وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیہ میں فوری میڈیکل کالج کی تعمیر کا اعلان کر دیا۔لیہ میں ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انشااللہ لیہ میں میڈیکل کالج کی فوری تعمیر شروع ہوجائے گی، کوشش ہوتی ہے کوئی بچہ ٹیکنالوجی اورتعلیم سے محروم نہ رہے۔مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ میرا پہلا سال ہے، جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا مزید بہتری کرنے کی کوشش کروں گی، میں آپ بچوں کے سامنے جوابدہ ہوں، یہ آپ کا حق ہے جو ملا ہے اور یہ ملنا چاہیے تھا، کبھی آپ نے میرا شکریہ ادا نہیں کرنا یہ آپ کا حق تھا۔"ریاست ماں نہیں بنتی تو اپنے فرائض میں غفلت برتتی ہے"انہوں نے کہا ہے کہ میں نے 30 ہزار سکالرشپس کو بڑھا کر 50 ہزار کردیا ہے، ہر سال 30 ہزار لیپ ٹاپس سے بڑھا کر ایک لاکھ لیپ ٹاپس کر دیئے ہیں، چاہتی ہوں آپ کو کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے، ریاست ماں نہیں بنتی تو وہ اپنے فرائض میں غفلت برتتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ایک ماں چاہتی ہے اپنا سب کچھ اپنے بچوں کی جھولی میں ڈال دوں، دل کرتا ہے جو کچھ میرے پاس ہے سب آپ کے سامنے رکھ دوں، جس طرح میں اپنے بچوں کی کامیابی پر خوش ہوتی ہوں ویسے ہی آپ کی کامیابی پر خوش ہوئی ہوں، مجھے رلانا اتنا آسان نہیں ہے، میں 2 بار قید تنہائی میں رہی لیکن کبھی روئی نہیں۔مریم نواز نے کہا ہے کہ لیہ والوں سے جو مجھے پیار اور عزت ملی کبھی نہیں بھول سکتی، چھوٹا شہر ہی صحیح لیکن لیہ بھی میرے دل کے بہت قریب ہے، ڈی جی خان بھی میرے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری پری سکول بنایا ہے، پورے پاکستان میں کوئی پرائیویٹ سکول اتنا شاندار نہیں ہو گا، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی اپنے بچے کو اس سکول میں داخل کرایا۔"اس سال محکمہ تعلیم کو 110 ارب روپے دیئے ہیں"مریم نواز نے کہا ہے کہ اس سال محکمہ تعلیم کو 110 ارب روپے دیئے ہیں، میرے پاس پنجاب میں 50 ہزار سکول ہیں، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو شاباش دینا چاہتی ہوں، لیہ یونیورسٹی کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں، ڈی جی خان یونیورسٹی کیلئے بھی ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ جو آپ کے گھروں، روٹی، سبزی، بجلی کی قیمتوں کیلئے فکر مند ہے وہ آپ کا ہمدرد ہے، جو نفرت کے بیج بوتا ہے وہ قوم کا سب سے بڑا دشمن ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ جس نے ملک کیلئے خدمات دیں وہ سب ہمارے ہیرو ہیں، جنہوں نے وردی کو جلایا انہوں نے قوم کے وقار اور طاقت کو جلایا، آج وہی وردی پہنے قوم کے جوان بیٹے سرحدوں پر شہید ہوئے، اب آپ کے ملک کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ہم فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف اور تمام جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔مریم نواز نے کہا ہے کہ کسی کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں، 10 مئی کو سب پتہ چل گیا، جو قومیں شہیدوں کی تنصیبات کو روندیں وہ کچرے کے ڈھیر میں جاگرتی ہیں، نواز شریف نے 28 مئی 1998 کو پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، آپ نے جو 10 مئی کو جنگ جیتی پتہ چل گیا کس نے کیا کیا، 10 مئی کو جنگ جیت کر سب کو پتہ چل گیا 9 مئی اور 28 مئی کو کس نے کیا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ موٹروے، دفاعی تنصیبات، سڑکیں سب آپ کی اپنی ہیں، آپ نے کسی کی منفی باتوں میں نہیں آنا، آج جو باتوں میں آ گئے وہ جیلوں میں پڑے ہیں، جو جیل میں ہیں ان کے پاس اپنا وکیل کرنے کے پیسے تک نہیں ہیں، آپ نے اپنے ملک کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھانا، کوئی کہے آگ لگادو، توڑ دو آپ نے یہ نہیں کرنا۔مریم نواز نے آخر میں یہ بھی کہا ہے کہ جب قوم بنیان مرصوص بن جائے تو دنیا کی کوئی طاقت نہیں ہرا سکتی، تمام بچے پاکستان کیلئے بنیان مرصوص بنیں، بنیان مرصوص کا مطلب سیسہ پلائی دیوار ہے، پاکستان نے ایک چھوٹا ملک ہونے کے باجود بھارت سے جنگ جیتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا ہے کہ انہوں نے ارب روپے لیہ میں مئی کو

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا