نیشنل فائٹنگ چمپئن شپ:خواتین اور جونیئرز ایونٹ آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) نیشنل فائٹنگ چمپئن شپ آج سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے جس میں ملک بھر سے 200سے زائدمردوخواتین اور جونیئر ایم ایم اے فائٹرز شرکت کریں گے۔ فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن کے زیر انتظام برجز اسپورٹس ایرینا کے پی ٹی فلائی اوور ڈیفنس ویو میں ہونے والے تین روز فائٹنگ مقابلوں کے پہلے روز آج لیڈیز اور جونیئرز کی فائیٹس شیڈول کی گئی ہیں ۔اس سلسلے میں فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن اور کراچی کیج فائٹنگ لیگ کے سی ای اوشعیب بٹ کا کہنا تھا کہ آج،ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے سندھ میں کوآرڈی نیٹر فہد شفیق مہمان خصوصی ہونگے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ایشین یوتھ گیمز سے واپسی پر پاکستان ریسلنگ ٹیم کا شاندار استقبال
بحرین میں منعقدہ ایشین یوتھ گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد پاکستان ریسلنگ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، جہاں لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
استقبال کے موقع پر ریسلنگ فیڈریشن کے عہدیداران، کوچز اور ساتھی ریسلرز نے کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔
پاکستان کے نوجوان ریسلر حسن علی نے 70 کلوگرام کیٹیگری میں بیچ ریسلنگ کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے برانز میڈل اپنے نام کیا، جبکہ عبدالرحمان نے 80 کلوگرام کیٹیگری میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
صدر ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار نے کہا کہ ایشین یوتھ گیمز میں برانز میڈل حاصل کرنا ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ فخر کی بات ہے کہ حسن علی انفرادی میڈل جیتنے والے واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حسن علی نہایت باصلاحیت ریسلر ہیں، اور فیڈریشن ان کی مزید تربیت اور بہتری کے لیے مکمل تعاون جاری رکھے گی۔
سیکرٹری فیڈریشن اور کوچ انعام بٹ نے بھی حسن علی اور عبدالرحمان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حسن علی نے بحرین میں پاکستان کا پرچم بلند کیا، جو ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ان کے مطابق عبدالرحمان نے بھی عمدہ فائٹ دی اور صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے برانز میڈل جیتنے سے محروم رہے۔
ایئرپورٹ پر موجود شائقین اور ریسلنگ کمیونٹی نے اس موقع پر دونوں نوجوان ریسلرز کے لیے بھرپور داد دی اور امید ظاہر کی کہ یہ کھلاڑی مستقبل میں پاکستان کے لیے مزید میڈلز جیت کر ملک کا نام روشن کریں گے۔