اسلام آباد: چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نئے سال کی تقریب کے حوالے منعقدہ نمائش میںمختلف اسٹالز کا دورہ کررہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

’آپ ہندو، ہندو کیا کررہے ہیں؟‘، بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھانے پر اداکار شتروگھن سنہا تنقید کی زد میں

بالی ووڈ اداکار شتروگھن سنہا نے پہلگام حملے کے بعد صحافیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حملے میں مارے جانے والے لوگوں کو ہندو، ہندو کیوں کہہ رہے ہیں۔ وہاں پر موجود ہندو، مسلمان سب بھارتی ہی ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ مودی اور ان کی حکومت کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، اس واقعہ کو بہت گہرائی کے ساتھ دیکھنا چاہیے۔ ہمیں ایسی کوئی بات نہیں کرنی چاہیے جس سے تناؤ بڑھے ابھی زخموں پر مرہم کی ضرورت ہے۔

Why are you saying Hindu Hindu Hindu..

Both Hindu & Muslims are Indians there..!

Shameful! The media has become a PR wing, not the fourth pillar of democracy." — Sinha#ShatrughanSinha #GodiMedia #MediaAccountability #TruthMatters #SpeakUp
????️????????️???? pic.twitter.com/GAa5np2eV7

— We Dravidians (@WeDravidians) April 23, 2025

پہلگام واقعے پر بیان دینے کے بعد اداکار شتروگھن سنہا شدید تنقید کی زد میں آ گئے۔ ایک صارف نے کہا کہ ان کو کلمہ آتا ہو گا اب تو ان کا مسلمانوں میں آنا جانا ہے۔

Isko kalma ata hoga ab to inka to ana jana hain

— Aashish Ojha (@AashishOO9) April 25, 2025

ایک بھارتی صارف نے کہا کہ پوری سنہا فیملی کا ان کےداماد نے برین واش کر دیا ہے۔

Whole sinha family is brainwashed by their son in law

— Ritik Singh (@RitikSingh1012) April 25, 2025

انجو نامی صارف نے لکھا کہ جس کی بیٹی مسلمان لڑکے سے شادی کرے گی اس کو ہندوؤں سے مسئلہ تو ضرور ہو گا۔

Jiski beti muzlims main shadi karegi usko Hindus se problem hogi hi https://t.co/4Fl3hsYnwJ

— Anju Chopra (@anjuchopra73) April 24, 2025

سابق اینکر اور عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا شتروگھن سنہا کے بیان پر کہنا تھا کہ ایک فلمی اداکار کے سفارتی ہنر اکثر پیشہ ور سیاستدانوں سے کہیں بہتر ہوتے ہیں۔ شاید سیاستدانوں اور وزیروں کو دونوں طرف کی سرحدوں پر ان سے کچھ سیکھنا چاہیے۔ شترو گھن سنہا کو سلام۔

A film actor has far better diplomatic skills than most career politicians. Maybe learn a thing or two. This applies to politicians & ministers on both sides of the border. Respect for Shatru jee pic.twitter.com/HrItRPhxel

— Reham Khan (@RehamKhan1) April 25, 2025

جہاں کئی بھارتی صارفین اداکار پر تنقید کرتے نظر آئے وہیں چند بھارتی صارفین شتروگھن سنہا کی بات سے متفق نظر آئے اور ان کا کہنا تھا کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ پہلگام حملہ شتروگھن سنہا مودی

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو زرداری سکھر میں جلسے سے خطاب کررہے ہیں
  • اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے ججز ٹرانسفر پٹیشن واپس لینے اور چھبیسویں ترمیم کے حوالے سےوضاحت آگئی
  • ’آپ ہندو، ہندو کیا کررہے ہیں؟‘، بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھانے پر اداکار شتروگھن سنہا تنقید کی زد میں
  • لاہور: پنجاب حکومت کی طرف سے گلوبل ویلج میں 3 روزہ ثقافتی نمائنش
  • راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، مریم نواز سے ایتھوپیئن سفیر کی ملاقات
  • وفاقی وزیر قانون کا اسلام آباد کی ضلع کچہری کا دورہ 
  • اسلام آباد، شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ
  • اسلام آباد، جی بی کونسل سیکرٹریٹ آفس کی تعمیر کے حوالے سے امیر مقام کی زیر صدارت اجلاس
  • اسلام آباد: شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ
  • بابر کا دفاع؛ کیا عمر اکمل واپسی کی راہ ہموار کررہے ہیں؟