2025-05-30@20:08:13 GMT
تلاش کی گنتی: 17

«بہترین گھر»:

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہےکہ پاکستان کا بھارتی حملوں میں نہ ہونےکے برابر نقصان ہوا، ہم نے پہل نہیں کی لیکن اس بار جارحیت پربھارت میں گھس کر مارا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات کا بھارت کا حملہ بزدلانہ تھا، پہلے ہم نے 5 رفال گرائے اور پھر ان کے ڈرون گرادیے، بھارت کی متعدد پوسٹیں، ائیرفیلڈز تباہ ہوچکی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے پہل نہیں کی لیکن اس بار جارحیت پربھارت میں گھس کر مارا، ان کے اترے چہرے، بیٹھی آوازیں اور ان کا مورال بتا رہا ہےکہ ان کا کتنا نقصان ہوا۔ عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ...
    چین میں ایک 51 سالہ شخص کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے کیونکہ وہ اپنی معمر معذور ماں کو کمر پر لاد کر مختلف علاقوں کا سفر کر رہا ہے۔شائے وانبین نامی شخص کا تعلق صوبہ سیچوان سے ہے اور وہ روایتی چینی پٹی کو استعمال کرکے اپنی معذور ماں کے ساتھ سفر کر رہا ہے۔ان دونوں نے Chengdu کے تاریخی قصبے Huanglongxi کا دورہ گزشتہ دنوں کیا۔اس موقع پر شائے وانبین نے بتایا کہ ان کی والدہ ایک حادثے کے باعث 4 سال سے وہیل چیئر تک محدود ہیں اور جب سے وہ انہیں اکثر سیاحت کے لیے ساتھ لے جاتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ ان دوروں کے دوران وہیل چیئر اور پٹی دونوں کو استعمال کرتے...
    ویب ڈیسک : گزشتہ رات ہونے والی بارش اور آندھی کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں 30 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں یا منسوخ کردی گئیں۔  موسم کی بہتری کے بعد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق بحال کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق استنبول جانے والی پرواز TK715 طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، ابوظہبی جانے والی پرواز PA431 تکنیکی وجوہات کی بنا پر 11 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔ دبئی پاورلفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ: پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز PK302 منسوخ کردی گئی، جبکہ دبئی...
    ویسٹ اینڈیز کے سابق مایہ ناز کھلاڑی اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز کا کہنا ہے کہ پاکستان میرا دوسرا گھر ہے کیوں کہ میں یہاں ہونا پسند کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جتنے عظیم لوگ یہاں ہیں ایسے میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایک بہترین جگہ ہے۔ پی ایس ایل 10 میچز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز سے شکست کے باوجود ایونٹ ابھی تک اچھا جارہا ہے، ہم نے اچھا کم بیک کیا ہے اور ہم نے اچھا کھیلا تو ہم جیت سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سر ویوین نے کہا کہ اہم بات اپنے آپ پر یقین اور کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ حوصلہ اور ترغیب...
    صدر سے متعلق آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنائی گئی ویڈیوز پھیلاکر صحت کی افواہیں پھیلائی گئیں سیاسی مخالفین جو بات کریں، کسی بھی بات کو ٹوئسٹ کرتے رہیں، افواہیں نہیں پھیلانی چاہئیں صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت بتدریج بہتر ہو رہی ہے ، کل یا پرسوں تک انہیں ہسپتال سے رخصت دیے کر گھر بھیج دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ کورونا کا کم اثرات والا ویرینٹ اب بھی پھیل رہا ہے ، سیاسی مخالفین جو بھی بات کریں، کسی بھی بات کو ٹوئسٹ کرتے رہیں، افواہیں نہیں پھیلانی چاہئیں، بھارتی میڈیا ہمارے...
      بھارتی چینلز اور سوشل میڈیا پر چلنے والی تصاویر جعلی اور خبریں و اطلاعات غلط ہیں صدر مملکت کی صحت سے متعلق افواہوں پر ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم کا ردعمل آگیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صدر پاکستان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق افواہوں پر ردعمل کا اظہار کر دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی بیماری کے حوالے سے بھارتی چینلز اور سوشل میڈیا پر چلنے والی تصاویر جعلی اور خبریں و اطلاعات غلط ہیں۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت کافی بہتر ہوگئی ہے۔ وہ کل یا پرسوں اسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گے۔ وہ ہفتہ...
    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ صدر مملکت سے متعلق آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے بنائی گئی ویڈیوز پھیلا کر صحت کی افواہیں پھیلائی گئیں، کورونا اب بھی پاکستان میں موجود ہے، اینٹی وائرس دوائیاں اب آگئی ہیں، سوشل میڈیا پر جو خبریں چل رہی ہیں وہ مناسب نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی صحت بتدریج بہتر ہورہی ہے، کل یا پرسوں تک انہیں ہسپتال سے رخصت دیکر گھر بھیج دیا جائے گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ کورونا کا کم اثرات والا ویرینٹ اب بھی پھیل رہا ہے، سیاسی مخالفین...
    پاکستانی یوٹیوبر معاذ صفدر نے تنازعات میں گھرے رجب بٹ کو مشورہ دے دیا۔ معاذ صفدر گزشتہ کئی ماہ سے مختلف پریشانیوں میں گھرے ہوئے ہیں اپنے ساتھی رجب بٹ کو اہم مشورہ دے دیا۔ حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے معاذ صفدر نے کہا کہ رجب بٹ بہت محنتی ہے اور اُس کو مقام بھی اسی وجہ سے ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے اس مقام تک پہنچنے کیلیے رجب بٹ نے بہت زیادہ محنت کی، مگر اب انہیں احساس ہونا چاہیے کہ ان کی رسائی بہت زیادہ لوگوں تک ہوچکی ہے لہذا انہیں احتیاط سے کام لینا چاہیے اور یہاں سے صرف واپسی کا ہی راستہ ہے کیونکہ...
    بالی ووڈ کے کنگ خان نے انوپم کھیر کے شو میں اپنے بچپن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے غریب والدین کے ایک بچے کے اتنا کامیاب انسان بننے تک کی کہانی بیان کی۔ اداکار شاہ رخ خان نے اپنے بچپن کے مشکل دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے گھر میں دال میں زیادہ پانی ڈالا جاتا تھا تاکہ ہم چار لوگوں کو کھانا پورا ہوسکے۔ اداکار شاہ رخ خان نے مزید بتایا کہ اُس وقت کسی کو یہ نہیں پتا تھا کہ میں کبھی اس مقام پر پہنچ جاؤں گا۔ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ایسا شخص، جس کی شکل و صورت اور دماغ محدود ہو، اس مقام...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے 19اضلاع میں پھاٹا کی سابقہ 23 ہاؤسنگ سکیموں کی بہتری اور بحالی کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت فری پلاٹ سکیم کے بارے میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں 3مرلہ فری پلاٹ سکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فری پلاٹ حاصل کرنے والے افراد کو گھر بنانے کے لئے قرض دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پھاٹا کو مارچ تک ہدف پورا کرنے اور ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کے لئے فنڈز جاری کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ پنجاب ہاؤسنگ اینڈٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے ڈی جی نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے...
    آج سے منی پور قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے والا تھا اور اپوزیشن ریاستی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تیاری کررہی تھی، اسی لئے وزیراعلٰی نے استعفیٰ دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے بھارتی ریاست منی پور کے وزیراعلٰی این بیرین سنگھ کے استعفیٰ پر کہا کہ انہیں بہت پہلے ہی استعفیٰ دے دینا چاہیئے تھا۔ آج اپنے پارلیمانی حلقہ وائناڈ سے روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں نے جب ان سے منی پور کے وزیراعلٰی این بیرین سنگھ کے استعفیٰ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ یہ طویل عرصے سے واجب الادا تھا کیونکہ منی پور میں گزشتہ 2 سالوں سے بدامنی اور تشدد جاری ہے۔...
    کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران مختلف ڈمپرز کی زد میں آکر 5  شہری اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں، آج پیش آنے والے حادثے میں ملیر ہالٹ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ ماں زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ باپ اور بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، جبکہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی، واٹرٹینکر اور ڈمپر نے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کی جان لے لی پولیس کا کہنا ہے کہ جاں...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بہت کچھ، بہت اچھا کر رہی ہے، عوامی فلاح کے اتنے پراجیکٹ ہیں کہ اگر میں اپنے کالم میں ان پر دو، دو فقرے بھی لکھنا چاہوں تو کالم ختم ہوجائے مگر پراجیکٹس ختم نہ ہوں۔ مریم نواز پنجاب کو اپنا گھر سمجھ کے اسی طرح کام کر رہی ہیں جیسے گھر میں ایک اچھی ماں کرسکتی ہے کہ وہ گھر کے مسائل کو جانتی ہے، گھر کے دکھ درد سمجھتی ہے۔ وہ اپنے بچوں کی تعلیم پر بھی توجہ دیتی ہے اور ان کی صحت پر بھی۔ ان کو کھیلتے ہوئے بھی دیکھنا چاہتی ہے اور انہیں آسان کاروبار کے مواقع بھی دینا چاہتی ہے مگر بیٹیوں کے پیدا ہونے پر مائیں ایک کام ان...
    آپ کے کچن میں بے شمار ایسی جڑی بوٹیاں اور مصالحہ جات ہیں جو آپ کی بیماری کا علاج ہیں۔ ہلدی، دار چینی، شہد، پودینہ، الائچی، لونگ، زیتون کا تیل بہت سی بیماریوں اور ان کی علامات میں اکسیر کا کام کرتی ہیں۔ پاکستان میں ہر طرح کی جڑی بوٹیاں اور مصالحے دستیاب ہیں۔ جڑی بوٹیوں اور مصالحوں میں تمام غذائی اجزاء، وٹامنز، معدنیات وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔ غذاؤں میں مصالحے کے مناسب استعمال سے آدمی تندرست و توانا رہتا ہے۔ تازہ مصالحوں میں ہرا دھنیا، پودینہ وغیرہ شامل ہیں۔ خشک مصالحوں میں الائچی، سرخ مرچ، سونٹھ، کالی مرچ، رائی، میتھی، لونگ، دار چینی وغیرہ شامل ہیں۔ مصالحوں کے استعمال سے منہ میں پائے جانے والے لعاب یعنی تھوک کے...
    ممبئی : مقبول سیریل "تارک مہتا کا الٹا چشمہ" میں روشن سنگھ سودھی کا کردار ادا کرنے والے اداکار گرچرن سنگھ اسپتال سے ڈسچارج ہو گئے ہیں۔  مداحوں میں اداکار کی طبیعت کو لے کر تشویش پائی گئی تھی، لیکن اب وہ صحت مند ہیں اور گھر واپس آ گئے ہیں۔ گرچرن سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کے ذریعے مداحوں کو اپنی صحت کے بارے میں آگاہ کیا۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا، "دوستوں، میں گھر پر ہوں۔ ٹھیک ہوں۔ میری خواہش ہے کہ میں دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا ہو جاؤں۔" ویڈیو میں گرچرن نے اپنی مالی مشکلات پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا، "حالات ایسے ہیں کہ مالی طور پر آپ سب سمجھ سکتے...
۱