2025-09-18@03:48:10 GMT
تلاش کی گنتی: 29
«ڈبل روڈ دھماکے»:
’دھماکے کے بعد ہر طرف سے چیخیں سنائی دے رہی تھیں، ہر شخص پر خوف طاری تھا‘ یہ کہنا تھا کوئٹہ کے رہائشی بلال احمد کا، جو سریاب روڈ پر واقعہ شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے جلسے میں شریک تھے۔ بلال احمد نے بتایا کہ شام چار بجے وہ اپنے گھر سے نکلے، جلسہ گاہ زیادہ دور نہ تھا، سو چند منٹوں میں وہاں پہنچ گئے، رات ساڑھے 9 بجے جلسہ ختم ہوا، لوگ باہر نکل رہے تھے۔ ’مجھے مرکزی دروازے تک جاتے ہوئے چند منٹ ہی گزرے تھے کہ اچانک ایک دہلا دینے والا دھماکہ ہوا، دھماکے کی شدت ایسی تھی کہ اردگرد کے شیشے کرچیاں بن کر زمین پر بکھر گئے، ہر طرف خون ہی...
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی جب کہ 40 افراد زخمی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ دھماکا منگل کو اس وقت ہوا تھا جب بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزئی سردار عطاء اللہ مینگل کی چوتھی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شریک تھے۔ دھماکے کے وقت 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور متعدد تھے آج اسپتال میں دوران علاج کئی زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد شہید افراد کی تعداد 17 ہوگئی۔ جلسے کے اختتام کے بعد جب لوگ اسٹیڈیم سے سردار...
کوئٹہ:سریاب روڈ پر دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی، واقعے کا مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ: سریاب روڈ پر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق سریاب روڈ شاہوانی اسٹیڈیم کے سامنے خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل اور انسداددہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں جب کہ مقدمے میں نامعلوم افرادکو نامزد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کا بتانا ہےکہ خودکش حملہ آور کی لاش کی باقیات قبضےمیں لےلی گئی ہیں جو فارنزک کے لیے بجھوائی جائیں گی۔ کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکا، 13 افراد جاں بحق دوسری جانب محکمہ صحت...
سی ٹی ڈی نے کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے۔ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ شاہوانی گراؤنڈ کے قریب گزشتہ شب ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی جبکہ 38 افراد زخمی حالت میں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکا، اختر مینگل بال بال بچے سول اسپتال کے حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 6 کو سی ایم ایچ منتقل کیا گیا، 15 افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ 9 مریض زیر علاج ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے متاثرین پر اب تک 6 بڑے آپریشن بھی کیے...
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر دھماکا ہوا ہے، پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا ہے،دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔ دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news بلوچستان پولیس دھماکہ سریاب روڈ کوئٹہ
پشاور میں ناصر باغ روڈ پر زور دار دھماکا ہوا ، پولیس کی گاڑی کوجزوی نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ پولیس نے کہا کہ دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔
باجوڑ میں تحصیل خار کے علاقے صدیق آباد پھاٹک میں ناوگئی روڈ پربم دھماکہ ہوا ہے،جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والوں میں اسسٹنٹ کمشنر،تحصیلدار،صوبیدار اور ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،دھماکے میں سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا،بم دھماکے کی چار لاشیں خار اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ Post Views: 14
تصویر بشکریہ جیو نیوز لاہور میں والٹن روڈ پر دھماکا سنا گیا ہے جس کے بارے میں ابتدائی اطلاعات ہیں کہ یہ حملے ڈرون سے کیے گئے ہیں۔دھماکے کی آواز گوپال نگر، نصیرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی سنی گئی۔ریسکیو کے فائر ٹینڈر واقعے کی جگہ پر پہنچ گئے جبکہ پولیس دھماکے کی نوعیت کا معلوم کر رہی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈرون سے دو حملوں کی اطلاعات ہیں۔
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30اپریل 2025)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے راوی روڈ میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے، سلنڈر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے آپریشن جاری ہے، تفصیلات کے مطابق گیس فلنگ کی دکان میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا،گیس فلنگ کے دوران ایک سلنڈر پھٹا جس کے بعد آگ نے پوری دکان کو لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ریسکیو اہلکارفوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ریسکیو اہلکار کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ میں کل 10 افراد متاثر ہوئے۔یاد رہے کہ چند...
مستونگ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اپریل 2025)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بم دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 3 اہلکار شہید اور 19 زخمی ہوگئے، دھماکہ دشت روڈ پر کھنڈ مہسوری کے قریب ہوا، دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سے کیا گیا،دھماکہ اس وقت کیا گیا جب کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی سے واپس جارہے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ جاں بحق اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔پویس حکام نے بتایا کہ بم دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوئے جب کہ 19 زخمی ہیں، شہید اہلکاروں...
فوٹو: پی پی آئی کوئٹہ کے ڈبل روڈ دھماکے کا ایک اور زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔کوئٹہ کے سول اسپتال ٹراما سینٹر میں زیر علاج زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، واقعہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر ہونے والے دھماکے کا ایک اور زخمی سول سنڈیمن اسپتال میں دم توڑ گیا جس کے بعد ڈبل روڈ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی۔ کوئٹہ ڈبل روڈ دھماکے میں جاں بحق ڈاکٹر مہر اللّٰہ سپردِ خاککوئٹہ ڈبل روڈ دھماکے میں جاں بحق کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر مہر اللہ کو پشین میں سپرد خاک کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے مزید 2 کی...
کوئٹہ میں ڈبل روڈ دھماکے کے بعد کا منظر__فوٹو: اسکرین گریب کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر ہونے والے بم دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا۔ کوئٹہ: ڈبل روڈ پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 21 زخمیکوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، قتل، اقدامِ قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ڈبل روڈ پر گزشتہ روز پولیس وین کے قریب ہوئے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے تھے۔
---فائل فوٹو کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر گزشتہ روز ہوئے دھماکے میں جاں بحق کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر مہر اللّٰہ کو پشین میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ کوئٹہ: ڈبل روڈ پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 21 زخمیکوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پروفیسر ڈاکٹر مہراللہ ترین گزشتہ روز کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکے میں جاں بحق ہو گئے تھے، وہ ڈبل روڈ سے گزر رہے تھے کہ دھماکا ہو گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر مہراللّٰہ ترین بی ایم سی اسپتال کے کینسر وارڈ میں تعینات تھے۔
— فائل فوٹو کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر گزشتہ روز کے بم دھماکے کے 11 زخمیوں کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈبل روڈ پر دھماکے کے 11زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی اور حالت کی بہتری کے بعد سنڈیمن اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ کوئٹہ: ڈبل روڈ پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 21 زخمیکوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ نے بتایا ہے کہ دھماکے کے 6 زخمی افراد ٹراما سینٹر، 3 سنڈیمن اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جبکہ زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے، جن کا ٹراما کے آئی سی یو میں علاج جاری ہے۔یاد رہے کہ...
ویب ڈیسک: کوئٹہ میں ڈبل روڈ بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف متعلقہ ڈیوٹی آفیسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس وین دھماکے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ کینال پارک:کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ، اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی مزید تیز کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن قوتیں بلوچستان کو ٹارگٹ کر رہی ہیں۔(جاری ہے) عدم استحکام پیدا کرنے کی گھنائونی سازش کو ناکام بنائیں گے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انھوں نے دھماکے میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ انھوں نے زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔(جاری ہے) اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کی دعا ہے، دھماکے میں جاں بحق افراد کے لئے بہت افسوس ہے۔ انہوںنے کہاکہ جاں بحق افراد کے بلند درجات کے لئے دعا کرتا ہوں۔ بلاول بھٹوزر داری نے کہاکہ سوگوار خاندانوں کے لئے اللہ تعالیٰ سے صبر و جمیل کی دعا کرتا ہوں۔
ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ایسی مذموم کاروائیاں دھشتگردوں کے مکروہ مقاصد کی عکاسی کرتی ہیں۔(جاری ہے) اپنے بیان میں صدر مملکت نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دٴْکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہاکہ رمضان المبارک میں ایسی مذموم کاروائیاں دھشتگردوں کے مکروہ مقاصد کی عکاسی کرتی ہیں۔صدر مملکت نے جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات، لواحقین کیلئے صبر جمیل اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا ء کی
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ صدر مملکت نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں ایسی مذموم کاروائیاں دہشتگردوں کے مکروہ مقاصد کی عکاسی کرتی ہیں ۔ صدر مملکت نے جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات، اور ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025 کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر ہونے والے دہشتگردی کے تباہ کن حملے میں...
سٹی 42 : کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر ہونے والے دھماکے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ دھماکہ ڈبل روڈ پر ہوا، جس کی آواز دور علاقوں میں بھی سنی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی، جس کے بعد زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025
عیسیٰ ترین: کوئٹہ میں مختلف مقامات پر 3زوردار دھماکے ہوئے جن میں ایک دھماکا شالکوٹ تھانے کے علاقے کرانی روڈ پر اے ٹی ایف کی گاڑی کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں7 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک دم توڑ گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا،پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت سپاہی دلبر خان کے نام سے ہوئی تھی۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز دوسرا واقعہ قمبرانی روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک موبائل کی دکان پر دستی بم سے حملہ کی، پولیس...
کوئٹہ : کوئٹہ میں مختلف مقامات پر یکے بعد دیگرے 3 دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک دھماکا شالکوٹ تھانے کے علاقے کرانی روڈ پر اے ٹی ایف کی گاڑی کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار زخمی ہوئے، تاہم بعد میں ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، زخمی ہونے والے دیگر اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسرا دھماکا کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک موبائل کی دکان پر دستی بم سے حملہ کیا، تاہم اس میں...
کوئٹہ (نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں مختلف مقامات پر تین زوردار دھماکے ہوئے، جن میں ایک دھماکا شالکوٹ تھانے کے علاقے کرانی روڈ پر اے ٹی ایف کی گاڑی کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں سات اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک دم توڑ گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت سپاہی دلبر خان کے نام سے ہوئی تھی۔ دوسرا واقعہ قمبرانی روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک موبائل کی دکان پر دستی بم سے حملہ کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع...
ذرائع کے مطابق دھماکہ کرانی روڈ پر ہوا ہے۔ جسکا نشانہ اے ٹی ایف کی گاڑی تھی۔ دھماکے میں ایک اہلکار جانبحق، چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جانبحق، جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کے علاقے بروری میں کرانی روڈ پر ہوا ہے۔ جس کا نشانہ گشت پر مامور پولیس کی اینٹی ٹیررسٹ فورس کی موبائل تھی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیر کر تفتیش کا آغاز کر لیا ہے۔ زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
اسکرین گریب کوئٹہ میں جان محمد روڈ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکے کی آواز اطراف کے علاقوں میں بھی سنی گئی۔ریسکیو، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے دھماکا پہنچ گئے جنہوں نے امدادی کاموں کا آغاز کر دیا ہے، زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا ہے۔دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر اندازہ نہیں ہو سکا ہے۔
ویب ڈیسک:نوشہرہ دھماکے کے بعد کوئٹہ میں جان محمد جدون روڈ کےقریب دھماکا ہوا ہےجس کے نتیجےمیں 9افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ کےقریب ہوا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے۔،پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جس میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے جب کہ دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ حکومت وزرا کی فوج لیکر بھی اپنی نا اہلی کو ختم نہیں کر سکتے: شبلی فراز
فوٹو: اسکرین گریپ چمن میں اسٹیشن روڈ پر ریلوے اسکول کے قریب دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا ریلوے اسکول کے باہر کھڑی ایک موٹر سائیکل میں ہوا، دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ریلوے اسٹیشن جانے والی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔
چمن :بلوچستان کے شہر چمن میں واقع ریلوے اسٹیشن روڈ پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق دھماکا زور دار تھا، جس کے باعث اس کی آواز دور تک سنی گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دھماکے کی نوعیت سے متعلق تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مزید معلومات آنے والی ہیں۔