2025-05-29@07:05:39 GMT
تلاش کی گنتی: 49754
«جنسی تشدد کی»:
اسلام آباد:وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں متبادل توانائی کا انقلاب آچکا ہے، بجلی کے نظام میں بھاشا ڈیم کی شمولیت اہم ہوگی۔ بجلی کے شعبے میں تبدیلیوں پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے پاور سیکٹر میں اہم اصلاحات کی گئی ہیں۔ حکومت نے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں صنعتی شعبے کا ٹیرف 30 فیصد کم کیا گیا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ پاور ٹیرف میں پائیدار بنیاد پر کمی کی جائے۔ پاکستان میں متبادل ذرائع توانائی کا انقلاب آ چکا ہے۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ایک...
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے روٹی کے نرخ کم کرنے کی ٹھان لی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں آٹا سستا ہونے پر روٹی کے نرخ کم کرنے کی ہدایت کر دی۔ مریم نواز نے آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے اور پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو روٹی کا ریٹ کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چکن، سبزیوں اور دالوں کے نرخ کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ غریب کا بچہ ہفتے میں ایک دن سستا چکن کھا لیتا تھا، چکن مہنگا ہوا تو غریب ہفتے میں ایک دن بھی نہیں کھا سکے گا اور مجھے یہ ہرگز...
لاہور میں 9مئی کے پر تشدد واقعات میں سرکاری املاک کو کتنا نقصان ہوا، تفصیلات سامنے آ گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:9 مئی کو پاکستان میں جو ہوا وہ بھارت کی جانب سے پہنچنے والے نقصان سے زیادہ تھا، مریم نواز دستاویزات کے مطابق کیمروں، سرکاری گاڑیوں ، ٹریفک سگنلز اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ میں کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔لاہور میں 9مئی کے واقعات میں پولیس اور رینجرز کی 21 گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ دستاویز کا عکس دستاویزات کے مطابق لاہور کے نو تھانوں کی حدود میں 9مئی کو درجنوں سرکاری گاڑیاں توڑی گئیں۔ان واقعات میں سرکاری گاڑیوں کو 8 کڑور 22 لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:9 مئی فسادات: کیسز کو تیزی سے نمٹانے کے...
آسیہ و نیلوفر کی قربانی کشمیری جدوجہدِ آزادی کی علامت بن چکی ہے۔ پوری دنیا کے سامنے یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ بھارتی فوج کی کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی ایک سنگین جنگی جرم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شوپیاں سانحہ کو 15 برس بیت گئے اور بھارتی اہل کاروں کی درندگی کا شکار خواتین آسیہ اور نیلوفر آج بھی انصاف کی منتظر ہیں۔ 29 مئی 2009ء کو کشمیری خواتین آسیہ اور نیلوفر کی عصمت دری اور قتل سفاک بھارتی اہلکاروں کے ہاتھوں ہوا۔ آسیہ و نیلوفر کی قربانی کشمیری جدوجہدِ آزادی کی علامت بن چکی ہے۔ پوری دنیا کے سامنے یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ بھارتی فوج کی کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی ایک سنگین جنگی...
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے بھارت میں آج بھی کروڑوں لوگ خوراک جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں۔ بھارت میں غذائی بحران دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے اور مودی سرکار کی مسلسل ناکام پالیسیوں کے نتیجے میں دنیا کی چوتھی بڑی معیشت ہونے کا دعوے دار ملک کروڑوں لوگوں کو آج بھی بھوکا رکھے ہوئے ہے جہاں انہیں خوراک بھی میسر نہیں۔ بھارت میں خوراک کے بحران کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ورلڈ ہنگر انڈیکس کی رینکنگ میں بھارت 105 ویں نمبر پر ہے، اس رینکنگ نے مودی کے اپنے ملک کو معاشی طاقت قرار دینے کے دعوے کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے۔ بھارت کے امیر ایک فیصد طبقے...
گزشتہ دنوں ایک خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ افریقی ملک موریطانیہ سے سعودی عرب جانے والی ایک حج پرواز حادثے کا شکار ہوگئی ہے، جس میں 210 عازمینِ حج سوار تھے اور تمام افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اس افسوسناک دعوے کو سوشل میڈیا پر غیر معمولی تیزی سے پھیلایا گیا، اور اس کے ساتھ چند تصویریں بھی شیئر کی گئیں جن میں ایک جہاز کو سمندر میں گرتے اور دوسرے کو زمین پر تباہ شدہ حالت میں دکھایا گیا تھا۔ تاہم جب خبر کی حقیقت جاننے کی کوشش کی گئی تو صورتحال یکسر مختلف نکلی۔ موریطانیہ کی حکومت نے باقاعدہ طور پر اس خبر کو مسترد کردیا۔ وزارتِ مذہبی امور کے حج امور کے ڈائریکٹر، الولی طحٰہ،...
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) میں 1 ارب 94 کروڑ روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل کے حوالے سے آر ڈی اے کی جانب سے قائم کردہ 8 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر آگئی، جس میں فنڈز کی سی ڈی آر کے ذریعے مشتبہ ٹرانزیکشنز کی نشاندہی کی گئی ہے۔ کروڑوں روپے مختلف کمپنیوں اور افراد کے ذاتی اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے، جن کی تفصیلات نیب اور دیگر اداروں کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، ایم ایس ایڈیڈڈ کو 39 کروڑ 31 لاکھ روپے، کار اسپیشلسٹ نیٹ ورک کو 11 کروڑ روپے، پوٹھوہار ایسوسی ایٹ کو 7 کروڑ 42 لاکھ روپے، ایس این کے اینڈ کمپنی کو 32 کروڑ 44 لاکھ روپے، سلور...
پاکستان سے شرمناک شکست کھانے کے بعد بھارت نے ہزیمت چھپانے کے لیے ٹرمپ کی کردار کشی شروع کردی۔ مودی سرکار کے زیر اثر بھارتی میڈیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کردار کشی پر اتر آیا ہے اور پاکستانی مسلح افواج کی جانب سے اپنے دفاع میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر امریکاپر تنقید کا سلسلہ شروع کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کے بعد سیز فائر ہو گیا تو بھارت نے یوٹرن لے لیا اور اب بھارتی میڈیا جس میں ارناب گوسوامی جیسے مودی کے حمایتی بھرے پڑے ہیں، نے امریکی صدر پر تنقید شروع کردی ہے۔ بھارتی میڈیا نے اپنی خفت مٹانے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دہشتگردوں کا سرپرست بھی کہا۔ بھارتی...
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی باصلاحیت اسپنر سعدیہ اقبال نے آئی سی سی ٹی20 ویمنز بولنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ اس شاندار کامیابی پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انہیں خصوصی طور پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سعدیہ اقبال نے لاہور میں چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی جس میں محسن نقوی نے انہیں ورلڈ نمبر ون ٹی20 بولر کی اعزازی شرٹ بھی پیش کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سعدیہ اقبال پاکستان ویمنز کرکٹ کی سٹار ہیں، اور ان کا اعزاز پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ یہ کامیابی ان کی محنت اور پیشہ ورانہ طرزِ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی تصاویر والے اشتہارات پر حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے مریم نواز کی جانب سے نواز شریف کی تصاویر کے ساتھ سرکاری اشتہارات جاری کرنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے چیف سیکرٹری اور دیگر فریقین کی جانب سے جواب جمع نہ کروانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ عزت کرتے ہیں آپ عدالتوں کی؟ جواب جمع نہیں کروا رہے؟ آپ عدالتی احکامات کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، عدالت نے واضح کیا کہ اگر آئندہ سماعت پر جواب داخل نہ کروایا گیا تو...
پاکستان کی بولڈ اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سوشل میڈیا پرقربانی کے جانوروں کے حوالے سے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے اور سوشل میڈیا پر قربانی کی تصاویر شیئر کرنے میں احتیاط کی درخواست کی ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے علیزے شاہ نے لکھا کہ قربانی ایک سنت ہے اور ایک خوبصورت روایت ہے جو حضرت ابراہیمؑ کی اللہ کی رضا کے لیے مکمل اطاعت کی یاد دلاتی ہے لیکن اسلامی نقطہ نظر سے یہ بات بھی درست ہے کہ قربانی ہر ایک پر فرض نہیں ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ بہت سے لوگوں کے لیے زندگی میں ایک بار ہی قربانی کرنا کافی ہوتا ہے...
پاکستان سپر لیگ 10 (پی ایس ایل) کے فائنل میچ میں لاہور قلندر کی شاندار کامیابی کے پیچھے جہاں کھلاڑیوں کی محنت کارفرما تھی، وہیں کچھ ایسی کہانیاں بھی موجود تھیں جو جذبے، دعا اور وابستگی کی ایک منفرد مثال بن گئیں۔ انہی میں سے ایک کہانی سکندر رضا کی ہے، جنہیں ان کے والد نے ناٹنگھم سے لاہور آ کر ٹیم کے لیے فتح کی بنیاد رکھنے پر قائل کیا۔ سکندر رضا کے والد تصدق حسین رضا نے بتایا کہ ان کی پوری فیملی لاہور قلندر سے دلی وابستگی رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فائنل کے روز ہمارے گھر میں ہر کوئی دعا میں مصروف تھا، کوئی جائے نماز پر بیٹھا تھا، کوئی تسبیح کے دانے گن رہا...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں آٹا سستا ہونے پر روٹی کے نرخ کم کرنے کی ہدایت کر دی۔ مریم نواز نے آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے اور پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو روٹی کا ریٹ کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چکن، سبزیوں اور دالوں کے نرخ کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ غریب کا بچہ ہفتے میں ایک دن سستا چکن کھا لیتا تھا، چکن مہنگا ہوا تو غریب ہفتے میں ایک دن بھی نہیں کھا سکے گا اور مجھے یہ ہرگز برداشت نہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ روٹی کے نرخ...
ویٹی کن سٹی : کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ "غزہ کے والدین کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔" سینٹ پیٹرز اسکوائر پر ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ غزہ کے والدین اپنے معصوم بچوں کی لاشیں سینے سے لگا کر بیٹھے ہیں، اور ان کی بے بسی پکار بن کر فضا کو چیر رہی ہے۔ انہوں نے اسرائیل اور حماس دونوں سے اپیل کی کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کا مکمل احترام کریں اور لڑائی کو فوری طور پر بند کریں تاکہ مزید انسانی جانیں ضائع نہ ہوں۔ دوسری جانب غزہ...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ امن مشنز کو درپیش خطرات اور چیلنجز پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں۔ یہ دن نہ صرف اقوام متحدہ کے امن دستوں کی جانب سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے حصول میں دی گئی لاتعداد قربانیوں کی ایک یاددہانی ہے بلکہ ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے ان امن دوستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کے...
درخواست گزار شبیر احمد شاہ کی جانب سے سینئر وکیل Colin Gonsalves عدالت میں پیش ہوئے۔ ٹرائل کورٹ نے 7 جولائی 2023ء کو ان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی ہائی کورٹ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو 2017ء سے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں جھوٹے مقدمات میں نظربند ہیں۔ ذرائع کے مطابق شبیر احمد شاہ نے بھارتی تحقیقاتی ادارے ”این آئی اے“ کی خصوصی عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ جسٹس نوین چاولہ اور جسٹس شلندر کور پر مشتمل ہائیکورٹ کے ڈویڑن بنچ...

ماضی میں کسی جج کی ہائیکورٹ میں مستقل ٹرانسفر کی کوئی مثال نہیں،صرف عبوری ٹرانسفر ہو سکتی ہے،وکیل صلاح الدین
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کیس میں ججز کے وکیل صلاح الدین نے جواب الجواب دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ماضی میں کسی جج کی ہائیکورٹ میں مستقل ٹرانسفر کی کوئی مثال نہیں،آرٹیکل 200کے تحت جج کی صرف عبوری ٹرانسفر ہو سکتی ہے،مستقل تقرری صرف جوڈیشل کمیشن ہی کرسکتا ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے سماعت کی،ہائیکورٹ کے 5ججز کے وکیل صلاح الدین نے جواب الجواب دلائل دیتے ہوئے کہاکہ جج کے تبادلے سے اس ہائیکورٹ کی سیٹ خالی نہیں ہو سکتی، جج کے مستقل ٹرانسفر سے آرٹیکل 175...

بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں: امریکا میں پاکستانی سفیر کی تھنک ٹینکس سے گفتگو
بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں: امریکا میں پاکستانی سفیر کی تھنک ٹینکس سے گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے معروف امریکی تھنک ٹینکس کے فکری رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا ہے، جس کی بنیادی وجہ بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے انحراف ہے۔ رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ بھارتی پارلیمنٹ میں ’اکھنڈ بھارت‘ کا نقشہ پیش کیا جانا دراصل اس کے توسیع پسندانہ عزائم کا ثبوت ہے، جو نہ صرف علاقائی امن بلکہ...
خواتین کی صحت سے جڑا ایک سنجیدہ اور تشویش ناک انکشاف حالیہ دنوں عالمی خبروں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ایک ایسی مانع حمل دوا جس کا مقصد خواتین کو سہولت دینا تھا، اب ان کی صحت کےلیے ایک ممکنہ خطرے کے طور پر سامنے آرہی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق ’’ڈیپو پروویرا‘‘ (Depo-Provera) نامی یہ دوا، جسے دنیا بھر میں لاکھوں خواتین استعمال کرچکی ہیں، دماغی رسولی یعنی مینی نیوما سے منسلک کی جارہی ہے۔ یہ انکشاف فرانس کی نیشنل ایجنسی فار میڈیسنز اینڈ ہیلتھ پروڈکٹس سیفٹی کی جانب سے 2023 میں شائع ہونے والی تحقیق کے ذریعے سامنے آیا، جس میں بتایا گیا کہ ایک سال یا اس سے زیادہ عرصہ تک یہ دوا استعمال کرنے والی خواتین...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 مئی 2025ء) کینیڈا میں قدیمی مقامی نسل سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن اور کینیا کے ایک سماجی منتظم رواں سال اقوام متحدہ کی جانب سے نیلسن رولیہلاہلا منڈیلا اعزاز کے حق دار قرار پائے ہیں۔اعزاز یافتگان برینڈا رینالڈز اور کینیڈی اوڈیڈے 18 جولائی کو نیلسن منڈیلا عالمی دن پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کے ہاتھوں یہ اعزاز وصول کریں گے۔اقوام متحدہ نے یہ اعزاز دینے کا سلسلہ 2014 میں شروع کیا تھا جو ہر پانچ سال کے بعد دو ایسے افراد کو دیا جاتا ہے جن کا انسانی بہتری کے لیے کوئی کام جنوبی افریقہ کے آنجہانی صدر نیسلن منڈیلا کی میراث کا عکاس ہو جو دنیا بھر...
— فائل فوٹو کراچی واٹر کارپوریشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شدید گرمی میں پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کے بریک ڈاؤن ہو رہے ہیں، جس سے پانی کی فراہمی میں دشواری ہے۔ترجمان کے مطابق 27 مئی کو کے تھری اور فورتھ فیز کی بجلی بند رہی، جس سے شہر کو 45 ملین گیلن پانی کی فراہمی نہیں ہوسکی جبکہ 28 مئی کو رات 2:45 پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا اور بحالی صبح 7:50 پر ہوئی۔ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق 28 مئی کو کے تھری کی بجلی مکمل بند رہی اور 28 مئی کو بھی شہر کو 45 ملین گیلن پانی فراہم نہ ہو سکا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دو دن میں شہر میں 90 ملین گیلن پانی...
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، پنجاب، اندرون سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج شام سے آندھی چلنے اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ اس سلسلے میں الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ گزشتہ روز ملک کے گرم ترین مقامات میں جیکب آباد، تربت اور سبی شامل رہے جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گرمی کی یہ شدت معمول سے زیادہ ہے جو شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔ ادھر...
بانی تحریک انصاف کی رہائی تحریک میں اراکین اور عہدیداران کی عدم شرکت پر چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے سخت ردعمل دیتے ہوئے غیر حاضر افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق غیر حاضر اراکین اور عہدیداران کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں غیر حاضر رہنماؤں سے وضاحت طلب کی جائے گی، جبکہ شوکاز نوٹس جاری کرنے کا معاملہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی زیر بحث آیا۔ بعض اراکین اور عہدیداران نے اس فیصلے کی مخالفت کی اور کہا کہ موجودہ حالات میں اس طرح کی کارروائیاں پارٹی میں مزید انتشار پیدا کر سکتی ہیں۔ چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ اس فیصلے پر ڈٹی ہوئی ہیں اور ان...
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی جس میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کو طلب کیا گیا ہے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج بروز بدھ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ اڈیالہ جیل میں کریں گے، جہاں کیس کی حساس نوعیت کے پیش نظر عدالت نے کارروائی جیل میں ہی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق سماعت صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگی، جس کے لیے تمام ملزمان کو صبح دس بجے تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو بھی مقدمے میں پیشی کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ عدالت...
29 مئی 2009 کو کشمیری خواتین آسیہ اور نیلوفر کی عصمت دری اور قتل سفاک بھارتی اہلکاروں کے ہاتھوں ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:یوم تکبیر: مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے حق میں پوسٹرز آویزاں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر بھی چسپاں آسیہ و نیلوفر کی قربانی کشمیری جدوجہد آزادی کی علامت بن چکی ہے۔ بھارتی فوج کی کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی ایک سنگین جنگی جرم ہے۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق: کشمیری خواتین کے خلاف جنسی تشدد بھارتی ریاستی دہشت گردی کا حصہ ہے۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق 1989 سے اب تک 11,266 کشمیری خواتین بھارتی فورسز کے ہاتھوں جنسی تشدد کا شکار ہو چکی ہیں۔ شوپیاں کے مظلوم خاندان آج بھی انصاف کے منتظر، بھارت...
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن اقوام متحدہ کے امن مشنز کی بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے دی گئی قربانیوں کا اعتراف اور ایک مستحکم دنیا کے قیام کے لیے ان کے اہم کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن کی 7 دہائیوں پر محیط تاریخ میں پاکستان نے بھرپور اور فعال کردار ادا کیا ہے۔ اب تک 235,000 سے زائد پاکستانی امن اہلکار اقوام متحدہ کے 48 مختلف مشنز میں خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ 181 پاکستانی اہلکار عالمی امن کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ...
پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز "جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو" کی ریلیز کو مؤخر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی کاسٹ پر مبنی یہ سیریز ابتدائی طور پر جون 2025 میں ریلیز ہونے والی تھی، تاہم اب اسے رواں سال کے آخر تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ نئی متوقع تاریخ اکتوبر یا نومبر 2025 بتائی جا رہی ہے، لیکن حتمی دن کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سیریز کی پوسٹ پروڈکشن میں اضافی وقت درکار ہے تاکہ ناظرین کو ایک اعلیٰ معیار کی پروڈکشن فراہم کی جا سکے۔ ٹیم کی جانب سے یہ فیصلہ اس مقصد کے تحت کیا گیا ہے کہ تمام تکنیکی پہلوؤں کو مکمل اور بہتر انداز میں نمٹایا جا...
بنگلادیش اے اور جنوبی افریقا اے کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھا پائی پر اُتر آئے۔ میرپور کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا اے نے بنگلادیش اے کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میدان پر ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔ واقعہ اسوقت پیش آیا جب بنگلادیش کے رپن مونڈول نے جنوبی افریقی کرکٹر کو چھکا لگایا جس کے بعد بولر اور بیٹر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور پھر بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ مزید پڑھیں: حسن علی 5 وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی بولر بن گئے وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنوبی افریقی بالر شیپو اینٹولی نے بنگلادیشی بیٹر کو...
حریت رہنما کی اہلیہ نے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو اس کی ناقابل تسخیر دفاعی قوت سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ اس نے پاکستانیوں اور کشمیریوں کو ہمت اور اعتماد دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور غیر قانونی طور پر نظربند کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستان کی عظمت، خود انحصاری اور دفاعی خودمختاری کا دن ہے۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے ایک بیان میں کہا کہ 28 مئی 1998ء ایک تاریخی سنگ میل کا دن تھا جب پاکستان نے اپنی آزادی اور وقار کا دفاع کیا۔ انہوں نے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو اس کی ناقابل تسخیر دفاعی قوت سے منسوب کرتے...
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعرات کی شام اور رات سے لے کر جمعہ تک ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی، تیز ہوائیں، ژالہ باری، گرج چمک اور موسلادھار بارش کا امکان ہے، جس کے باعث بجلی کے کھمبے، درخت، سولر پینل اور دیگر کمزور ڈھانچے متاثر ہو سکتے ہیں۔ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم شام اور رات کے اوقات میں بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی و جنوبی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جزوی طور پر ابر آلود موسم اور آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بعض مقامات...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: یہ جاننے سے کہ کیا صحیح ہے کیا کرنا صحیح محسوس ہوتا ہے، یہ سطح پر ایک جیسی لگ سکتی ہے لیکن وہ دنیا سے الگ ہیں۔ یہ ایک ایسا وقت ہے جب آپ نہ صرف اپنی بات پر عمل کرتے ہیں بلکہ اپنا گٹار بجاتے ہوئے اپنے ہی دھن پر ناچتے بھی ہیں۔ یہ آپ کی زندگی میں مشکل وقت کے اختتام کی نشاندہی کرتا ہے، جہاں آپ نہ صرف کسی کے جوابدہ نہیں ہیں بلکہ آپ اس دنیا میں کسی اور چیز سے زیادہ اپنی خود مختاری کو بھی قدر دیتے ہیں۔ اگر آپ اپنے ورک اسپیس میں اکیلے جانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، تو یہ ایک...
راولپنڈی: اے این ایف نے ملک بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک نائیجیرین شہری سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 103.872 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی ہیں، جن کی مالیت ایک کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ انسداد منشیات فورس نے جامعات کے اطراف میں بھی خاص طور پر کارروائیاں کیں۔ جام شورو، سندھ میں ایک یونیورسٹی کے قریب کھڑی گاڑی سے 6 کلوگرام چرس برآمد...
برطانیہ دنیا کی معروف جامعات کا گڑھ ہے، تاہم صرف ایک اعلیٰ ڈگری حاصل کرنا ملازمت کی ضمانت نہیں دیتا۔ آج کی بدلتی ہوئی مارکیٹ میں ان شعبوں کا انتخاب اہم ہو گیا ہے جن میں مہارت، ترقی کے مواقع، اور مستقل مانگ موجود ہو ۔ خاص طور پر ان غیر ملکی طلبہ کے لیے جو تعلیم کے بعد برطانیہ میں قیام اور ملازمت کے خواہشمند ہوں۔ یہ بھی پڑھیں:برطانیہ کا نیا امیگریشن پلان؛ پاکستانیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی؟ ذیل میں ایسے 10 شعبے پیش کیے جا رہے ہیں جو فارغ التحصیل ہونے کے بعد براہ راست روزگار کے امکانات بڑھاتے ہیں: ڈیٹا سائنس اور مصنوعی ذہانت حکومتِ برطانیہ ڈیٹا اور اے آئی میں سرمایہ کاری کر رہی ہے،...
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے رہنما محمد سنوار اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:یرغمالیوں کی رہائی کے معاملے پر اسرائیل اور حماس کے مابین مذاکرات دوبارہ سے شروع بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے اسرائیلی پارلیمنٹ (دی کنیسٹ) کو بتایا کہ رواں ماہ کے شروع میں جنوبی غزہ میں ایک اسپتال پر اسرائیلی حملے میں سنوار کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ 21 مئی کو اشارہ دیا گیا کہ سنوار کو ممکنہ طور پر قتل کر دیا گیا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا ہم نے محمد دیف، اسماعیل ہنیہ، یحییٰ سنوار اور محمد سنوار کو ختم کر دیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ...
بین الاقوامی تجارت کی عدالت نے امریکی تجارتی شراکت داروں پر عائد 10 فیصد ٹیرف سمیت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ بیشتر یکطرفہ ٹیرف کو خلافِ قانون قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ مختلف عدالتوں میں متعدد مقدمات دائر کیے جانے کے باوجود یہ پہلا موقع ہے جب کسی وفاقی عدالت نے صدر ٹرمپ کے اعلان کردہ ٹیرف کو بلاک کیا ہو، محصولات نے امریکی اسٹاک مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور کچھ ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ دنیا کساد بازاری میں ڈوب سکتی ہے۔ نیویارک میں قائم بین الاقوامی تجارت کی عدالت کے ججوں کے 3 رکنی پینل نے 49 صفحات پر مشتمل ایک رائے میں کہا کہ بین الاقوامی ایمرجنسی اکنامک...
آواز ایم سرور صدیقی درویش کے چہرے پر بلا کا نور تھا۔ ایسے لگ رہا تھا جیسے کوئی فرشتہ آسمان سے اُتر آیا ہو۔ اس کی گفتگو دل میں اترتی محسوس ہونے لگی ۔وہ بڑی متانت سے بولے جارہاتھا ،اگرمانگنے کا سلیقہ آتا ہو تودعا کے لئے ہاتھ اٹھنے سے پہلے ہی قبولیت کی مہر لگ جاتی ہے۔ دراصل آج تک ہمیں مانگنے کا سہی سلیقہ ہی نہیں آیا، ہم نے آنسو بہانا سیکھ لیاہے، وظائف سیکھ لئے ، ہم نے لمبی چوڑی دعائیں سیکھ لیں، ہم نے نسبت کا سہارا بھی لے لیا، الٹی سیدھی خواہشات کے حصول کے لئے شعبدہ بازوںکے پاس جانا وطیرہ بنالیا ۔اکثرلالچ یا دکھاوے کے لئے اللہ کی راہ میں بھی بانٹتے ہیں چلو...
خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بجٹ 2025-26 کو حتمی شکل دے رہی ہے، جو عیدالاضحیٰ کے بعد جون کے وسط میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بجٹ سے قبل تنخواہ دار طبقے کے لیے خوشخبری، پینشنرز کے لیے بُری خبر بجٹ کی تیاری میں مشیر خزانہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کی سربراہی میں محکمہ خزانہ کی ٹیم دن رات کام کر رہی ہے، جس میں وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق ایسے منصوبے شامل کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے جن سے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو گا اور ایسے منصوبوں کو جلد اور بروقت مکمل کرنا ممکن ہو سکے گا۔ محکمہ خزانہ کے ایک افسر نے بتایا کہ...
کوٹلی آزاد کشمیر کے اوورسیز نے وطن سے محبت اور اپنے لوگوں کو جوڑنے کے لیے سجایا راج محل میں کرکٹ میلہ، وطن سے دوری کے باوجود ان کی اپنے ملک اور لوگوں سے محبت کم نہ ہو سکی۔ اس میلہ میں 12 ممالک کے اوورسیز نے اپنی ٹیموں کو سپانسر بھی کیا۔ اس دلچسپ میلے کے بارے میں مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اوورسیز راج محل کوٹلی منفرد کرکٹ میلہ وی نیوز
راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی جس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کو طلب کیا گیا ہے۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج (بدھ) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ اڈیالہ جیل میں کریں گے، جہاں کیس کی حساس نوعیت کے پیش نظر عدالت نے کارروائی جیل میں ہی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق سماعت صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگی، جس کے لیے تمام ملزمان کو صبح دس بجے تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بھی مقدمے میں پیشی کے...
اپنے ایک بیان میں محمد الفرح کا کہنا تھا کہ صیہونی دشمن اپنے شراکت داروں کو مقبوضہ سرزمین میں انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن کی بحالی کیلئے قائل نہیں کر سکا۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے پولیٹیکل بیورو "محمد الفرح" نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے خلاف جارحیت اور محاصرہ باقی رہنے کی صورت میں یمنی افواج، اسرائیل کے خلاف نہ صرف اپنے حملے جاری رکھیں گی بلکہ ان میں شدت بھی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ قابض صیہونی رژیم کی مجرمانہ سرگرمیاں تمام بین الاقوامی قوانین و روایات کی واضح خلاف ورزی کو ظاہر کرتی ہیں۔ محمد الفرح نے گزشتہ روز یمنی حج٘اج، مریضوں اور مسافروں کو لے جانے والے جہاز پر اسرائیلی...
ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے اور ایک اہلکار لاپتہ ہے۔ پولیس نے زرنوش نسیم سمیت دیگر مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ کے گاؤں حسین کوٹ میں پولیس کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ کے گاؤں حسین کوٹ کے علاقے میں پولیس نے دہشت گردی میں مطلوب گروہ کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا اور اس دوران ملزمان نے پولیس پر گرینیڈ پھینکے اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع نے بتایا...
ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے اور ایک اہلکار لاپتہ ہے۔ پولیس نے زرنوش نسیم سمیت دیگر مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ کے گاؤں حسین کوٹ میں پولیس کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ کے گاؤں حسین کوٹ کے علاقے میں پولیس نے دہشت گردی میں مطلوب گروہ کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا اور اس دوران ملزمان نے پولیس پر گرینیڈ پھینکے اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع نے بتایا...
کراچی: شہر قائد میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے جاری شکایات کے بعد واٹر کارپوریشن نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کی ترسیل معمول کے مطابق جاری ہے، تاہم شدید گرمی اور بجلی کے بار بار تعطل کے باعث پمپنگ اسٹیشنز کو مشکلات کا سامنا رہا۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق 27 اور 28 مئی کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت کے تھری اور فورتھ فیز میں بجلی کے مسلسل بریک ڈاؤنز کے باعث شہر کو مجموعی طور پر 90 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ 27 مئی کو رات 1:50 پر بجلی کی بندش ہوئی، جو صبح 7:20 پر بحال کی گئی۔ اس دوران کے تھری...
سلامتی کونسل اجلاس میں فلسطینی مندوب غزہ کے ہزاروں بچوں کی شہادت کا حال بتاتے ہوئے شدت غم سے رو پڑے۔ فلسطینی مندوب نے روتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل برداشت ہے، کوئی کیسے یہ برداشت کرسکتا ہے۔؟ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس میں فلسطینی مندوب اسرائیل کے وحشیانہ حملوں اور امداد کی بندش سے غزہ کے ہزاروں بچوں کی شہادت اور ان کی ماؤں کی گریہ و زاری کا حال بتاتے ہوئے شدت غم سے رو پڑے۔ فلسطینی مندوب نے روتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل برداشت ہے، کوئی کیسے یہ برداشت کرسکتا ہے۔؟ واضح رہے کہ کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے...
بھارت میں منعقدہ مس ورلڈ 2025 کے مقابلے میں شرکت کرنے والی برطانوی حسینہ، ملا میگی نے بھارتی معاشرے میں پیش آئے شرمناک سلوک پر خاموشی توڑ دی۔ برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں 24 سالہ ملا میگی کا کہنا تھا کہ ’’میرے ساتھ طوائفوں جیسا سلوک کیا گیا، مجھے امیر اور ادھیڑ عمر مردوں کے ساتھ زبردستی پورا دن گزارنے پر مجبور کیا گیا، جیسے میں ان کی تفریح کا سامان ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’میں ایک عزت دار مقابلے میں حصہ لینے آئی تھی، کسی کی دل لگی یا وقت گزاری کے لیے نہیں۔ مس ورلڈ جیسے مقابلے میں بھی کچھ اخلاقی حدود ہونی چاہئیں۔‘‘ میلا میگی نے انکشاف کیا کہ وہ ان حالات میں...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی ) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لاچین، آذربائیجان میں آذربائیجان کے وزیرِ دفاع کرنل جنرل حسنوف ذاکر اسگر اوغلو سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 27 سال گزر گئے مگر آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور سر بلند رہے گا۔ دشمن پاکستان کی سرزمین کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔ پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کا فخر ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو پوری دنیا میں پہلی مسلمان ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہو۔ا دس مئی کی فتح کی بنیاد 28 مئی 1988ء کو رکھی گئی۔ 28 مئی کو چاغی کے پہاڑوں میں لگائے نعرہ...
اسلام آباد (عترت جعفری) پاکستان اور آئی ایم ایف نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان روپے کی قدر میں کمی کو روکنے کے لیے زرمبادلہ کو زیر استعمال نہیں لائے گا۔ آئی ایم ایف کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمام صوبے پراپرٹی پر ٹیکسیشن کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ آئندہ کسی بھی پراپرٹی پر ٹیکس کرایہ کی بجائے ویلیو کی بنیاد پر لگے گا۔ صوبوں کے اندر ٹیکسوں کی وصولی کو بہتر بنانے کے لیے معلومات کے تبادلہ کا میکنزم بنایا جا رہا ہے اور صوبوں سے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے بھی اعدادوشمار حاصل کیے جائیں گے۔ ریونیو کے کسی بھی شارٹ فال کے...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +آئی این پی ) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی اصولوں کے خلاف ہے،مودی کے بیانات افسوسناک مگر حیران کن نہیں ہیں ۔دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نے ایک بار پھر اشتعال انگیز بیانیے کو اپنایا ہے، جو نہ صرف علاقائی امن بلکہ بین الاقوامی اصولوں کے بھی خلاف ہے۔ بھارتی وزیرِ اعظم کی جانب سے پانی جیسے مشترکہ اور معاہدے کے پابند وسیلے کو ہتھیار بنانے کی بات نہ صرف انتہائی افسوسناک ہے بلکہ بین الاقوامی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا...
لاہور؍ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگاران+ نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ ’’ایکس‘‘ پر نواز شریف نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دی۔گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا آج کے دن پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں سامنے آیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج 28 مئی کا دن قومی خودمختاری، سائنسی ترقی اور استقامت کی یاد دلاتا ہے۔ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ الحمدللہ پاکستان کو ایٹمی ملک بنے 27 سال مکمل ہو گئے۔ حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر پاکستان...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) شیری رحمان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان طویل عرصے سے چین اور ترکی کے ساتھ تعاون کر رہا ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں، تعاون صرف دفاعی ساز و سامان تک محدود نہیں بلکہ اس میں ثقافتی، سیاسی اور تجارتی تعلقات بھی شامل ہیں۔ پاکستان، چین اور ترکی کے ساتھ سٹریٹجک شراکت داری کو طویل المدتی سیاسی روابط میں تبدیل کر رہا ہے، یہ تعلقات باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں۔ پاکستان کا تعاون خطے میں استحکام اور ترقی کا عکاس ہے، چین اور ترکی کے ساتھ ہماری شراکت داری وسیع تر علاقائی ہم آہنگی کی بنیاد ہے۔
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف نے وطن کو ناقابل تسخیر طاقت بنایا، چاغی کے پہاڑ نعرہ تکبیر کی آج بھی گواہی دے رہے ہیں۔ ہمیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اپنی افواج پر فخر ہے، بھارت کی دس نسلیں 10 مئی کو یاد رکھیں گی۔ تقریب کی صدارت وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کی۔ تقریب میں شرکاء نے پاکستان زندہ باد، میاں نواز شریف زندہ باد، وزیراعظم شہباز شریف زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کو ایران پر کسی ممکنہ حملے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ہماری ایران کے ساتھ کافی اچھی بات چیت جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کو ایران پر کسی ممکنہ حملے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تہران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کے دوران اسرائیلی حملہ مناسب نہیں ہوگا۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ہماری ایران کے ساتھ کافی اچھی بات چیت جاری ہے، ہماری انتظامیہ غزہ میں خوراک کی ترسیل میں تیزی لانے پر کام کر رہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ...
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر مشتعل علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل اور ٹائروں کو نذر آتش کیا ، مظاہرین نے متعلقہ حکام کے خلاف نعرے لگائے اور فوری طور پر بجلی اور پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد سندھی ہوٹل اے ایریا کے مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے ٹائروں اور دیگر اشیا کو نذر آتش کر کے ٹریفک معطل کر دیا ، مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے شدید گرمی اور حبس کے باعث گھروں میں رہنا محال ہوگیا ہے۔ خصوصاً خواتین ، بچوں اور بزرگ افراد کو انتہائی ازیت ناک...
پروگرام میں علمائے کرام، سابقین امامیہ، سینیئر برادران، ممبران، محبین اور مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان عزاداری ونگ کے مرکزی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، مجلس علمائے مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان علامہ قاضی نادر حسین علوی، سابق ڈویژنل صدر عابد نواز، مولانا جواد حسین خان اور دیگر موجود تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ملتان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 53واں یوم تاسیس، سابقین کی بڑی تعداد شریک، کیک بھی کاٹا گیا ملتان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 53واں یوم تاسیس، سابقین کی بڑی تعداد شریک، کیک بھی کاٹا گیا ملتان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 53واں یوم تاسیس، سابقین کی...
امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں اسرائیل کے سابق وزیراعظم نے سوال اٹھایا کہ اگر یہ جنگی جرائم نہیں تو اور کیا ہیں؟ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے ایہود اولمرٹ نے کہا کہ وہ اب اسرائیل پر جنگی جرائم کے الزامات کیخلاف دفاع نہیں کرسکتے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے غزہ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور فوجی کارروائیوں کو جنگی جرائم قرار دے دیا۔ انہوں نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ نیتن یاہو اور اُن کی حکومت کے انتہائی دائیں بازو کے اراکین ایسے اقدامات کر رہے ہیں، جن کی کوئی اور تشریح ممکن نہیں۔ سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے سوال اٹھایا کہ اگر یہ جنگی جرائم نہیں تو اور کیا...
فائل فوٹو اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قدرتی نہیں انسانوں کی پیدا کردہ تباہی ہے۔سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اجلاس سے خطاب میں عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی غزہ میں امداد کی ناکابندی نے ناقابل تصور انسانی المیے کو جنم دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جاری مظالم روکنے کے لیے اب صرف الفاظ کافی نہیں، غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو عملی طور پر روکنا ہوگا۔دوسری جانب اجلاس میں فلسطینی مندوب اسرائیل کے وحشیانہ حملوں اور امداد کی بندش سے غزہ کے ہزاروں بچوں کی شہادت اور ان کی ماؤں کی گری و...
وفاقی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ نجی حج اسکیم کے تحت رواں برس صرف 25 ہزار 698 عازمین حج کے لیے جا سکیں گے کیونکہ سعودی حکومت مزید حج کوٹہ نہیں دے رہی۔ جو عازمین رہ گئے وہ اب رہ گئے کیونکہ نجی حج اسکیم کے کوٹے میں سستی اور کوتاہی کرتے ہوئے بروقت عمل مکمل نہیں کیا گیا۔ پاکستان کی حج پالیسی کے تحت 50 فی صد سرکاری اور 50 فی صد نجی اسکیم کا کوٹہ ہوتا ہے اور مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کا بنتا ہے اور سعودی حکومت مزید کوئی حج کوٹہ نہیں دے رہی۔ وزارت مذہبی امور نے حج سے رہ جانے والوں کو کہہ دیا کہ ’’ جو رہ...
دشمن کے حملے سے بچنے کی تدبیر ہو یا دشمن پر وار کرنے کا معاملہ، فریقین کے مابین فاصلے نے جنگ وجدل اور اپنی بقاء کی جدوجہد میں ہمیشہ سے فیصلہ کُن کردار ادا کیا ہے۔ یہ بالکل درست بات ہے کہ ہتھیاروں کو مُہلک بنانے کی دوڑ کے پیچھے سب سے بڑا محرک خوف ہے۔ جب قبل از تاریخ کے زمانے میں انسان کو نوکیلی چیزوں سے ہدف کو زیر کرنے کا گُر معلوم ہوا تو خنجر کی اولین صورت سامنے آئی۔ خود کو دشمن کے ہتھیار کی پُہنچ سے دور رکھنے کی کوشش کے نتیجے میں خنجر کا پَھل لمبا ہوتے ہوتے تلوار کی شکل اختیار کرگیا ۔ اس تلوار نے مزید ترقی کی تو نیزہ وجود میں...
بجٹ کے موقع پر تنخواہوں میں پنشن میں اضافہ ضروری ہوتا ہے۔ اول اس اضافے کی دیکھا دیکھی ہر نجی ادارہ، ہر دفتر کا مالک، ہر دکان کا سیٹھ، ہر نجی کمپنی کے مشاورتی بورڈ، ڈائریکٹرز، ہر ایک تقریباً تقریباً اس بات پر متفق ہو جاتے ہیں کہ ان کے ملازمین کی تنخواہ یکم جولائی سے بڑھا دی جائے۔ اس پر حکومت بھی ایک کام یہ کرتی ہے کہ بجٹ کے موقع پر اعلان کر دیتی ہے کہ اس سال کم ازکم تنخواہ 37 ہزار پانچ سو روپے ہوگی۔ اب اگلا بجٹ آنے والا ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات ہو چکے ہیں،کچھ مراحل ابھی باقی ہیں لیکن اس مرتبہ کچھ پینترا بدلا ہے،کہا جا رہا ہے کہ سرکاری ملازمین...
آج ہی ہمیں اپنی ہاؤسنگ سوسائٹی کی طرف سے ایک نوٹس آیا ہے ، ’’ گرمی کی شدت کی وجہ سے آج کل پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، آپ اس مشکل وقت میں پانی کے استعمال میں کمی کر کے اس بحران پر قابو پانے میں مدد کر سکتے ہیں، براہ کرم اپنی گاڑیاں اور گھروں کی گلیاں دھونے سے گریز کریں، پودوں کو بھی کوشش کریں کہ کم سے کم پانی دیں ۔ ‘‘ کیا یہی کافی ہے کہ ہم اگر اپنی گاڑیاں نہ دھوئیں اور گھروں کی گلیاں نہ دھوئیں تو پانی کی بچت کی جاسکتی ہے؟ میں چند مثالیں ایک درمیانہ طبقے کے گھر کی دیتی ہوں، ایک گھر کے صبح سے رات سونے تک...
اسلام ٹائمز: تنظیم کی سرکاری ویب سائٹ میں آیا ہے کہ یہ "مذاکرات اور مکالمے میں دنیا کے معروف ماہرین کے ایک گروپ پر مشتمل ہے، جو ثالثی کے میدان میں خلا کو پُر کرنے کیلئے ایک چھوٹی اور لچکدار ٹیم کیساتھ کام کر رہی ہے۔ اسکا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ "خفیہ گفت و شنید کی بنیاد پر مسائل کا حل فراہم کرتی ہے۔ اس میں سینیئر سفارتکاروں کے تجربے پر استفادہ کیا جاتا اور دنیا بھر میں متضاد فریقین کے درمیان ایک مواصلاتی پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا جاتا ہے۔ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ اس تنظیم کے دیگر کارہائے نمایاں بھی سامنے آئیں گے، لیکن فی الوقت اس تنظیم نے اپنے اصلی کام یعنی سامراجی...
دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان پر دہشت گردی، اشتعال انگیزی کی حمایت کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست گجرات میں ایک ریلی سے خطاب میں ایک بار پھر پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگا دیا۔ انھوں نے ڈرامائی انداز میں یہ بھی کہا کہ پاکستان کو آتنک کی بیماری سے مکت کرنے کے لیے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا، سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ۔ ورنہ میری گولی تو ہے۔ نریندر مودی نے جب بھی اقتدار سنبھالا ہے، پاکستان کے خلاف بھارت کی جارحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے حال ہی میں پاکستان پر جنگ مسلط کی، پاکستانی فوج نے دس مئی کو...
واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ تحریری معاہدے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے منصوبے کو حتمی شکل دے رہی ہے جو ممکنہ طور پر غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کی بنیاد ہوگا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف نے بتایا کہ ہم شرائط کی ایک نئی فہرست بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں جو متوقع طور پر آج پہنچا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اس کا جائزہ لیں گے اور مجھے طویل مدتی حل نکلنے، عارضی جنگ بندی اور اس تنازع...
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ جس طرح کی کرکٹ کھیلی اس کا کریڈٹ پاکستان کو دیتے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کے بعد مشتاق احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آغا سلمان نے بہت اچھا کھیلا۔سلمان کو کریڈٹ دیتا ہو جس طرح کی اس نے بیٹنگ کی۔ شاداب خان نے لمبے عرصے کے بعد شاندار پرفارمنس دی۔ انہوں نے کہا کہ میچ شروع ہوتے ہی پچ میں بولرز کو مدد مل رہی تھی۔ اگر دو تین چھکے کے بعد آپ وکٹ لے لیتے ہیں تو مورال بلند ہوتا ہے۔ جب آپ 200 رنز کا تعاقب کر رہے ہوتے ہیں پھر بہت مشکل ہوتا...
وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ عوام کے مفاد میں بنایا جائے، جو ترقیاتی اسکیمیں مکمل ہونے والی ہیں ان کے فنڈز فوری جاری کریں اور نئی اسکیموں کی تجاویز شارٹ لسٹ کر کے آئندہ اجلاس میں پیش کریں۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت نئے سال کے بجٹ سے متعلق محکمہ خزانہ اور منصوبہ بندی و ترقی ڈپارٹمنٹ کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ عید سے پہلے زیادہ تر تجاویز کو حتمی شکل دے دی جائے۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ رواں سال 4644 جاری اسکیموں میں سے 1812 مکمل ہوں گی، اگلے مالی سال کے لئے نئی اسکیمیں محکموں...
پولیس کے مطابق حسنین بوسن 26 مئی کو معمول کے مطابق شام کی واک کیلئے گھر سے نکلے تھے، لیکن واپس نہ آئے۔ انکے اغوا کی ایف آئی آر اسی روز درج کی گئی تھی۔ ملک حسنین بوسن سابق وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن کے قریبی عزیز تھے، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعہ کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان کے معروف تاجر اور سیاسی شخصیت ملک حسنین بوسن کی لاش اغوا کے 2 دن بعد تھانہ الپہ کے علاقے طاہر پور راجباہ سے ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کے سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا جبکہ جسم پر واضح تشدد کے نشانات...
خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کے ضلع شانگلہ میں بیٹوں نے 90 سالہ والد کی دھوم دھام سے دوسری شادی کراکے دیرینہ خواہش پوری کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شانگلہ میں 90 سالہ بزرگ کے بیٹوں نے دھوم دھام سے باپ کی شادی کی خواہش پوری کر دی۔ بشام شنگ سے تعلق رکھنے والے 90 سالہ مولانا سیف اللہ نے 55 سالہ خاتون سے شادی کی۔ ان کی پہلی بیوی کا انتقال 7 سال قبل ہو گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ 90 سالہ دلہا کے چاروں بیٹوں نے مل کر باپ کیلئے رشتہ تلاش کیا اور 55 سالہ بیوہ خاتون سے ایک تولہ حق مہر پر نکاح کروا دیا۔ دھوم دھام سے منعقدہ...
RAWLAKOT: آزادکشمیر کے ضلع راولاکوٹ کے گاؤں حسین کوٹ میں پولیس کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ کے گاؤں حسین کوٹ کے علاقے میں پولیس نے دہشت گردی میں مطلوب گروہ کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا اور اس دوران ملزمان نے پولیس پر گرینیڈ پھینکے اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے اور ایک اہلکار لاپتہ ہے جبکہ مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہلاک...
وفاقی وزیر برائے سیفران اور مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون خاک میں مل گیا ہے، 11 مئی کے بعد پاکستان دنیا کے نقشے پر مضبوط ملک بن کر ابھرا ہے آج ہم فخر کا دن ہے کہ پاکستان ایٹمی پاور بنا۔ پشاور میں یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ 10 مئی کے بعد پاکستان دنیا کے نقشے پر مضبوط ملک کر ابھرا ہے، پاک فوج نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین فوج ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سول حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بہترین ہم آہنگی ہے، یوم تکبیر کے ساتھ ہم آج یوم تشکر بھی منارہے ہیں،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 مئی 2025ء) مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کی قائمقام خصوصی رابطہ کار سگریڈ کاگ نے اسرائیل سے غزہ میں حملے روکنے اور شہریوں کو انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطہ خطرناک دوراہے پر کھڑا ہے اور بہتری کے لیے فوری اقدامات نہ کرنے کے تباہ کن نتائج ہوں گے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی ساختہ بحران نے علاقے کی آبادی کو گویا تباہی کے پاتال میں دھکیل دیا ہے۔ مارچ میں جنگ بندی ختم ہونے کے بعد شہریوں پر متواتر بمباری ہو رہی ہے جنہیں نقل مکانی پر مجبور...
پولیس کے مطابق حسنین بوسن 26 مئی کو معمول کے مطابق شام کی واک کے لیے گھر سے نکلے تھے، لیکن واپس نہ آئے۔ ان کے اغوا کی ایف آئی آر اسی روز درج کی گئی تھی۔ ملک حسنین بوسن سابق وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن کے قریبی عزیز تھے، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعہ کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان کے معروف تاجر اور سیاسی شخصیت ملک حسنین بوسن کی لاش اغوا کے 2 دن بعد تھانہ الپہ کے علاقے طاہر پور راجباہ سے ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کے سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا جبکہ جسم پر...
امیر مقام—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ امورِ کشمیر امیر مقام نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی فرعونیت اور تھانیداری ختم ہو چکی۔میر پور، آزاد کشمیر کے علاقے کھڑی شریف میں یومِ تکبیر اور اظہارِ تشکر معرکۂ حق جلسے سے خطاب میں امیر مقام نے کہا کہ اس بار 28 مئی کی خوشی 10 مئی کی وجہ سے ڈبل ہو گئی۔ 28 مئی کیساتھ 10 مئی نے پاکستان کی سلامتی کو نئی روح پھونکی: ایاز صادقاسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے جنگ میں بھارت کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998ء نے پاکستان کو ہمیشہ کے لیے محفوظ بنا دیا، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے تمام...
شہر قائد کے علاقے میٹروول سائٹ میں وحشی درندے نے 3 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق میٹروول سائٹ ایریا میں تین سالہ بچے سے بدفعلی کا واقعہ پیش آیا جس پر پولیس نے پڑوسی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بچے کو بہلا پھسلا کر خالی مکان میں لے جاکر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ جس کے دوران اُس کی حالت تشویشناک ہوئی۔ پولیس کے مطابق بچہ تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل ہے۔ والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عید الاضحیٰ پر سرکاری ملازمین کے لیے چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے انسانی وسائل نے اس سال عید الاضحیٰ پر 4 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ تعطیلات 9 ذی الحج سے 12 ذی الحج تک ہوں گی یعنی جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ پیر 9 جون سے سرکاری دفاتر میں معمول کے مطابق کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ قطر نے پہلے ہی ملک میں 5 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں بھی یوم عرفہ سے عید الاضحیٰ کے تیسرے روز تک تعطیلات ہوں گی۔
BAKU: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی فتح کے بعد پاکستان کی بین الاقوامی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق دورہ آذربائیجان کے دوران لاچین میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شان دار کامیابی ہوئی جس پر پوری قوم شکر گزار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اس دورے پر موجود ہیں، آذری اور ترک عوام نے ہماری فتح پر بہت خوشیاں منائیں، ہمارے آج سہ فریقی...
بھارت کی پہلی مس گرینڈ انٹرنیشنل ریچل گپتا کو ان کے تاج سے محروم کر دیا گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریچل گپتا سے تاج کی واپسی نے ایک اور تنازع کھڑا کردیا ہے جس سے بین الاقوامی مقابلہ حسن میں سیاست، دباؤ اور استحصال پر سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔ مس گرینڈ انٹرنیشنل آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کہا کہ ریچل گپتا نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں ناکامی دکھائی، غیر منظور شدہ بیرونی منصوبوں میں ملوث رہیں، اور گوائٹے مالا کے دورے میں شرکت سے انکار کیا۔ وعدہ خلافی اور جان بوجھ کر تنازعے اور تلخی پیدا کرنے پر تنظیم نے ریچل گپتا سے یہ اعزاز واپس لے لیا۔ دوسری جانب ریچل گپتا نے انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ انھوں نے...
ترجمان سمعتا افضال سید نے بتایا کہ سندھ حکومت صوبے کے طلبا کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی میں بھی اسکالرشپ دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے 2700 سے زائد طلبہ کیلئے اسکالرشپ کی منظوری دے دی۔ ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے بتایا کہ سندھ کے طلبہ ملک بھر کی 90 سے زائد جامعات میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے موجودہ 4 ہزار 877 طلبہ کی اسکالرشپ کی تجدید کی اور اس سال سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے مستفید طلبہ کی تعداد 7 ہزار 600 ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ غریب اور ہونہار طلبہ کی اعلیٰ تعلیم میں مدد کیلئے قائم کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ...
المیادین کی رپورٹ کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ایک ایسے عمومی فریم ورک پر مبنی ہے جو مستقل جنگ بندی، غزہ کی پٹی سے قابض افواج کے مکمل انخلاء، امدادی سامان کے بہاؤ، اور معاہدے کے اعلان کے فوراً بعد ایک پیشہ ور کمیٹی کو غزہ کے امور کی نگرانی سونپنے کو یقینی بناتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی کی تجویز سے اتفاق کر لیا ہے۔ المیادین کی رپورٹ کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ایک ایسے عمومی فریم ورک پر مبنی ہے جو مستقل جنگ بندی، غزہ کی پٹی سے قابض افواج کے مکمل انخلاء، امدادی سامان کے بہاؤ، اور...
مکہ مکرمہ: وفاقی وزارت مذہبی امور کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ عازمین حج کو اعلیٰ معیار کی سفری سہولیات اور قیام و طعام کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے مکہ میں قائم پاکستان حج مشن کا دورہ کیا اور حج مشن میں قائم شکایات سیل، ٹرانسپورٹ اور دیگر ونگز کے دورے کے دوران پاکستانی عازمین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمان اور ڈی جی حج عبد الوہاب سومرو نے وفاقی وزیر کو حج آپریشن پر بریفنگ دی۔...
پروگرام میں علمائے کرام، سابقین امامیہ، سینئر برادران، ممبران، محبین اور مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان عزاداری ونگ کے مرکزی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان علامہ قاضی نادر حسین علوی، سابق ڈویژنل صدر عابد نواز، مولانا جواد حسین خان اور دیگر موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جنوبی پنجاب ریجن و ضلع ملتان کے زیراہتمام 53ویں یومِ تاسیس آئی ایس او پاکستان کی مناسبت سے امام بارگاہ حیدریہ گلگشت کالونی ملتان میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں رکن مجلس نظارت و سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان علی مہدی اور سابق امامیہ چیف اسکاوٹ ایڈووکیٹ...
یہ دن گلگت بلتستان بھر میں عقیدت اور جوش و خروش سے منایا گیا۔ سیاحتی مقامات، اسکولوں، کالجوں، یونین کونسل دفاتر، بنیادی صحت کے مراکز (BHUs)، کمیونٹی ہالز اور مساجد میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی تقریبات کے مناظر گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی تقریبات کے مناظر گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی تقریبات کے مناظر گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی تقریبات کے مناظر گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی تقریبات کے مناظر گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی تقریبات کے مناظر گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی تقریبات کے مناظر گلگت ڈویژن میں یوم تکبیر کی...
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا کراچی کے کیڈٹ کالج گڈاپ کی انتظامیہ نے طالب علم کی ہلاکت پر انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا۔کیڈٹ کالج گڈاپ کی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق 3 رکنی بورڈ طالب علم سالار کی ہلاکت سے متعلق تحقیقات کرے گا۔کالج کے اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی بورڈ کی رپورٹ سامنے آنے پر سالار کے والدین کو بھی آگاہی دی جائے گی۔اس سے قبل سالار کے اہلِ خانہ نے الزام لگایا تھا کہ سالار کی طبیعت خراب ہونے پر کالج انتظامیہ نے غفلت برتی، اس لیے وہی موت کی ذمے دار ہے۔اہلِ خانہ نے استفسار کیا تھا کہ اسپتال کی ہدایت کے باوجود سالار کو آئی سی یو میں منتقل کیوں نہ کیا گیا؟
—فائل فوٹو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر اجلاس ہوا۔پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ قدرتی نہیں انسانوں کی پیدا کردہ تباہی ہے، اسرائیل کی غزہ میں امداد کی ناکہ بندی نے ناقابلِ تصور انسانی المیے کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری مظالم روکنے کے لیے اب صرف الفاظ کافی نہیں ہیں۔عاصم افتخار نے یہ بھی کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کو عملی طور پر روکنا ہو گا۔
پنجاب پولیس کے ایک اور فرض شناس افسر نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔ تھانہ صدر ہارون آباد کی حدود میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں سی سی ڈی میں تعینات سب انسپکٹر شاہد پرویز موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او بہاولنگر کو واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی حفاظت کے دوران شہید ہونے والے سب انسپکٹر کی قربانی...
کراچی: کراچی: کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سے دو درجن کے قریب نجی تعلیمی اداروں کو "اے اور او لیول" کے براہ راست امتحانات منعقد کرنے کا اختیار دینے کے بعد امتحانی شفافیت پر سوالات اٹھ گئے ہیں . کیمبرج کی جانب سے دو سال قبل تک پاکستان میں امتحانات منعقد کرانے کی واحد اتھارٹی برٹش کونسل تھی تاہم اب آہستہ آہستہ یہ اختیار بڑے، معروف اور بااثر نجی اسکولوں کو بھی دیا جارہا ہے۔ رواں سال جاری اے اور او لیول کے امتحانات میں 20 سے زائد ایسے اسکول ہیں جو کیمبرج کے امتحانات کے انتظامات خود کررہے ہیں اور خود ہی امتحانات لے رہے ہیں اور اس سلسلے کے شروع ہوتے ہیں کیمبرج کے پرچے آئوٹ ہونے...
مہنگائی کے باعث چاولوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ۔ سپر بناسپتی چاول 25سے 30 روپے کلومہنگاہوکر 340روپے کلوتک پہنچ گیا ۔ سیلہ چاول 20 روپے اضافہ سے 340 روپے کلوتک پہنچ گیا ۔ دکانداروں کے مطابق چاول مہنگے ہونے کی وجہ ایکسپورٹ ہے،پنجاب میں چاولوں کی پیداوارمیں استعمال ہونے والے مال کی قیمتیں بھی ایک وجہ ہے ۔

یوم تکبیر: مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے حق میں پوسٹرز آویزاں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر بھی چسپاں
28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر جہاں ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا اور قومی پرچم لہرائے گئے وہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھی پاکستان کے ساتھ اپنے جذباتی لگاؤ کا اظہار کرتے ہوئے سبز ہلالی پرچم لہرا دیے۔ مقبوضہ کشمیر کے مختلف مقامات پر قومی پرچم لہرائے گئے، اس کے علاوہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی لڑاکا طیارے جے 10 سی کی تصاویر والے پوسٹرز بھی آویزاں کیے گئے۔ کشمیریوں نے پوسٹرز پر تحریر کیا ہے کہ پاکستان کی جانب بھارت کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیے جانے پر کشمیریوں کے دل خوش ہیں۔ پوسٹرز پر بھارت کی فوجی صلاحیت کا پول کھولنے پر افواج پاکستان کو مبارک باد کی تحریریں بھی درج...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم غزہ کی تمام تر صورت حال سے نمٹ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں غزہ جنگ بندی: حماس اور امریکا معاہدے کے مسودے پر متفق ہوگئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ غزہ میں غزائی امداد فراہم کررہے ہیں، ہماری انتظامیہ علاقے میں خوراک کی ترسیل میں تیزی لانے کے لیے کام کررہی ہے، یہ ایک بہت ہی ناگوار صورت حال ہے۔ امریکی صدر نے کہاکہ اسرائیل کو ایران پر کسی بھی ممکنہ حملے سے روکا ہے، تہران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کے دوران حملہ نامناسب ہوگا۔ ہماری ایران کے ساتھ کافی اچھی بات چیت جاری ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر بمباری کا...
حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے ہاتھوں فرانس کے جدید لڑاکا طیارے رافیل کی تباہی پر فرانسیسی فوج کے ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا۔ پاکستان نے7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر جارحیت کے ردعمل میں بھارت کے 7 طیارے مار گرائے تھے جن میں 3 رافیل بھی شامل تھے۔عالمی میڈیا پاک فضائیہ کے ہاتھوں رافیل جیسے جدید طیاروں کی تباہی کو بھارت کے لیے ذلت آمیز شکست قرار دے چکا ہے۔عسکری ماہرین کے مطابق پاکستان نے پہلی بار رافیل جیسے جدید طیاروں کو گرا کر بھارت پر اپنی فضائی برتری ثابت کردی ہے۔اس حوالے سے فرانسیسی فوج کے ترجمان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ گزشتہ روز پیرس میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے جس میں دفاعی تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورہ آذربائیجان کے دوران آذربائیجان کے وزیر دفاع ذاکر اصغر اوگلو سے ملاقات کی، دونوں راہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر...
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی رہنماؤں نے کہا کہ این اے 251 کے 22 پولنگ اسٹیشنز میں سے 8 پولنگ اسٹیشنز کی گنتی کے نتائج کو مسترد، اور مطالبہ کرتے ہیں کہ متنازعہ فیصلے کو ختم کرکے گنتی کے عمل کو منسوخ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے نائب امیر مولانا محمد سرور ندیم اور کوئٹہ کے امیر حافظ حسین احمد شرودی نے کہا ہے کہ این اے 251 ژوب کم شیرانی، قلعہ سیف اللہ کی قومی اسمبلی کی نشست پر دوبارہ گنتی الیکشن ٹریبونل کے 8 فروری 2024ء کی دھاندلی زدہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ دوبارہ گنتی کے عمل کو مسترد کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب...
جگدیپ دھنکھر نے کہا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 20 ملین سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن ہیں، کیا ہم انکو برداشت کرسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن، جن کی تعداد 20 ملین ہے، نے بھارت کی قومی سلامتی اور خودمختاری کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ دھنکھر نے کہا کہ جب ہماری سرحد کا تقدس غیر قانونی تارکین وطن کے ذریعہ پامال ہوتا ہے، تو یہ امن و امان کا سوال نہیں ہے بلکہ ہماری بقا اور قومی سالمیت کا سوال ہے۔ وہ ممبئی میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار پاپولیشن سائنسز (IIPS) کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا...
میر پور: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان وسیفران و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کی مسلم لیگ ن آزاد جموں کشمیر کے زیر اہتمام کھڑی شریف میر پور آزاد جموں کشمیر میں یوم تکبیر کے موقع پر ایک بہت بڑے عوامی “معرکہ حق” یومِ تشکر اجتماع سے خطاب۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام آزاد جموں و کشمیر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ۔ اس بڑے عوامی “معرکہ حق” یومِ تشکر اجتماع کا اہتمام یوم تکبیر کی مناسبت سے مسلم لیگ ن کے سابق وزیر مرکزی رابطہ سیکرٹری چوہدری رخسار احمد نے کیا تھا۔جلسہ سے وفاقی وزیر کے علاوہ آزاد کشمیر مسلم لیگ ن کی...