حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ہیومن ویلفیئر سٹیزن کمیونٹی بورڈ حیدرآباد کے وفد نے چیئرمین حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری عبدالرحمن راجپوت،ممبر ایگزیکٹو کمیٹی سید یاور علی شاہ سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت معروف قانون دان عبد المعید شیخ ایڈووکیٹ نے کی۔ وفد میں حنیف قریشی، اقبال قریشی اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں حیدرآباد کے قبرستانوں کی تباہ حالی کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی، بالخصوص جنت طیبہ مسلم قبرستان گنجو ٹکر، جو کے ہوسڑی روڈ پر واقع ہے۔چیئرمین عبدالرحمن راجپوت نے وفد کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور بتایا کہ کراچی میں سیکرٹریز کے ساتھ اس مسئلے پر گزشتہ ملاقاتوں میں بات چیت بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں مستقبل میں ہونے والی پیشرفت کی یقین دھانی بھی کروائی۔یہ میٹنگ شہر میں قبرستانوں کی طرف دیکھ بھال سے متعلق حیدرآباد کے شہریوں کے دیرینہ خدشات کو دور کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اور ہیومن ویلفیئر سٹیزنز کمیونٹی بورڈ حیدرآباد کے درمیان تعاون سے شہر کے قبرستان کے بنیادی انفرااسٹرکچر میں مثبت تبدیلیاں اور بہتری کی توقع ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حیدرا باد کے

پڑھیں:

چیئرمین خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا قاسم نون کو وفاقی وزیر کا درجہ دیدیا گیا

اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کابینہ سیکرٹریٹ (کیبنٹ ڈویژن)کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول نوٹیفکیشن کے مطابق، رانا محمد قاسم نون، چیئرمین کشمیر کمیٹی کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب  اس سلسلے میں باقاعدہ اقدامات کیے جا رہے ہیںواضح رہے کہ رانا محمد قاسم نون بطور چیئرمین خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر، کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے مسلسل آواز بلند کرتے رہے ہیں۔ ان کی مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں گراں قدر خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر کا درجہ دینا ایک خوش آئند قدم ہے جو اس اہم عالمی مسئلے پر پارلیمانی کوششوں کو مزید تقویت دے گا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے اساتذہ پر تشدد کرکے ثابت کردیا کہ وہ جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی
  • فضل الرحمٰن کی پی ٹی آئی کو کے پی حکومت کیخلاف عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی
  • مولانا فضل الرحمٰن کی پی ٹی آئی کو کے پی حکومت کیخلاف عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی
  • اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی کی شامی صدر سے ملاقات
  • جب تک فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا جنگ کا خطرہ رہے گا،دنیا ان مسائل پر توجہ دے اور ان کو حل کرے، مشعال ملک
  • کنٹری ڈائریکٹر خاتمے کے بعد پی ٹی وی اصلاحاتی منصوبے کو مزید آگے بڑھائیں گے، عطا تارڑ  
  • چیئرمین خصوصی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا قاسم نون کو وفاقی وزیر کا درجہ دیدیا گیا
  • اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی شامی صدر سے ملاقات
  • فیس خاتمے سے متعلق حالیہ فیصلے کے بعد پی ٹی وی اصلاحاتی منصوبے کو مزید آگے بڑھائیں گے، عطا تارڑ
  • توجہ طلب