2025-10-05@23:03:36 GMT
تلاش کی گنتی: 40

«نیتن یاہو نے اپنی»:

    اسلام ٹائمز: نیتن یاہو نے اپنی اس گفتگو میں الٹا قطری وزیراعظم کے سامنے اپنی شکایات کا ایسا دفتر کھول دیا جس میں قطر کی اخوان المسلمین کی حمایت اور الجزیرہ چینل کے حوالے سے شکایات بھی شامل تھیں۔ نیتن یاہو نے اپنی یہ گفتگو بغیر معذرت کیے ختم کی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنی جارحیت پر معافی تو نہیں مانگی لیکن عرب حکمرانوں کو ان کی اوقات ایک مرتبہ پھر یاد ضرور کرا دی ہے۔ تحریر: پروفیسر سید تنویر حیدر نقوی بین الاقوامی سطح پر جھوٹے وعدوں، جھوٹے بیانوں اور جھوٹی قراردادوں کی ایک تاریخ ہے جس نے دنیا کے امن و اماں کو تہ و بالا کر رکھا ہے۔ ایسے میں کسی سرکاری ذریعہ ابلاغ کا کسی...
    اپنے ایک بیان میں انہوں نے آزاد کشمیر میں عوامی کمیٹی اور حکومت میں معاہدے کا خیر مقدم کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امن منصوبہ صرف نیتن یاہو کو ریسکیو کرنا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے آزاد کشمیر میں عوامی کمیٹی اور حکومت میں معاہدے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھی وزیراعظم کمیٹی بنائیں۔ عالم اسلام کا اتحاد ہی ملتِ اسلامیہ کے مسائل کا حل ہے۔
    اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ حماس نے منصوبہ رد کیا تو اسرائیل اپنا کام مکمل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ جنگ کے خاتمے سے متعلق اسرائیل کے اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ معاہدہ یقینی بنائے گا کہ غزہ اسرائیل کے لیے کبھی خطرہ نہیں بنے گا۔ Post Views: 1
    حماس نے منصوبہ رد کیا تو اسرائیل اپنا کام مکمل کرےگا: نیتن یاہو کی دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ٹرمپ کے مجوزہ غزہ جنگ بندی منصوبے کو تسلیم نہ کرنے پر حماس کو دھمکی دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس نے منصوبہ رد کیا تو اسرائیل اپنا کام مکمل کرےگا۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ منصوبہ جنگ کے خاتمے سے متعلق اسرائیل کے اصولوں سے مطابقت رکھتاہے اور یہ معاہدہ یقینی بنائےگا کہ غزہ اسرائیل کےلیےکبھی خطرہ نہیں بنےگا۔ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم...
    اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ منصوبہ جنگ کے خاتمے سے متعلق اسرائیل کے اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے اور یہ معاہدہ یقینی بنائے گا کہ غزہ اسرائیل کے لیے کبھی خطرہ نہیں بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹرمپ کے مجوزہ غزہ جنگ بندی منصوبے کو تسلیم نہ کرنے پر حماس کو  دھمکی دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس نے منصوبہ رد کیا تو اسرائیل اپنا کام مکمل کرے گا۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ منصوبہ جنگ کے خاتمے سے متعلق اسرائیل کے اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے اور یہ معاہدہ یقینی بنائے گا...
    ترک صدر طیب اردوان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کو نہ روکا گیا تو فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششیں ادھوری ہی رہیں گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو، ان کی کابینہ اور ان کے ساتھ کھڑے "نسل کُش ٹولے" کے فوری ٹرائل کا مطالبہ بھی کیا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے استنبول میں منعقدہ بوسفرس ڈپلومیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ترک صدر نے غزہ کی تباہی پر سو ارب ڈالر اسرائیلی حکومت سے وصول کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مظلوموں کی آہیں نیتن یاہو کو ایک دن ضرور پکڑیں گی۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ متعدد ریاستوں نے فلسطین کو تسلیم کرنے میں تاخیر سے کام لیا لیکن دیر آید...
    میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے ابتدا میں نیتن یاہو کے غزہ پر حملے کے منصوبے کی مخالفت کی، تاہم بعد میں کابینہ کے دباؤ پر حملے پر رضامندی ظاہر کی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی تصاویر جاری کرتے ہوئے صہیونی دشمن پر واضح کیا ہے کہ غزہ پر حملہ کرکے انہیں اپنے قیدیوں کو زیادہ جلدی الوداع کہنا چاہیے۔ القسام نے ان قیدیوں کی الوداعی تصاویر شائع کرنے کے بعد اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی کو قبول کرنے میں نیتن یاہو کی ہچکچاہٹ اور ہٹ دھرمی اور غزہ پر حملہ کرنے اور زامیر (اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف) کا نتن...
    142 ممالک کے نیویارک کے اعلامیے کو اپنانے کا حوالہ دیتے ہوئے، اردوغان نے کہا کہ اس اعلامیے نے دو ریاستی حل کے حق میں سفارتی توازن کو تبدیل کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے واپسی پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو نظریاتی طور پر ایڈولف ہٹلر کے قریب قرار دیتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ نیتن یاہو کا بھی ہٹلر جیسا ہی انجام ہوگا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انہوں نے طیارے میں صحافیوں کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ نتن یاہو اور ہٹلر نظریاتی طور پر قریب ہیں اور جس طرح ہٹلر ناکام ہوئے اور اپنے انجام کی پیشین گوئی نہیں کر سکے، نیتن...
    اسلام ٹائمز: 10 ستمبر کو، یورپی کمیشن (EC) کی صدر Ursula von der Leyen نے دوحہ میں حماس کی مذاکراتی ٹیم پر حملے کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعاون کو محدود کرنے، کابینہ کے ارکان پر پابندیاں عائد کرنے اور یورپی یونین (EU) کے ساتھ ایسوسی ایشن کے معاہدے کو معطل کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا۔ ان کے مطابق، یورپی کمیشن متعدد اسرائیلی وزراء پر پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ تجارتی معاملات پر ایسوسی ایشن کے معاہدے کو جزوی طور پر معطل کرنے کی تجویز پیش کر رہا ہے۔ دنیا میں اسوقت جتنی نفرت اسرائیل سے ہے، کسی اور سے نہیں، لہذا صیہونی حکومت کا اقتصادی تنہائی کا شکار ہونا نوشتہ دیوار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ...
    اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے قطر پر اسرائیلی حملے کو پاکستان میں اسامہ بن لادن کے خلاف کیے گئے امریکی آپریشن سے مشابہ قرار دیا۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں نیتن یاہو نے کہا کہ کل 11 ستمبر کی برسی ہے، وہ دن جب امریکا پر تاریخ کا بدترین دہشت گرد حملہ ہوا۔ ہمارے لیے بھی ایک “11 ستمبر” ہے، اور وہ ہے 7 اکتوبر، جب دہشت گردوں نے یہودی عوام کے خلاف ہولوکاسٹ کے بعد سب سے سنگین ظلم ڈھایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے 11 ستمبر کے بعد یہ عہد کیا تھا کہ دہشت گردوں کو ڈھونڈ کر جہاں کہیں بھی ہوں، انہیں انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اسی مقصد کے...
    اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ کو ختم کرنے کے لیے حماس کو کچلنا بہترین منصوبہ ہے، حالانکہ دنیا بھر سے لڑائی روکنے کے مطالبات میں اضافہ ہو رہا ہے، نیا آپریشن جلدی مکمل کرلیں گے۔ یروشلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس نئے آپریشن کا آغاز نسبتاً مختصر مدت میں کیا جائے گا کیونکہ ہم جنگ کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی قبضے کا اعلان، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری 22 ماہ سے جاری اس جنگ کے دوران اسرائیلی معاشرہ گہری تقسیم کا شکار ہو چکا ہے، کچھ لوگ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں، جبکہ...
    صیہونی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو اس معاملے پر آج اپنی کابینہ اجلاس میں فیصلہ کرسکتے ہیں۔ اسرائیل کے چینل 12 کے مطابق اس منصوبے میں غزہ کے مکمل علاقے پر قبضے کی کوششیں شامل ہوسکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں فوجی آپریشن کو وسعت دینے اور پوری غزہ پٹی پر قبضے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو اس معاملے پر آج اپنی کابینہ اجلاس میں فیصلہ کرسکتے ہیں۔ اسرائیل کے چینل 12 کے مطابق اس منصوبے میں غزہ کے مکمل علاقے پر قبضے کی کوششیں شامل ہوسکتی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے مزید بتایا کہ زیر غور منصوبوں میں ان علاقوں میں بھی فوجی کارروائیاں شامل ہیں، جہاں یہ شبہ...
    غزہ کے کچھ علاقوں پر حملوں میں وقفے کے اعلان کے بعد نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنا مقصد حاصل کریں گے اور حماس کو تباہ کرکے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں کارروائیاں جاری رکھے گی۔ غزہ کے کچھ علاقوں پر حملوں میں وقفے کے اعلان کے بعد نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنا مقصد حاصل کریں گے اور حماس کو تباہ کرکے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حماس کو شکست دینے اور قیدیوں کو واپس لانے کے لیے جنگ وسیع کرنے کے ساتھ مذاکرات بھی کر رہے ہیں۔ نیتن یاہو نے کہا کہ ہم جو بھی راستہ...
    اپنی ایک رپورٹ میں نیویارک ٹائمز کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو نے کیسے جنگ سے پہلے صیہونی رژیم کے سلامتی کے منظر نامے کو پیچیدہ بنایا اور جان بوجھ کر جنگ کو طول دیا تاکہ وہ اپنے اقتدار کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے ذاتی مقاصد حاصل کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا نے انکشاف کیا کہ صیہونی رژیم کے بعض عہدیداروں نے اسرائیلی وزیراعظم "نیتن یاہو" پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے فوجی افسران کی مخالفت کے باوجود غزہ پٹی کے خلاف جنگ کو طول دیا۔ ان صیہونی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو غزہ کی جنگ سے متعلق فیصلے، اسرائیل کی سلامتی کو مدنظر رکھنے کی بجائے اپنے سیاسی و ذاتی مفادات کو دیکھ کر رہے...
    یورپی یونین کے سابق سیکرٹری خارجہ امور نے، غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے اندھے حامی ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کیلئے نامزد کرنے سے متعلق جنگی مجرم نیتن یاہو کی اہلیت پر سوال اٹھایا ہے اسلام ٹائمز۔ "بھیانک جنگی جرائم کا ایک ایسا ملزم کہ جو بین الاقوامی عدالت انصاف (ICJ) کو انتہائی مطلوب ہے، اپنے جرائم کے ارتکاب کے لئے سب سے زیادہ ہتھیار فراہم کرنے والے شخص کو 'نوبل امن انعام' کے لئے نامزد کر رہا ہے" یہ الفاظ غاصب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل پیس پرائز کے لئے نامزد کئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے یورپی یونین کے سابق سیکرٹری خارجہ امور جوزپ بورل...
    اسرائیلی حکومت اور فوج آمنے سامنے، نیتن یاہو اپنے آرمی چیف پر چلا اٹھے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے طریقہ کار پر اسرائیلی حکومت اور فوج آمنے سامنے آگئے، وزیراعظم نیتن یاہو اپنے آرمی چیف پر برس پڑے۔ العربیہ کے مطابق اسرائیلی آرمی نے جمعہ کے روز انکشاف کیا کہ فوج، وزیر اعظم اور وزراء کے درمیان غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے طریقہ کار پر بنیادی اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے چیف آف اسٹاف ایال زامیر پر کڑی تنقید کی ہے۔ گزشتہ جمعرات کی شام نیتن یاہو کی دعوت پر ایک الجاس طلب ہوا جس میں چیخ و پکار ہوئی اور آوازیں بلند...
    تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء) فوج، وزیر اعظم اور وزرا کے درمیان غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے طریقہ کار پر بنیادی اختلاف پیدا ہو گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے چیف آف سٹاف ایال زامیر پر کڑی تنقید کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق نیتن یاہو کی دعوت پر ایک ہنگامی میٹنگ ہوئی جس میں چیخ و پکار ہوئی اور آوازیں بلند ہوگئی تھیں۔(جاری ہے) اجلاس میں دیگر مسائل کے علاوہ غزہ میں جنگ کو کیسے جاری رکھا جائی جیسے سوالوں پر غور کیا گیا ۔ یہ تبادلہ خیال کیا گیا کہ اگر اب معاہدہ نہ ہوا تو کیا ہوگا اور 60 روزہ جنگ بندی کا اعلان نہ ہوا تو غزہ کی...
    اسلام ٹائمز: ڈونلڈ ٹرمپ، جو خود بھی کرپشن اور توہین عدالت کے بہت زیادہ کیسز کا شکار ہے، نے اس بار صیہونی رژیم کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت کر کے اپنے دیرینہ اتحادی کو گرنے سے بچانے کی کوشش کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں جنگ بندی کی آڑ میں نیتن یاہو کی حمایت کے ذریعے دراصل اپنے ایسے مہرے کو بچانے کی تگ و دو کر رہا ہے جس کا نیو مڈل ایسٹ نامی منصوبے میں بہت ہی اہم اور مرکزی کردار ہے۔ ٹرمپ نیتن یاہو کے خلاف عدالتی کاروائی روک کر ایسا کرپٹ اتحاد مضبوط بنانا چاہتا ہے جو علاقائی بحرانوں کی مدد سے مسلمان اقوام پر اپنا ارادہ مسلط کرنے کے درپے ہے۔ یہ طرز عمل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جون 2025ء) اسرائیل کی ایک عدالت نے جمعے کے روز وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے اپنے خلاف جاری کرپشن کے مقدمے میں عدالتی گواہی مؤخر کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپکے اس بیان کے بعد آیا ہے، جس میں انہوں نے نیتن یاہو کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ یروشلم ڈسٹرکٹ کورٹ نے اپنے آن لائن جاری کردہ فیصلے میں کہا، ''درخواست میں سماعت کی منسوخی کے لیے کوئی ٹھوس بنیاد یا تفصیلی جواز پیش نہیں کیا گیا۔‘‘ نیتن یاہو پر بدعنوانی، دھوکہ دہی اور اعتماد کے ناجائز استعمال کے ایسے الزامات کے تحت مقدمہ چل رہا ہے، جن کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف ’’آپریشن رائزنگ لائن‘‘ میں اسرائیل نے اپنے تمام اہداف حاصل کر لیے اور اس سے بھی زیادہ کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔عالمی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے گزشتہ رات کابینہ، وزیر دفاع اور موساد کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں آپریشن کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔بیان کے مطابق اسرائیل نے ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام کی ’’دوہری اور فوری خطرات‘‘ کو ختم کر دیا ہے۔اسرائیلی حکومت کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے تہران کی فضاؤں پر مکمل کنٹرول حاصل کیا، ایرانی...
    تل ابیب(نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف اپنے تمام مقاصد بلکہ ان سے بھی زیادہ کچھ حاصل کرچکا، اب ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجویز سے اتفاق ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا اس سلسلے میں باضابطہ بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجویز سے متفق ہیں۔ تاہم اسرائیل جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی پر بھرپور جواب دے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری آپریشن رائزنگ لائن (Operation Rising Lion) اپنے تمام مقاصد حاصل کر چکا ہے، بلکہ اس سے بھی زیادہ۔ سرکاری...
    اسرائیل(نیوز ڈیسک)ایران کےجوہری تنصیبات پر امریکی حملےکے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ یہ حملے اسرائیل سے مکمل رابطےکے ساتھ کیےگئے۔ اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا ایران کاجوہری پروگرام اسرائیل کے وجود کےلیےخطرہ تھا اور اس سے ایرانی جوہری پروگرام سےدنیا کے امن کوخطرہ لاحق تھا،صدر ٹرمپ نے آپریشن مکمل ہونےکےفوری بعد مجھے کال کی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ایران کاجوہری پروگرام ختم کرنےکاوعدہ پورا ہوگیا، ایران خطے میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ امریکا نے بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کرکے نا صرف اپنے اتحادیوں بلکہ پوری دنیا کو ایک واضح پیغام دیا ہے۔ اس کے علاوہ اپنے بیان میں اسرائیل کے وزیر اعظم...
    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہےکہ ایران کو اپنے دفاع کا قانونی، جائز اور فطری حق حاصل ہے اور اسرائیل کی جانب سے مذاکرات ختم ہونے سے پہلے ایران پر کیا گیا حملہ کھلی دہشت گردی ہے۔ اپنی جماعت کے ارکان سے پارلیمنٹ میں خطاب میں صدر اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ”نیتن یاہو نے اپنے مظالم میں بہت پہلے ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔“ انہوں نے اسرائیل کو ریاستی دہشت گردی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ایران کی مزاحمت، درحقیقت اپنے ملک کے دفاع کا حق ادا کرنا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ایران جوہری مذاکرات کے دوران اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بنا، جو بین الاقوامی قوانین...
    نیتن یاہو نے غزہ میں زمینی آپریشن مزید تیز کرنے کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے غزہ میں زمینی آپریشن مزید تیز کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کےنمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور حماس دو ماہ کی جنگ بندی پررضامند ہوگئے،جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مسودہ مسترد کردیا۔ نہتےفلسطینیوں پراسرائیل کے وحشیانہ حملےنہ رک سکے،شمالی غزہ اورخان یونس پرحملوں میں شدت آگئی،24 گھنٹے میں مزید اکیاسی فلسطینی شہید،تعداد 54 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ اقوام متحدہ کی مخالفت کے باوجود غزہ میں امداد کی ترسیل کی ذمہ داری یومینٹیرین فاؤنڈیشن نے سنبھال لی،کئی امدادی ٹرک غزہ پہنچانے کا دعویٰ کردیا۔ روزانہ...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں، ٹرمپ فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کریں گے کہ اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈالیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے اختلافات کے بارے میں خبروں کے جواب میں اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ آپ فلسطینی ریاست کے بارے میں سنیں گے اور ٹرمپ اسے تسلیم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں اپنے جنگی منصوبوں کے حوالے سے اسرائیل واشنگٹن سے اجازت نہیں مانگتا۔نیتن یاہو نے خارجہ امور اور سلامتی کمیٹی کے سامنے کہا کہ میں نے میڈیا...
    امریکہ کیجانب سے یمنی مزاحمت کیساتھ جنگ بندی مفاہمت پر تبصرہ کرتے ہوئے غاصب و سفاک اسرائیلی وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل، کسی بھی جگہ اور کسی بھی خطرے کے خلاف "تنہاء ہی" اپنا دفاع کریگا!! اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنی "تنہائی" پر دہائی دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اب "اکیلے ہی" اپنا دفاع کرے گا! اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں جعلی صیہونی رژیم کے سفاک وزیر اعظم نے یہ اعلان بھی کیا کہ اسرائیل؛ یمن میں امریکہ اور حوثیوں کے درمیان طے پانے والے "جنگ بندی معاہدے" کا حصہ نہیں! نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل کسی بھی جگہ اور کسی بھی خطرے...
    تل ابیب: یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے اسرائیل کے بن گوریون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔ اسرائیلی فوج کے مطابق میزائل کو روکنے کی تمام تر کوششیں ناکام ہوئیں اور میزائل سیدھا ایئرپورٹ کے احاطے میں آ گرا، جس کے نتیجے میں ایک سڑک، گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد فضائی آپریشن کچھ وقت کے لیے معطل کر دیا گیا۔ نیتن یاہو نے ایران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "ہم اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر ایران کو جواب دیں گے۔" دوسری جانب امریکہ اور یورپ کی کئی بڑی ائیرلائنز نے...
    اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف جنگ ​​کے بارے اپنے مضحکہ خیز بیانات کو دہراتے ہوئے غاصب و سفاک صیہونی وزیراعظم نے ایران کیخلاف ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اگر ہم ایران کیخلاف جنگ میں ہار گئے تو اس کے بعد (اس کام کیلئے) مغربی ممالک میدان میں اتریں گے!! اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے سفاک وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف "جنگ" ​​کے بارے اپنے مضحکہ خیز بیانات کو دہراتے ہوئے ایران کے خلاف ایک مرتبہ پھر ہرزہ سرائی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جعلی "ہولو کاسٹ" کی تقریب میں اپنی تقریر کے دوران غاصب اسرائیلی وزیراعظم نے دعوی کیا کہ ایرانی حکومت نہ صرف ہمارے مستقبل، بلکہ پوری...
    صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم حماس کی مرضی کے سامنے ہتھیار ڈالے بغیر اپنے قیدیوں کو گھر واپس لا سکتے ہیں، ہم لڑائی کے نازک مرحلے پر ہیں اور اس وقت ہمیں جیتنے کے لیے صبر اور عزم کی ضرورت ہے اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو  نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں جاری صہیونی جارحیت کو جنگ  کا ’نازک مرحلہ‘ قرار دیتے ہوئے حماس کی مستقل جنگ بندی کی شرائط مسترد کردیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنجمن نیتن یاہو نے حماس کے مطالبات کو تسلیم کیے بغیر غزہ سے بقیہ اسرائیلی قیدیوں کو وطن واپس لانے کا عزم کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے...
    اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو  نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں جاری صہیونی جارحیت کو جنگ  کا ’نازک مرحلہ‘ قرار دیتے ہوئے حماس کی مستقل جنگ بندی کی شرائط مسترد کردیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنجمن نیتن یاہو نے حماس کے مطالبات کو تسلیم کیے بغیر غزہ سے بقیہ اسرائیلی قیدیوں کو وطن واپس لانے کا عزم کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ فلسطینی سرزمین پر فوجی مہم "نازک مرحلے" میں داخل ہو چکی ہے۔ غزہ میں جنگ کے مستقل خاتمے کی خواہاں حماس نے جنگ بندی کی نئی تجویز مسترد کر دی جس کے بعد اپنے پہلے سامنے آنے والے ردعمل میں نیتن یاہو نے کہا کہ...
    اسرائیلی رکن کنیسٹ کی جانب سے اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے بیٹے، یائر نیتن یاہو پرالزام عائد کیا گیا ہے کہ یائر کو بیرون ملک اس لیے ملک بدر کردیا گیا کیونکہ اس نے اپنے والد نیتن یاہو کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اسرائیلی چینل 14 کی رپورٹ کے مطابق لازیمی کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں نیتن یاہو کے بیٹے نے 300,000 شیکل جو تقریبا 84,000 امریکی ڈالر بنتے کے مالی معاوضے کا مطالبہ کیا۔ لازیمی نے امریکی شہر میامی میں نیتن یاہو کے بیٹے کی رہائش گاہ کو محفوظ بنانے کے اخراجات کے بارے میں بھی استفسار کیا ہے۔ گزشتہ رپورٹس کے مطابق اس کے متعلق 2.5 ملین شیکل سالانہ کا بتایا گیا تھا۔...
    اسرائیل میں 3 بسوں میں دھماکے، نیتن یاہو کا مغربی کنارے میں بڑے آپریشن کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز تل ابیب کے جنوب میں بٹ یام میں 3 بسوں میں دھماکے ہوئے جس کے بارے میں اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ’مشتبہ دہشت گردانہ حملہ‘ ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ دو دیگر بسوں میں موجود ڈیوائسز پھٹنے میں ناکام رہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر موجود ہے اور مشتبہ افراد کی تلاش کر رہی ہے۔’اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ میری ریجیو نے ملک میں تمام بسوں، ٹرینوں اور لائٹ ریل ٹرینوں کو روک دیا تاکہ دھماکا خیز ڈیوائسز کی...
    تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یایو نے اسرائیل کے لیے انتہائی تکلیف دہ اور دل دہلا دینے والا دن قرار دیا ہے ۔(جاری ہے) وہ ساڑھے پندرہ ماہ تک اسرائیل کی اپنے اتحادیوں کی غیر معمولی مدد سے جاری رکھی گئی جنگ کے باو جود رہا نہ کرا ئے جا سکے ان اسرائیلیوں کا ذکر کر رہے تھے جو اس دوران ہلاکت کو پہنچ گئے ۔ مگر زندہ تو در کنار مردہ حالت میں بھی اسرائیل کی فوج انہیں حماس سے نہ چھڑا سکی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ دن اسرائیل کے لیے سوگ اور رنج کا دن ہے۔ اس موقع پر...
    تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2025ء)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کو فلسطینیوں سے صاف کرنے کے منصوبے کی تحسین کی ہے ۔ اگرچہ دنیا بھر سے ٹرمپ کے اس منصوبے پر تنقید و مذمت پر مبنی بیانات آ رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے اس تنقید و مذمت کی پروا کیے بغیر کہا کہ اسرائیل صدر ٹرمپ کے منصوبے میں رنگ بھرنے کے لیے غزہ سے فلسطینیوں کے انخلا کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔تن یاہو نے اس منصوبے کا پوری طرح دفاع کیا اور کہا کہ میرا خیال ہے صدر ٹرمپ کا یہ منصوبہ پہلا تازہ تصور ہے جو برسوں...
    بیٹے کی جانب سے گلا گھوٹے جانے کے باعث اسرائیلی وزیراعظم کی حالت غیر تھی اور انھیں درست طریقے سے سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اپنے والد وزیراعظم نیتن یاہو کو زمین پر گرا کر مار پیٹ کرنے اور ان کا گلا گھونٹنے پر یائر نیتن یاہو کو اسرائیل سے باہر بھیج دیا گیا تھا۔ کویتی اخبار الجریدہ کے مطابق باپ بیٹے میں ہاتھا پائی کا یہ واقعہ حماس کے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے سے پیش آیا تھا۔ صیہونی وزیراعظم کی حفاظت پر مامور ایک سینیئر سیکیورٹی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر الجریدہ کو بتایا کہ واقعے کے وقت خاتونِ اوّل سارہ نیتن یاہو بھی وہیں موجود تھیں۔ ان...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیٹے نے باپ کو زمین پر گرا کر مارا پیٹا، گلا گھوٹنے کی کوشش کی ، کویتی اخبار کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز کویت سٹی (سب نیوز)اپنے والد وزیراعظم نیتن یاہو کو زمین پر گرا کر مار پیٹ کرنے اور ان کا گلا گھونٹنے پر یائر نیتن یاہو کو اسرائیل سے باہر بھیج دیا گیا تھا۔کویتی اخبار الجریدہ کے مطابق باپ بیٹے میں ہاتھا پائی کا یہ واقعہ حماس کے 7اکتوبر 2023کو اسرائیل پر حملے سے پیش آیا تھا۔وزیراعظم کی حفاظت پر مامور ایک سینیئر سیکیورٹی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر الجریدہ کو بتایا کہ واقعے کے وقت خاتونِ اول سارہ نیتن یاہو بھی وہیں موجود...
    کویت سٹی:فلسطین پر قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ ان کے بیٹے کا جھگڑا ہوا، جس میں بیٹے یائر نیتن یاہو نے اپنے باپ کو زمین پر پٹخا اور خوب مارا۔ کویتی اخبار الجریدہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کے بیٹے یائر نیتن یاہو کے درمیان ہاتھا پائی اور اس دوران بیٹے کے ہاتھوں باپ کا گلا گھونٹے جانے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد یائر کو فوری طور پر امریکا منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے سے پہلے پیش آیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یائر نے اپنے والد کو زمین پر گرا کر ان کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی، جس...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ نیتن یاہو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں ایرانی جوہری معاہدے سے نکل کر اور دیگر اقدامات سے اسرائیل کی مدد کی، ٹرمپ کی دوسری مدت ایران کے دہشت گرد دائرے کی شکست کو مکمل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی دوسری مدت ہمارے خطے میں امن و خوشحالی کا نیا دور لائے گی۔ نیتن ہایو کا کہنا تھا کہ غزہ سے باقی کے یرغمالیوں کی واپسی، حماس کی فوجی صلاحیتیں اور حماس کی غزہ پر حکمرانی ختم کرنے کیلئے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ واضح رہے...
۱