کراچی کنگز نے آئی پی ایل فرنچائز کی متنازع پوسٹ کا کرارا جواب دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, September 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم پنجاب کنگز کے متنازع پروموشنل بینر پر بھرپور اور تخلیقی جواب دے دیا۔
ایشیا کپ 2025 میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ہائی وولٹیج میچ سے قبل اداکارہ پریتی زنٹا کی فرنچائز پنجاب کنگز نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں بھارت کا لوگو نمایاں جبکہ پاکستان کا لوگو جان بوجھ کر خالی چھوڑا گیا۔
پنجاب کنگز کی اس حرکت نے شائقین کو برہمی میں مبتلا کردیا اور کرکٹ فینز نے اسے کھیل کی روح اور وقار کے منافی قرار دیا۔
https://www.
جوابی وار میں کراچی کنگز نے ایک پراثر پوسٹ جاری کی جس میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کو شطرنج کھیلتے دکھایا گیا جبکہ بھارتی کپتان کو سائے میں چھپا کر پیش کیا گیا۔
اس تصویر میں ایک گھڑی بھی دکھائی گئی جس کی سوئیاں بالکل 6:00 بجا رہی تھیں، جسے مبصرین نے پاکستان کی جانب سے بھارتی چھ لڑاکا طیارے مار گرائے جانے والے "آپریشن بنیان المرصوص" کی طرف اشارہ قرار دیا۔
https://www.facebook.com/photo?fbid=1336455414807973&set=a.801225691664284
یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 کا پاک بھارت ٹاکرا اتوار کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دونوں ٹیمیں شاندار فارم میں ہیں، بھارت نے اپنے پہلے میچ میں متحدہ عرب امارات کو محض 57 رنز پر ڈھیر کر کے ہدف صرف 4.3 اوورز میں حاصل کیا۔
پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں عمان کو 93 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان نے پہلے بیٹنگ میں 160 رنز بنائے تھے جبکہ جواب میں عمانی ٹیم 17 ویں اوور میں 67 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی
میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان آغا اور ٹیم منیجر سے معافی مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ٹاس کے وقت ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت کرنے پر میچ ریفری کپتان سلمان آغا اور ٹیم منیجر سے معافی مانگ لی۔
وہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ہونے والے میچ میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔
دوسری جانب واقعے کی تحقیقات آئی سی سی کی جانب سے کی جائے گی۔
واضح رہے ناخوشگوار واقعے کے بعد پی سی بی نے آئی سی سی سے اینڈی پائیکرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔