کہا تھا ہمیں آزمانا نہیں، بھارت میں گھس کر مارا ہے: عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہےکہ پاکستان کا بھارتی حملوں میں نہ ہونےکے برابر نقصان ہوا، ہم نے پہل نہیں کی لیکن اس بار جارحیت پربھارت میں گھس کر مارا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات کا بھارت کا حملہ بزدلانہ تھا، پہلے ہم نے 5 رفال گرائے اور پھر ان کے ڈرون گرادیے، بھارت کی متعدد پوسٹیں، ائیرفیلڈز تباہ ہوچکی ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم نے پہل نہیں کی لیکن اس بار جارحیت پربھارت میں گھس کر مارا، ان کے اترے چہرے، بیٹھی آوازیں اور ان کا مورال بتا رہا ہےکہ ان کا کتنا نقصان ہوا۔
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا تھا ہم تیار ہیں آزمانا نہیں، ہم نے سفارتی طور پر بہت سے ممالک کے ساتھ انگیج کیا، ہمارے حملے کے بعد بھارت نے بہت بھاری نقصان اٹھایا ہے، بھارتی میڈیا بہت اچھل رہا تھا آج ان کی آوازیں بیٹھی ہیں، افواج پاکستان نے ان کے ہر طرف سے پرخچے اڑا دیے ہیں، بھارت کے پائلٹس میں مہارت ہے نہ ان کےڈرونز کوئی نقصان کرسکے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کا کہنا
پڑھیں:
راولپنڈی: نوجوانوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کرنے کے واقعے میں ملوث ملزم بلال عباس پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوجڑواں شہروں میں نوجوانوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کرنے کے واقعے میں ملوث ملزم بلال عباس پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
پولیس کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا جس کے بعد ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ سی سی ڈی کے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔
اس سے متعلق پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم بلال عباس ہلاک ہوگیا اور بعدازاں اس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیے جڑواں شہروں میں ڈکیتیاں بڑھ گئیں، شہری گاڑی17موٹر سائیکلوں سے محروم جڑواں شہروں میں گن پوائنٹ پر ڈکیتیوں کی تعداد بڑھ گئیںپولیس کے مطابق جڑواں شہروں میں ملزم کے خلاف سنگین نوعیت کے 16 مقدمات درج تھے، ملزم کی شہریوں پر بدترین تشدد اور غیرانسانی سلوک کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔