2025-09-18@01:38:52 GMT
تلاش کی گنتی: 22
«سیلاب زدگان کے لیے»:
نامور پاکستانی گلوکارہ اور سماجی کارکن حدیقہ کیانی حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ وہ نہ صرف متاثرہ علاقوں کا خود دورہ کر رہی ہیں بلکہ بے گھر افراد کو ابتدائی طبی امداد اور ضروری سامان کی فراہمی میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ حدیقہ کیانی اپنی امدادی سرگرمیوں کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو باقاعدگی سے آگاہ رکھتی ہیں۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ عوام کی جانب سے بھیجے گئے چند کپڑوں کو دکھاتے ہوئے افسوس کا اظہار کرتی نظر آئیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بعض افراد نے ایسے پرانے اور خراب...
خاص طور پر پچھلے ایک شدید بارشی ماہ کے دوران ملک بھر میں سیلابوں نے جو تباہیاں مچائی ہیں، ہمارے ہمہ قسم کے حکمران اور ذمے دار سرکاری طبقہ اشرافیہ اِن تباہیوں کو اپنی نااہلیوں اور بَیڈ گورننس کے نتائج تسلیم کرنے کے بجائے اِن سیلابی تباہ کاریوں کو کلائمیٹ چینج اور بھارتی آبی یلغار کے کھاتے میں ڈال رہے ہیں ۔ ممکن ہے Climate Changeاور بھارتی آبی یلغار نے بھی کچھ حصہ ڈالا ہو ، مگر تسلیم کرنا پڑے گا کہ ہم انسانوں کی فاش غلطیوں ، کوتاہیوں اور مجرمانہ نااہلیوں نے بھی اِس عظیم تباہی میں اپنا حصہ ڈالا ہے ۔این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم ایز کے ذمے داران کا کہنا ہے کہ اِس بار...
نارروال(ویب ڈیسک) نارووال میں بھارتی آبی جارحیت کے باعث زیرِ آب آنے والے کرتارپور گوردوارہ میں نکاسیِ آب اور صفائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، 3 سے 4 دن میں سکھ یاتریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ’ستھرا پنجاب‘ ورکرز، ریسکیو ٹیموں اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے دن رات محنت کر کے گوردوارہ کے تمام حصے، جنم استھان اور درشن ڈیوڑی سمیت در و دیوار کو مکمل طور پر صاف کردیا۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے خود کرتارپور گوردوارہ پہنچ کر صفائی کے عمل کی نگرانی کی جبکہ وسیع صحن سے بھی پانی نکال کر اچھی طرح صفائی کروائی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئندہ 3...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر محکمہ وائلڈ لائف نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں جانوروں کو بچانے کے لیے ہنگامی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ محکمہ کے مطابق ریسکیو ٹیموں کو خصوصی ایمبولینسز اور ویٹرنری ڈاکٹرز فراہم کر دیے گئے ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں ویٹرنری کیمپس قائم کر کے زخمی جانوروں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف رینجرز سید کامران بخاری نے بتایا کہ 26 اگست کو سیالکوٹ میں سیلابی پانی کے ساتھ بہہ کر آنے والے ہرن کے جوڑے کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔ نارووال میں زخمی اور حاملہ مادہ ہرن کو بروقت طبی امداد دی گئی۔ شکرگڑھ میں ایک کم عمر نر ہرن کو...
ایشیائی ترقیاتی بینک نے حالیہ تباہ کن سیلابوں کا شکار پاکستان کی مدد کے لیے ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ’ سے 3 ملین ڈالر کی سٹریٹ گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد ہنگامی بنیادوں پر خیمے، خوراک اور دیگر فوری ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے استعمال ہوگی اے ڈی بی کے سینٹرل و ویسٹ ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل یوجینی ژکو نے کہا کہ مشکل گھڑیوں میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ہم حکومت اور دیگر عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد اور بحالی میں تعاون کر رہے ہیں۔ پاکستان میں اے ڈی بی کے ملکیتی ڈائریکٹر یونگ یی نے مزید کہا کہ ہم صرف ہنگامی امداد نہیں دے رہے بلکہ...
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب 2022: ایشین بینک نے سندھ کے لیے 400 ملین ڈالر کے رعایتی قرض کی منظوری دے دی ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے صدر ماساتو کانڈا نے پاکستان میں مون سون بارشوں اور شدید سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی حکومت کی درخواست پر کی جانب سے 30 لاکھ ڈالر کی ہنگامی گرانٹ فراہم کی جائے گی جو کہ ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ سے دی جائے گی۔ اے ڈی بی کے صدر ماساتو کانڈا 3 روزہ دورے...
پشاور کا عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم آٹھ سال تک تزئین و آرائش کا کام جاری رہنے کے بعد میچز کی میزبانی کے لیے تیار ہوگیا۔ ہفتے کے روز ہونے والے چیریٹی میچ میں شاہد آفریدی، یونس خان، بابراعظم، کامران اکمل اپنا جلوہ دکھائیں گے۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے چیریٹی میچ پشاور زلمی اور لیجنڈرز الیون کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ دن ایک بجے شروع ہوگا۔ 17 ہزار سے زائد تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں عام تماشائیوں کے لیے ایک ہزار روپے کا ٹکٹ رکھا گیا ہے۔ وی وی آئی پیز کے لیے الگ سے انکلوژر بنایا گیا ہے جس کا ٹکٹ 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔...
نیویارک: اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں متاثرہ افراد کی فوری مدد کے لیے ہنگامی اقدام اٹھاتے ہوئے 6 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد جاری کر دی ہے۔ یہ اعلان یو این سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 10 روز کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 400 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 190 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 20 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور انہیں پناہ گاہوں، طبی امداد اور نقد معاونت کی ضرورت...
اسلام آباد: پاکستان اور بیلاروس کے مابین اسکلڈ ورک فورس کو روزگار کی فراہمی سے متعلق ایم او یو پر دستخط ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم او یو پر وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین اور بیلاروس کے وزیر داخلہ آئیوین کبراکوف نے دستخط کیے۔ وزیر مملکت برائے اوورسیز پاکستانیز عون چوہدری، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے ایم او یو کے تحت پاکستانیوں کو بیلاروس میں روزگار کی فراہمی کے حوالے سے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے، پاکستانی ورکرز کے بیلاروس میں حقوق کے تحفظ کے حوالے سے جامع فریم ورک بنایا جائے گا، ٹیکسٹائل، توانائی اور کنسٹرکشن کے شعبوں میں ابتدائی طور پر پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ پاکستانی...
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گلگت بلتستان کے سیلاب زدگان کے لیے 3 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزرا اویس لغاری، علی پرویز ملک اور رانا تنویر نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: ای سی سی نے گرین ٹیکسانومی، سستے گھروں کی اسکیم اور صنعتی اصلاحات کی منظوری دے دی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو خیمے، ادویات، خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ متاثرین کو فوری ریلیف مل سکے۔ ای سی سی نے پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی) کے لیے 11 ارب روپے کی ضمنی تکنیکی گرانٹ کی...
پشاور: محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے مزید 2 ارب روپے جاری کر دیے ہیں۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کے مطابق یہ رقم ریلیف اور معاوضے کی مد میں دی گئی ہے، جس کے بعد صوبائی حکومت اب تک متاثرین کے لیے مجموعی طور پر 6.5 ارب روپے سے زائد فنڈز جاری کر چکی ہے۔ مزمل اسلم نے بتایا کہ یہ تمام رقوم صرف 10 دنوں کی محدود مدت میں جاری کی گئیں، جو صوبائی حکومت کی شفاف گورننس اور مضبوط مالی صورتحال کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں مزید فنڈز بھی وزیر اعلیٰ اور کابینہ کی منظوری کے بعد متاثرین کو فراہم کیے جائیں گے۔...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دینے کا فیصلہ کر لیا۔ صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلاب متاثرین کے لیے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ صوبائی کابینہ اراکین نے 15 دنوں کی تنخواہیں جبکہ ممبران صوبائی اسمبلی کی 7 دنوں کی تنخواہوں متاثرین کی امداد کے لیے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی طرح، اسکیل 17 اور اوپر کے ملازمین کی دو دنوں جبکہ اسکیل ایک سے 16 تک کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کے لیے دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے ان عطیات کے شفاف استعمال کے لیے بھی طریقہ کار...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں کے بعد نالوں سے ملحقہ نشیبی علاقوں میں پیدا ہونے والی سیلابی کیفیت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری امدادی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ وزیرِ اعظم نے ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کو حکم دیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو فوری طور پر ریسکیو کیا جائے اور نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ انہوں نے ندی نالوں کے اطراف نشیبی علاقوں میں بسنے والی آبادیوں کے لیے حفاظتی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں پیشگی الرٹ جاری کیے...
ٹک ٹاک نے پاکستان میں مون سون کے سیلابی موسم کے دوران غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیا سرچ فیچر صارفین کو مون سون کے سیلابی موسم کے دوران مصدقہ معلومات اور معاونت کے ذرائع فراہم کرتا ہے۔ ٹِک ٹاک نے پاکستان میں جاری مون سون کے سیلابی موسم کے دوران صارفین کو مستند اور تازہ ترین معلومات تک رسائی فراہم کرنے کی غرض سے ایک نئی سرچ گائیڈ متعارف کرائی ہے۔ یہ اقدام پلیٹ فارم پر تحفظ اور حقائق پر مبنی آگاہی کو فروغ دینےکے لیے ٹِک ٹاک کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے، جس کے تحت قدرتی آفات سے متعلق غلط معلومات کے رجحانات کا مقابلہ کرنے کے...
پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں سرکاری وسائل کے استعمال پر ایک نئی بحث نے جنم لیا ہے، جہاں صوبائی حکومت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے طوفان سے متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کرنے میں ناکامی کا مظاہرہ کیا، لیکن اسی دوران ایک سرکاری ہیلی کاپٹر کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے لئے کھانے کی ترسیل میں استعمال کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وڈیو میں خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو دکھایا گیا ہے، جہاں کچھ لوگ کھانے کے برتن لیے نظر آتے ہیں۔ اس وڈیو نے عوام اور سیاسی مخالفین میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے، جو اسے وسائل کی غلط استعمال کی ایک مثال قرار دے...
اسلام آباد: پاکستانیوں کے لیے بیلاروس میں روزگار کے مواقع سے متعلق حکومت کی جانب سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کی۔ اجلاس میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز سے پوچھا کہ بیلاروس میں پاکستانیوں کے لیے کتنی نوکریاں دستیاب ہیں، جس پر انہوں نے بتایا کہ بیلاروس میں پاکستانیوں کے لیے انڈسٹری، زراعت، ہاؤسنگ اور نان اسکولز سمیت 1 لاکھ 98 ہزار اسامیاں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بیلاروس میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے پاکستانیوں کو روسی زبان سکھائی جا...
وزیرعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سیلاب زدگان کے لیے تعمیر گھروں کی حوالگی کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں