محمد عامر ،وہاب ریاض ، شاداب خان ، عماد وسیم اور حارث سہیل شاہی قلعہ پہنچے۔ اس کے علاوہ سابق جنوبی افریقن...
لاہور:سرپرست الخدمت فائونڈیشن لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ بنوقابل لاہور ایپٹیٹیوڈٹیسٹ 2025ء کی تقریب میں طلبہ وطالبات سے خطاب کررہے ہیں
لاہور:سرپرست الخدمت فائونڈیشن لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ بنوقابل لاہور ایپٹیٹیوڈٹیسٹ 2025ء کی تقریب میں طلبہ وطالبات سے خطاب کررہے ہیں
لاہور: چیمپئنز ٹرافی 2025 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو، پی سی بی کے اعلیٰ حکام، سیاسی شخصیات سمیت سابق کرکٹرز نے شرکت کی جب کہ تقریب میں 2017 کی فاتح ٹیم بھی شریک ہوئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی رنگا رنگ کرٹن ریزر تقریب لاہور قلعہ کے دیوان عام میں ہوئی، جس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر آئی سی سی، چیئرمین پی سی بی، چیمپئنز ٹرافی کے ایمبیسیڈرز نے شرکت کی۔ تقریب میں 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے فاتح اسکواڈ سمیت کئی اہم ملکی اور غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی، ایونٹ میں کرکٹ لیجنڈز کے پینل ڈسکشن بھی ہوئی جب کہ آتش بازی کے...
لاہور(نیوز ڈیسک)سابق ڈپٹی مئیر لاہورعارف حمید بٹ کی والدہ انتقال کرگئیں،مرحومہ سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ممانی تھیں۔ سابق ڈپٹی میئر عارف حمید بٹ، طارق حمید بٹ اور زبیر حمید بٹ کی والدہ نیشنل ہسپتال میں زیر علاج تھیں،مرحومہ کا جنازہ ہاؤس نمبر 134 بی ماڈل ٹاؤن لاہور سے بعدازنماز عصراٹھایا جائے گا،مرحومہ کی نماز جنازہ جامع اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ کینیڈا میں تاریخ کا بڑا برفانی طوفان ،سرکاری دفاتر اور سکول بند
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی پانی کے باکفایت استعمال، ماحولیاتی تحفظ کے لیے پنجاب حکومت کی کوششوں کی تعریف
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اپنے تحریری فیصلے میں پنجاب حکومت کے پانی کی بچت، آلودگی سے بچاؤ اور ماحولیاتی بہتری کے اقدامات کو سراہا۔ عدالت نے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اسے نگرانی کی تمام ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق، گھروں کے اندر گاڑیاں دھونے اور پانی ضائع کرنے والوں کو جرمانے کیے جائیں گے، جبکہ پٹرول پمپس کو ری سائیکلنگ پلانٹ کے بغیر کام کرنے پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ عدالت نے ای پی اے کو ہدایت کی کہ وہ پٹرول پمپس کی پڑتال کرے اور ری سائیکلنگ پلانٹ کی تنصیب یقینی بنائے۔ فیصلے میں ذکر کیا گیا...
لاہور: آج 8 ویں برسی پر پنجاب پولیس نے سانحہ فیصل چوک (چیئرنگ کراس) کے بہادر شہیدوں کو یاد کیا، جو ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن شہداء کے ساتھ تجدید عہد کا ہے۔ 2017ء میں آج کے دن، فیصل چوک مال روڈ لاہور پر 7 پولیس افسران اور اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا. شہداء میں ڈی آئی جی سید احمد مبین، ایس ایس پی زاہد گوندل، اے ایس آئی محمد امین، ہیڈ کانسٹبل عصمت اللہ، اور کانسٹیبلز محمد اسلم، عرفان محمود، اور ندیم تنویر شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہید پولیس...
عورت مارچ کی شرکاء نے مطالبہ کیا کہ مذہبی، لسانی، صنفی اقلیتوں اور سیاسی مخالفین کو عام زندگی سے مٹانے کے سلسلے کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے پنجاب پروٹیکشن آف ویمن قانون کو مؤثر انداز میں نافذ کرنے، کام کی جگہوں پر جنسی ہراسانی کیخلاف قائم کمیٹیوں کو مضبوط بنانے، جبری طور پر مذہب کی تبدیلی کا خاتمہ کرنے، اور مذہبی اقلیتوں سے متعلق قوانین پر عوامی مشاورت کے ساتھ نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خواتین کے قومی دن کے موقع پر لاہور میں عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین، مذہبی و صنفی اقلیتوں، اور دیگر پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا۔ مارچ لاہور پریس کلب سے شروع ہوا...
لاہور میں خاتون کی درخت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ناصر باغ میں خاتون کی لاش درخت سے لٹکی دیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کیا گیا۔ خاتون کی عمر 35 سال ہے اور شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ شناخت کے لیے فرانزک ٹیموں نے لاش کے فنگر پرنٹس لے لیے ہیں۔ خاتون کی موت کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ تفتیش اور شناخت ہونے پرحقائق سامنے آئیں گے۔
علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں آپ کے جذبے پر فخر ہے اور ہم اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ شہداء کی یاداشتوں پر مبنی تحریر کا سیٹ ملاقات کرنیوالے ڈاکٹرز کو ہدیہ کیا گیا جس پر تمام ڈاکٹرز نے وائس چیئرمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جب بھی ملت کو ہماری ضرورت پڑی ہم میدان میں حاضر نظر آئیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی سے صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں لاہور کے مختلف ہسپتالوں کے ڈاکٹرز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر کامران کی قیادت...
مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کی طرف سے مومنین کا شکریہ ادا کیا گیا۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ملکی اور بین الاقوامی حالات کے تناظر میں مومنین کی ذمہ داریوں کے موضوع پر بہت خوبصورت اور مدلل گفتگو کی، جسے شرکاء بیٹھک نے خوب سراہا۔ شیعہ بیٹھک کے شرکاء کو مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔ سوال و جواب اور تجاویز و آراء کا سیشن ہوا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو عمائدین لاہور کی شیعہ بیٹھیک، صدارت علامہ احمد اقبال رضوی نے کی عمائدین لاہور کی شیعہ بیٹھیک، صدارت علامہ احمد اقبال رضوی نے کی عمائدین لاہور کی شیعہ بیٹھیک، صدارت علامہ احمد اقبال رضوی نے کی عمائدین لاہور...
مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کی طرف سے مومنین کا شکریہ ادا کیا گیا۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ملکی اور بین الاقوامی حالات کے تناظر میں مومنین کی ذمہ داریوں کے موضوع پر بہت خوبصورت اور مدلل گفتگو کی، جسے شرکاء بیٹھک نے خوب سراہا۔ شیعہ بیٹھک کے شرکاء کو مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔ سوال و جواب اور تجاویز و آراء کا سیشن ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیر صدرات صوبائی سیکرٹر یٹ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب میں شیعہ بیٹھک کا انعقاد کیا گیا۔ بیٹھک کسی بھی علاقے میں آپس میں مومنین کا مل بیٹھ کر ’’ملکی وبین الاقوامی حالات کے تناظر...
لاہور: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
مقررین نے اپنے خطاب میں 22 بہمن 1357بمطابق 11 فروری 1979 کے متعلق بیان کیا کہ بانی انقلاب اسلامی ایران امام خمینیؒ کی15 سالہ جلاوطنی کے بعد وطن واپسی، عارضی حکومت کی تشکیل کا اعلان، بہت سے فوجیوں کا اسلامی انقلاب سے الحاق، ائیرفورس کی جانب سے امامؒ کی بیعت، امام خمینیؒ کے حکم پر لوگوں کی بڑے پیمانے پر مظاہروں میں شرکت کے باعث نتیجہ خیز واقعات پیش آئے جو آخر کار اسلامی انقلاب کی کامیابی پر منتہی ہوئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو لاہور، انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے منہاج الحسینؑ میں سیمینار لاہور، انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے منہاج الحسینؑ میں سیمینار لاہور، انقلاب اسلامی ایران...
مقررین نے اپنے خطاب میں 22 بہمن 1357بمطابق 11 فروری 1979 کے متعلق بیان کیا کہ بانی انقلاب اسلامی ایران امام خمینیؒ کی15 سالہ جلاوطنی کے بعد وطن واپسی، عارضی حکومت کی تشکیل کا اعلان، بہت سے فوجیوں کا اسلامی انقلاب سے الحاق، ائیرفورس کی جانب سے امامؒ کی بیعت، امام خمینیؒ کے حکم پر لوگوں کی بڑے پیمانے پر مظاہروں میں شرکت کے باعث نتیجہ خیز واقعات پیش آئے جو آخر کار اسلامی انقلاب کی کامیابی پر منتہی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ ’’عشرہ فجر انقلاب اسلامی‘‘ ایرانی قوم کے سرنوشت ساز دنوں کی یادگار ہے، برادر ہمسایہ اسلامی ملک کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر ادارہ منہاج الحسین لاہور میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ (روابط و بین الاقوامی امور نمائندگی پاکستان)...
لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے بھی تسلیم کر رہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے اور مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کے لیے مسلسل کام جاری ہے اور جو وعدے کیے گئے تھے، وہ پورے کیے جا رہے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ ملک بھر میں یومِ تعمیر و ترقی منایا جا رہا ہے اور پارٹی کے تمام کارکن عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا سہرا وزیر اعظم شہباز شریف کے سر جاتا ہے، جبکہ سپہ...
سابق جج ارشد ملک---فائل فوٹو سپریم کورٹ نے سابق مرحوم جج ارشد ملک کی اہلیہ کی پینشن کی درخواست پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین کی سربراہی میں درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر استدعا ہے کہ جج ارشد ملک کو لاہور ہائی کورٹ نے برطرف کیا تھا، وہ سیاسی افراد کے ریفرنسز سن رہے تھے، ارشد ملک کی برطرفی کو جبری ریٹائرمنٹ میں تبدیل کیا جائے۔ سابق جج ارشد ملک کا کورونا وائرس سے انتقالسابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کورونا...
لاہور: پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم نامے کو ہوا میں اڑا دیا اور ہمیں جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور آفس کو شام 5 بجے تک پی ٹی آئی کو 8 فروری کے جلسہ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پانچ بجے کا وقت دیا گیا تھا جلسے کی اجازت ملے گی یا نہیں تاحال فیصلہ نا ہو سکا۔ پی ٹی آئی پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی...
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں لاہور ہائی کورٹ کے لیے 9 ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق منظور شدہ ناموں میں خالد اسحاق، چوہدری سلطان محمود، جواد ظفر، سردار اکبر علی ڈوگر، اویس خالد، ملک جاوید اقبال، حسن نواز مخدوم، احسن رضا کاظمی، اور ملک وقار حیدر اعوان شامل ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ میں ججز کی منظور شدہ تعداد 60 ہے جبکہ اس وقت 35 ججز فرائض انجام دے رہے ہیں، جس کے باعث 25 نشستیں خالی تھیں، ان تقرریوں سے عدالت میں زیر التواء مقدمات کے بروقت فیصلوں میں مدد ملے گی اور انصاف کی فراہمی میں تیزی آئے گی۔ خیال...
نئے قمری سال کا جشن ایشیا کے متعدد ممالک میں منایا جاتا ہے اس موقع پر آتش بازی کے مظاہرے ہوتے ہیں، لوگ زرق برق ملبوسات پہنتے ہیں سرخ لالٹینیں روشن کی جاتی ہیں اور طرح طرح کے پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔اس سال کوچین میں سانپ کا سال کہا جاتا ہے، نئے سال کے آغاز پر چین میں کروڑوں افراد اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔ عوامی جمہوریہ چین میں نئے سال کی 15 روزہ تقریبات جوش وخروش سے جاری رہتی ہیں، ہفتہ تعطیلات منانے کے ساتھ چین سمیت دنیا بھر میں چینی باشندے نئے سال کے تہوار کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں۔ چینی نئے قمری سال کو بہار کا تہوار بھی کہا جاتا ہے اور یہ...
لاہو ر: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ گرتی ہوئی اور شکست خوردہ صیہونیت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ،منہ کی کھائیں گے ۔امریکی صدر کا غزہ پر قبضے کا اعلان اور اسے خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ،پاکستان مذمت کرے۔حماس زمینی حقیت،تسلیم کئے بغیردنیا کی سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر سہ فریقی مسئلہ، پاکستان کی تقدیر اور تکمیل کا معاملہ ہے، جو کشمیر کا سودا کرے گا پاکستانی قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی، گزشتہ چند سال سے کشمیر کاز کو کھٹائی میں ڈالا گیا، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع...
لاہو ر : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ گرتی ہوئی اور شکست خوردہ صیہونیت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ،منہ کی کھائیں گے ۔امریکی صدر کا غزہ پر قبضے کا اعلان اور اسے خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ،پاکستان مذمت کرے۔حماس زمینی حقیت،تسلیم کئے بغیردنیا کی سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر سہ فریقی مسئلہ، پاکستان کی تقدیر اور تکمیل کا معاملہ ہے، جو کشمیر کا سودا کرے گا پاکستانی قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی، گزشتہ چند سال سے کشمیر کاز کو کھٹائی میں ڈالا گیا، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تحریک آزادی کشمیر کو از سر نو منظم کرنے...
رواں سال کی دوسری پولیو مہم کا آج سے باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا گیا۔ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ خصوصی انسداد پولیو مہم3فروری تا9فروری جاری رہے گی،سات روزہ پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں، 22لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف ہے۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ انتظامی افسران پولیو ورکرز کی فیلڈ میں سخت مانیٹرنگ کریں، کوئی بچہ پولیو کے قطرے پئے بغیر نہ رہے،لاہور کو پولیو سے پاک کرنا ہے، ٹیمیں قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنی ڈیوٹی احسن انداز میں نبھائیں، والدین بھی پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔اپنے پانچ سال سے کم عمر کے...
بھارت روانگی کیلیے 400 پاکستانی ہندوؤں کی استھیاں کراچی سے لاہور پہنچا دی گئیں۔ 400 سے زائد استھیاں کئی سالوں کے انتظار کے بعد بھارت کے مقدس مقام ہریدوار کے لیے روانہ کی جا رہی ہیں۔ یہ استھیاں کراچی کے قدیم علاقے سولجر بازار میں شری پنچ مکھی ہنومان مندر میں محفوظ تھیں جنہیں گزشتہ روز خصوصی پوجا پاٹ کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے لاہور منتقل کیا گیا۔ کینٹ اسٹیشن کراچی سے بذریعہ ٹرین لاہور پہنچنے والی استھیوں کو گوردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور لایا گیا جہاں سے آج انہیں واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ کیا جائے گا۔ وہاں سے یہ دہلی پہنچیں گی اور پھر ہریدوار لے جائی جائیں گی۔ ہریدوار میں دریائے گنگا جو ہندو دھرم...
علامہ آغا سید مہدی کاظمی کا سکاوٹس سے خطاب میں کہنا تھا کہ حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام نے میدان کربلا میں وفا کی وہ تاریخ رقم کی جس کی رہتی دنیا تک کوئی مثال نہیں ملنی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عباسؑ کی اسی وفا کو پیش نظر رکھتے ہوئے امامیہ سکاوٹس کی آئیڈیل شخصیت حضرت عباس علیہ السلام ہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ذیلی ادارہ ’’امامیہ سکاوٹس‘‘ کی جانب سے آج یوم ولادت باسعادت سرکارِ وفا حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی مناسبت سے ملک بھر میں ’’یوم وفا‘‘ منایا جا رہا ہے۔ یوم وفا کے سلسلہ میں ملک بھر میں سکاوٹس سلامی اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ لاہور...
لاہور میں ٹک ٹاک بنانے کے شوق نے 17 سالہ نوجوان کی زندگی نگل لی۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے شاد باغ میں 17 سالہ عبدالرحمٰن نامی نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اچانک پستول سے گولی چلنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق عبدالرحمٰن اپنے ماموں کے گھر آیا تھا، جہاں اس دوران گولی چلنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ نوجوان کو سینے میں ایک گولی لگی، جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ پولیس نے موقع پر موجود افراد کے بیانات قلمبند کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس حادثے کی...
جمال الدین: نیب لاہور نے اورنج لائن میٹرو ٹرین پیکیج فیز 2 کی مشینری خریداری میں خورد برد کے الزام میں 5 ملزمان کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کر دیا ہے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے میں مشینری خریداری کے فنڈز میں خورد برد کی۔ نیب لاہور کے مطابق ملزمان میں مظہر حسین آصف، عبد الرزاق، اقرار حسین، محمد عامر لطیف اور سید مسور حسین شاہ شامل ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مشینری خریداری کے دوران کک بیکس لئے اور مہنگے داموں مشینری منگوائی، جس سے ایک ارب سے زائد روپے کی خورد برد ہوئی۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی نیب لاہور نے...
احتجاج میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ پسند اور ناپسند کی بنیاد پر صحافیوں سے دوہرا سلوک روا رکھا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی پوری نسل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ نے کہا کہ جنون اور نظریے کو کبھی بھی قید نہیں کیا جا سکتا، پیکا ایکٹ اس لیے لایا گیا کہ میڈیا عوام کی آواز نا بنے۔ اسلام ٹائمز۔ پیکا ایکٹ کیخلاف لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پر پنجاب یونین آف جرنلسٹس کا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر سمیت سیاسی، سماجی شخصیات، وکلاء اور صحافی برادری نے شرکت کی۔ پیکا ایکٹ کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں صدر...
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بارودی مواد برآمدگی کیس میں ملزم فیصل شہزاد کو بری کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا، عدالت نے کہا کہ پراسیکیوشن ملزم کے خلاف الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ سی ٹی ڈی نے الزام لگایا کہ ملزم فیصل شہزاد سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، وکیل ملزم نے مؤقف اپنایا کہ ملزم بے گناہ ہے مقدمے سے بری کیا جائے، ملزم فیصل کے خلاف تھانہ ی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج تھا۔
لاہور،عوامی رکشا یونین کے زیراہتمام مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیا جارہا ہے
لاہور: 6 سال سے سیوریج کے باعث بند محمود کالونی تحصیل فیروز والا کی مرکزی سڑک رضویہ روڈ نالے کا منظر پیش کر رہی ہے
لاہور: 6 سال سے سیوریج کے باعث بند محمود کالونی تحصیل فیروز والا کی مرکزی سڑک رضویہ روڈ نالے کا منظر پیش کر رہی ہے
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے اے ڈی آر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں وکلا کی ذہنیت تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، مصالحت 2 گھنٹوں یا 2 دنوں میں ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ایک ٹاسک فورس بنائی کہ ہمیں کیسز کا بیک لاگ ختم کرنے کی ضرورت ہے، ہر قانون کہہ رہا ہے کہ پارٹیوں کو مصالحت کی جانب جانا چاہیے مگر اس میں لازمی مصالحت کا لفظ نہیں ہے، پاکستان میں مصالحت کے قوانین موجود ہیں مگر لوگوں کے اختیار کے باعث ان پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 5 فیصلے جاری کیے کہ ہر شخص کو مصالحت کی جانب جانا چاہیے، ہم واحد ملک...
لاہور،عوامی رکشا یونین،عوامی ایمبولینس یونین اورعوامی ٹیکسی یونین کے تحت مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیاجارہا ہے
لاہور،عوامی رکشا یونین،عوامی ایمبولینس یونین اورعوامی ٹیکسی یونین کے تحت مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیاجارہا ہے
لاہور: نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، پولیس نے مرکزی ملزم حسیب کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان طلحہ اور حمزہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ طالبہ فاطمہ کا طبی معائنہ کروالیا گیا ہے، رپورٹ میں حقائق واضح ہوجائیں گے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حسیب افضل، طلحٰہ خان اور حمزہ نے طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، طالبہ کی سوشل میڈیا پر حسیب افضل سے دوستی ہوئی تھی۔ ایس پی سول لائن کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اجتماعی زیادتی کے دوران برہنہ ویڈیوز بھی بنائیں، باقی دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں گورنمنٹ کالج (جی سی) یونیورسٹی کی ایم فل کی گولڈمیڈلسٹ طالبہ نے تین لڑکوں پر اجتماعی زیادتی کا الزام عائدکیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں گینگ ریپ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ 10 جنوری کو پیش آیا جب کہ مقدمے کی درخواست 21 جنوری کو دی گئی۔طالبہ نے الزام لگایا ہےکہ ایک نوجوان نے سوشل میڈیا پر دوستی کی، ناشتہ کرانے کے بہانے مسلم ٹاؤن بلایا، وہاں سے سندر کی نجی سوسائٹی میں لےگیا جہاں ملزم اور اس کے دو ساتھیوں نے زیادتی کی اور ویڈیو...
لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ گینگ ریپ کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔ متاثرہ طالبہ نے ویمن پولیس اسٹیشن میں مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دی تھی۔ رپورٹ کے مطابق مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی ار کے متن کے مطابق ملزم نے 2 دوستوں کیساتھ ملکر ریپ کیا۔ اس میں کہا گیا کہ متاثرہ لڑکی لاہور کی نجی یونیورسٹی میں ایم فل کی طالبہ ہے، پولیس کا مؤقف کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبہ کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
لاہور: عدالت نے غیر قانونی بھرتی کیس میں پرویز الٰہی سمیت تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا۔ پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں ہوئی، جس میں عدالت نے دیگر ملزمان کی حاضری لگاتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان حاضر ہوں تاکہ فرد جرم کی کارروائی مکمل کی جا سکے۔ دورانِ سماعت وکیل محمد خان بھٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ میرا نام پی سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار...
لاہور،الخدمت فائونڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کے تحت مفت آنکھوں کے کیمپ میں ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کررہے ہیں
لاہور،الخدمت فائونڈیشن وومن ونگ ٹرسٹ کے تحت مفت آنکھوں کے کیمپ میں ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کررہے ہیں
راؤ دلشاد:لاہور جمخانہ کلب کو سرکاری اراضی لیزپردینےسےمتعلق تحقیقاتی رپورٹ ایوان میں پیش کردی گئی۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے رپورٹ کے مندرجات پڑھتےہوئے حیران کن انکشافات کیے۔ پنجاب اسمبلی میں لاہور جمخانہ کلب کی اراضی سےمتعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ لاہورجمخانہ کلب کے پاس ایک ہزار 90 کنال سرکاری اراضی ہے، جس کو 50 پیسے فی کنال لیز پر دیاگیا،یہ پیسےبھی ادا نہیں کیے جاتے۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے بتایاکہ جمخانہ کی زمین کا کرایہ 50پیسہ فی کنال رکھا گیا،افسوس ہے کہ وہ بھی جمع نہیں کروایا گیا،باغ جناح میں فلوری کلچر گارڈن کی 8ایکٹر زمین پر بھی بطور تجاوزات جمخانہ نے قبضہ کیاہوا ہے، مجھے کہا گیا کہ جمخانہ کلب کی کچھ ممبر شپس دلوانا چاہتے...
لاہور: تاریخی اکبری منڈی کی بحالی اور آرائش وتزئین کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مغلیہ دور میں قائم ہونیوالی یہ منڈی آج بھی پنجاب میں مصالحہ جات اور خشک میوہ جات کی خریداری کا سب سے بڑا مرکز ہے جہاں پنجاب کے مختلف شہروں سے تاجر اور دکاندار خریداری کے لئے آتے ہیں ۔اکبری منڈی کی بحالی کا منصوبہ والڈسٹی آف لاہور اتھارٹی اور آغاخان کلچر سروس پاکستان کے اشتراک سے مکمل کیا جائیگا۔ یہ ایشیا کی سب سے بڑی مصالحہ منڈی ہے اور برصغیر کے کئی تاریخی واقعات کی جگہ رہی ہے۔ یہ 16ویں صدی میں مغل بادشاہ اکبر اعظم کے دور میں تقریباً 500 سال قبل قائم کی گئی تھی، اسی لئے اس کا نام ان...
لاہور: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے پائلٹ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی نے مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔ میڈیاذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے دمام سے ملتان آنے والی پرواز پی کے 150 طیارے کو غلط رن وے پر اتار دیا۔ ملتان میں موسم کی خرابی اور دھند کے باعث پرواز کا رخ لاہور ایئرپورٹ کی جانب موڑا گیا تھا۔ اور ایئرلائن کے کپتان نے مرکزی رن وے پر لینڈنگ کے بجائے رن وے 36 ایل پر جہاز کو اتار دیا۔ لینڈنگ کے وقت رن وے کی لائٹیں بھی بند تھیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سنگین غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے پی آئی اے انتظامیہ...
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 یا 17 فروری کو پاکستان میں کرائے جانے کا امکان ہے۔افتتاحی تقریب میں تمام ٹیمیں اوران کے کپتان شرکت کریں گے، تقریب میں تمام 8 ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کرینگے،چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا وینیو تاحال فائنل نہیں ہوا۔پی سی بی نے ابتدائی پلان سے متعلق آئی سی سی کو آگاہ کردیا،آئی سی سی پلان پرنظرثانی کے بعد حتمی فیصلہ کریگی ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی تمام ٹیموں اور ان کے کپتانوں کے ویزے جاری کروائے گا،کمرشل پارٹنرز، آئی سی سی آفیشلز اور میڈیا کے ویزوں کے اجرا میں بھی پی سی بی مدد کرے گا،گزشتہ ہفتے بھی پی سی بی نے آئی سی سی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیشہ کہتا ہوں سیاستدانوں کو جیل میں نہیں ہونا چاہئے، ملک کو دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سب سے پہلی ترجیح عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ ہمیشہ مذاکرات کا حامی رہا ہوں۔ میری خواہش ہے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سیاستدانوں کے غلط رویوں کی وجہ سے آج پارلیمان بے معنی ہوگئی ہے۔ ملک میں دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے۔ بعض ادارے اپنی مرضی کی حکومت بنانا چاہتے ہیں جسے وہ اپنی لاٹھی سے ہانک سکیں۔ آئین میثاق ملی...
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو (ن) لیگ کا دفتر جلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں یاسمین راشد، اعجاز چودگری، محمود الرشید اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عاید کردی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چودھری کو عدالت میں پیش کیا، دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید نے بھی عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔بعد ازاں عدالت نے سماعت 23 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے پراسیکیوشن کے گواہان کو طلب کر لیا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر سینیٹر اعجاز چودھری...
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی 2023 کو لاہور میں مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ پولیس نے ملزمان پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو عدالت میں پیش کیا، عدالت میں سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید نے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی۔ دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے اگلی تاریخ پر پراسیکیوشن سے گواہان کو طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔
لاہور: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق حضرت علیؓ کے یوم ولادت اور یوم تاسیس جامعہ عروالوثقی کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
لاہور: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق حضرت علیؓ کے یوم ولادت اور یوم تاسیس جامعہ عروالوثقی کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
لاہور: پی ٹی آئی کی سینئر رہنما مسرت چیمہ،جمشید اقبال چیمہ کے ہمراہ انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہی ہیں
لاہور: پی ٹی آئی کی سینئر رہنما مسرت چیمہ،جمشید اقبال چیمہ کے ہمراہ انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہی ہیں
لاہور :سابق صوبائی وزیر اور صنعت کار ایس ایم تنویر نے اعلان کیا ہے کہ مارچ یا اپریل میں بجلی کی قیمت کم کرنے کا منصوبہ ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے ہمارے لیڈران بین الاقوامی سطح پر اقدامات کر رہے ہیں، لیکن ہمیں اپنے وسائل کے ضیاع کو روکنا ہوگا۔ ایس ایم تنویر نے کپاس کی گرتی ہوئی پیداوار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال قبل کپاس کی پیداوار 15 ملین بیلز تھی، جو اب گھٹ کر 5 ملین بیلز تک محدود ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کپاس کے علاقوں میں دیگر فصلوں کو فروغ دینے کی وجہ سے یہ کمی ہوئی...
لاہور ہائیکورٹ میں10ججز کی خالی آسامیوں کے لئے 4 سیشن ججز سمیت 50 وکلا ءکے نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) ججز کی تقرری کے رولز بننے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں10ججز کی خالی آسامیوں کے لئے 4 سیشن ججز سمیت 50 وکلا کے نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال کردیئے گئے،جن میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل خان،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق کے نام سر فہرست ہیں،کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں 6 فروری کو ہوگا،لاہور ہائیکورٹ میں اسوقت ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد 25 ہے جبکہ اس وقت صرف 35 ججز فرائض سر انجام دے رہے ہیں،پہلے مرحلے میں لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی دس خالی آسامیوں کو پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ججز کی تقرری کے لیے رولز بننے...
لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے، خاص طور پر بالائی علاقوں میں ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ سکردو میں درجہ حرارت منفی 11، گوپس اور استور میں منفی 10، جبکہ لہہ میں منفی 9 تک پہنچ گیا ہے۔ گلگت اور کالام میں منفی 7، بگروٹ اور ہنزہ میں منفی 6، اور دیر و چترال میں درجہ حرارت منفی 4 ریکارڈ کیا گیا۔ بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث منظر دلکش ہو گئے ہیں اور پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ رکھی ہے۔ تاہم، چترال میں شدید برفباری کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، اور چترال کے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔ اس...
سرکاری ملازمین نے حکومت کی جانب سے مطالبات منظور نہ کیے جانے پر 3 روز احتجاج کی کال دے دی۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق منگل اور بدھ کو دفاتر میں مکمل تالا بندی کر کے احتجاج کیا جائے گا۔ سرکاری دفاتر میں مطالبات کے بینرز آویزاں کیے جائیں گے جبکہ جمعرات کو سول سیکریٹریٹ کے باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ دیگر شہروں والے سرکاری ملازمین متعلقہ کمشنرز دفاتر میں احتجاج کریں۔ کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کی فہرست کے مطابق چارٹرز آف ڈیمانڈ کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفکیشن بحال کیا جائے۔ 7 دسمبر کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے اور اے 17 گریجویٹی...
لاہور ہائی کورٹ نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس کے ملزم یاسر علی کی درخواست ضمانت منظور جب کہ آمنہ عروج کی ضمانت خارج کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ میں ڈرامہ نکار خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کے ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس مس نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم یاسر علی درخواست ضمانت منظور جبکہ آمنہ عروج کی ضمانت خارج کر دی، عدالت نے ٹرائل ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ وکیل آمنہ عروج نے کہا کہ تمام ملزمان کی شناخت پریڈ ہوئی ہے، آمنہ عروج کی شناخت پریڈ نہیں ہوئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ آمنہ عروج کی شناخت پریڈ کیوں ہو،...