اقوام متحدہ کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی امداد کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
نیویارک:
اقوام متحدہ نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں متاثرہ افراد کی فوری مدد کے لیے ہنگامی اقدام اٹھاتے ہوئے 6 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد جاری کر دی ہے۔
یہ اعلان یو این سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 10 روز کے دوران شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 400 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 190 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 20 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور انہیں پناہ گاہوں، طبی امداد اور نقد معاونت کی ضرورت ہے۔
متاثرہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی، حفظانِ صحت کے سامان اور بالخصوص خواتین و بچیوں کے تحفظ کے لیے ہنگامی اقدامات نہایت ضروری ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ 26 جون سے جاری مون سون بارشوں اور سیلاب نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور صورتحال سنگین ہے۔
مقامی حکام کے مطابق مجموعی طور پر تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 798 افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اقوام متحدہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرے اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے بڑھے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یو این ایجنسیز، مقامی حکام اور شراکت دار اداروں کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سے زائد افراد اقوام متحدہ ہوئے ہیں کے لیے
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے علی احمد گوٹھ افغان ایریا میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 20 سالہ جاوید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔
زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
جبکہ پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ شائستہ نامی خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔