2025-09-18@02:44:18 GMT
تلاش کی گنتی: 22
«لفٹ کے»:
جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے تاریخی ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ کے جدید ایئر لفٹ ڈرونز متاثرہ علاقوں میں کھانا اور ادویات پہنچا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سیلاب متاثرین کو ایئر لفٹ کرنے کے لیے پنجاب حکومت کتنے ڈرون استعمال کررہی ہے؟ بیان میں کہا گیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی بدولت سول ڈیفنس پنجاب سیلاب میں پھنسے افراد کے لیے امید کی کرن بن چکا ہے۔ ڈرون کی مدد سے ایسے دور دراز مقامات پر متاثرین کو تلاش کیا جا رہا ہے جہاں کشتیوں کے ذریعے رسائی ممکن نہیں۔ ایئر لفٹ ڈرونز ایک وقت میں 200 کلوگرام تک خوراک، ادویات...
پنجاب حکومت نے قدرتی آفات کے دوران متاثرین کو ریسکیو کرنے کے لیے ائیر لفٹ ڈرون حاصل کر لیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق اپنی طرز کی پاکستان کی پہلی ایمرجنسی ڈرون سروس ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انسانوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں بنجر زمینوں کو سرسبز بنانے کے لیے ہائیڈروسیڈنگ ٹیکنالوجی کا آغاز محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق یہ ڈرون 200 کلوگرام تک وزنی شخص کو ائیرلفٹ کرکے محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے اس ڈرون کو فوری طور پر سیلاب میں پھنسے افراد کے ریسکیو کے لیے ملتان بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ اس سے...
پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں ایک بڑی تازہ پیش رفت سامنے آ رہی ہے — ہونڈا اپنی مقبول سیڈان “سٹی” کا نیا فیس لفٹ ورژن ستمبر کے پہلے ہفتے میں متعارف کرانے جا رہی ہے۔ یہ ماڈل چھٹی جنریشن ہونڈا سٹی کا اپ ڈیٹڈ ورژن ہوگا، جو 2021 میں پہلی بار پاکستان میں لانچ ہوئی تھی۔ یہ اپڈیٹ گزشتہ چار سالوں میں پہلی بڑی تبدیلی تصور کی جا رہی ہے۔ کیوں خاص ہے یہ فیس لفٹ؟ چھٹی جنریشن ہونڈا سٹی نے پاکستانی خریداروں میں خاصی مقبولیت حاصل کی — خاص طور پر اس کی ایندھن بچانے کی صلاحیت اور شہری سڑکوں پر آسان ڈرائیو نے اسے ایک مقبول فیملی کار بنا دیا۔ اب، کمپنی بدلتی صارف ترجیحات اور بڑھتی مسابقت...
کورنگی بلال کالونی نجی گارمنٹ فیکٹری میں کارگو لفٹ کے نیچے دب کر ایک نان بائی جاں بحق ہوگیا ، متوفی ایک بچے کا باپ تھا ، آبائی تعلق بہاولپور سے تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی بلال کالونی میں نجی گارمنٹ فیکٹری میں کارگو لفٹ کے نیچے دب کر ایک نان بائی جاں بحق ہوگیا، متوفی ایک بچے کا باپ تھا اور تعلق آبائی بہاولپور سے تھا ۔ متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان چھیپا اورنگ زیب کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ کاشف ولد رسول بخش کے نام سے کی گئی۔ متوفی کے بڑے بھائی محمد عربی نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا کاشف کورنگی تین نمبر کرسچن...

26 ویں آئینی ترمیم کے دنوں میں مولانا فضل الرحمان اور میں پارلیمنٹ لاجز کی لفٹ میں پھنس گئے تھے پھر ٹیم نے آکر نکالا : نبیل گبول
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے انکشاف کیاہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے دنوں میں مولانا فضل الرحمان، عبدالغور حیدری اور میں پارلیمنٹ لاجز لفٹ میں پھنس گئے تھے اور ہمیں ٹیم نے آ کر نکالا، اس لفٹ میں خواجہ آصف بھی پھنس گئے تھے وہ کسی طرح نکل گئے، اگر اس کی مرمت نہ کروائی گئی تو اس میں کسی کی جان چلی جائے گی ۔ نبیل گبول کی صحافیوں سے گفتگو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ پارلیمنٹ لاجز کے لفٹ 1997 کے لگے ہوئے ہیں، 10 سال پہلے اس کی رپیرنگ کی گئی تھی ، 26 ویں آئینی ترمیم...
اسکرین گریب کراچی میں سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگی آگ پر ایک فائر ٹینڈر اور واٹر باؤزر کی مدد سے قابو پالیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ سٹی کورٹ کے ایف بلاک میں لفٹ کی جانب لگی تھی۔آگ لفٹ کے راستے سے تیسری منزل تک پہنچی جہاں تیسری منزل پر بینچز اور الماری آگ کی لپیٹ میں آئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) پاک کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔(جاری ہے) ہفتہ کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں سید عادل ولد عبدالکلیم اور ارسلان حسین ولد اسرار حسین شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔
حیدرآباد: سول اسپتال حیدرآباد کے سرجیکل آئی سی یو کی لفٹ خراب ہونے سے انتقال کرجانے والے مریض کی لاش اور 5 افراد لفٹ میں پھنس گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد کے سول اسپتال کے سرجیکل آئی سی یو کی لفٹ میں پھنسے افراد کی جانب سے موبائل فون پراطلاع دینے پر رشتے داروں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔ سول اسپتال کے سرجیکل وارڈ کی لفٹ کا دروازہ نہ کھلنے پر وہاں پھنسے افراد چیخ وپکار کرتے رہے اور لفٹ کے باہر کھڑے رشتے داروں کی جانب سے مسلسل چیخ وپکار کے باوجود اسپتال انتظامیہ کا کوئی شخص وہاں نہیں پہنچا۔ بعد ازاں لفٹ کے باہر جمع ہونے والے افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت...
کراچی: پاکستان اور بھارت کے مرد اور خواتین ویٹ لفٹرز قطر میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔ پہلی ماسٹر ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کیلئے قومی دستہ کراچی سے قطر کے شہر دوحا پہنچ گیا۔ دس رکنی قومی دستے میں تین آفیشلز سمیت تین خواتین اور چار مرد ویٹ لفٹر شامل ہیں، 27 تا 31 مئی دوحا میں منعقد ہونے والی چیمپیئن شپ میں پاکستان اور بھارت سمیت 25 ممالک شرکت کررہے ہیں۔ قومی ٹیم میں نیلم ریاض، نادیہ مقصود، سیبل سہیل ، رشید خان، عبدالمالک، کاشف ریحان محمد اقبال شامل ہیں، سید منور حسین زیدی، عمر جاوید اور ارشد خان آفیشلز ہیں۔
اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں خیبرپختونخوا کے چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال منصوبے کو نئے نہری منصوبوں سے نتھی کرنے سے گریز کیا جائے، چشمہ رائٹ بینک کینال (لفٹ کم گریویٹی منصوبہ) کی منظوری 1991ء میں مشترکہ مفادات کونسل نے دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ نہروں کے معاملے پر چھوٹے صوبوں کے مفادات کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل میں خیبرپختونخوا کے چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال منصوبے کو نئے نہری منصوبوں سے نتھی کرنے سے گریز کیا جائے، چشمہ رائٹ بینک کینال (لفٹ کم گریویٹی منصوبہ) کی منظوری...
چشمہ لفٹ کینال منصوبہ سے متعلق گورنر خیبرپختونخوا کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ڈی آئی خان سمیت خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے، چشمہ رائٹ کنال منصوبہ کے پہلے فیز کے ٹینڈر اوپن ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چشمہ رائٹ کنال منصوبہ کے پہلے فیز کے ٹینڈر اوپن ہو گئے۔ چشمہ لفٹ کینال منصوبہ سے متعلق فیصل کریم کنڈی کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ڈی آئی خان سمیت خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری ہے، چشمہ رائٹ کنال منصوبہ کے پہلے فیز کے ٹینڈر اوپن ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال جون میں چشمہ لفٹ کنال پر عملی کام...
کراچی کے علاقے نیوکراچی میں فیکٹری کی مال بردار لفٹ گرنے سے ایک شخص سامان کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا۔ گبول ٹائون کے علاقے نیو کراچی شفیق موڑ کے قریب کمپنی میں کام کے دوران مال بردار لفٹ گرنے سے سامان کے نیچے دب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل میں تعمیراتی کام کے دوران لفٹ گر گئی، مزدورجاں بحق پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ یونس ولد یوسف کے نام سے کی گئی۔ لفٹ میں سامان زیادہ ہونے کی وجہ سے لفٹ کی بیلٹ ٹوٹ گئی۔ یونس لفٹ سے سامان کے...
ڈونگ فینگ سوکون آٹوموبائل (ڈی ایف ایس کے) پاکستان نے اپنی کراس اوور ایس یو وی گلوری 580 پرو کا فیس لفٹ متعارف کروا دیا ہے، کمپنی کے اس فیس لفٹ میں دو اپ گریڈ شامل کیے گئے ہیں۔ بلیک آؤٹ فرنٹ گرل بلیک انٹیریئر چابی کا نیا رنگ فیس لفٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے، کمپنی کے نمائندے نے کہا کہ “گرل اور انٹیریئر مکمل طور پر بلیک کر دیا گیا ہے۔” یہ فیس لفٹ لاہور میں جیل روڈ پر کمپنی کے شوروم پر دستیاب ہے۔ گلوری 580 پرو فیس لفٹ کی قیمت کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ گلوری 580 پرو فیس لفٹ کی قیمت 67 لاکھ 90 ہزار روپے رہے گی۔ اسپیکس اور فیچرز یہ گاڑی 1498cc ٹربو چارجڈ انجن کے ساتھ آتی...
پاکستان ویٹ لیفٹرز پر پابندیوں کے بعد اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر پاکستان کے دو آفیشلز پر بھی پابندی لگ گئی۔ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے سابق نائب صدر امجد امین بٹ اور ویٹ لفٹنگ کوچ وقاص اکبر کو چار سال کے لیے ویٹ لفٹنگ کی سرگرمیوں کے لیے نا اہل قرار دے دیا ہے، ان دونوں کو مختلف شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا گیا ہے۔ آئی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت فیڈریشن کے سابق صدر حافظ عمران بٹ اور کوچ عرفان بٹ کا کیس ثالثی عدالت کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ان کے خلاف بھی پابندی کی سفارش کی گئی ہے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب عباسی شہید ہسپتال کے دورے کے دوران لفٹ میں سوار ہوئے، چوتھی منزل پر پہنچنے کے بعد لفٹ پھنس گئی۔ بعد ازاں پہلی منزل پر لفٹ پہنچی اور زور دار دھماکے سے نیچے آگری، تاہم مرتضیٰ وہاب اور دیگر افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد بڑے حادثے میں بال بال بچ گئے، میئر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام عباسی شہید ہسپتال میں لفٹ میں پھنس گئے تھے، لفٹ پہلی منزل سے زور دار دھماکے کے بعد نیچے آ گری۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب عباسی شہید ہسپتال کے دورے کے دوران لفٹ میں سوار ہوئے، چوتھی منزل پر...
لاہور (نامہ نگار) میو ہسپتال میں لفٹ گرنے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے، بتایا گیا ہے کہ میو ہسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ میں نصب لفٹ گر نے کے نتیجے میں ہیڈ نرسز شازیہ منیر، ایسٹر رؤف، ہیڈ نرس فرحانہ جبیں، نجمہ پروین اور عابدہ پروین، چارج نرس روبینہ زیدی، ارم شہزادی، ثمینہ اقبال، طالبہ مریم رمضان، سپروائزر نورین امین، اٹینڈنٹ سونیا ممتاز زخمی ہو گئی ہیں۔ جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کسی زخمی کو شدید چوٹ نہیں آئی ہے۔
لاہو ر: صوبائی دارالحکومت کے سب سے بڑے میو اسپتال میں ہڈی وارڈ کی لفٹ گِرنے سے 3 نرسوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 6 افراد کی گنجائش والی لفٹ پر 13 نرسیں سوار ہو گئی تھیں، حادثہ گنجائش سے زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میو اسپتال انتظامیہ کے مطابق آرتھوپیڈک وارڈ میں لفٹ گرنے سے 12 نرسیں زخمی ہو گئیں، جن میں سے ہیڈ نرس سمیت 3 کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں، حادثہ لفٹ کے اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، 6 افراد کی گنجائش والی لفٹ پر 13نرسیں سوار ہو گئی تھیں۔ وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کے مطابق 8...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے میو ہسپتال میں لفٹ گرگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میو اسپتال لاہور کے آرتھو وارڈ میں لفٹ گرنے کے باعث 8 افراد ملبے تلے آ کر زخمی ہوئے، حادثے کے وقت لفٹ میں مجموعی طور پر 12افراد موجود تھے جب کہ 6 ماہ قبل ہی لفٹ کا افتتاح کیا گیا تھا، لفٹ گرنے سے زخمی پونے والے 8 افراد افراد میں ہسپتال عملہ بھی شامل ہے جن میں سے 3 نرسوں کی ٹانگیں فریکچر ہوگئیں، اس کے علاوہ زخمی ہونے والوں میں 2 طالب علم بھی شامل ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے لاہور کے سروسز ہسپتال کی زیر تعمیر تین منزلہ عمارت بھی زمین بوس...
راولپنڈی: پولیس نے راولپنڈی اور کراچی سے کار لفٹر گینگز کے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ 7 گاڑیاں برآمد کرلیں۔ راولپنڈی میں تھانہ کینٹ پولیس نے تین رکنی کار لفٹر گینگ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی چھ چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرلیں، برآمد کی گئی گاڑیوں میں ایک ہنڈا سٹی، ایک بولان اور چار مہران کاریں شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار گینگ میں سرغنہ مشرف، محسن اور سید رحیم شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ دوسری جانب کراچی میں اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے شیرشاہ کیبل مارکیٹ کے علاقے میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب کار لفٹر...
مومن آباد پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ گروہ کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران چوری و چھینی گئی متعدد موٹر سائیکلوں کے انجن اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق مومن آباد پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر فقیر کالونی میں قائم ایک گھر پر چھاپہ مار کر موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت عمران، مستقیم، رضوان، طلحہ، ارسلان اور کاشف کے نام سے کی گئی جبکہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران گھر سے موٹر سائیکلوں کے 3 انجن ، موٹر سائیکلوں کی 15 ٹنکیاں (فیول ٹینک) 3 موٹرسائیکلوں کی سیٹس ، 20 ہینڈل ، ڈبل اسٹینڈ ، رم...
فیصل آباد ،ٹریفک اہلکار لفٹر کے ذریعے نوپارکنگ پر کھڑی گاڑی کو لے کر جارہاہے
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں تعمیراتی کام کے دوران لفٹ گرنے سے مزدور جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق جیل کالونی میں تعمیراتی کام کے دوران لفٹ گر گئی۔ لفٹ کرنے سے ایک مزدور جاں بحق اور2 مزدور شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق مزدور غلام مصطفیٰ کا تعلق کا تحصیل کوٹ ادو ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔ حادثے کے بعد کام بند کردیا گیا ہے۔