2025-07-27@01:41:45 GMT
تلاش کی گنتی: 26

«کہ کراچی پورٹ»:

    —فائل فوٹو کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائن کی غلطی کے باعث مسافر آف لوڈ کر دیا گیا۔پاکستان ایئرپورٹ ایوی ایشن (پی اے اے) حکام کے مطابق نجی ایئر لائن کا مسافر غلطی سے غیر ملکی ایئر لائن کے کاؤنٹر پر چلا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایئر لائن نے مسافر کا ٹکٹ دیکھے بغیر بورڈنگ کارڈ جاری کر دیا۔ لاہور سے کراچی کے بجائے جدہ پہنچنے والے مسافر کا نجی ایئر لائن انتظامیہ کو لیگل نوٹسلاہور سے کراچی کے بجائے جدہ پہنچنے والے مسافر شاہ زین نے نجی ایئر لائن کی انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔ پی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ دو ایک جیسے نام کے مسافروں کی وجہ سے ایئر لائن...
    کراچی(اوصاف نیوز) ائیرپورٹ پر کھڑے بین الاقوامی کارگو کمپنی کے طیارے سے گاڑی ٹکرا گئی۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارہ پارکنگ میں کھڑا تھا کہ اچانک ایک لوڈر ٹرک طیارے سے ٹکرا گیا ، ممکنہ طور پر لوڈر ٹرک کے بریک فیل ہوگئے۔ ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے، نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ دریائے سوات کے کنارے تمام ہوٹلز و تفریحی سرگرمیاں بند، دفعہ 144 نافذ
    ویب ڈیسک:کراچی ائیرپورٹ پر کھڑے بین الاقوامی کارگو کمپنی کے طیارے سے گاڑی ٹکرا گئی۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارہ پارکنگ میں کھڑا تھا کہ اچانک ایک لوڈر ٹرک طیارے سے ٹکرا گیا ، ممکنہ طور پر لوڈر ٹرک کے بریک فیل ہوگئے۔  ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے، نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا
    — فائل فوٹو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پوسٹ حج آپریشن کا آغاز ہو گیا ہے۔ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ نجی ایئرلائن کی پہلی پرواز دن 1 بجکر 25 منٹ پر پہنچی۔انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر 21 ہزار سے زائد حاجی کراچی پہنچیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ آخری حج واپسی پرواز 9 جولائی 2025ء کو کراچی پہنچے گی۔
    پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کراچی میں یکم جون سے 4 جون تک کم شدت والے 26 زلزلے رپورٹ کیے گئے ہیں۔ زلزلے کی کم سے کم شدت  ریکٹر اسکیل پر 2.2 اور زیادہ شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آخری زلزلہ آج رات 2 بج کر 8 منٹ پر 3شدت کا رپورٹ ہوا۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے چیف میٹرولوجسٹ عامر حیدر لغاری نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ آئندہ ہفتے تک  جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ تواتر سے زلزلے لانڈھی فالٹ لائن فعال ہونے کی وجہ سے آرہے ہیں۔ دوسری جانب سونامی وارننگ سیل کے سربراہ نے کہا کہ کمزور اسٹرکچر یا خستہ حال عمارتوں سے شہری دور رہیں۔ کراچی میں پہلا زلزلہ یکم جون کو...
    سعید احمد:لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ،لاہور آنے اور جانیوالی 4پروازیں منسوخ  جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہو گئیں۔جدہ سے لاہور آنیوالی سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 738 منسوخ ہو گئی۔جدہ جانے والی سعودی ایئرکی پروازایس وی 739 ،کراچی سے لاہور آنے والی کی پرواز پی اے 406  جبکہ کراچی سے آنےوالی ایئر ویو کی پرواز پی اے 402 منسوخ کرنا پڑی۔کراچی جانیوالی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 523 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔  غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید
    —جنگ فوٹو محکمۂ کسٹمز نے کراچی ایئر پورٹ پر 2 کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے دبئی کے راستے انڈونیشیا جانے والے مسافر سے 27 ہزار امریکی ڈالرز برآمد کیے گئے۔انڈونیشیائی باشندہ پرواز ایف زیڈ 332 کا مسافر تھا، جس نے ڈالرز اپنے بیگ میں چھپا رکھے تھے۔کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ دوسری کارروائی میں کسٹمز نے کراچی سے دمام کے مسافر سے 95 ہزار سعودی ریال برآمد کیے۔محمد عرفان اللّٰہ نامی مسافر گلف ایئر کی پرواز جی ایف 751 کے ذریعے دمام جا رہا تھا۔ دمام کے مسافر نے بھی سعودی کرنسی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔دونوں کارروائیاں ڈیپارچر پر تعینات کسٹمز کی...
    روڈ ٹو مکہ انشیئٹیو سے مستفید ہونے والوں کی پہلی پروازیں آج کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مدینہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف روانہ ہوگئیں۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی سفیر نے عازمین حج کی سہولت کے لیے روڈ ٹو مکہ انشیئٹیو کراچی کا افتتاح کر دیا ان پروازوں میں کراچی میں سعودی عرب کے قونصل جنرل محمد بن ناصر الصبیعی اور صوبہ سندھ کے وزیر حج و مذہبی امور ریاض شاہ شیرازی نے شرکت کی۔ مکہ روڈ اقدام کا مقصد فائدہ اٹھانے والے ممالک سے آنے والے عازمین کو ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اور ان کے آبائی ممالک میں آسانی اور سہولت کے ساتھ طریقہ کار کو مکمل کرکے اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنا...
    روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت سعودی امیگریشن ٹیم کراچی پہنچ گئی۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مختص سعودی امیگریشن حکام اسلام آباد سے کراچی پہنچے، جہاں ایئرپورٹ انتظامیہ نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ یہ بھی پڑھیں سعودی سفیر نے عازمین حج کی سہولت کے لیے روڈ ٹو مکہ انشیئٹیو کراچی کا افتتاح کر دیا روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت سعودی امیگریشن ٹیم جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 8 مخصوص کاؤنٹرز پر عازمین حج کے لیے سعودی امیگریشن کلیئرنس کی کارروائی 29 اپریل سے شروع کرے گی، جو کراچی سے پہلی حج فلائٹ کی روانگی کے ساتھ ہی شروع ہوگی۔ اس اقدام کے ذریعے عازمین کی سعودی عرب آمد کے بعد کا امیگریشن عمل روانگی سے پہلے ہی مکمل ہو...
      کراچی سے حج پر جانے والے عازمین کے لئے اچھی خبر آگئی، عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت مستفید ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں شروع کردی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ عازمین کی امیگریشن کے لئے 6 کاؤنٹرز بنائے جائیں گے ، کاؤنٹرز سعودی امیگریشن کاعملہ روڈ ٹو مکہ کے تحت عازمین کی امیگریشن مکمل کرے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ 35 سے زائد سعودی ٹیکنیکل ٹیم اور امیگریشن کا عملہ کل کراچی پہنچےگا، عازمین کے لئے 23 اور 24 برج مختص کئے گئے ہیں اور عازمین کے بیٹھنے کی سہولت کےلئےانتظامات کئے جا رہے ہیں۔ رواں سال بھی کراچی سے جانیوالے عازمین منصوبے کے تحت...
    کراچی کے علاقے کورنگی کریک کے قریب گڑھے میں لگی آگ سے ابلنے والے پانی کے نمونے کی ابتدائی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ آگئی۔ پی پی ایل ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی میں بینزین، ٹولین، ٹیٹرا کلورو ایتھین کی زائد مقدار پائی گئی ہے۔ ابتدائی کیمیائی رپورٹ کے مطابق ٹیٹرا کلورو ایتھین 5 کے بجائے 33 مائیکرو گرام فی لیٹر نکلی ہے جبکہ بینزین کی مقدار 5 مائیکرو گرام کے بجائے 19 مائیکرو گرام فی لیٹر پائی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق فی لیٹر پانی میں ٹولین 5 کے بجائے 15 مائیکرو گرام برآمد ہوئی، او زائلین بھی معمولی مقدار سے زائد پایا گیا۔ پی پی ایل ذرائع کا بتانا ہے کہ پانی سیمپل سے ہائیڈروکاربن کی مقدار طے...
    ہمایوں خان نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے باعث رپورٹ آنے میں دیر ہوئی، امید ہے کہ پیر تک رپورٹ موصول ہوجائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی میں لگی آگ کی نوعیت کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ زیر زمین بڑا ذخیرہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاقے کورنگی کریک آگ کو لگے ہوئے سات دن سے زیادہ گزر چکے ہیں، آگ کی نوعیت اور زمین سے نکلنے والے پانی میں کمی آئی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آگ ایک گھنٹے میں بجھائی جا سکتی ہے، لیکن اس سے گیس پھیل سکتی ہے اور گیس پھیلنے سے گرد و نواح میں نقصان پہنچ سکتا ہے۔ چیف فائر آفیسر نے...
    سعودی حکومت کا عازمین حج کوکراچی اور اسلام آباد ائیر پورٹس پر امیگریشن سہولت دینےکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کراچی اور اسلام آباد سے حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے پاکستانی عازمین کیلئے اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے سے استفادہ حاصل کریں گے۔وزارت مذہبی امور کی جانب سے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے،جس کے مطابق جناح ٹرمینل ائیر پورٹ اور اسلام ائیرپورٹ پر حج آپریشن کے حوالے سے انتظامات سے کئے جائیں۔رائل سعودی سفارت خانے خانے کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو مراسلے میں آگا گیا ہے کہ اس سال بھی کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت...
    وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی عازمین اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے سے استفادہ کریں گے۔وزارت مذہبی امور نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) کو اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ پر انتظامات کی ہدایت کردی۔وزارت مذہبی امور کے مراسلے میں کہا گیا کہ عازمین کی امیگریشن سعودی عرب کے بجائےاسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ پر ہوگی۔مراسلے میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ پر سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کا عمل مکمل کرے گا۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ سعودی سفارت خانے کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
    حج 2025 کے سلسلے میں حج ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں، وزارت مذہبی امور کی جانب سے حیدرآباد میں عارضی حاجی کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر حج کراچی گلزار سومرو کے مطابق عازمین حج کی ایمیگریشن اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر ہوگی، دوسرا حج آگاہی تربیتی پروگرام سندھ کے 6 اضلاع اور حاجی کیمپ کراچی میں منعقد ہوگا۔ گلزار سومرو کا کہنا ہے کہ 8 سے 13 اپریل تک 3446 عازمین حج کو تربیت فراہم کی جائے گی، حاجی کیمپ میں بھی 13 سے 21 اپریل تک عازمین کو تربیت دی جائے گی، جب کہ فقہ جعفریہ کے تقریباً 500 عازمین حج کے لیے 22 اپریل کو تربیتی سیشن ہوگا۔ دریں اثنا،...
    پولیس حکام کے مطابق لیبارٹری سے لاش کے نمونوں کی رپورٹ 3 سے 7 روز میں موصول ہوگی، جس کی مدد سے مصطفیٰ کی وجہ موت کا تعین کیا جاسکے، پولیس کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ کی بہت زیادہ اہمیت ہے، اس کی بنیاد پر ہی کیس کا تعین ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے مواچھ گوٹھ قبرستان میں مقتول مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد لاش سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں جبکہ مقتول کی میت کو تابوت میں ڈال کر ایدھی سردخانے منتقل کردیا گیا ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ مصطفیٰ عامر کی تدفین خود کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس سرجن کراچی اور اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) کے حکام اور...
    سینیٹر فیصل واؤڈا—فائل فوٹو سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ کی 40 ارب کی سرکاری قیمت کی زمین 5 ارب روپے میں دے گئی۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی بحری امور کا اجلاس فیصل واؤڈا کی زیرِ صدارت ہوا۔چیئرمین کمیٹی بحری امور فیصل واؤڈا نے اجلاس میں انکشاف کیا کہ کراچی پورٹ کی 500 ایکڑ کی زمین کی مارکیٹ ویلیو 60 ارب روپے سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ کی زمین کی الاٹمنٹ کے سودے فوری روکے جائیں، پورٹ میں زمین کی الاٹمنٹ شفاف کریں گے۔فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ میں زمین کی الاٹمنٹ میں میگا اسکینڈل ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی پورٹ کی زمین کی الاٹمنٹ ایس آئی ایف سی کی...
    کراچی: شہر قائد کے گلاس ٹاور تین تلوار کلفٹن میں آتشزدگی کی اطلاع کے بعد فائر بریگیڈ نے واٹر کارپوریشن سے فوری مدد طلب کر لی ہے۔ فائر برگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ترجمان کے مطابق، سی ای او واٹر کارپوریشن نے نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے جائے وقوعہ کی جانب واٹر ٹینکرز روانہ کر دیے ہیں۔ آگ چار منزلہ عمارت کے پہلے فلور میں لگی ہے، جہاں ایک شاپنگ سینٹر قائم ہے اور وہاں کپڑے اور مختلف اقسام کی اشیاء رکھی گئی ہیں۔ پہلی منزل پر درجنوں دکانیں واقع ہیں اور دکاندار اپنا مال محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ انچارج ہائیڈرنٹس سیل...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ برس 2024 کے دوران تقریباً 500 افراد حادثات میں جاں بحق ہوئے جبکہ 4 ہزار 879 افراد زخمی ہوئے۔ہسپتال کے اعداد و شمار کے مطابق ان حادثات کی وجوہات میں لاپرواہی سے ڈرائیونگ سے لے کر تعمیراتی سرگرمیاں وغیرہ ہیں۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ 2024 میں کل 497 افراد کو تین بڑے ہسپتالوں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر/ سول ہسپتال کراچی اور عباسی شہید ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا گیا۔ پولیس سرجن نے اعداد و شمار بتائے کہ ان میں 67 خواتین شامل تھیں، مزید کہنا تھا...
    صارم : فوٹو فائل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں زیادتی کے بعد قتل کیے جانے والے صارم کے کیس میں پولیس کو 18 افراد کی ڈی این اے رپورٹس موصول ہوگئیں۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ 7 سالہ صارم کے قتل کیس کی تفتیش کے دوران  پولیس کو 18 افراد کی ڈی این اے رپورٹس موصول ہوئی ہیں، حراست میں لیے گئے تمام مشتبہ افراد کی رپورٹ منفی آئیں۔ نارتھ کراچی: صارم کی پوسٹ مارٹم سے قبل ابتدائی رپورٹ سامنے آگئیڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، بچے کی موت کی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو کیمیکل ایگزیمنیشن...
    کراچی(نیوز ڈیسک) پریڈی تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری جاں بحق ہو گیا جبکہ وزیر داخلہ سندھ نے متعلقہ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔۔پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق شہری کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پولیس کانسٹیبل کی بائیک سے ٹکرانے کے بعد وقاص کو گرفتار کیا گیا، پولیس نے تھانے میں رات بھر تشدد کیا جس سے وقاص جاں بحق ہوا۔اہل خانہ کا کہنا ہے پولیس نے رات کو بائیک ٹکرانے اور اشیاء گم ہونے کی ایف آئی آر کاٹی، 3 افراد کو لاک اپ کیا گیا، تھانے میں تینوں پر رات بھر تشدد کیا گیا، صبح وقاص کے اچانک انتقال کا بتایا گیا، اس کے جسم پر...
    پورٹ قاسم گیٹ نمبر 2 کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 58 سالہ فرید کے نام سے کی گئی جو کہ سیکیورٹی گارڈ اور حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم، پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دریں اثناء سپر ہائی وے کراچی سے حیدرآباد جانے والے ٹریک پر نوری آباد کے قریب کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ ایمبولینس اور ہائی وے رسپانس وہیکل کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا۔ ریسکیو حکام...
    بن قاسم کے علاقے پورٹ قاسم تھرمل پاور پلانٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں چھیپا کے رضا کار فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر رہے تھے کہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اسپتال میں متوفی کی شناخت 45 سالہ علی رضا ولد محمد سرور کے نام کی گئی جبکہ تینوں زخمیوں کو 40 سالہ عابد، 38 سالہ شاہ میر اور 30 سالہ عمر حیات کے نام سے شناخت کیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ کا شکار چاروں افراد سیکیورٹی گارڈ ہیں جو اپنی ڈیوٹی پر آئے تھے اور سڑک کنارے کھڑے ہوئے تھے کہ اس دوران تیز رفتار بس نے انھیں روند...
    کراچی: نارتھ کراچی بیت النعم اپارٹمنٹ کے رہائشی کمسن صارم کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کا تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئی۔ پولیس سرجن کی جانب سے مرتب کی جانے والی ابتدائی رپورٹ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس کو فراہم کر دی گئی اس حوالے سے ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل انیل حیدر کے مطابق پولیس کو فراہم کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 سالہ صارم کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ صارم کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی پائی گئی اور اُسے گلا دبا کر قتل کیا گیا۔  انیل حیدر کے مطابق صارم کو 5 روز قبل قتل کر کے اس...
    کراچی(جسارت نیوز) کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں جعلی بھارتی کرنسی برآمد کرلی۔ ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ گرفتار مسافر محمد کمال کراچی سے دبئی اور پھر ڈھاکا جارہا تھا، بھارتی کرنسی کے 500 کے 5 ہزار جعلی نوٹ برآمد کیے گئے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر کی بین الاقوامی روانگی ہال میں چیکنگ کی گئی تو بیگ سے جعلی کرنسی برآمد ہوئی۔کسٹمز ترجمان کے مطابق جعلی کرنسی کو ضبط کرلیا گیا ہے۔
    فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پانی کی ٹینکی سے 7 سالہ بچے صارم کی لاش ملنے کے واقعے میں پیشرفت ہوئی ہے، بچے کی پوسٹ مارٹم سے قبل ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ 7 سے 8 سال کے بچے کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی، بچے کے جسم پر متعدد زخموں کے نشانات موجود ہیں۔ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، بچے کی موت کی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے  بعد سامنے آئے گی۔اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ بچے کے لاپتہ ہونے کے بعد والد کو 5 لاکھ روپے تاوان کا جعلی میسج...
۱