2025-05-29@04:06:21 GMT
تلاش کی گنتی: 22

«سرکاری میڈیکل کالج»:

    کراچی: سندھ میں پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی ٹیوشن فیس میں من مانا 200 فیصد اضافے سے طالب علموں اور والدین کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ سال 2019 میں پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی ٹیوشن فیس 10 لاکھ روپے سالانہ مقرر کی گئی تھی، کالجوں نے 2 سال تک اس پر عمل درآمد کیا اور پھر اس کے بعد اچانک فیسوں میں غیر معمولی اور من مانا اضافہ کر دیا، اب نجی میڈیکل کالجوں میں 5 سال کے دوران ایم بی بی ایس کی تعلیم پر ایک کڑور سے ڈیڑھ کڑور روپے فیس کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔ فیس میں اضافے کے نتیجے میں طالب علموں اور ان کے والدین کو شدید مالی مشکلات کا...
    کراچی: لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کا 10 واں سالانہ کانووکیشن ہفتے کو لیاقت کالج میں منعقد ہوا جس میں ایم بی بی ایس سال 2024 کے 103 گریجویٹ طلباء کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ کانووکیشن میں پہلی پوزیشن ڈاکٹر مریم، دوسری ڈاکٹر ملائیکہ اور تیسری ڈاکٹر علینہ امین محمد نے حاصل کی جبکہ ڈاکٹر منال ارشد ملک کو بہترین گریجویٹ کے اعزاز میں ”واجد علی شاہ میڈل“ سے نوازا گیا۔ کانووکیشن کے مہمان خصوصی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر امجد سراج میمن نے طالبعلموں کو اسناد تفویض کیں۔ تقریب میں لِیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی، کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر کریم اللہ مکی سمیت دیگر فکلیٹی اراکین اور طلباء و...
    انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) میں منظم کرپشن کا نظام رائج رہا ہے۔ نجی اخبار کو دستیاب ایک دستاویز میں بہاولپور میڈیکل کالج (بی ایم سی) کے جعلی قیام اور منظوری کو خاص طور پر نمایاں کیا گیا ہے۔ تاہم، پی ایم ڈی سی کی موجودہ انتظامیہ نے ان الزامات سے خود کو الگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بے ضابطگیاں ماضی میں ہوئیں اور اب نئے احتسابی نظام اور شفاف طریقہ کار متعارف کروا دیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ معلوم ہوا ہے کہ پی ایم ڈی سی میں کرپشن کا ایک منظم نظام موجود...
    سٹی 42 : موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر  جہاں سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز میں چھٹی کا اعلان ہوا ہے، وہیں پروفیسرز سمیت فیکلٹی ممبران کی ہسپتالوں میں ڈیوٹیاں لگادی گئیں ہیں۔   سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز اور کالجز میں 9 اور 10 مئی کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے سرکاری میڈیکل کالجز و یونیورسٹیز میں 2 روزہ تعطل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹیچنگ ہسپتالوں کے پروفیسرز سمیت تمام فیکلٹی ممبران کی چھٹی بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔  پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز و کالجز کے صرف طلبا کو چھٹی دی...
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ایم ڈی سی اور وزارت صحت نے فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کا مسئلہ حل کرلیا ہے۔وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ شعبۂ صحت میں اصلاحات لا رہے ہیں، فاٹا کے ضم اضلاع کے بچوں کے داخلے کے مسائل چل رہے تھے، میڈیکل کالجز میں سیٹیں نہیں بڑھائی جا سکتی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے طلبہ کا مسئلہ حل کردیا ہے، فاٹا اور بلوچستان کے اسٹوڈنٹس کا کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن جاری اور 333 طلبہ کا ایڈمیشن کیا جاچکا ہے۔ پی ایم ڈی سی نے کالجز کی فیسوں کو محدود کرنے کے فیصلے کا...
    نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت میڈیکل ایجوکیشن ریفارمز کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی فیسوں کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ مارچ 2025 میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DCJ) کے تحت دیئے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے پی ایم اینڈ ڈی سی ایکٹ، 2022 کے سیکشن 20 (7) اور (8) کے تحت ٹیوشن فیس کو محدود / طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگراموں کے تمام سیشنز کے لیے فیس 18 لاکھ روپے ہوگی، جب کہ سیشن 2025 کے لیے...
    طلبا کے لیے اچھی خبر ہے کہ حکومت نے نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی فیسوں کا تعین کر دیا ہے۔ میڈیکل کالجز فیسوں کی منظوری میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی نےدی۔ پی ایم ڈی سی نے فیسوں کی سفارشات خصوصی کمیٹی کو بھجوائی تھیں۔ ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نجی میڈیکل کا لجزکی سالانہ فیس 18لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے اور نجی میڈیکل کالج فیس کی زیادہ سےزیادہ فیس کی حد 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔نجی میڈیکل کالجز 25لاکھ سالانہ سے زائدفیس وصول نہیں کر سکیں گے۔ میڈیکل فیس میں سالانہ اضافہ مہنگائی کی شرح کے تناسب سے ہو...
    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج---فائل فوٹو  پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PM&DC) نے نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے لیے معیاری ٹیوشن فیس کا ڈھانچہ قائم کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ فیس کے ڈھانچے کو منظم کرنے اور پاکستان میں میڈیکل تعلیم کے بڑھتے ہوئے اخراجات پر عوامی خدشات کو دور کرنے کے لیے پی ایم ڈی سی نے اپنا دوسرا ذیلی کمیٹی اجلاس منعقد کیا تاکہ فیس کی وضاحتوں کا تجزیہ کیا جا سکے، فیس کے ڈھانچے کو معقول بنانے کی عملیت کا جائزہ لیا جا سکے، ایک منظم اور منصفانہ فیس پالیسی تیار کی جا سکے جو غیر ضروری ٹیوشن فیس میں اضافے کو روکے جبکہ میڈیکل اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فی طالبعلم سالانہ فیس پندرہ لاکھ سے پینتیس لاکھ روپے تک ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یکسان فیس مقرر کرنے کی سفارش کی تو وزیر مملکت مختار بھرتھ نے اس حوالے سے آئندہ دو ہفتے میں صورتحال واضح کرنے کی یقین دہانی کروا دی ۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صحت کے اجلاس میں حکومتی سینٹرز نے میڈیکل کالجز کی فیسوں کا معاملہ اٹھایا ،سینیٹر عرفان صدیقی کے سوالات پر صدر پی ایم ڈی سی ڈاکٹر رضوان تاج نجی کالجز سے بھاری فیسوں کی وضاحت سے متعلق تسلی بخش جواب نہ دے سکے ۔ عرفان صدیقی نے کہا جب پی ایم ڈی سی...
    فاونڈیشن یونیورسٹی میڈیکل کالج کے ENT ڈیپارٹمنٹ کی  اہم کامیابی؛ سماعت سے محروم 50 افراد کی کوکلیئر امپلانٹ سے سماعت بحال- دو سال قبل ، فاونڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے  فاؤنڈیشن یونیورسٹی میڈیکل کالج (جو کہ فاؤنڈیشن یونیورسٹی کا ایک الحاق شدہ کالج ہے)نے ایک اہم سنگ میل عبور  کیا جب ENT سپیشلسٹ   پروفیسر ڈاکٹر نصرت رضا، اور ان کی ٹیم نے پانچ سالہ انس کا "کوکلیئر امپلانٹ " کر کے سماعت سے مکمل محروم بچے کی سماعت بحال کر دی - اب تک ڈاکٹر نصرت رضا اور ان کی ٹیم 50 کامیاب کوکلیئر امپلاٹ کر چکی ھے- یہ جدید ترین طریقۂ علاج ان افراد کے لیے امیدنہج زندگی کی نوید   ہے جو پیدائشی طور پر یا کسی بیماری...
    فاونڈیشن یونیورسٹی میڈیکل کالج کے ENT ڈیپارٹمنٹ کی  اہم کامیابی؛ سماعت سے محروم 50 افراد کی کوکلیئر امپلانٹ سے سماعت بحال- دو سال قبل ، فاونڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے  فاؤنڈیشن یونیورسٹی میڈیکل کالج (جو کہ فاؤنڈیشن یونیورسٹی کا ایک الحاق شدہ کالج ہے)نے ایک اہم سنگ میل عبور  کیا جب ENT سپیشلسٹ   پروفیسر ڈاکٹر نصرت رضا، اور ان کی ٹیم نے پانچ سالہ انس کا "کوکلیئر امپلانٹ " کر کے سماعت سے مکمل محروم بچے کی سماعت بحال کر دی - اب تک ڈاکٹر نصرت رضا اور ان کی ٹیم 50 کامیاب کوکلیئر امپلاٹ کر چکی ھے- یہ جدید ترین طریقۂ علاج ان افراد کے لیے امیدنہج زندگی کی نوید   ہے جو پیدائشی طور پر یا کسی بیماری...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری2025ء) آر ایل ایم سی كے زیر اہتمام كانووكیشن 2025 كا انعقاد مركزی آڈیٹوریم میں كیا گیا۔ تقریب كا باقاعدہ آغاز تلاوتِ كلام پاك سے ہوا۔ اس موقع پر قومی ترانہ بھی پیش كیا گیا۔ كانووكیشن میں 200 طلبا و طالبات كو میڈلز اور اسناد سے نوازا گیا۔ فارغ التحصیل طلبہ میں راشد لطیف میڈیكل كالج سے ایم بی بی ایس كرنے والے 156 جبكہ راشد لطیف ڈینٹل كالج سے بی ڈی ایس كرنے والے تینتالیس طلبہ شامل ہیں۔ مہمان خصوصی ڈاكٹر محمد امجد ثاقب نے شركاء سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ آر ایل كے گروپ تعلیم اور صحت كے میدان میں بہت بڑا نام بن چكا ہے۔ اس گروپ كی خدمات قابلِ...
    پریس کانفرنس میں سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا کہ انٹر بورڈ میں صرف 30 فیصد بچے پاس ہوئے ہیں، داخلہ پالیسی میں ہمارے بچوں کو ڈومیسائل کی مار ماری جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیکل کالجز و جامعات میں داخلوں کیلئے ڈومیسائل ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ منگل کو مرکز بہادرآباد کراچی میں پریس کانفرنس میں فاروق ستار نے کہا کہ انٹر بورڈ میں صرف 30 فیصد بچے پاس ہوئے ہیں، داخلہ پالیسی میں ہمارے بچوں کو ڈومیسائل کی مار ماری جا رہی ہے۔ ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ 50 فیصد سیٹیں اندرونِ سندھ اور دیگر علاقوں کے طلبا کو دی جا رہی...
    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما  ڈاکٹرفاروق ستار نے میڈیکل کالجز و جامعات میں داخلوں کے لیے ڈومیسائل ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ منگل کو مرکز بہادر آباف میں پریس کانفرنس میں فاروق ستار نے کہا کہ انٹر بورڈ میں صرف 30 فیصد بچے پاس ہوئے ہیں، داخلہ پالیسی میں ہمارے بچوں کو ڈومیسائل کی مار ماری جا رہی ہے۔ ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ 50 فیصد سیٹیں اندرونِ سندھ اور دیگر علاقوں کے طلبا کو دی جا رہی ہیں حالانکہ ان سیٹوں پر صرف کراچی کے بچوں کا 90 فیصد حق ہے۔ فاروق ستار  نے کہا کہ کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے کہ جو چاہے، جب چاہے آ کر ڈومیسائل بنوا...
    کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ پہلے ہمارا یہ رونا تھا کہ کوٹہ سسٹم سندھ کے شہری علاقوں میں رہنے والوں پر روزگار کے دروازے بند کرتا ہے، تاہم اب سندھ حکومت کی پالیسیوں کے سبب پروفیشنل تعلیمی اداروں میں داخلہ لینا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں پروفیشنل تعلیمی اداروں میں داخلے کے لیے ڈومیسائل کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے بچوں کے مستقبل اور میرٹ کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ ان کا کوٹہ...
    سٹی 42 : وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر آف دی گرڈ کیپٹیو پاور پلانٹس لیوی آرڈیننس (Off s the Grid Captive Power Plants Levy Ordinance) 2025 کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے وزارت قومی صحت کی سفارش پر وفاقی حکومت کے زیر انتظام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں صوبائی کوٹہ میں 25 فیصد کمی کرنے کی بھی منظوری دے دی ۔  وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔  ایک برس پرانے قتل کا مفرور قاتل پکڑا گیا  اجلاس میں وفاقی کابینہ کو وزارت قانون انصاف کی جانب سے 2020 میں پارلیمنٹ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائین کے پائلٹس کے حوالے سے دئے...
    ایم بی بی ایس کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی جائے، میڈیکل کالج میں داخلہ کے خواہشمند طلباء و طالبات کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سٹی رپورٹر)میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک بھر کے طلباء و طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پنجاب اور دیگر میڈیکل یونیورسٹیوں میں ایم بی بی ایس کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کی جائے کیونکہ ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں توسیع نمبروں اور اضافی نمبروں کے جھگڑوں کی وجہ سے بہت سے طلباء و طالبات یونیورسٹی پورٹل پربروقت درخواست نہیں دے سکے تھے، طلباء و طالبات اور انکے والدین کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے...
    پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لیے پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے ترجمان کے مطابق سرکاری میڈیکل کالجوں میں کم از کم میرٹ 94.3621 فیصد رہا۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 96.0727 فیصد رہا، لاہور کا میرٹ 95.609 فیصد تھا، جب کہ سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور کا میرٹ 95.2773 فیصد رہا۔ نشتر میڈیکل کالج ملتان کا میرٹ 95.1591 فیصد، راولپنڈی میڈیکل کالج کا میرٹ 94.8091 فیصد اور ایمیرالدین میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ بھی 94.8091 فیصد رہا۔ فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 94.7318 فیصد رہا۔ ترجمان نے بتایا کہ داخلہ حاصل کرنے والے امیدواروں کو اپنی کالج کی...
    : پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی۔ایم بی بی ایس کی پہلی سلیکشن لسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ، سر کا ر ی میڈیکل کالجز کیلئے کم سے کم میرٹ 94.3621 فیصد رہا، اوپن میرٹ سیٹوں پر کنگ ایڈورڈ میڈ یکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 96.0727 فیصد رہا ،علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 95.6091 فیصد رہا ۔سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور کا میرٹ 95.2773 فیصد رہا ،نشتر میڈیکل کالج ملتان کا میرٹ 95.1591 فیصد رہا ،راولپنڈی میڈیکل کالج راولپنڈی کا میرٹ 94.8091 فیصد رہا، امیر الدین میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 94.8091 فیصد رہا ،فاطمہ جناح میڈیکل کالج...
     پنجاب کے سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی عبوری میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ٹاپ چار ہزار اہل امیدواروں کی لسٹ ویب سائٹ پر جاری کردی، عبوری لسٹ اوپن میرٹ اور کوٹہ سیٹوں پر داخلے کیلئے لگائی گئی ہے ، لسٹ میں سے 3121 امیدواروں کو ہی اوپن میرٹ پر ایم بی بی ایس میں داخلہ مل سکے گا ۔ایم بی بی ایس کیلئے کم از کم اوپن میرٹ 94.3 فیصد رہنے کا امکان ہے،امیدوار عبوری میرٹ لسٹ کے حوالے سے اعتراضات اگلے 24 گھنٹے کے اندر درج کراسکتے ہیں ،اعتراضات صرف آن لائن کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے وصول کیے جائیں گے ۔اعتراض کے ساتھ متعلقہ دستاویزی ثبوت بھی اپ لوڈ کرنا لازمی...
    لاہور: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے مطابق، سرکاری میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس پروگرام کے داخلوں کے لیے درخواستوں کی وصولی مکمل ہو گئی ہے۔ اس سال 17 سرکاری میڈیکل کالجز میں دستیاب 3476 نشستوں کے لیے 16 ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہوئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ سرکاری میڈیکل کالجز کے لیے پہلی میرٹ لسٹ 23 جنوری کو جاری کی جائے گی، جبکہ ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے درخواستیں 3 فروری سے 11 فروری تک جمع کی جائیں گی۔ یہ داخلے ملک بھر کے طلبہ کے لیے میڈیکل کے شعبے میں اپنی جگہ بنانے کا اہم موقع فراہم کرتے ہیں، جہاں میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کو منتخب کیا جائے گا۔
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اوکاڑہ میں میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ وہ اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلبا اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتی ہیں۔ ’اسکالرشپ حاصل کرنے پر جتنے طلبا اور ان کے والدین خوش ہیں، ان سے زیادہ دل کی گہرائیوں سے میں خوش ہوں۔‘ یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب چھوٹی فیکٹریاں لگانے کے لیے لوگوں کو زمین رعایت پر دے گی، مریم نواز مریم نواز نے کہا کہ مجھے پتا تھا کہ پنجاب میں ہونہار بچوں کی کمی نہیں ہے، اوکاڑہ میرے اور نواز شریف کے دل کے بہت قریب شہر...
۱