2025-07-26@15:41:58 GMT
تلاش کی گنتی: 27

«نے کہاکہ امریکا»:

    اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)جوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسن چشتی کی عدالت میں زیر سماعت مبینہ شراب اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں بیان ریکارڈ نہ ہونے پر وزیر اعلی خیبرپختون خواہ کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمہ کی سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہ ہوئے اور ان کیوکیل راجہ ظہورالحسن نے 3 بجے 342 کا بیان ریکارڈ کروانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ علی امین گنڈا پور کو 3 بجے بذریعہ ویڈیو لنک بیان ریکارڈ کروائیں گے،اگر ہم بیان ریکارڈ نہیں کرواتے تو عدالت بتا دے کونسے قانون کے تحت 342 کا حق ختم ہوگا؟،یہ اکبر بادشاہ کی عدالت نہیں ہم جو درخواست دیتے ہیں آپ ریجکٹ...
    پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے او جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس اسلام آباد سے پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری سے متعلق ڈائریکٹ لائن کال ویبینار میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا متنوع ارضیاتی منظرنامہ تانبے، سونے، لیتھیم اور اینٹی مونی جیسے وسیع معدنی ذخائر کا حامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں، امریکی وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اہم اصلاحات کی ہیں تاکہ بین الاقوامی کمپنیاں آسانی سے پاکستانی منڈی میں داخل ہو سکیں۔ ان اصلاحات سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور مقامی کمیونٹیز کو پاکستان...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا ہے، اب ایران کو امن کی طرف آنا ہوگا، اگر امریکا پر حملہ کیا گیا تو گزشتہ رات سے سخت جواب دیا جائےگا۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے جنرل ڈین کین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ امریکا نے ایران کی جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا جس سے کسی ایرانی شہری یا فوجی کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہاکہ ایرانی ریڈار امریکی جہازوں کو پکڑنے میں ناکام رہے، جب تک امریکی جہاز کارروائی کرتے رہے کسی ایرانی جیٹ نے اڑان نہیں بھری۔ ایران کی تینوں جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، امریکا بار بار کہتا رہا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں...
    امریکا نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کا ایٹمی پروگرام تباہ کردیا ہے، اب ایران کو امن کی طرف آنا ہوگا، اگر امریکا پر حملہ کیا گیا تو گزشتہ رات سے سخت جواب دیا جائےگا۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ امریکی ایئر چیف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ امریکا نے ایران کی جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا جس سے کسی ایرانی شہری یا فوجی کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہاکہ ایرانی ریڈار امریکی جہازوں کو پکڑنے میں ناکام رہے، جب تک امریکی جہاز کارروائی کرتے رہے کسی ایرانی جیٹ نے اڑان نہیں بھری۔ انہوں نے کہاکہ ایران کی تینوں جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، امریکا بار بار کہتا رہا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں...
    عیسائی کمیونٹی کے چودھویں پوپ لیو نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی، خاص طور پر امریکا کی جانب سے ایران کے جوہری مقامات پر حملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دنیا کو جنگوں کے خاتمے کا پیغام دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں غزہ کے والدین کی چیخیں آسمان تک جارہی ہیں، پوپ لیو نے جنگ بندی کی اپیل کردی بین الاقوامی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پوپ لیو نے اتوار کو ویٹی کن میں ہفتہ وار ’اینجلس دعا‘ کے دوران اپنے خطاب میں کہاکہ انسانیت آج امن کے لیے پکار رہی ہے، اور ہم اس پکار کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہاکہ مشرقِ وسطیٰ سے موصول ہونے والی خبریں نہایت تشویشناک ہیں، اور اب وقت...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فوری طور پر کشیدگی میں کمی کی اپیل کی۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘پر جاری اپنے بیان میں نریندر مودی نے کہاکہ انہوں نے ایرانی صدر سے خطے میں حالیہ پیشرفت پر تفصیل سے بات کی ہے۔ مودی نے کہاکہ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی، امن اور استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ Spoke with President of Iran @drpezeshkian. We discussed in detail about the current situation. Expressed deep concern at the recent escalations. Reiterated our call for immediate de-escalation, dialogue and diplomacy as the way forward...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اہم ایٹمی ملک ہے اور میں پاکستان کو پسند کرتا ہوں۔ پاکستان اور بھارت کی جنگ میں نے رکوائی، پاکستانی بہت اچھے لوگ ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران نے بات کرنے کا پیغام بھجوایا ہے مگر میں نے کہاکہ اب بہت دیر ہوگئی، ایران کے لیے اب بھی واضح پیغام یہی ہے کہ غیر مشروط سرینڈر کردے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان امریکا تعلقات میں اہم پیشرفت، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے آج ملاقات طے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ہم نے ایران کی دفاعی صلاحیت ختم کردی ہے، مجھے نہیں معلوم کہ اسرائیل اور ایران کی جنگ کتنی دیر تک...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے بات کرنے کا پیغام بھیجا ہے مگر میں نے کہاکہ اب بہت دیر ہوگئی، ایران کے لیے اب بھی واضح پیغام یہی ہے کہ غیر مشروط سرینڈر کردے۔ واشنگٹن میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ہم نے ایران کی دفاعی صلاحیت ختم کردی ہے، مجھے نہیں معلوم کہ اسرائیل اور ایران کی جنگ کتنی دیر تک چلے گی۔ یہ بھی پڑھیں ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 جنگی جہاز مار گرانے کا دعویٰ، مجموعی تعداد 5 ہوگئی انہوں نے کہاکہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ایران کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، ہم نے ایران کو بات چیت کرنے کے...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہیں، صدر ٹرمپ نے بغیر کسی شبے کے ثابت کیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں۔ امریکی سفارتخانے میں امریکا کی آزادی کی سالگرہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صدر ٹرمپ پوری دنیا میں معاشی استحکام اور امن چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں جنگ بندی میں ٹرمپ کا کوئی کردار ہے، نہ ہی پاکستان نے ایٹمی حملے کی دھمکی دی، بھارتی خارجہ سیکریٹری انہوں نے کہاکہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پر عائد کرکے جارحیت کا ارتکاب کیا، جس پر پاکستان نے اپنا دفاع...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نور مقدم قتل کیس میں ملزم کے وکیل سلمان صفدر نے  دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ریکارڈ کے مطابق رات 10بجے واقعہ ہوا، ساڑھے 11بجے قتل کا مقدمہ درج ہوا، پوسٹ مارٹم صبح ساڑھے9بجے ہوا جس کے مطابق نور مقدم کا انتقال رات 12بج کر 10منٹ پر ہوا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت ہوئی،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ ملزم ظاہر جعفر کی 2013سے آج تک کی میڈیکل ہسٹری عدالت میں پیش کردی،ملزم کو قتل پر سزائے موت، ریپ پر عمر قید اوراغوا پر 10سال قید کی سزا سنائی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریپ پر عمر قید کو بڑھا کر سزائےموت کردیا،ہائیکورٹ نے کہاکہ عمر قید...
    دوحہ(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ میری ترجیح تنازعات کا خاتمہ ہے انہیں شروع کرنا نہیں،میں سمجھتا ہوں پاکستان اور بھارت کا تنازع حل ہو گیا ہے، پاکستان اور بھارت کو کہا جنگ کے بجائے تجارت کریں ، تجارت بڑھانے کی بات پر وہ خوش ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے قطر کے العدید ایئربیس میں امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے امریکا کو زیروٹیرف ڈیل کی پیشکش کی ہے،میں سمجھتا ہوں ہم ایران کے ساتھ ڈیل کرنے کے بہت قریب آ گئے ہیں،ہم روس یوکرین کے ساتھ اچھا کام کرنے جا رہےہیں،امید ہےکہ روس یوکرین کچھ کریں، اسے رکنا ہی ہوگا،اگر مناسب ہوا تو جمعہ کو ترکیے میں روس یوکرین مذاکرات کیلئے جاؤں گا،ان کاکہناتھا...
    پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر امریکا نے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی ہم منصب جے شنکر کو ٹیلیفون کرکے کہاکہ دونوں ملک کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالیں، تاکہ جنوب ایشیا میں طویل المدتی امن اور علاقائی استحکام برقرار رہے۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت جنگ کی صورت میں امریکا  پاکستان کا ساتھ دے گا، 17فیصد پاکستانیوں کی توقع انہوں نے کہاکہ امریکا پاکستان اور بھارت کی حکومتوں سے مختلف سطح پر رابطے میں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں...
    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، اسرائیل کی دوستی کسی صورت قبول نہیں کی جائےگی، مسلم حکمران امریکا اور یورپ کے طلبہ سے سبق سیکھیں جو فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علما کرام نے فلسطین میں جہاد کا فتویٰ دیا ہے لیکن حکمران اس کی راہ میں رکاوٹ ہیں، تاہم ہم اسرائیلی اشیا کا بائیکاٹ کریں گے، اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر فلسطین کے حق میں آواز اٹھائی جائےگی۔ یہ بھی پڑھیں ’سیو غزہ مارچ‘ کرنے پر جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اسلام آباد سے گرفتار انہوں...
    امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل نمائندہ مسعود خان نے کہا ہے کہ چین امریکا کی جانب سے شروع کی گئی ٹیرف وار کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور استعداد رکھتا ہے۔ وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ صدر ٹرمپ کے گزشتہ دورِ صدارت میں چینی حکام ٹیرف کے لیے تیار نہیں تھے لیکن اِس بار وہ تیار ہیں اور وہ جوابی قدم اُٹھائیں گے۔ ’میں سمجھتا ہوں کہ صدر ٹرمپ نے چین کی برآمدات و درآمدات پر بہت سخت پابندیاں عائد کی ہیں، لیکن مذاکرات کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ ٹیرف وار نہ امریکا کے مفاد میں ہے نہ چین کے۔ اگر صدر ٹرمپ کی چین سے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی درآمدات پر عائد کردہ مزید 50 فیصد ٹیرف سے چینی مصنوعات پر مجموعی محصولات اب 104 فیصد تک پہنچ گئی ہیں، اس بھاری ٹیرف کے بعد اب چین اور امریکا کے درمیان ہونے والی تجارت میں بڑی کمی ہوگی، کہا یہ جا رہا ہے کہ چین اب امریکا کے ساتھ تجارت کرنے کے لیے کسی اور ملک خصوصاً پاکستان کا سہارا لے سکتا ہے۔ وی نیوز نے معاشی ماہرین سے گفتگو کی اور ان سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا چین پاکستان کے ذریعے امریکا کے ساتھ تجارت کر سکتا ہے؟ یہ بھی پڑھیں امریکا کا چین پر 104 فیصد ٹیرف کے نفاذ کا اعلان، چین نے متبادل منڈیوں کی تلاش شروع کردی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا میں داخل ہونے والی تمام غیرملکی مصنوعات پر کم از کم 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا گیا، جبکہ پاکستان پر 29 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے بھارت پر 26 فیصد، بنگلہ دیش پر 37 فیصد، برطانیہ پر 10 فیصد، یورپ پر 20 فیصد، چین پر 34 فیصد، جاپان پر 24 فیصد، ویت نام پر 46 فیصد، تائیوان پر 32 فیصد، جنوبی کوریا پر 25 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اور بھی ممالک اس فہرست میں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں چین کا امریکا کو جواب: تمام امریکی درآمدات پر مزید 34 فیصد ٹیرف عائد کردیا اس نئے ٹیرف کے اعلان کے بعد...
    وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں، ان محفوظ پناہ گاہوں نے پاکستان کو دہشتگردی کا شکار بنا دیا۔ یہ بھی پڑھیں شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 16 دہشتگرد ہلاک معروف امریکی تھنک ٹینک کارنیگی انڈوومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان منفرد مقام و حیثیت کا حامل ملک ہے، جسے کسی بھی غیرملکی یا علاقائی عدسے سے نہیں دیکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ امریکا پاکستان کو کسی بھی غیرملکی یا علاقائی نظر سے دیکھنے کے بجائے آزادانہ طور پر دیکھے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود...
    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر کی آمد میں اضافے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں سمندر پار پاکستانیوں نے فروری میں 3.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں، سالانہ بنیادوں پر 3.8 فیصد اضافہ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رواں مالی سال کے دوران ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہوں گی۔ انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں اور تاجروں کے اعتماد میں بہتری اور ادارہ جاتی اصلاحات کے بعد بہتر نتائج پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ فروری 2025 میں ترسیلات زر ریکارڈ 3.1 ارب ڈالر تک پہنچیں۔ انہوں نے مزید...
      اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوری 2025 میں مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہےکہ سال 2024 کے آغاز میں مہنگائی کی شرح 28.73 فیصد تھی جو دسمبر 2024 میں 4.1 فیصد تک کم ہوئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح مزید کم ہو کر 2.4 فیصد پر آ چکی ہے، مہنگائی کی شرح کا بتدریج کم ہونا انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہاکہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آ رہی ہے، مہنگائی میں بتدریج کمی سے تمام شعبوں میں ترقی کے مثبت اعشاریے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ  مہنگائی کی شرح میں مزید کمی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراپورٹ اپیل پر سماعت کے دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے سفید کاغذی لفافوں میں ملٹری ٹرائل کا ریکارڈ آئینی بنچ کے سامنے پیش کردیا،ملٹری ٹرائل کی سات کاپیاں آئینی بنچ کے ساتوں ججز کو مہیا کردی گئیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وقفے کے بعد فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،خواجہ حارث نے کہاکہ عدالت ٹرائل کا طریقہ کار دیکھ لے، ٹرائل سے قبل پوچھا گیا کسی کو لیفٹیننٹ کرنل عمار احمد پر کوئی اعتراض تو نہیں،کسی نے بھی اعتراض نہیں کیا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ریکارڈ تو اپیل میں دیکھا جاتا ہے، ہمارے لئے اپیل...
    کراچی: ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اجلاس صوبائی صدر اسد اللہ بھٹو کی زیر صدارت ادارہ نورحق میں منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ 31جنوری کو صوبے بھر میں ائمہ وخطباٗ اجتماعات جمعہ میں حماس کے مجاہدین اور فلسطینیوں کی فتح، مسئلہ کشمیر اور پاراچنار کے حالات کے حوالے سے تقاریر کریں گے اوربڑی مساجد کے باہر ملی یکجہتی کونسل کے تحت اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج اوراہل غزہ سے اظہار یکجہتی بھی کیا جائے گا۔اجلاس میں شریک تمام جماعتوں نے جماعت اسلامی کے تحت 5فروری کو ہونے والی ”کشمیر ریلی“ میں بھر پورشرکت کی یقین دہانی کروائی۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے تحت کراچی تا کشمور ”یوم یکجہتی کشمیر“ منایا جائے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کے لیے امریکا جاؤں گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میری والدہ بینظیر بھٹو شہید کے دور سے یہ سلسلہ چلتا آرہا ہے۔ چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ نہیں بن رہی، پاکستان کی خارجہ پالیسی اپنی جگہ قائم و دائم ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی نیا جج سپریم کورٹ میں آئے تو دوسرے ججز کو چاہیے کہ اس کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم کو صرف پارلیمنٹ ہی رول بیک کرسکتی ہے، اور...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے بعد تعمیری تقریر کی، ہمیں عمران خان اور امریکا سے متعلق ہر گز کوئی پریشانی نہیں، اگر کسی امریکی نمائندے کا بیان آیا تو پاکستان اسے سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے سیاسی لوگوں نے اپنے دل کی خواہشات امریکا سے وابستہ کرلی ہیں، حالانکہ واشنگٹن کی اپنی ترجیحات اور مفادات ہیں۔ یہ بھی پڑھیں صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، آرمی چیف سے بیرسٹر گوہر کی ملاقات میں دہشتگردی کے امور پر گفتگو ہوئی،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پرسماعت کے دوران آئینی بنچ نے کہاکہ خواجہ صاحب آپ نے کہا تھا ہم ملٹری کورٹس ریکارڈ نہیں دیکھ سکتے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل جاری  ہیں۔ دوران سماعت جج نے کہاکہ خواجہ صاحب آپ نے کہا تھا ہم ملٹری کورٹس ریکارڈ نہیں دیکھ سکتے،جسٹس حسن اظہر نے کہاکہ سپریم کورٹ ایک کیس میں  ریکارڈ کا جائزہ لے چکی ہے،وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ ریکارڈ ہم آپ کو دکھائیں...
    راولپنڈی،اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کے مالیاتی اسکینڈل پر مبنی القادر ٹرسٹ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر 17 جنوری تک موخر کردیا ہے، عدالت نے یہ فیصلہ دونوں ملزمان اور ان کے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث موخرکیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ بشریٰ بی بی کو آج فیصلہ کے سنائے جانے کا علم تھا لیکن وہ عدالت پیش نہیں ہوئی جبکہ سابق چیئرمین کو بھی دو مرتبہ پیغام بھجوایا گیا لیکن وہ بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے قرار دیا کہ صبح ساڑھے 8 بجے سے عدالت...
۱