سجاول: مختلف واقعات میں بچی، نوجوان سمیت 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
سجاول (نمائندہ جسارت) 3 دن پہلے بدین ایڈ موڑ پیٹرول پمپ سجاول/ کراچی روڈ پر مسافر وین سے اُترتے ہوئے سجاول کی معصوم بچی جو تھیلیسیمیا کی مریضہ اور خون چڑھانے کے لیے بدین گئی تھی کہ موٹر سائیکل کے ٹکر میں زخمی ہوگئی، اسے حیدرآباد انڈس اسپتال میں داخل کروایا گیا جو مسلسل 3 قومہ میں رہنے کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئی۔ جبکہ دوسرے واقعے میں سجاول میرپور بٹھورو روڈ پر ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم، حادثے میں ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی ہو گیا، متوفی اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق ہونے والے کی شناخت نوجوان نعمان خاصخیلی کے نام سے ہوئی اور زخمی کی شناخت علی محمد لغاری کے نام سے ہوئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے علاقے ملیر میمن گوٹھ اور نیوکراچی ناگن چورنگی کے قریب ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مین گوٹھ کے علاقے ملیر مین گوٹھ سولنگی اسٹاپ کے قریب تیز رفتار کار دیوار سے ٹکرانے سے کار سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 23 سالہ علی بخش ولد عمر دین کے نام سے کی گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق جاں بحق ہونے والا نوجوان کار کا ڈرائیور سے جس نے تیز رفتار کار خور کار سے ٹکرائی ہے۔
علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، نیوکراچی ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر موٹرسائیکل سوار 16 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی ۔