2025-05-27@19:18:17 GMT
تلاش کی گنتی: 9032
«ملزم رضا علی کی»:
خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹوز گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی زبان ریاستی وحدت اور آئینی تقاضوں کے منافی ہے۔جاری کیے گئے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کے بیانات پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ریاست کے خلاف بات کرنے والا شخص عوامی نمائندگی کا اہل نہیں ہو سکتا۔ وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور گورنر فیصل کریم کنڈی نے کن باتوں پر اتفاق کیا؟وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے حلف برادری تقریب میں شرکت کے لیے گورنر ہاؤس پہنچے جہاں پر گورنر...
ملتان میں ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام منعقدہ دفاع پاکستان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ کہ امریکہ کو احساس ہو جانا چاہیے کہ انڈیا اور اسرائیل کی سرپرستی ناجائز ہے، اسرائیل کے ناجائز وجود کو تسلیم کرانے کے لیے ٹرمپ 2 ارب مسلمانوں کی ناراضگی اور نفرت کی تجارت نہ کریں، اسرائیل کا غزہ پر ناجائز قبضہ اسرائیل کے ناجائز وجود کو اور زیادہ متنازع بنادے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان کے وجود پر حملہ ہوا جس کا افواج پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا، مودی جو اسرائیل کے ساتھ مل کر جھوٹا پروپیگینڈا...
لاہور: جنوبی افریقہ سے غیر قانونی طور پر لائے گئے بندروں کی تحویل، دیکھ بھال اور محفوظ پناہ گاہ میں منتقلی کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے جہاں کیس کی سماعت جمعرات کو متوقع ہے۔ جنوبی افریقہ سے غیرقانونی طور پر لائے گئے بندر رواں برس جنوری میں کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے تحویل میں لیے تھے، جن کی مجموعی تعداد 24 تھی، کسٹمز کی کارروائی کے بعد یہ بندر جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم اے سی ایف کے حوالے کیے گئے، تاہم منتقلی کے دوران دو بندر ہلاک ہوگئے تھے۔ جانوروں کے حقوق کے وکیل التمش ایڈووکیٹ نے بتایا کہ یہ مقدمہ پاکستان میں جنگلی جانوروں کی نجی ملکیت، غیر فطری ماحول...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات ہوئی ہے، جو قریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کو کس شرط پر رہا کیا جائےگا؟ علیمہ خان نے سوال پوچھ لیا عمران خان سے ان کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین خان نے ملاقات کی۔ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی، اور اس دوران عمران خان کی صحت، زیر سماعت اپیلوں اور دیگر امور پر گفت و شنید کی گئی۔ ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب طلب کرتے ہوئے کہاکہ آپ بتائیں کیا عمران خان 5...
ڈھاکا: بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے چیف ایڈوائزر محمد یونس اور فوج کے درمیان اختلافات کی خبروں کی تردید کردی۔ عبوری حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی میڈیا مستقل غلط اور گمراہ کُن خبریں پھیلا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہےکہ جعلی خبروں کی بھارتی مہم سوشل میڈیا پر چلائی جا رہی ہے۔ عبوری حکومت کا کہنا ہےکہ بھارتی میڈیا پر جعلی خبریں کسی مستند ثبوت یا تصدیق کے بغیر نامعلوم ذرائع سے چلائی جا رہی ہیں۔ جعلی خبروں میں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی آرمی چیف جنرل وقارالزماں چیف ایڈوائزر محمد یونس کو عہدے سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں اور آرمی چیف بنگلا دیش میں ایمرجنسی لگوا کر عبوری حکومت...
کمیٹی میں سکریٹری تعلیم، سکریٹری سروسز، سکریٹری وزیراعلی سکریٹریٹ، اور فنانس ڈپارٹمنٹ کے نمائندے شامل ہونگے۔ وزیراعلی کی ہدایت پر بنائی گئی کمیٹی اساتذہ کے معاملات پر غور کرے گی اور رپورٹ مرتب کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت نے اساتذہ کے مطالبات پر غور کرنے کیلئے چار رکنی کمیٹی بنا دی۔ کمیٹی میں سکریٹری تعلیم، سکریٹری سروسز، سکریٹری وزیراعلی سکریٹریٹ، اور فنانس ڈپارٹمنٹ کے نمائندے شامل ہونگے۔ وزیراعلی کی ہدایت پر بنائی گئی کمیٹی اساتذہ کے معاملات پر غور کرے گی اور رپورٹ مرتب کرے گی۔ سکریٹری تعلیم سید اختر رضوی نے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں، بچوں کا مستقبل انکے ہاتھوں میں ہے، بچوں کے مستقبل کو اپنے مطالبات کی بھینٹ نہ چڑھائیں، ان...
محکمہ تعلیم سندھ نے طلبہ و طالبات کی سال 24-2023 کے لئے نئی 2723 اسکالرسپس کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی شاہ کی زیر صدارت سندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈ ٹرسٹ کا اجلاس ہوا جس کی صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے بحیثیت چیئرمین سندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈ کے بورڈ آف ٹرسٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی سال 24-2023 کے لئے نئی 2723 اسکالرسپس کی منظوری دی گئی۔ SEEF بورڈ اجلاس میں 4877 طلبہ و طالبات کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے اسکالرشپ کی تجدید کی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ SEEF اسکالرشپ کے تحت سندھ سے تعلق رکھنے والے...

پاکستان کے ہاتھوں شرمندگی اٹھانے کے بعد بھارت نے اپنالڑاکا طیارہ بنانے کی تیاری پکڑ لی ، تفصیل جانئے
پاکستان کے ساتھ حالیہ تنازع میں اپنے 6 لڑاکا طیارے گنوانے اور پاک فضائیہ کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد مودی حکومت نے اب مقامی سطح پر جدید ففتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ بنانے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ففتھ جنریشن کے ایڈوانس میڈیم کامبیٹ ائیرکرافٹ (اے ایم سی اے) کا پروٹوٹائمپ تیار کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ طیارے ڈیزائن کرنے والی بھارت کی سرکاری ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) اس منصوبے پر کام کرے گی۔

لینڈ ریفارمز ایکٹ کے بعد گلگت بلتستان کے عوام دریا کی تہہ سے پہاڑ کی چوٹی تک کے مالک بن گئے، وزیر بلدیات
۔ وزیر بلدیات گلگت بلتستان حاجی عبد الحمید خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے تجویز دی تھی کہ لینڈ ریفارمز کی رو سے دریا کی تہہ سے پہاڑ کی اونچائی تک کی زمین کو عوام کی ملکیت قرار دی جائے ہم نے اپوزیشن کے ترمیمی بل کو اپنے بل میں شامل کر لیا ہے اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات گلگت بلتستان حاجی عبد الحمید خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے تجویز دی تھی کہ لینڈ ریفارمز کی رو سے دریا کی تہہ سے پہاڑ کی اونچائی تک کی زمین کو عوام کی ملکیت قرار دی جائے ہم نے اپوزیشن کے ترمیمی بل کو اپنے بل میں شامل کر لیا ہے، یوں اب گلگت بلتستان میں پہاڑ کی تہہ سے...
—فائل فوٹوز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات ختم ہو گئی۔بانیٔ پی ٹی آئی کی دونوں بہنیں ملاقات ختم ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کی جیل میں بہنوں سے ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔بہنوں سے ہوئی اس ملاقات میں بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت، زیرِ سماعت اپیلوں اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیابانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب مانگ لیا۔ ملاقات سے قبل میڈیا سے...
تحصیل پروا میں لڑکے سے بدفعلی کے الزام میں 8 سالہ بچی ونی کردی گئی۔ ڈی آئی خان پولیس کے مطابق علاقہ پنچایت نے متاثرہ لڑکے سے ملزم کی 8 سالہ بہن کا نکاح کرادیا ہے۔پولیس کے مطابق چند روز قبل 2 ملزمان نے 12 سالہ لڑکے سے بدفعلی کی تھی، پنچایت نے ان میں سے ایک ملزم کی بہن کو متاثرہ لڑکے کے ساتھ ونی کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔ ڈی آئی خان پولیس کے مطابق گزشتہ روز پنچایت نے متاثرہ لڑکے اور بچی کا نکاح کرایا ہے، نکا ح خواں سمیت پنچایت کے 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا دعویٰ ہے کہ شہر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی تاہم خود کمپنی کے جاری کردہ شیڈول سے واضح ہو رہا ہے کہ 2 ہزار 127 میں سے 651 فیڈرز پر باقاعدہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جن میں سے 496 فیڈرز پر روزانہ 10 گھنٹے تک بجلی بند رہتی ہے، یہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ کراچی کا تقریباً 23 فیصد حصہ روزانہ دس گھنٹے لوڈشیڈنگ کی اذیت جھیل رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد اس وقت شدید گرمی اور بجلی کی طویل اور اذیت ناک لوڈشیڈنگ کی زد میں ہے، درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر چکا ہے مگر کے الیکٹرک کی جانب سے کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ...
اسلام آباد: رواں مالی سال 25-2024 کے پہلے 10 ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران پاکستان کو بیرونی ذرائع سے مجموعی طور پر 6.086 ارب ڈالر کی معاونت موصول ہوئی۔ وفاقی وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کو مجموعی طور پر 2.979 ارب ڈالرکی غیرملکی معاونت موصول ہوئی۔ اعداوشمار کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1.253ارب ڈالر، ایشین انفرا اسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک 87.58 ملین ڈالر، ای آئی بی 10.53 ملین ڈالر، آئی بی آرڈی 281.70 ملین ڈالر، آئی ڈی اے 790.82ملین ڈالر، ایفاد36.93ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک 149.07ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک (قلیل مدتی) 375.72 ملین ڈالراوراورپیک فنڈ کی...

صوبے میں امن و امان پر بحث، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی بینچز پر صرف پارلیمانی سیکریٹری کی شرکت
پنجاب اسمبلی میں صوبے میں امن و امان اور 1930 کا قانون نافذ کرنے کیلیے بلائے گئے اجلاس میں حکومتی بینچز خالی رہیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن بینچوں پر 20 کے قریب اراکین موجود تھے۔ جبکہ امن و وامان پر بحث کے حکومتی بنچوں پر صرف پارلیمانی سیکرٹری خالد رانجھا موجود رہے۔ اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے محکمہ داخلہ کے افسران کی اجلاس میں عدم موجودگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسپیکر سے استدعا کی کہ محکمہ داخلہ کے افسران کو فی الفور طلب کیا جائے۔ احمد خان بھچر نے کہا کہ امن و امان کے متعلق بحث کے موقع پر محکمہ داخلہ کا کوئی نمائندہ آفیشل گیلری میں موجود نہیں، ان کی عدم موجودگی کے باوجود ہم اجلاس کا بائیکاٹ...
پریس کانفرنس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی و نااہلی کا نوٹس لے اور پابند کرے کہ وہ کراچی کے شہریوں کو بلاتعطل بجلی فراہم کرے، جماعت اسلامی نے سندھ ہائی کورٹ میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پٹیشن دائر کردی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نورحق میں شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ، پانی کے بحران و دیگر عوامی مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرح اہل کراچی کا خون چوس رہی ہے، ستم بالائے ستم اسے نوازا جارہا...
پنجاب اسمبلی میں بریسٹ کینسر کے مریضوں کو سرکاری سطح پر علاج کی سہولتوں میں اضافے کی قرار داد منظور کرلی گئی۔ قرار داد ایوان میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر نے پیش کی۔ قرار داد کے متن کے مطابق پنجاب میں بریسٹ کینسر کےمریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ قرار داد کے مطابق اس مرض کی بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے سے اموات کا سلسلہ بھی بڑھ رہا ہے۔ قرار داد کے متن کے مطابق پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے لیے سرکاری سطح پر سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بریسٹ کینسر کے علاج و معالجہ کے لیے جدید مشینری کی بھی قلت ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلی سطح وفد کی ملاقات ، مختلف شعبوں میں شراکت داری پر تبادلہ خیال
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلی سطح وفد کی ملاقات ، مختلف شعبوں میں شراکت داری پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)کے منیلا سے آئے ایک اعلی سطحی وفد نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سی ڈی اے بورڈ ممبران، ڈی جی انوائرمنٹ، ڈی جی ریسورس، ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور سی ڈی اے کے دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اے ڈی بی کے وفد کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر...

صنعتوں کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کو تربیت دینے کی ضرورت ہے، اقتصادی سرگرمیوں اور پیشہ وارانہ تربیت کے درمیان قریبی ربط کی ضرورت ہے،وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب کا اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے موجودہ صنعتوں کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کو تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اقتصادی سرگرمیوں اور پیشہ وارانہ تربیت کے درمیان قریبی ربط کی تجویز دی ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کویہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کردہ ''سوشل امپیکٹ فنانس کمیٹی'' کی سفارشات اور نتائج پر مبنی مالیاتی اقدامات کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کے مالیاتی شعبے کے سینئر نمائندگان، کمرشل بینکوں، ڈی ایف آئیز، ریگولیٹرز اور سرمایہ کاری کے ماہرین نے شرکت کی جو وزارتِ خزانہ کی قیادت میں قائم...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، عدلیہ کو آزاد ہونا چاہیئے لیکن مخصوص ججوں کے ذریعے ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں فارم 45 کے مطابق کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ سے الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کے بعد الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماں نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین عمران خان کے مقدمات کو فوری سماعت...
جہاز میں 2بار فنی خرابی، لیبیا کے شہری کی حج پر جانے کی معجزاتی کہانی وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز طرابلس(سب نیوز) لیبیا سے تعلق رکھنے والے عامر المہدی منصور ال قذافی کی حج پر روانگی کی کہانی ایمان کو تازہ کر دینے والی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق عامر قذافی حج کے ارادے سے ائیرپورٹ پہنچے لیکن ان کے نام میںقذافی شامل ہونے کی وجہ سے سکیورٹی حکام نے انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔تمام کارروائیاں مکمل ہونے تک ان کے گروپ کے تمام افراد پرواز میں سوار ہو چکے تھے اور جہاز کے دروازے بند ہو گئے۔ عامر کو اللہ پر مکمل یقین تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت تک ائیرپورٹ...
محکمہ تعلیم سندھ نے ایک اہم سرکلر جاری کیا ہے جس میں تمام سرکاری سکولوں کے سربراہان کو ہدایت دی گئی کہ وہ سرکاری تقریبات، اجلاسوں اور دیگر مواقع پر اجرک، ٹوپی یا کسی بھی قسم کے تحفے پیش کرنے کی روایت کو فوری طور پر بند کریں۔ سرکلر میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ بچوں سے مہمانوں کا استقبال کرانے کا عمل بھی ختم کیا جائے۔ ان ہدایات پر مکمل طور پر عمل درآمد ضروری قرار دیا گیا اور کسی قسم کی رعایت کی اجازت نہیں ہوگی۔

روبوٹ کمپیٹیشن سمیت چائنا میڈیا گروپ کی تخلیقی سرگرمیوں پر تائیوان کے نوجوان خوش اور پروجوش ہیں، چینی میڈیا
روبوٹ کمپیٹیشن سمیت چائنا میڈیا گروپ کی تخلیقی سرگرمیوں پر تائیوان کے نوجوان خوش اور پروجوش ہیں، چینی میڈیا بیجنگ () چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام “سی ایم جی ورلڈ روبوٹ کمپیٹیشن سیریز” میچا فائٹنگ رنگ مقابلہ چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر ہانگ چو میں کامیابی سے اختتام پذیر ہوا،جس پر تائیوان کے اہم میڈیا اداروں نے بڑی تعداد میں رپورٹس پیش کی ہیں۔ مصنوعی ذہانت کے اسٹوڈیوز کے قیام سے لے کر اسمارٹ میڈیا ٹیکنالوجی کی جدت طرازی تک، اورپھر روبوٹ کے عالمی مقابلے وغیرہ وغیرہ،سی ایم جی کی ان تخلیقی سرگرمیوں کی تائیوان کے ہم وطنوں نے بہت تعریف کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ایم جی کی سرگرمیوں نے...

وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن ’’ڈرگ فری پنجاب‘‘کے تحت راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں ، 4 ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن ’’ڈرگ فری پنجاب‘‘ کے تحت راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی ہیں۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے، جن کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے مجموعی طور پر پانچ کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی۔(جاری ہے) پولیس ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں تھانہ وارث خان، چکلالہ، واہ کینٹ اور صدر واہ کے علاقوں میں عمل میں لائی گئیں۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا ہے کہ منشیات جیسے ناسور کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے اور ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن بلا امتیاز...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے روز داہگل پولیس ناکے پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان اور وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کو روک لیا گیا، جس پر پولیس افسران سے تلخ کلامی ہوگئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ آئین پاکستان کا حلف آپ نے بھی لیا اور میں نے بھی لیا ہے، آپ کے پاس ہمیں روکنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ میں قومی اسمبلی کا ممبر ہوں، آپ کی خاموشی بتا رہی ہے آپ مجبور ہیں۔ علی محمد خان بغیر وردی میں موجود پولیس اہلکار پر بھی برہم ہوگئے، جس پر پولیس اہلکار نے بتایا کہ یہ ڈی ایف سی ہے۔ علی محمد خان نے...
یوم تکبیر پر پنجاب میں تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں ؟اس حوالے سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کااہم بیان سامنے آ گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق عظمیٰ بخاری کاکہنا تھا کہ کل یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی،ان کاکہناتھا کہ پنجاب بھر کے سکولز میں گرمیوں کی چھٹیاں شروع ہو گئی ہیں لیکن کل یوم تکبیر کی تقریبات کیلئے مخصوص سکولز 2گھنٹے کھلیں گے۔ اس سےقبل پنجاب حکومت نے یوم تکبیر پرسکولزکھلے رکھنےکا فیصلہ کیا ہے، 28 مئی کو پنجاب کے تمام سکولزکھلےرہیں گے،محکمہ سکولز ایجوکیشن نےتمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیزکومراسلہ بھجوا دیا،مارننگ اسمبلی میں سپیشل پروگرامز، پاک افواج کوخراج تحسین پیش کیا جائیگا۔
---فائل فوٹو چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ججز نے حلف اٹھایا ہوا ہے انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ نواز شریف کو پہلے کیس میں 70 دن میں ضمانت ملی۔انہوں نے مزید کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کا پانچ جون کو کیس سماعت کے لیے مقرر ہو گیا ہے، ہمیں توقع ہے کہ ہمارا کیس سنا جائے گا اور اس کا بہتر جواب آئے گا۔
صاحبزادہ حامد رضا—فائل فوٹو قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس کے دوران کمیٹی کے چیئرمین حامد رضا نے کہا ہے کہ بلاسفیمی والا بل جب لایا گیا تو میں نے کہا تھا کہ یہ مت کریں۔ کمیٹی کی منظوری کے بغیر ایک قانونی بل اسمبلی سے منظور کروالیا گیا۔قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس کے دوران کمیٹی کے چیئر مین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہم سوشل میڈیا کو کنٹرول نہیں کر سکتے، سوشل میڈیا پر شادی بیاہ کی وڈیوز وائرل ہوتی ہیں، باہر سے لوگ شادیاں کرنے آتے ہیں ڈالرز اور پاؤنڈز کی بارش کی جاتی ہے، یہ ویڈیوز ہمارے معاشرے میں زیادہ مایوسی پھیلا رہی ہیں۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ 18 سے 20 سال کا...
— فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کی راولپنڈی میں داہگل ناکے پر پولیس افسران سے تلخ کلامی ہوگئی۔علی محمد خان نے کہا کہ قومی اسمبلی کا رکن ہوں، آپ کے پاس روکنے کا کوئی جواز نہیں۔انہوں نے ایس ایچ او سے کہا کہ ہمارے خلاف پنجاب حکومت کا کوئی آرڈر دکھائیں، آپ کس قانون کے تحت ہمیں روک رہے ہیں۔علی محمد خان نے کہا کہ کیا آئی جی پنجاب یا سیکریٹری داخلہ نے آپ کو ہمیں روکنے کا حکم دیا ہے۔
---فائل فوٹو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 8 فروری کا الیکشن غداروں نے مل کر چوری کروایا۔ 26ویں آئینی ترمیم کے ہم مخالف تھے اور اسے ردی کی ٹوکری میں پھینکیں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عید سے قبل 5 تاریخ کو سماعت کےلیے کیس مقرر کیا گیا ہے، سماعت کے موقع پر بتائیں گے کہ کیسے پاکستانی قانون سے کھیلا جا رہا ہے، ایسا کر کے یہ سمجھ رہے ہیں کہ کچھ نہیں ہوگا، ہماری تحریک جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ ہم تھے ہیں اور رہیں گے، بانیٔ پی ٹی آئی ہماری اور ہمارے...
جاپان سے امریکا جانے والی ایک پرواز اس وقت ہنگامی صورتحال کا شکار ہو گئی جب ایک مسافر نے دورانِ پرواز جہاز کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی، جس سے دیگر مسافروں کی جان خطرے میں پڑ گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی ائیرلائن ANA کی پرواز جو ٹوکیو سے امریکی ریاست ٹیکساس جا رہی تھی، میں یہ واقعہ پیش آیا۔ ہفتے کے روز ٹیک آف کے چند گھنٹے بعد ایک مسافر نے اچانک ایگزٹ دروازہ کھولنے کی کوشش کی، جس پر پائلٹ کو فوری طور پر پرواز کا رخ تبدیل کرنا پڑا۔پرواز کو امریکی شہر سیئٹل میں ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔ پورٹ آف سیئٹل پولیس نے بتایا کہ انہیں ایسی اطلاع موصول ہوئی کہ ایک شخص...
طرابلس : لیبیا سے تعلق رکھنے والے عامر المہدی منصور ال قذافی کی حج پر روانگی کی کہانی ایمان کو تازہ کر دینے والی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق عامر قذافی حج کے ارادے سے ائیرپورٹ پہنچے لیکن ان کے نام میں "قذافی" شامل ہونے کی وجہ سے سکیورٹی حکام نے انہیں جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔ تمام کارروائیاں مکمل ہونے تک ان کے گروپ کے تمام افراد پرواز میں سوار ہو چکے تھے اور جہاز کے دروازے بند ہو گئے۔ عامر کو اللہ پر مکمل یقین تھا۔ انہوں نے کہا کہ "میں اس وقت تک ائیرپورٹ سے نہیں جاؤں گا جب تک حج کے لیے روانہ نہ ہو جاؤں۔" پھر معجزہ ہوا۔ طیارے میں خرابی پیدا ہوئی...
کراچی: کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی بندش سے متعلق جماعت اسلامی نے فوری سماعت کی درخواست دائر کردی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کو بجلی کی ناجائز بندش سے روکا جائے۔ شہر میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ ویو کا خطرہ موجود ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ انٹر میڈیٹ امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ طلبہ کی تعلیم پر اثر انداز ہورہی ہے۔ کے الیکٹرک کو نیپرا قوانین کا پابند کیا جائے۔ درخواست امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین ایڈووکیٹ و انچارج کے الیکٹرک سیل عمران شاہد نے دائر کی ہے۔
پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کے دوران سفارتی مشن کیلئے قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی کا غیر ملکی دوروں کا شیڈول فائنل کرلیا گیا جس کے مطابق بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد 30 مئی کو امریکا روانہ ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو 30 مئی کو سرکاری دورے پر امریکا پہنچیں گے، بلاول بھٹو 2 جون سے امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع نے کہا کہ کمیٹی امریکی حکام کو بھارت کے ڈس انفارمیشن، بھارت کے فارن انفلونسڈ آپریشن کے بارے میں آگاہ کرے گی، پارلیمانی کمیٹی 9 جون تک امریکا میں قیام کرے گی۔ ذرائع کے مطابق امریکی حکام کو پاک بھارت کشیدگی پر پاکستانی مؤقف کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، پارلیمانی کمیٹی 9 جون کو...
اسلام آباد میں بکرا منڈیوں کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن، 55 فیصد اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کے شعبہ ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم اے)کی جانب سے یومِ عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر بکرا منڈیوں کی نیلامی سے حکومتی خزانے کو ریکارڈ آمدنی حاصل ہوئی، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 55 فیصد زائد رہی۔ڈی ایم اے حکام کے مطابق، بکرا منڈیوں کی نیلامی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور منصفانہ انداز میں مکمل کیا گیا، تاکہ حکومت کو زیادہ سے زیادہ آمدن ہو اور عوام کو معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں عوام کی سہولت کے لیے چھ (6) باقاعدہ...
—فائل فوٹو کے ایم سی کے ریٹائر ملازمین نے واجبات اور پینشن کی عدم ادائیگی کے خلاف بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ریٹائر ملازمین نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری واجبات ادا کیے جائیں۔ کے ایم سی کے ریٹائر ملازمین کے احتجاج میں ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی بھی شریک تھے۔مظاہرے میں شریک اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا کہ ریٹائر ملازمین نے اپنی زندگی کے ایم سی کو دے دی ہے۔علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ کراچی سے کشمور تک تمام مقامی اداروں میں یہی مسئلہ ہے۔
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی عدالتی حکم کے باوجود تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کا کیس نمٹا دیا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے ملاقات کا کیس نمٹایا، عدالت نے گزشتہ سماعت کے بعد سابق وزیراعظم سے ملاقات ہو جانے پر درخواست نمٹائی.(جاری ہے) جسٹس ارباب محمد طاہر نے توہین عدالت درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزارکے وکیل راجہ ظہور الحسن اور جیل حکام عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کی ملاقات ہوگئی؟ وکیل نے بتایا کہ ملاقات تو ہوگئی لیکن شیڈول کے مطابق ملاقات کی...
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں دھمکی دی جاتی ہے کہ آپ کا ایکسیڈنٹ ہو جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت میں ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ممبران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی یہاں آئے ہیں، انہوں نے ہماری فیملی کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو کاز لسٹ سے نام نکلوا رہے ہیں، ان سے میں کہنا چاہوں گی کہ پیچھے سے کام نہ کریں۔ ہم بہنیں بیٹھی ہیں، ہمیں بتائیں کیا مسئلہ ہے۔ ہمارے بھائی نے آپ کو کیا کہا ہے؟۔ وہ کہہ رہا ہے کہ مجھے ساری زندگی جیل میں رکھیں میں پیچھے...
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے شاہ پور کانجراں میں ملک کی سب بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کردیا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے شاہ پور کا نجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ کا دورہ کیا وزیراعلی مریم نواز شریف نے ماڈل کیٹل میں دستیاب سہولتوں کا جائزہ بھی لیا وزیراعلی مریم نواز شریف کو ماڈل کیٹل مارکیٹ پراجیکٹ پر بریفننگ لاہور کی شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ میں 25 ہزار بڑے جانور اور ڈیرہ لاکھ چھوٹے جانور کی گنجائش ہوگی 74 -ایکڑ رقبے پر قائم ماڈل کیٹل مارکیٹ میں مویشیوں کےلئے 20 بڑے شیڈ بنائے گئے ہیں پہلی مرتبہ جانوروں کے شیڈ میں پنکھے بھی لگائے گئے ہیں شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ میں مویشیوں کو وبائی...
---فائل فوٹو کراچی ایئرپورٹ سے جعلی سفری دستاویزات کے ذریعے بیرونِ ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔امیگریشن کے حکام کے مطابق گرفتار افراد میں دو ایرانی اور ایک افغان شہری شامل ہے، ملزمان نے جعل سازی سے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیے تھے۔امیگریشن کے حکام کا کہنا ہے کہ مزید کارروائی کے لیے تینوں ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔
— فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو عوام سے براہ راست ٹکراؤ کی حکمت عملی مہنگی پڑے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے صدر پیپلز پارٹی کے پی محمد علی شاہ باچا سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پشاور میں صوبہ بچاؤ تحریک کی ریلی پر ہونے والے تشدد سے متعلق دریافت کیا۔محمد علی شاہ باچا نے پارٹی چیئرمین کو بتایا کہ ہمارے پُرامن احتجاج سے گھبرا کر کےپی حکومت نے آنسو گیس شیلنگ کی۔ پشاور میں ہماری ریلی پر حملہ کے پی حکومت کی کرپشن چھپانے کی ناکام کوشش ہے، بلاول بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں صوبہ بچاؤ...
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جعلی حکومت کے اعصاب پر سوار ہیں ، 26 ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر عمران خان کے کیسز سنے جائیں۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم نے عدالتی نظام مفلوج کر دیا ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر بانی پی ٹی آئی کے کیسز سنے جائیں، انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ مقدمات کی سماعت میں تاخیر ثابت کرتی ہے کہ کیسز جھوٹے ہیں، اگر کیسز میں کچھ ہوتا تو تاخیر نہ کی جاتی، کیسز میں تاخیر کا مقصد عمران خان کو قید رکھنا ہے، بانی پی ٹی...
نیویارک: اقوام متحدہ کی مقبوضہ فلسطین میں انسانی حقوق کی نمائندہ فرانچسکا البانیزے نے اسرائیلی حملوں میں زندہ جلنے والے فلسطینی بچوں کے مناظر پر شدید صدمے اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے بیان میں فرانچسکا البانیزے نے لکھا: "میں نے بے شمار انسانوں، اور خاص طور پر بچوں کے سائے جلتے ہوئے دیکھے ہیں، اب میں آگ کو دیکھ بھی نہیں سکتی، دل متلا جاتا ہے۔" انہوں نے مزید کہا، "ہمیں اس قتلِ عام کو فوری روکنا ہوگا۔ فلسطینی ہمیں معاف کردیں۔" یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہزاروں بچوں سمیت بڑی تعداد میں بے گناہ شہری شہید ہو چکے ہیں۔ I’ve seen...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے دلخراش واقعے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شدید افسوس اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار عبدالوحید شہید ہو گئے۔ اسپیکر نے شہید اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پولیس اہلکار عبدالوحید کی قربانی کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ وہ بچوں کے محفوظ اور صحت مند مستقبل کے لیے اپنی جان قربان کر گئے۔ سردار ایاز صادق نے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی...
اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی بہن رہنما علیمہ خان کی ضبط شدہ اشیاء موبائل فون اور جیولری کی سپرداری کے لیے دائر کردہ درخواستوں میں تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کی گئی۔ عدالت نے وکلاء کو ہدایت دی ہے کہ وہ درخواستوں میں کی گئی غلطیوں کو درست کر کے دوبارہ دائر کریں۔ علیمہ خان کی جانب سے ایڈووکیٹ انصر کیانی اور ایڈووکیٹ شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ علیمہ خان کی اشیاء کی سپرداری کے لیے متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے جیسا کہ پہلے بھی کیا گیا تھا۔ جج طاہر عباس سپرا نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ...
بھارت کی جنگی شکست اور سفارتی ہزیمت نے نئی شکل اختیار کر لی ہے اور عالمی سطح پر بھارت کا دوغلا پن بے نقاب ہوگیا ہے۔ پاکستان کے ہاتھوں 6-0 کی عبرتناک شکست کے بعد بھارت نے امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں ان کا اہم کردار رہا۔ جب ٹرمپ نے امن کوششوں کا کریڈٹ لیا تو بھارتی میڈیا چیخنے لگا کہ ٹرمپ جھوٹا ہے، غیر ذمہ دار ہے، یوں بھارت نے امریکا سے ثالثی کی درخواست کر کے بعد میں ٹرمپ مخالف مہم چلا دی۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی میڈیا کی انڈیا سمیت دنیا بھر میں ساکھ صفر ہوگئی، فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ جاری بھارتی...
بیجنگ سے اُڑن کھٹولا (جہاز) کے ذریعے گوانگشی کے شہر ناننگ پہنچا۔ روانگی سے پہلے میں اس دور دراز چینی علاقے کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا تھا۔ 2200 کلومیٹر سے زائد اس سفر کا مقصد محض اس خطے سے آشنائی تھا۔ جیسے ہی پہنچا، ایسا محسوس ہوا جیسے کوئی نیا شہر تعمیر ہو رہا ہے کیونکہ پہلی نظر تعمیراتی سرگرمیوں پر پڑی۔ ایک ہوٹل میں قیام کیا اور اگلے ہی دن شہر کو کھوجنے نکل پڑے۔ اس خطے کی نمایاں ترقی، مختلف صنعتوں کی موجودگی، بین الاقوامی تجارت و نقل و حمل، آٹوموٹو، الیکٹرانکس اور زرعی شعبوں میں سرمایہ کاری، مواصلاتی راستوں کی توسیع، اور شہروں کی جدید ظاہری شکل، یہ سب واضح کرتے ہیں کہ چین کی حکومت...
پاکستان،چائنا انسٹیٹیوٹ کی تازہ ترین رپورٹ ’’16 گھنٹے میں جنوبی ایشیاء کی تاریخی تبدیلی‘‘ منظرعام پر آئی ہے جس کے مطابق پاکستان نے نہ صرف خطے کے تزویراتی خدوخال کو بدل کر رکھ دیا ہے بلکہ عالمی برادری کو بھی اس امر پر قائل کر دیا ہے کہ پاکستان اب ایک فعال اور بالادست طاقت کے طور پر ابھر چکا ہے۔ اس رپورٹ کا ہر صفحہ اس ناقابلِ تردید حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ پاکستان نے ایک فیصلہ کن جنگ جیتی اور اس تاریخی فتح کے پسِ پشت فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت کارفرما ہے۔یہ وہی جنرل عاصم منیر ہیں جنہیں ماضی میں اکثر ایک خاموش مزاج، محتاط طبیعت اور پسِ پردہ کردار نبھانے والی...
سپریم کورٹ آئینی بینچ میں زیر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر و سنیارٹی کیس میں اٹارنی جنرل نے ججز ٹرانسفر کیخلاف درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کردی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے عدالت کو درخواست گزار ججز کے وکلا نے تمام باتیں نہیں بتائیں، ججز کی ریپریزنٹیشن اور فیصلے کا درخواست گزار وکلا نے دلائل میں ذکر تک نہیں کیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر و سنیارٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے دلائل جاری رکھتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفرنگ ججز کی نئی تقرری نہیں ہوئی، ٹرانسفر پر آئے...

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ کا دورہ، ملک کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شاہ پور کانجراں میں ملک کی سب بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کردیا۔ وزیر اعلیٰ نے شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ کا دورہ کیا اور دستیاب سہولتوں کا جائزہ بھی لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ماڈل کیٹل مارکیٹ پراجیکٹ پر بریفننگ دی گئی۔ لاہور کی شاہ پور کانجراں ماڈل کیٹل مارکیٹ میں 25 ہزار بڑے جانور اور ڈیرہ لاکھ چھوٹے جانور کی گنجائش ہوگی، 74 ایکڑ رقبے پر قائم ماڈل کیٹل مارکیٹ میں مویشیوں کے لیے 20 بڑے شیڈ بنائے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی کی مویشی منڈی کیسے روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے؟ ماڈل مارکیٹ میں پہلی مرتبہ جانوروں کے شیڈ میں پنکھے بھی لگائے گئے ہیں اور...
راؤ دلشاد :ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ ظہیر اقبال چنڑ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئےسعودی عرب روانہ ہوئے۔ ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ 15 جون کو حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس روانہ ہونگے۔
رائیونڈ سے ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) احمر بھٹی نے حلقے میں ساڑھے 7 ہزار روپے کی موٹر سائیکل چوری ہونے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التویٰ جمع کرا دی۔ احمر بھٹی نے تھریک التویٰ کی درخواست میں لکھا ہے کہ ان کے حلقے پی پی 165، تھانہ سٹی رائیونڈ لاہور کی حدود میں موٹر سائیکل و کار چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جس پر پولیس خاموش تماشائی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد، موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کے 2 رکن گرفتار انہوں نے لکھا کہ ایسی ہی چوری کی واردات 22 مارچ کو ریلوے کالونی اسپتال والی گلی میں ہوئی جس میں چور سید ظفر عباس نامی شہری کی موٹر سائیکل اٹھاکر...
ترکیہ کے ضلع سانکاکٹیپ میں ایک جذباتی منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب 3 سالہ بچے علی آصف کی کینسر سے صحتیابی کی خوشی میں ہزاروں افراد نے آسمان کو رنگین غباروں سے بھر دیا۔ علی آصف کے والد سامیت دیمیر نے سوشل میڈیا پر ایک سادہ سی اپیل کی تھی جو عوامی جذبے کا مظہر بن گئی۔ علی آصف کو 8 ماہ کی عمر میں لیوکیمیا کی تشخیص ہوئی تھی۔ 2 سال طویل علاج اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کے بعد علی نے زندگی کی یہ بڑی جنگ جیت لی۔ اس خوشی کے لمحے کو یادگار بنانے کے لیے علی کے والد نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا کہ اُن کے بیٹے کی خواہش ہے کہ وہ خوشی میں...
بھارت میں مسلمان ہونا جرم بن گیا جب کہ علی گڑھ، اتر پردیش میں خود کو "گاؤ رکھشک" کہنے والے ہندو انتہا پسندوں نے 4 مسلمان شہریوں کو شدید زخمی کردیا۔ رپورٹ کے مطابق علی گڑھ، اتر پردیش میں خود کو "گاؤ رکھشک" کہنے والے ہندو انتہا پسندوں نے 4 مسلمان شہریوں کو شدید زخمی کردیا جب کہ ان کا جرم مودی کے بھارت میں محض گوشت کی منتقلی تھا۔ حملہ آوروں نے متاثرین کو گاڑی سے زبردستی نکالا اور انہیں اینٹوں، ڈنڈوں، سریوں سے مارا پیٹا، شدت پسندوں نے نہ صرف گاڑی کو نذر آتش کیا بلکہ موبائل فون اور نقدی بھی لوٹ لی۔ متاثرین نے کہا کہ بھینس کا گوشت لے جانا بھارتی قانون کی خلاف ورزی نہیں، چاروں متاثرین میں سے تین کو...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) فتنہ الہندوستان بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی سرپرست اعلیٰ بن گئی، معرکہ حق " آپریشن بنیان مرصوص" میں تاریخی شکست کے بعد مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی۔ رپورٹ کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ پراکسیز کی معاونت سے دہشتگرد کارروائیاں ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسیاں پراکسیز کو مالی معاونت فراہم کر تی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈ پراکسیز نہ صرف حملوں کی منصوبہ بندی کرتی ہیں بلکہ کالعدم تنظیموں کو تربیت اور اسلحہ بھی فراہم کرتی ہیں۔ بھارتی سپانسرڈ پراکسیز کے کالعدم تنظیموں کے علاج معالجے کے ساتھ ساتھ سرکاری روابط بھی قائم ہیں۔ سکیورٹی ذرائع...

آزادارکان پی ٹی آئی میں رہتے تو مسئلہ نہ ہوتا ،سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں : ججز آئینی بنچ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران ججز نے ریمارکس دئیے ہیں کہ آزاد امیدوار اگر پی ٹی آئی میں رہتے تو آج مسئلہ نہ ہوتا، سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں۔ عدالتی کارروائی براہ راست سپریم کورٹ یوٹیوب چینل پر دکھائی گئی، جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ کیا سنی اتحاد کونسل نے الیکشن میں حصہ لیا، کیا سنی اتحاد کونسل پارلیمنٹ کا حصہ تھی، آزاد ارکان اس جماعت کو جوائن کرتے ہیں جو پارلیمنٹ میں موجود ہو۔ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ آزاد ارکان جیت کر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے تھے۔ سنی اتحاد کونسل نے عام الیکشن لڑا ہی نہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس...
جو بھی ٹارچر کرلیں غلامی تسلیم نہیں کروں گا، لوگوں کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا، پورے پاکستان میں تحریک چلائیں گیِ عام قیدی کے جو حقوق ہیں وہ بھی نہیں دئیے جارہے،بانی پی ٹی آئی 8 ماہ میں صرف ایک بار بچوں سے بات کرائی،جیل انتظامیہ کتابیں روک لیتی ہیں، بشریٰ بی بی کو مجھ پر دباؤ ڈالنے کے لیے جیل میں رکھا گیا،علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ جو بھی ٹارچر کرلیں غلامی تسلیم نہیں کروں گا، ساری زندگی جیل میں بھی رکھ لیں نہیں جھکوں گا، پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کرے۔علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بانی...
کورنگی میں سڑک بلاک کر دیے،شاہراہوں پر گھنٹوں ٹریفک جام شدید گرم موسم میں کراچی میں بجلی کا بحران بڑھنے لگا ہے، 18 سے 20 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ پر کورنگی کے مکینوں نے سنگر چورنگی کے قریب شدید احتجاج کیا۔لوڈ شیڈنگ پر پارہ ہائی ہونے پر شہریوں نے سڑک پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیے، مظاہرین کہتے ہیں باقاعدگی سے بل جمع کرانے والے صارفین کو بجلی چوروں کی سزا کیوں دی جا رہی ہے؟ احتجاج کی وجہ سے کورنگی سنگر چورنگی اطراف کی شاہراہوں پر گھنٹوں ٹریفک جام رہا۔ادھر کراچی میں ملیر اور شاہ فیصل کالونی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا چھٹے روز میں داخل ہو گیا ہے، خواتین بھی شریک ہیں،...
ستمبر میں منصوبے پر کام شروع کردیا جائیگا، وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کی یقین دہانی وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کے درمیان اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ ایک تفصیلی اجلاس ہوا جس میں زیر التوا مسائل ایم 6 حیدرآباد کراچی موٹروے کی تعمیر، لیاری ایکسپریس وے کو ہیوی ٹریفک کے لیے کھولنے، سہراب گوٹھ پر ٹریفک کے مسائل کا انجینئرنگ حل تلاش کرنے، جامشورو سیہون روڈ کی تکمیل اور بندرگاہی ٹریفک کو براہ راست حیدرآباد لے جانے کے لیے ایک اضافی موٹروے (ایم 10 )کی تعمیر پر غور کیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلی سندھ کی معاونت سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیر منصوبہ بندی و ترقی ناصر شاہ، وزیر تعمیرات علی حسن زرداری، چیف...
نواز شریف نے خود کہا کہ میمو گیٹ غلطی تھی،کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب سینئر سیاستدان اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے سابق ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ صدر زرداری کو نا کردہ گناہوں کی سخت سزا ملی ہے ۔ناکردہ یا کردہ گناہوں کی سزا صرف سیاست دانوں کو ملتی ہے ۔دیگر اداروں کے لوگوں کو سزا نہیں ملتی ۔سیاست دانوں کے ساتھ کچھ لوگوں نے چوہے بلی کا کھیل کھیلا ہے ۔زرداری پر میمو گیٹ خود کش حملہ تھا۔نواز شریف نے خود کہا کہ میمو گیٹ غلطی تھی ۔اس کا نقصان صدرزرداری کے ساتھ پورے ملک کو ہوا۔ان خیالات ا کااظہار انہوںنے پیر کو کراچی پریس کلب میں اپنی کتاب ’’دی زرداری ریزیڈنسی‘‘ کی...
سی ٹی اسکین فارم پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر کی موجودگی پر سوشل میڈیا پر ایک شور برپا ہے۔ حکومت کی جانب سے اس کی تردید کی جاتی رہی ہے کہ مریم نواز کی تصویر والا فارم جعلی ہے۔ اس کی حقیت کیا ہے جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسپتال فارم پر مریم نواز کی تصویر ہیلتھ فارم پر مریم نواز کی تصویر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمان خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران وہ باتیں کہہ ڈالیں جو اکثر مرد صرف دل میں ہی رکھتے ہیں۔ گوہر رشید کے شو میں شرکت کے دوران علی رحمان نے اپنی ذاتی زندگی، خاندانی تعلقات اور معاشرتی رویوں پر کھل کر بات کی، اور خاص طور پر ان لمحات کو شیئر کیا جب رشتے ٹوٹے، اور ان کے اثرات نے دل اور دماغ کو چور کر دیا۔ علی رحمان نے کہا کہ کسی بھی رشتے کے اختتام پر معاشرہ بلا جھجک مرد کو ہی قصوروار ٹھہرا دیتا ہے، چاہے وہ حقیقت میں ذمے دار ہو یا نہ ہو۔ ان کے مطابق رشتہ ختم ہو جائے تو...
فوٹو: جیو نیوز پشاور میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قائم کیمپ کو آگ لگانے کا مقدمہ نامعلوم شرپسندوں کے خلاف درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق آگ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی باچا اور جنرل سیکرٹری کی ایماء پر لگائی گئی۔گزشتہ روز خیبر پختونخوا میں حکومت کی مبینہ کرپشن کے خلاف اسمبلی چوک میں پیپلزپارٹی نے احتجاج کیا تھا۔ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش پر پولیس نے شیلنگ کی جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔مظاہرین نے اسمبلی چوک میں تحریک انصاف کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگا دی، اس دوران تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سے قومی اسمبلی میں پارٹی کے چیف وہپ اور رکن پارلیمان نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ایوان زیریں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے ارکان پارلیمنٹ اور پارٹی کارکنوں نے ملاقات کیں۔ بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے رکن سندھ اسمبلی سردار خان چانڈیو اور قمبر کے ٹاؤن چیئرمین ریحان خان چانڈیو نے لشکر خان چانڈیو کے ہمراہ بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں اپنے حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل اور ان کے حل پر بات چیت ہوئی۔ ...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونا چاہئے، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا، ہمارا مستقبل تعلیم سے وابستہ ہے، تعلیم اور صحت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں کرپشن کا بازار گرم ہے، صوبے میں 500 سے 700 ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والے سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبے ہیں، خیبرپختونخوا میں علی بابا 40 چوروں کی حکومت ہے، خضدار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ فیصل...
پیپلز پارٹی کے کارکنان کے پی اسمبلی کے سامنے جمع ہوگئے اور خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف احتجاج شروع کردیا ساتھ پی پی نے صوبے بھر کے کارکنوں کو پشاور پہنچنے کی ہدایت کردی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے صوبہ بچاؤ ریلی کے دوران وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش پر پولیس نے شیلنگ کردی، مظاہرین نے پتھراؤ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کیمپ کو آگ لگادی اور ریڈ زون کا گیٹ توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے مردان سے صوبہ بچاؤ ریلی نکالی گئی، متعدد گاڑیوں پر مشتمل ریلی ریلوے گراؤنڈ نوشہرہ روڈ سے پشاور روانہ ہوئی جس کی قیادت ڈویژنل صدر عمر فاروق خان ہوتی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے...
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پشاور میں باچا خان مرکز کا دورہ کیا۔ اس اس دوران اپنی جانب سے دیے جانے والے متنازع بیان پر جرگے کی درخواست کی۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی نے منشیات سے متعلق متنازع ریمارکس پر چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان باچا خان کی معافی قبول کرلی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے پشاور میں باچا خان مرکز کا دورہ کیا۔ اس اس دوران اپنی جانب سے دیے جانے والے متنازع بیان پر جرگے کی درخواست کی۔ مرکزی صدر اے این پی، سینیٹر ایمل ولی خان نے پشتون روایات کے مطابق اُن کا...
شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کراچی کے شہری عاجز آگئے، معمولات زندگی بری طرح متاثر، گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کےلیے سانس لینا محال ہوگیا۔کے الیکٹرک کا لوڈشیڈنگ شیڈول خود بھی اس صورتِ حال کی گواہی دے رہا ہے تاہم ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی۔کراچی میں گرمی کا زور بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ شیڈول سے پتا چلتا ہے کہ 2127 میں سے 651 فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جن میں سے 496 فیڈرز پر روزانہ 10 گھنٹے تک بجلی بند رہتی ہے، یعنی شہر کا تقریباً 23 فیصد حصہ روزانہ...
پاکستان تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی کی جانب سے کلین چٹ ملنے پر اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ پارٹی رہنما اعظم سواتی پیدائشی جھوٹے ہیں، مجھے سازشوں کی عادت نہیں، بانی چیئرمین یا صوبائی صدر حکم کریں تو پانچ منٹ میں استعفیٰ دے دوں گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کیلئے قائم تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی نے اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کیخلاف تحقیقات مکمل کرکے ان کے خلاف تمام الزامات کو غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں کلین چٹ دیدی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی احتساب کمیٹی کی جانب سے کلین چٹ ملنے پر اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ...
اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کے معروف حریت پسند رہنماء و جموں و کشمیر مرکز سادات گیلانیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جنگ سے کشمیری عوام ہرگز خوش نہیں ہیں بلکہ وہ امن چاہتے ہیں، جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں ہے بلکہ جنگ صرف اور صرف تباہی ہے، افسوس کہ میڈیا بھی مثبت کردار ادا نہیں کر رہا، ایسے میں میڈیا کو لگام کسنے کی ضرورت ہے۔ متعلقہ فائیلیںسید سلیم گیلانی کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر سے ہے، وہ سالہا سال سے کشمیر میں مزاحمتی تحریک سے وابستہ ہیں۔ مختلف تبلیغی محاذوں پر سرگرم ہیں۔ سید سلیم گیلانی متحدہ ائمہ فورم کشمیر کے مرکزی ذمہ دار اور جموں و کشمیر مرکز سادات...
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے اسلام آباد کا رُخ نہ کرنے فیصلہ کیا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو احتجاجی تحریک کی تیاری کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ پیر کو بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے پورے ملک میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی جبکہ بانی پی ٹی آئی نے واضح پیغام دیا ہے کہ کسی کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا کیونکہ یہاں اسنائپرز بٹھائے جاتے ہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاجی...

جو جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں آزاد کیسے شامل ہوسکتے ہیں؟ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں: ججز آئینی بینچ
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے خلاف نظر ثانی کیس کی سماعت کی۔ اسکرین گریپ آئینی بینچ کے ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ میں آنے والی جماعت میں آزاد امیدوار شامل ہوسکتے ہیں اور جو سیاسی جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں کیسے آزاد لوگ شامل ہو سکتے ہیں لہٰذا سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے خلاف نظر ثانی کیس کی سماعت کی۔ کارروائی سپریم کورٹ یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کی گئی۔ متاثرہ خواتین امیدواروں...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی 2025ء) عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہے ہیں ان کی بھی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے، بہت سے نوجوان جیل کاٹ رہے ہیں، یہ الیکٹیبلز کی پارٹی نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان اہم پیغام سامنے آیا ہے۔ پیر کے روز اڈیالہ جیل میں بانی تحریک اںصاف سے ملاقات کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تین نکاتی پوائنٹس بھیجے ہیں، عمران خان نے کہا ہے کہ عام قیدی کے جو حقوق ہیں وہ بھی...
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرنے کے لئے دورہ ایران پر ہیں، جہاں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان سے وفد کی صورت میں ملاقات کی اور بعد ازاں مشترکہ کانفرنس سے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے تہران میں رہبر انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اسلامی جمہوریہ ایران کا شکریہ ادا کرنے کے لئے دورہ ایران پر ہیں، جہاں انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان سے وفد کی صورت میں ملاقات کی، بعد ازاں مشترکہ کانفرنس سے خطاب کیا۔...
بلوچستان اسمبلی ،اسلام آباد ائیرپورٹ کو شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز)بلوچستان اسمبلی میں اسلام آباد ائیرپورٹ کو شہید بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بلوچستان اسمبلی میں قرارداد صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے پیش کی جسے منظور کر لیا گیا۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یوسف گیلانی نے ائیرپورٹ بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب کرنیکا اعلان کیا تھا ،ایئرپورٹ کا نام تبدیل کر کے نیو اسلام آبادانٹرنیشنل ائیر پورٹ رکھا گیا، ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنا عظیم قائد سے ناانصافی کے مترادف ہے۔قرارداد کے مطابق وفاقی...

پشاور میں پیپلز پارٹی کا احتجاج، مظاہرین نے عمران خان کی رہائی کیلئے لگے پی ٹی آئی کیمپ کو آگ لگادی
فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز خیبر پختونخوا میں مبینہ کرپشن کے خلاف پیپلز پارٹی نے پشاور میں اسمبلی چوک پر احتجاج کیا، مظاہرین کو ریڈ زون میں جانے سے روکنے کے لیے پولیس نے شیلنگ کی، مظاہرین نے تحریک انصاف کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگا دی۔پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی صوبے میں مبینہ کرپشن کے خلاف اسمبلی چوک پر احتجاج کیا، جس میں مرکزی سیکریٹری جنرل ہمایوں خان، صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا اور دیگر رہنما شریک تھے۔پولیس نے مظاہرین کو خیبر روڈ پر ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کےلیے آنسو گیس کی شیلنگ کی، احتجاج کے باعث خیبر روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔پولیس کی شیلنگ سے منتشر ہونے...
کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں سابق ترجمان صدر زرداری نے کہا کہ میں نے صرف تاریخی واقعات لکھے ہیں، اسامہ بن لادن کو امریکی لے گئے اس وقت ایوان صدر میں کیا ہوا تھا، ریاستی اداروں کا اس وقت کردار کیا تھا، یہ ایک ایسے شخص کی کتاب ہے جو ان واقعات کا عینی گواہ تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے سابق ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ صدر زرداری کو نا کردہ گناہوں کی سخت سزا ملی ہے، ناکردہ یا کردہ گناہوں کی سزا صرف سیاست دانوں کو ملتی ہے، دیگر اداروں کے لوگوں کو سزا نہیں ملتی، سیاست دانوں کے ساتھ کچھ لوگوں نے چوہے بلی کا کھیل...
ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس، عمران خان، بشری بی بی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر نہ ہوسکیں WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)190ملین پاونڈ کے نیب کے مقدمے میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزاوں کی معطلی کے لیے دائر اسلام آباد ہائیکورٹ میں تاحال سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوسکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس منگل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔یاد رہے کہ 15مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاونڈ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطلی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ میں ساری زندگی جیل میں رہنے کے لیے تیار ہوں لیکن جھکوں گا نہیں، پارٹی بڑی تحریک کی تیاری کرے۔ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کو عام قیدیوں کے حقوق بھی میسر نہیں، 8 ماہ میں صرف ایک بار بچوں سے بات کرائی گئی۔ ساری پارٹی تیاری رکھے میں جلد پورے پاکستان میں تحریک چلانے کی کال دونگا۔ عمران خان کا جیل سے پیغام pic.twitter.com/b0On0nWaMm — PTI (@PTIofficial) May 26, 2025 یہ بھی پڑھیں بیرسٹر گوہر عمران خان کی رہائی کے لیے پُرامید، کارکنان کو جذبات قابو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایک حالیہ امریکی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ گرم و مرطوب علاقوں کے جنگلات میں کچھ درخت نہ صرف آسمانی بجلی سے بچ جاتے ہیں بلکہ اس کے گرنے سے بے پناہ مستفید بھی ہوتے ہیں۔ سائنسی تحقیق خاص طور پر اس وقت زیادہ دلچسپ معلوم ہوتی ہے جب یہ ایسے نتائج پیدا کرتی ہو جو ہمارے وجدان سے متصادم ہوں۔ ایسا ہی معاملہ ایک امریکی کثیر الضابطہ ٹیم کے اس کام کا ہے جو حال ہی میں نیو فائیٹولوجسٹ میں بجلی کے گرنے سے متعلق شائع ہوا ہے۔ آسمانی بجلی میں ایک تباہ کن طاقت ہوتی ہے جو جانداروں کو مار سکتی ہے اور اشیا یا عمارتوں کو جلا کر بھسم کر سکتی ہے لیکن اب...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2025ء)سپریم کورٹ نے جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیدیاعدالت نے 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ 2 لوگ ایک ہی پولیس والے کو زخمی کیسے کرسکتے ہیں جونیئر وکیل کیس کررہے ہوں تو زیادہ سختی نہ کیا کریں، آپ بھی کبھی جونیئر وکیل رہے ہیں، ضمانت ہو لینے دیں، پراسیکیوٹر صاحب ساس بھی کبھی بہو تھی۔انھوں نے یہ ریمارکس پیرکے روزدیے ہیں۔جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔بینچ کے رکن جسٹس ہاشم کاکڑ...
پی ایس ایل 10کی فاتح اور رنر اپ ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)10کا فائنل جیت کر کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز میچ کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دیکر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10کی انعامی رقم 5 لاکھ امریکی ڈالر(تقریبا 14 کروڑ روپے سے زائد)بھی حاصل کرلی۔رنز اپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حصے میں 2 لاکھ امریکی ڈالر ( 5کروڑ 60 لاکھ...
اسلام آباد: پاکستان کیخلاف بلاجواز جارحیت پر بھارتی حکومت پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی میڈیا میں پاکستان کیخلاف جارحیت اور بھارتی فوج کی ناکامی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے ایک بار پھر بھارتی مہم جوئی کو غلط قرار دے دیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں اینکر ارفع خانم شیرازی کے سوال پر پراوین سواہنے نے کہا کہ ہم پاکستان کیخلاف حملہ کرکے کچھ بھی حاصل نہیں کرپائے اور اس سے ہماری بین الاقوامی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پراوین سواہنے نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہم نے ایک بحران کے اندر اپنی کیا فوجی طاقت دکھائی؟، بالاکوٹ میں بھی فضائیہ کا...
امریکی سرپرستی میں صہیونی اسرائیل کی بدترین جارحیت و دہشتگردی، غزہ تباہ حالی کا شکار، حماس قیادتوں کی مسلسل شہادتیں، مسلم حکمرانوں و عرب بادشاہتوں کی مسئلہ فلسطین سے خیانت اور امریکا و اسرائیل کے ساتھ تعلقات و بڑھتی ہوئی قربتیں، مزاحمتی تحریک مشکلات کا شکار، محور مقاومت کا مضبوط گڑھ شام کا ہاتھ سے چلے جانا، موجودہ جولانی حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے تیار، لبنانی حکومت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے دباؤ، ایران کو مذاکرات کی میز پر لے آنا، کیا پھر بھی اسرائیل کی نابودی کیلئے فعال محور مقاومت آگے بڑھے گا؟ اسرائیل نابود اور مقبوضہ فلسطین آزاد ہوگا؟ کیسے؟ امید کیا ہے؟ ان سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے سینیئر تجزیہ...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)سینئر سیاستدان اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے سابق ترجمان فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ صدر زرداری کو نا کردہ گناہوں کی سخت سزا ملی ہے ۔ناکردہ یا کردہ گناہوں کی سزا صرف سیاست دانوں کو ملتی ہے ۔دیگر اداروں کے لوگوں کو سزا نہیں ملتی ۔سیاست دانوں کے ساتھ کچھ لوگوں نے چوہے بلی کا کھیل کھیلا ہے ۔زرداری پر میمو گیٹ خود کش حملہ تھا۔نواز شریف نے خود کہا کہ میمو گیٹ غلطی تھی ۔اس کا نقصان صدرزرداری کے ساتھ پورے ملک کو ہوا۔ان خیالات ا کااظہار انہوںنے پیر کو کراچی پریس کلب میں اپنی کتاب ’’دی زرداری ریزیڈنسی‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے...
علیمہ خان(فائل فوٹو)۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں جگہ نہیں، عام قیدی کے حقوق بھی نہیں دیےجا رہے۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ 8 مہینوں میں صرف ایک مرتبہ بچوں سے بات کرائی گئی، بانی نے کہا میری بہنوں سے ملاقات نہیں کراتے۔ علیمہ خان نے کہا ہم کتابیں پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں تو جیل انتظامیہ روک لیتی ہے، بانی کا ذاتی ڈاکٹرز سے چیک اپ نہیں کرایا جا رہا۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان کو مکمل آمریت میں دھکیل دیا گیا ہے، علیمہ خان علیمہ خان کا...
عید الاضحی پر اسلام آباد میں 6مویشی منڈیاں قائم کرنے کی منظوری،نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید الاضحی کے موقع پر 6 مویشی منڈیاں لگانے کی منظوری دے دی گئی۔ضلعی انتظامیہ نے مویشی منڈیوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، مویشی منڈیاں سنگجانی، آئی 15، آئی 12، بہارہ کہو، لہتڑار روڈ اور ایکسپریس وے پر لگائی جائیں گی۔تمام مویشی منڈیوں کے لیے فوکل پرسنز تعینات کر دئیے گئے ہیں، سنگجانی میں قائم مویشی منڈی کی فوکل پرسن اسسٹنٹ کمشنر ماہین حسن ،اسسٹنٹ کمشنر فروا بتول آئی 12، اسسٹنٹ کمشنر نیہل عبداللہ آئی 15، بارہ کہو کے لئے اسسٹنٹ کمشنرعزیر علی خان، لہتڑار روڈ محمد علی اور...
اسلام آباد: سگریٹ انڈسٹری میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت نے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے. تاہم اس کمیٹی کی تشکیل پر سنگین اعتراضات سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ذیلی کمیٹی میں ایسے سینیٹرز کو شامل کیا گیا ہے جن کا براہ راست تعلق سگریٹ انڈسٹری سے ہے. جس سے مفادات کے ٹکراؤ اور جانبداری کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ذیلی کمیٹی میں سینیٹر سرمد علی، سینیٹر فیصل سلیم رحمان اور سینیٹر زیشان خانزادہ کو شامل کیا گیا ہے۔ سینیٹر فیصل سلیم سگریٹ سازی کے کاروبار سے براہ راست وابستہ ہیں جبکہ کمیٹی کے ایک اور رکن سینیٹر زیشان خانزادہ بھی ماضی میں سگریٹ کے کاروبار...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 مئی 2025ء) بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنی کینیڈین ہم منصب انیتا آنند سے ٹیلیفون کے ذریعے رابطہ کیا ہے، جسے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کو معمول پر لانے کی جانب پہلا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ایس جے شنکر نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ انہوں نے ''بھارت۔کینیڈا تعلقات کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا اور انیتا آنند کو ان کے عہدے کی مدت کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔‘‘ ادھر، انیتا آنند نے بھی، جن کے والدین کا تعلق بھارت سے ہے، ایکس پر گفتگو کو ''مثبت‘‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ ''بھارت اور کینیڈا کے تعلقات کو...

وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایکشن ، غیر قانونی عمارتوں اور سوسائٹیز کیخلاف آپریشن کے پہلے مرحلے میں مختلف علاقوں میں 30یونٹس سیل
وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایکشن ، غیر قانونی عمارتوں اور سوسائٹیز کیخلاف آپریشن کے پہلے مرحلے میں مختلف علاقوں میں 30یونٹس سیل cda operations WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت کے مطابق سی ڈی اے نے اسلام آبادکی حدود میں غیر قانونی/غیر مجاز سوسائٹیز اور غیر قانونی عمارتوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلے میں پیر 26 مئی 2025 کو پاک پی ڈبلیو ڈی ایمپلائز کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی، لوہی بھیر زون،پانچ، اسلام آباد کے مختلف مقامات پر آپریشن کیا...
سٹی 42 : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے سندھ اسمبلی اور قومی اسمبلی کے اراکین کی ملاقات ہوئی ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے رکن سندھ اسمبلی سردار خان چانڈیو اور قمبر کے ٹاؤن چیئرمین ریحان خان چانڈیو کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں اپنے حلقہ انتخاب کے عوامی مسائل اور ان کے حل پر بات چیت ہوئی۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے قومی اسمبلی میں پارٹی کے چیف وہپ اور رکن پارلیمان اعجاز خان جاکھرانی کی بھی ملاقات ہوئی...
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت کے دوران وکیل مخدوم علی خان نے جسٹس مسرت ہلالی کو ’مسز ہلالی‘ کہہ دیا۔ جسٹس مسرت ہلالی نے مخدوم علی خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مخدوم صاحب میں مسز نہیں ہوں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ میرے نام کے ساتھ میرے والد کا نام ہے لہٰذا مجھے آپ کی بات بہت بری لگی۔وکیل مخدوم علی خان نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آپ درست فرما رہی ہیں میں آپ سے معذرت کرتا ہوں۔