2025-11-19@04:32:04 GMT
تلاش کی گنتی: 42579

«سندھی قوم»:

    وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں دیے گئے بلیک ٹائی ڈنر میں دنیا کی سیاست، کاروبار اور کھیل سے تعلق رکھنے والی غیر معمولی شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں سب سے زیادہ توجہ عالمی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے حاصل کی، جو سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرتے ہیں اور اس وقت سعودی پرو لیگ کے سب سے بڑے نام ہیں۔ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو بھی اس تقریب میں شریک تھے۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات، سرمایہ کاری ایک ٹریلین ڈالر تک لے جانے کا اعلان تقریب میں ٹیکنالوجی کی دنیا کے بڑے...
    یہ قرارداد جسے پاکستان 1981ء سے پیش کر رہا ہے دنیا کی توجہ ان عوام کی جانب مبذول کراتی ہے جو اب بھی اپنے ناقابل تنسیخ حقِ خودارادیت کی جدوجہد کر رہے ہیں جن میں فلسطین اور کشمیر کے عوام بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ کی ایک کمیٹی نے گزشتہ روز اتفاقِ رائے سے پاکستان کی ایک قرارداد منظور کی جس میں ان اقوام اور عوام کے حق خودارادیت کے جامع عزم کو دوبارہ اجاگر کیا گیا ہے جو اب بھی نوآبادیاتی، غیر ملکی اور اجنبی تسلط کے تحت ہیں۔پاکستان نے اس موقع پر واضح کیا کہ اقوام متحدہ اپنے مقاصد اور اصولوں کے مرکز میں اس حق کو رکھتی ہے۔ 65 ممالک کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی یہ قرارداد پاکستان...
    انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کے 90 فیصد اختیارات کابینہ کو دیے تھے، 5 روپے سے 500 تک کی خرچ کی فائل بھی کابینہ میں جاتی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ اپنی سیاسی موت کے پروانے پر خوشدلی سے دستخط کر کے آیا ہوں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انوار الحق نے کہا کہ اگر آپ کو بھیجنے والوں کی آنکھوں میں نمی ہو تو یہ قیمتی اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کے 90 فیصد اختیارات کابینہ کو دیے تھے، 5 روپے سے 500 تک کی خرچ کی فائل بھی کابینہ میں جاتی تھی۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ اپنی سیاسی موت کے پروانے...
    ری پبلکن اکثریت والی امریکی کانگریس نے بھاری اکثریت سے وزارتِ انصاف کی جیفری ایپسٹین سے متعلق تمام فائلیں فوراً عام کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔ اس اقدام کی طویل عرصے تک مخالفت کرنے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے اچانک اپنا مؤقف بدلتے ہوئے اس کی حمایت کا اعلان کردیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ’چھپانے کو کچھ نہیں‘ ٹرمپ کا ریپبلکنز کو ایپسٹین فائلز جاری کرنے کے لیے ووٹ دینے کا مطالبہ ایوانِ نمائندگان میں بل 427 کے مقابلے میں 1 ووٹ سے منظور ہوا، جس کے فوراً بعد ری پبلکن اکثریت والے سینیٹ نے بھی اسے منظوری دے دی۔ بل بدھ کے روز تک صدر ٹرمپ کے دستخط کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچنے کی توقع ہے، جبکہ...
    بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی ثقافتی شناخت میں جہاں مختلف زبانیں، تہذیبیں اور روایات رنگ بھرتی ہیں وہیں یہاں کے منفرد ذائقے بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: تیار کرنے کے لیے بھیڑ کا گوشت خشک کرنے کی قدیم روایت آج بھی زندہ ہے انہی ذائقوں میں پشتون اور ہزارہ برادری کی روایتی سوغات کلچے (مقامی بسکٹ) خاص مقام رکھتی ہے جو کوئٹہ کی یخ بستہ شاموں میں شہریوں کی اولین پسند بن چکے ہیں۔ شام ڈھلے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم قہوہ خانوں پر رونق دیدنی ہوتی ہے جہاں لوگ گرم چائے کی پیالیوں کے ساتھ تازہ خستہ اور خوشبودار کلچوں سے لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں۔ مزید پڑھیے: کوئٹہ کے کم گیس پر چلنے...
    دفاعی تعاون سے دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مختلف اہم شعبوں میں تعاون کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتیں طے پاگئی ہیں، جن میں سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا تاریخی معاہدہ بھی شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے ایک بڑے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی ہے، جس میں جدید ترین ایف-35 لڑاکا طیاروں کی فراہمی بھی شامل ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ معاہدے کے تحت سعودی عرب امریکہ سے تقریباً 300 جدید ٹینک بھی خریدے گا جبکہ اس دفاعی تعاون سے دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا...
    6  نومبر کو استنبول میں مذاکرات کی ناکامی کے بعد سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں تعطل آ گیا ہے جس میں دہشتگرد ٹی ٹی پی کے حوالے سے افغان طالبان رجیم کی ہٹ دھرمی اہم رکاوٹ تھی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کی شہ پر افغان طالبان کی ہٹ دھرمی، استنبول میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات ناکام مذاکرات میں تعطل کے بعد سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان قیام امن کے لیے علاقائی ممالک خصوصاً ایران متحرک ہے جس کی وزارت خارجہ کی جانب سے علاقائی ممالک کا اجلاس بلائے کی اعلان اس سلسلے میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ اسی طرح سے برادر اسلامی ملک ترکیہ بھی اس حوالے سے سرگرم اور اس کے اعلیٰ سطحی وفد کی...
    سنہ 2021 میں افغان طالبان کی کابل واپسی کے بعد گزشتہ 4 برسوں میں پاک افغان تجارت کا مجموعی حجم ایک ارب 48 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر ایک ارب 99 کروڑ ڈالر تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس دوران پاکستان کی افغانستان کو ایکسپورٹ زیادہ رہی اور افغانستان کی پاکستان کو ایکسپورٹ  نسبتاً کم رہی۔ باہمی تجارت کا توازن پاکستان کے حق میں 196 ملین ڈالر سے بڑھ کر 574 ملین ڈالر تک رہا ہے۔ پاکستان کے حق میں تجارتی توازن کی  کمترین سطح سنہ 2022 میں نوٹ کی گئی۔ اس سال پاکستانی سر پلس صرف 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہ گیا تھا  اس سال پاکستان نے افغانستان سے بڑی مقدار میں کوئلہ منگوایا تھا تو افغانستان کا...
    اسلام ٹائمز: جب تک دوہرا معیار بین الاقوامی سیاست پر حاوی رہے گا، عالمی امن خطرے میں رہے گا۔ عالمی سلامتی کا مستقبل اس دوہرے انداز کو ختم کرنے اور ایک سادہ سچائی کو قبول کرنے پر منحصر ہے۔ حقیقی سلامتی اور امن صرف اسی صورت میں حاصل ہوسکتا ہے، جب بڑی طاقتیں جوہری ہتھیاروں پر اپنی اجارہ داری ترک کر دیں اور مشترکہ اصولوں پر عمل کریں۔ ایران، اپنی قانونی اور اخلاقی منطق پر بھروسہ کرتے ہوئے، اس نقطہ نظر کے خلاف کھڑا ہوا ہے اور اس نے دکھایا ہے کہ جوہری ہتھیاروں پر انحصار کیے بغیر قومی سلامتی، آزادی اور علاقائی کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ آج بہت سی قوموں نے محسوس کیا ہے کہ دنیا کو...
    ملائیشیا کے فٹبال میں بڑا بحران کھڑا ہو گیا ہے جہاں فیفا نے قومی ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کی معطلی کے بعد فٹبال ایسوسی ایشن آف ملائیشیا کے اندرونی نظام کی باضابطہ تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیفا کے مطابق ان کھلاڑیوں نے مبینہ طور پر جعلی یا تبدیل شدہ دستاویزات استعمال کرکے ملائیشیا کی نمائندگی کے لیے اہلیت حاصل کی تھی، جس کے بعد انہیں 12 ماہ کے لیے معطل کردیا گیا۔ یہ تمام کھلاڑی ایشین کپ 2027 کے کوالیفائر میں جون میں ہونے والے میچ میں ویتنام کے خلاف ملائیشیا کی 4-0 کی جیت میں شامل تھے۔ فیفا اپیل کمیٹی نے حکم دیا ہے کہ فوری طور پر ایف اے ایم کے اندرونی آپریشنز کی تحقیقات...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ برازیل سے واپسی پر امن و امان کے لیے مزید ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔ دہشت گرد، انتہا پسند اور نفرت کے نیٹ ورک پنجاب میں بے بس دکھائی دیئے۔ پنجاب حکومت نے انتہا پسندوں اور دہشتگردی کے نیٹ ورک کے مالیاتی اور جنگی انفراسٹرکچر کو اکھاڑ پھینکا ہے۔ ٹی ایل پی کے ٹھکانوں سے جدید ترین اسلحہ، ہزاروں گولیاں، بلٹ پروف جیکٹس اور جنگی ساز و سامان برآمد ہوئے۔ پنجاب حکومت نے احتجاج کے نام پر نفرت فتنہ پھیلانے والی فنڈنگ روک دی۔ کالعدم انتہا پسند جماعت کے عہدے داروں کے 23 ارب 40 کروڑ کے اثاثے منجمد کردیئے۔92 بینک اکاؤنٹس اور جاز کیش سمیت تمام ڈیجیٹل اکاؤنٹس جام...
    دبئی (نیٹ نیوز) دبئی ائیر شو میں پاکستان نے بھارت کو عوامی مقبولیت میں چاروں شانے چت کردیا۔ پاکستان کے طیارہ جے ایف 17 بھی دبئی ائیر شو میں عالمی ایوی ایشن ماہرین اور عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے جس کو ائیرشو میں نئی مقبولیت مل رہی ہے۔ پاکستان نے چند میزائل بھی جہاز کے چاروں طرف نصب کیے ہیں جو ائیر شو کے شرکاء میں مرکز نگاہ بنے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی جہاز تبحیس 500 میٹر دور ’’سناٹے‘‘ میں تن و تنہا کھڑا نظر آتا ہے۔ بھارتی جہاز عوامی دلچسپی حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ائیر شو کے شرکاء بھارتی جہاز کے اطراف شاذ و نادر ہی نظر آتے ہیں۔ سبز ہلالی پرچم سے سجے...
    اسلام آباد،مظفرآباد،لاہور(نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت سے جنگ کے بعد پاکستان کا سٹینڈرڈ سب کے سامنے ہے اور مودی دنیا سے منہ چھپا رہا ہے۔ مظفر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکا اور دیگر ممالک انہیں یاد دلائیں گے کہ 7 جہازگرے تھے۔ اقوام متحدہ ہو یا آسیان، دنیا کا کوئی بھی فورم ہو بھارت وہاں سے بھاگ رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر عمران کو اقتدار دیاگیا تھا۔ میں خود انتخابات میں آپ کے پاس آیا تھا۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان نے مایوس نہیں کیا۔ جتنا سیاسی شعور کشمیر میں ہے اتنا کہیں نہیں ہے۔ بھارت پاکستان...
    باکو (نوائے وقت رپورٹ) وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے ملائیشیا کے وزیر مواصلات سے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق فریقین نے ملائشیا اور پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا۔ شزا فاطمہ نے دونوں ملکوں میں ڈیجیٹل پالیسی ڈائیلاگ شروع کرنے کی پیش کش کی۔ وفاقی وزیر نے اے آئی‘ ڈیٹا سائنس میں ٹیلنٹ موبیلسٹی اور سکل الائنمنٹ کی تجاویز دیں۔ سائبر سکیورٹی اور ڈیجیٹل مواد میں مشترکہ اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری اور 6لاکھ سے زائد پروفیشنلز ہماری قوت ہیں۔ وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ آذربائیجان کے آسیان خدمت سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ ای۔ گورننس ‘ شہری سروس ڈلیوری اور ڈیجیٹل...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 27ویں ترمیم کی گونج ہے، اس کے بعد 28ویں 29 ویں اور 30ترامیم آئیں گی، مگر حکمران ان ترامیم کے بعد بھی قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔ جماعت اسلامی نے ایسی تمام ترامیم کو مسترد کر دیا ہے وہ وقت جلد آنے والا ہے جب یہ ترامیم واپس ہوں گی۔ جب عوام کے جمہوری حقوق سلب کیے جائیں گے تو لوگوں کے اندر مایوسی اور انارکی پھیلے گی جس کی ذمہ دار کوئی حکومت نہیں ریاست ہو گی۔ ملک میں ظلم کا نظام ہے اور یہ طاقتور کے ہاتھ کی چھڑی بن چکا ہے۔ جماعت اسلامی کا اجتماع...
    معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے مشورہ دیا ہے کہ اپنی مصروفیت میں سے وقت نکال کر نانی یا دادی کے ساتھ بیٹھیں اور اُن کے ساتھ چائے پراٹھا کھا کر زندگی کو انجوائے کریں۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں منعقدہ اپنی نئی آنے والی فلم نیلوفر کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ عمار رسول کی ہدایت کاری میں نیلوفر فلم بنائی جارہی ہے جو رمانوی کہانی پر مبنی ہے اور ہدایت کار ہی اس کے مصنف بھی ہیں۔ فلم میں فواد خان، ماہرہ کے علاوہ مدیحہ امام، بہروز سبزواری سمیت دیگر بھی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ اس فلم کے شریک پروڈیوسر فواد خان بھی ہیں۔ یاد رہے کہ...
    کراچی: متنازع یوٹیوبر اور انفلوئنسر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔ تنازعات میں گھرے یوٹیوبر رجب بٹ کچھ عرصے سے برطانیہ میں مقیم ہیں جہاں وہ پاکستان میں درج متعدد کیسز کے بعد منتقل ہوئے تھے اور وہیں سے اپنا مواد بنا رہے ہیں۔ دوسری جانب سامعہ حجاب بھی ایک معروف مگر متنازع انفلوئنسر ہیں۔ وہ اُس وقت شہرت میں آئیں جب انہوں نے اپنے سابق منگیتر پر اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ بعدازاں عدالت سے باہر ہونے والے تصفیے کے باعث انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ سمیہ اس وقت دبئی میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں سامعہ حجاب نے فیشن اور اپنے بولڈ لباس کا دفاع کرتے ہوئے...
    28ویں 29 ویں اور 30ویں ترامیم کے بعد حکمران قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے ترامیم ملک و قوم کیلئے نہیں چند خاندانوں کے مفاد میں لائی گئیں،میٹ دی پریس سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 27ویں ترمیم کی گونج ہے، اس کے بعد 28ویں 29 ویں اور 30ترامیم آئیں گی، مگر حکمران ان ترامیم کے بعد بھی قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔ جماعت اسلامی نے ایسی تمام ترامیم کو مسترد کر دیا ہے وہ وقت جلد آنے والا ہے جب یہ ترامیم واپس ہوں گی۔ حاکمیت صرف اللہ کی ہے کسی فرد کو بھی استثنیٰ حاصل نہیں، ترامیم کرنے اور کروانے والے سب...
    واشنگٹن: ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے ایک بڑے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی ہے جس میں جدید ترین ایف-35 لڑاکا طیاروں کی فراہمی بھی شامل ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ معاہدے کے تحت سعودی عرب امریکہ سے تقریباً 300 جدید ٹینک بھی خریدے گا جبکہ اس دفاعی تعاون سے دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مختلف اہم شعبوں میں تعاون کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتیں  طے پاگئی ہیں جن میں سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا تاریخی معاہدہ بھی شامل ہے۔ مزید برآں دونوں ممالک نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس  کے شعبے میں بھی ایک تاریخی ایم او...
    ایک بار نہیں 2 بار ہمارے مینڈیٹ کو سازش کے تحتچوری کیا ،اب کہہ سکتا ہوں ہم نے کشمیر میں سیاست کو بحال کیا کشمیر سے پیپلز پارٹی کا 3 نسلوں کا رشتہ ،عوام کو مبارک باد دیتا ہوں،چیئرمین کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم بند کمروں میں بیٹھ کر آزاد کشمیر کی حکومت نہیں چلائیں گے،سازش کے تحت پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا،ایک بار نہیں 2 بار آزاد کشمیر میں ہمارے مینڈیٹ کو چوری کیا گیا،ماضی میں جو فیصلے ہوئے اس سے آزاد کشمیر میں سیاسی خلا پیدا ہوا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری...
    ڈاکٹر سلیم خان دہلی میں ہونے والے دھماکوں کی بابت پہلے تو یہ بات واضح نہیں تھی کہ وہ کسی گاڑی کے سیلنڈر پھٹنے سے ہوا ہے یا دھماکہ خیز مادے کی مدد سے کیا گیا ہے ۔ اس گاڑی کو چلانے والا فدائین حملہ آور تھا حادثاتی طور پر موت کے منہ میں چلا گیا۔ شاید اس وقت تک سرکار دربار کے لوگ یہ فیصلہ نہیں کرپارہے تھے کہ کون سا بیانیہ سیاسی طور پر مفید یا مضر ہوگا؟ بی جے پی کی فرقہ پرستانہ سیاست کے لیے دہشت گردانہ بیانیہ ہی مفید تھا اور اگر وہ اقتدار میں نہیں ہوتی تو بلاتحقیق اسی کو آگے بڑھایا جاتا لیکن چونکہ یہ دھماکہ دارالخلافہ دہلی میں ہوا تھا جہاں ڈبل...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ سمیت دیگر عالمی تنازعات ختم کرانے کا کریڈٹ لیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا بھر میں کئی بڑی جنگیں رکوانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے آٹھ جنگیں رکوا کر دنیا کو بڑے بحرانوں سے بچایا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان وہ کشیدگی بھی ختم کرائی جو ان کے بقول ایک بار پھر بڑی جنگ میں تبدیل ہونے والی تھی، ان کے مطابق دونوں ممالک اب مثبت اقدامات کی جانب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(2) پاکستان کے آئین میں 27 ویں ترمیم نے پاکستانی عدلیہ کو تو ڈھیر کر ہی دیا ہے، اور اس پر بہت کچھ شائع ہو رہا ہے اور وکلا اور میڈیا میں زیر بحث ہے۔ لیکن جس بات پر کم بات ہو رہی ہے، وہ ملٹری ڈکٹیٹر شپ کو آئین طور پر تسلیم کر لینا ہے۔ پاکستانی میڈیا اور صحافیوں میں فوج پر بات کرنے کی جرأت کم ہو گئی ہے۔ اب تنقید بھی ممکن نہیں رہی ہے۔ یہ بل جس سرعت کے ساتھ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس ہوا ہے، وہ دنیا کی پارلیمانی تاریخ کا عالمی ریکارڈ ہے۔ پاکستان میں حکومت اکثریت میں نہ بھی ہو تو کوئی بھی بل پاس کرانے کے لیے اپوزیشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے 2025 میں ایک تاریخی اور جرأت مندانہ فیصلہ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو 2024 کے طلبہ کے احتجاج پر لاگو کیے گئے سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مقدمے میں سزائے موت سنائی۔ یہ فیصلہ نہ صرف ملک کی سیاسی تاریخ کا ایک نمایاں باب ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی بنگلا دیش کی آئندہ سیاسی اور سماجی سمت کے لیے ایک پیغام ہے۔ بلاشبہ شیخ حسینہ کی حکومت کے دور کو بنگلا دیش کی تاریخ میں تشدد اور جبر کا دور کہا جاسکتا ہے۔ 2024 میں طلبہ کے بڑے پیمانے پر احتجاج نے ملک میں ایک نیا سیاسی بحران کھڑا کیا۔ یہ تحریک بنیادی طور پر تعلیمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">’’سیلف میڈ بنو‘‘ کی نصیحت سنتے عمر گزاردی لیکن سوائے اپنی مٹی خراب کرنے، معلمی اور کالم لکھنے کے ٹوپی میں کوئی کلغی نہ سجا سکے۔ اگر کسی کو بزعم خود عہدوں کی فیکٹری لگاتے، عہدے تراشتے اور وصولتے دیکھا تو وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں۔ پہلے اعزاز اور عہدے دعائوں کا نتیجہ ہوتے تھے اب ان کے لیے زور لگانا پڑتا ہے۔ آکاش دیوتا مہر ثبت نہ کرے تو پارلیمان کے ذریعے عطا کروانے کا اہتمام کرلیا جاتا ہے۔جس طرح کھانے کی سب خرابیوں کی وجہ مرچ کی کمی اور زیادتی باور کرائی جاتی ہے اسی طرح جمہوریت کی خامیوں کو ایک لفظ میں بیان کیا جائے تو وہ ہے بے محابا، متواتر اور مسلسل ترامیم۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن عدالت عظمیٰ کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ کا ایک کیس کی سماعت کے دوران ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ملک جمیل ظفر سے اہم مکالمہ ہوا جب کہ جسٹس ہاشم کاکڑ کے ہلکے پھلکے انداز میں دیے گئے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔ڈی آئی جی اسلام آباد ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے وکیل شاہ خاور عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ فیصل آباد کی ایک ٹرائل کورٹ میں فوجداری مقدمہ زیر سماعت تھا، ٹرائل کورٹ نے گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا۔شاہ خاور نے کہا کہ میرے موکل اس وقت ایس پی تھے، ان کے خلاف ٹرائل کورٹ نے آرڈر میں آبزرویشنز دیں، جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)اوجی ڈی سی ایل حیدرآباد کے ریجنل وآرڈینیٹر امام علی عباسی نے کہا ہے اندرون سندھ کے دیہاتوں میں ہیپاٹائٹس کا مرض خطرناک صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے اس سے بچانے کے لیے لوگوں ہمیں انھیں علاج فری کی سہولت دینی ہو گی وہ یہاں ٹنڈوجام کے قریب ٹنڈو عالم مری میں او جی ڈی سی ایل کی جانب سے کالا یرقان (ہیپاٹائٹس) کے علاج اور بچاؤ کے لیے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کی افتتاح کرتے ہوئے کہااس کیمپ میں ٹنڈو عالم مری، ہوسڑی، بہاول زئنور، ٹنڈو عالم، گہانگھرا موری اور دیگر قریبی علاقوں سے آنے والے سینکڑوں افراد نے ہیپاٹائٹس یرقان کے مرض کا مفت چیک اپ کرایا آور مفت ٹیسٹ کئے گئیاس موقع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوٹری(جسارت نیوز)سندھ کا دوسرا بڑا صنعتی مرکز کوٹری انتظامی عدم توجہی کے سبب زبوں حالی کا شکار بن گیا۔ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں،بے تہاشہ جنگل کٹنگ،اسٹریٹ لائٹس کی عدم موجودگی اور پانی کی قلت جیسے مسائل سے صنعتکاروں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ۔صنعتکاروں نے انفراسٹیکچر کی مکمل بحالی کو ملکی معیشت میں ترقی کا ضامن قرار دیدیا۔صنعتی علاقہ کیلئے ایم ڈی سائیٹ کو کہا ہے جلد ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔ڈی سی جامشورو تفصیلات کے مطابق سندھ کا دوسرا بڑاصنعتی علاقہ کوٹری صنعتی زون جو ملکی معشیت میں اہم کردار ادا کرتا ہے انتظامی لاپروائی اورعدم توجہی کے سبب انفراسٹیکچر مکمل تباہ حال بنا ہوا ہے کوٹری صنعتی زون میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلے جس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت)نومسلموں کی بھی حکومت خبر گیری کرے جس طرح اقلیتوں کی کوٹہ رکھی جاتی ہے نومسلموں کی بھی کوٹہ مختص کی جائے دعوت ایمان کے امیر شیخ محمد عمر کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق دعوت ایمان کے امیر شیخ محمد عمر نے ایوان صحافت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نومسلموں کی حکومت خبری گیری کرے مسلمان ہونے کے بعد رشتے دار قطع تعلق ہوجاتے ہیں جائیداد میں حصہ تک نہیں دیا جاتا اس لئے نومسلم بے سہار اہوجاتے ہیں کوئٹہ میں نیومسلم کالونی کی تعمیر کی جارہی ہے جہاں نومسلموں کو رہائش دی جائے گی تعلیم کے ساتھ دین بھی سکھا رہے ہیںحکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نومسلموں کی بھی داد رسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نواب شاہ( نمائندہ جسارت) شہر بھر کے والدین طلبہ نے نجی تعلیمی اداروں میں بڑھتی ہوئی بے ضابطگیوں، غیر واضح فیسوں اور شفافیت سے محروم مالی نظام کے باعث گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایک ایسا ڈیجیٹل فیس مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروایا جائے جو تمام نجی اسکولوں کو ایک ہی مرکزی نظام سے منسلک کرے اور فیسوں کے نظم و ضبط کو مکمل طور پر قابلِ نگرانی بنا دے۔ والدین کے مطابق اس قسم کا نظام نہ صرف اسکولوں کے مالی امور میں شفافیت لائے گا بلکہ من مانی وصولیوں اور قانون شکنی کے دروازے بھی بند کرے گا۔والدین نے کہا کہ کئی نجی اسکول فیسوں میں اپنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین(نمائندہ جسارت)بدین کے ساحلی علاقے پر واقع درگاہ شیخ کڑیو بھانڈاری کے آستانے پر تین روزہ ماہی گیر میلے کے سلسلے میں ادبی سیمینار اور محفل راگ رنگ کا انعقاد ۔پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے سماجی ادارے ویوا ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے بدین کے ساحلی علاقے کڑیو بھونڈاری میں منعقد ماہی گیر میلہ کے تیسرے روز ادبی سیمنار اور محفل راگ رنگ کا انعقاد کیا گیا ، ادبی پروگرام کے مہمانِ خصوصی علمی ادبی شخصیت اور عوامی جمہوری پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل خادم ٹالپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاڑ کا یہ خطہ ہمیشہ سے علم، تصوف اور ثقافت میں نہایت زرخیز رہا ہے۔ اسی دھرتی نے ایک طرف شیخ کریو اور احمد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    اُس روز نومبر کی آٹھ تاریخ تھی،9 نومبر کو ہونے والی یومِ اقبال کی تقریبات کے سلسلے میں کچھ نوٹس تحریر کررہا تھا کہ گاؤں سے ہمارے مینیجر شبّیر احمد کی کال آئی، جب اس نے یہ کہاکہ ’’جج صاحب کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے‘‘ تو ہاتھ لرز گیا اور ایک انجانے خوف نے دل ودماغ کو جکڑ لیا، فون پر کچھ ہدایات دیں۔ جب ایمبولینس گھر پہنچ گئی تو تھوڑی سی تسلّی ہوئی کہ ضرورت پڑنے پر آکسیجن فراہم ہوجائے گی۔ مگر دل مسلسل دھڑکتا رہا کہ کوئی بری خبر نہ مل جائے۔ ڈرائیور کو بار بار تاکید کرتا رہا کہ جاتے ہی ڈاکٹر سے میری بات کرانا۔ امراضِ قلب کے اسپتال پہنچنے کے چند منٹ بعد...
    مانچسٹر کی سرد ہواؤں سے نکل کر لندن کا رخ کیا ، وہی لندن جو سیاحوں کا محبوب ترین شہر ہے۔ لندن سے جدائی کو آٹھ برس بیت چکے تھے۔ ہم بھی لندن کے رومانس میں مبتلا رہے ۔ اس مرتبہ سفر کا ارادہ پختہ تھا اور خوشی اس بات کی کہ ہم سفر بھی نہایت مہربان اور خوش مزاج تھے، عبداللہ حفیظ خان اور ذوالقرنین مہدی۔ ان دونوں کی خوش گپیوں نے مانچسٹر سے لندن کا فاصلہ پل بھر میں سمیٹ دیا۔ جونہی گاڑی ہوٹل کی پارکنگ میں رکی معلوم ہوا کہ لندن ہمارے سامنے کھڑا ہے۔ صبح سویرے ناشتے کے بعد عبداللہ حفیظ خان کی معیت میں لندن کی زیرِ زمین مشہور زمانہ ٹرین ٹیوب کا رخ کیا...
    میری نسل نے بھگت سنگھ کے قصے پڑھ کر جانا کہ سچائی اور جرات کیا ہوتی ہے۔ وہ حیدرآباد کے ایک کھاتے پیتے گھرانے کا چشم و چراغ تھے۔ ان کے والد اعلیٰ سرکاری عہدے پر فائز تھے اور حسن ناصر ناز و نعم میں پلے بڑھے تھے۔ انھوں نے کنونٹ سے تعلیم حاصل کی اور وہ زمانہ طالب علمی سے ہی مزدور تحریک سے نہ صرف وابستہ ہوگئے بلکہ انھوں نے اسے ہی اپنی حیات کا مقصد بنا لیا۔  وہ کراچی آگئے اور انھوں نے تعلیم کو خیر باد کہہ دیا۔ کراچی آکر اچھی ملازمت حاصل کرنا، ان کے لیے کوئی مشکل امر نہیں تھا مگر وہ اپنا تمام وقت مزدور تحریک پر صرف کرنے لگے اور اسی کو...
    لاہور: پنجاب حکومت نے کالعدم جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف دیگر صوبوں میں کارروائی کے لیے وفاق سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا، جس میں کومبنگ آپریشن مستقل جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی۔ پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ کیا جا چکا ہے۔ کالعدم جماعت کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، گولیاں، بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق احتجاج کے نام پر نفرت اور فتنہ پھیلانے والی فنڈنگ روک...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں دراندازی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے اور پاکستان اس صورتحال کا مؤثر جواب دینے کے لیے دو محاذوں پر سرگرم رہے گا۔ اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، یو اے ای، ایران اور چین سمیت دیگر ممالک چاہتے ہیں کہ پاکستان میں دراندازی کے واقعات بند ہوں کیونکہ افغانستان دہشت گردوں کی آماج گاہ بن چکا ہے۔ خواجہ آصف نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو خراب کرنا چاہتا ہے اور بھارت سرحد پر بھی کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے بھارتی آرمی چیف کے بیانات کو نظرانداز نہ...
    پاکستان میں انتہا پسندی پر مبنی پرتشدد رجحانات یا معاشرے میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت سے جڑے مسائل ایک حساس اور سنگین مسئلہ بن گیا ہے ۔ سیاسی ،سماجی ،معاشرتی یا علاقائی ،لسانی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر بھی ہمیں یہ مسائل دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔بالخصوص نئی نسل یا نوجوان نسل میں عدم برداشت کا پہلو نمایاں طور پر سامنے آیا ہے۔ ہم ایک دوسرے سے عملی طور پر الجھتے جارہے ہیں ۔ایک دوسرے کے خیالات،فکر ،سوچ،مذہب، فرقہ ، زبان ، کلچر یا سماج اور ان کے رہن سہن کو قبول کرنے کی جگہ ہم ان کے بارے میں تعصب ،بغض یا سیاسی و فکری اختلافات کو دشمنی کا رنگ دینے میں بہت آگے تک چلے گئے ہیں...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت تمام صوبوں کے ساتھ مل کر ریلوے نیٹ ورک کو وسطی ایشیا تک توسیع دے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کو ملک کا معاشی مرکز اور ’’پاکستان کا دل‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت، سندھ حکومت کے تعاون سے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کی جدیدیت اور صوبے سمیت ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن یقینی بنائے گی۔ بلاشبہ مستقبل کا ایک اہم چیلنج ٹیکنالوجی ہے۔ آج ڈیجیٹل نظام ہر شعبے کا لازمی حصہ بن چکا ہے۔ ٹکٹنگ، ٹرین ٹریکنگ، ریزرویشن، کارگو مینجمنٹ، اسٹیشن کنٹرول، ہر چیز ٹیکنالوجی کے بغیر ادھوری ہے۔ پاکستان ریلوے اپنے نظام کو ڈیجیٹلائز کرنے سے نہ صرف مسافروں کو سہولت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے فیصل راٹھور کو آزاد کشمیر کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ناصر شاہ نے صدر آصف علی زرداری،بلاول بھٹو اور فریال تالپور کو بھی مبارکبادپیش کی ۔اپنے پیغام میں سید ناصر شاہ نے کہا کہ فیصل راٹھور کی کامیابی نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ آزاد کشمیر کے عوام کی بھی کامیابی ہے ۔یقین ہے فیصل راٹھور قیادت اور آزاد کشمیر کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔انہوںنے کراچی میں مقیم کشمیری بھایوں کو بھی فیصل راٹھور کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکبادپیش کی ۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    شوبز انڈسٹری کی چکاچوند جتنی مسرور کن ہے اتنی ہی تلخ اور تکلیف دہ بھی ہے، کسی بھی اور شعبے کی طرح بھی یہاں عداوتیں، تلخیاں اور مخالفت کا زور زورا رہتا ہے۔ ایک نیا پینڈورا باکس سینئر اسٹیج آرٹسٹ اور کامیڈین روبی انعم نے اپنے ایک انٹرویو میں کھول دیا جس میں انھوں نے اداکارہ مشی خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مشی خان نے حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی ڈاکٹر نبیہا علی خان کی شادی کے بارے میں کچھ سخت باتیں کی تھیں جو شاید روبی انعم کو پسند نہ آئیں۔ روبی انعم نے مشی خان کے لگائے گئے الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ نبیہا کا نکاح ہوا اور شادی کی رسومات چل رہی تھیں کہ صبح 6 بجے...
    صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین اور اسرائیل کیلئے امن چاہتے ہیں، ہم ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، معاہدے کا حصہ بننے کیساتھ دو ریاستی حل کا راستہ بھی محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہم فلسطین اور اسرائیل کیلئے امن اور ابراہیم معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ اوول ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین اور اسرائیل کے لیے امن چاہتے ہیں، ہم ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، معاہدے کا حصہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہم فلسطین اور اسرائیل کیلئے امن اور ابراہیم معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین اور اسرائیل کے لیے امن چاہتے ہیں،ہم ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں، معاہدے کا حصہ بننے کے ساتھ دو ریاستی حل کا راستہ بھی محفوظ بنانا چاہتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔سعودی ولی عہد نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ابراہیم معاہدوں کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ دو ریاستی حل کا راستہ...
      اسلام آباد(نیوزڈیسک) نظام صلوۃٰ سے متعلق اجلاس میں وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے اہم فیصلے کر لیئے ہیں ، جڑواں شہروں کی تمام مساجد میں ایک ہی وقت پر اذان اور باجماعت نماز ادا ہوگی، وزارت مذہبی امور جلد ہی اذان اور نماز کے شیڈول کا کیلنڈر بھی جاری کرے گی ، نماز جمعہ کا خطبہ کس موضوع ہر ہوگا؟ علمائے کرام نے اس حوالے سے فہرست تیار کرنے پر بھی اتفاق کرلیا ہے ۔ ترجمان وفاقی وزارت مذہبی امور کے مطابق علما کرام نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں یکساں اوقاتِ اذان ونماز کے نفاذ اور خطباتِ جمعہ کے موضوعات کی فہرست تیار کرنے پر اتفاق کرلیا ہے ، طے پایا کہ خطبات جمعہ اتحاد امت،اصلاح معاشرہ،نوجوان...
    بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر داخلہ، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد جہانگیر عالم چودھری نے اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کی پولیس اکیڈمیوں کے درمیان تعاون کو بڑھایا جائے گا تاکہ پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیت سازی کو مضبوط کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: ماضی کی تلخ یادیں بھول چکے، پاکستان بنگلہ دیش کو بھائی کی طرح دیکھتا ہے، مولانا فضل الرحمان یہ اعلان انہوں نے منگل کو پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر سے وزارت داخلہ کے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دونوں جانب سے پولیس فورسز کے تعاون کو بڑھانے، قیدیوں کی منتقلی کے نظام، شہری سلامتی اور سیف سٹی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔...
      کراچی(نیوزڈیسک) محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر سمیت 4 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائی پولیس مخبروں اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر ہونے والی حالیہ ٹارگٹ کلنگز کے سلسلے میں کی گئی۔ سی ٹی ڈی کے بیان کے مطابق گرفتار ہٹ مین امین عرف مناحافظ قاسم رشید گروپ کا رکن ہے، اس سے قبل بھی دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے اور جیل جا چکا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران مشتبہ ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس مخبروں اور ایک شخص عادل حسین کو فرقہ...
    فائل پاکستان کے اسٹابر بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے ناپسندیدہ ریکارڈ میں سابق کپتان شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بابر اعظم نے منگل کے روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں زمبابوے کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کے دوران شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ توڑا۔ بابر اعظم سہ ملکی سیریز کے پہلے ہی میچ میں زمبابوے کے خلاف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ صفر پر آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی 31 سالہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 9ویں پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی یوں بابر اعظم شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کے...
    جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، بنو قابل پروگرام کے ذریعے ہم نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کر کے خود انحصاری اور باعزت روزگار کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی دو آتشہ تلوار ہے، یہ کردار کی تعمیر میں بھی  استعمال ہو سکتی ہے اور اس کی تخریب میں بھی۔ معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، بنو قابل پروگرام کے ذریعے ہم نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کر کے خود انحصاری اور باعزت روزگار کی طرف لے جا...
    امریکی صدر کی دعوت پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے جہاں صدر ٹرمپ نے اُن کا پُرتپاک استقبال کیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کو وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہا اور تعریفی کلمات کہے۔ محمد بن سلمان کی آمد پر امریکی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے انھیں سلامی دی۔ صدر ٹرمپ نے کابینہ سے تعارف بھی کرایا۔ یاد رہے کہ پہلی بار 2018 میں سعودی ولی عہد نے امریکا کا دورہ کیا تھا اور اُس وقت بھی ملکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تھے۔ یہ دورہ ولی عہد محمد بن سلمان نے استنبول میں سعودی صحافی کے قتل سے پیدا ہونے پیچیدہ صورت حال اور کڑی تنقید کے دوران کیا گیا تھا۔ تاہم اب 40 سالہ...
    ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار دہشتگرد نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس مخبروں اور ایک شخص عادل حسین کو فرقہ وارانہ بنیادوں پر اورنگی ٹاؤن میں قتل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر سمیت 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائی پولیس مخبروں اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر ہونے والی حالیہ ٹارگٹ کلنگز کے سلسلے میں کی گئی۔ سی ٹی ڈی کے بیان کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر امین عرف منا حافظ قاسم رشید گروپ کا رکن ہے، اس سے قبل بھی دہشتگردی کے مقدمات میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹیکنالوجی کی دنیا میں اس وقت جس چیز کا سب سے زیادہ چرچا ہے وہ کوئی نئی ایجاد نہیں بلکہ مسابقت، اختلافات اور نوک جھونک ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ٹیکنالوجی کے بادشاہوں ایلون مسک اور جیف بیزوس ، دونوں کے درمیان کاروباری مقابلے بازی اور امیر ترین شخصیات میں اپنا رینک بڑھانے کے لیے پنجہ آزمائی ہوتی رہتی ہے۔یہ لفظی گولہ باری اُس وقت مزید شدت اختیار کرگئی جب جیف بیزوس نے اپنے آرٹی فیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’پروجیکٹ پرو میتھیئس‘ کا سوشل میڈیا پر اعلان کیا۔ایلون مسک جیسے جیف بیزوس کی اسی سوشل میڈیا پوسٹ کی تاک میں بیٹھے تھے فوراً ہی پوسٹ پر جواب دے ڈالا۔ایلون مسک نے...
    ہالی ووڈ کے مقبول ترین ایکشن ہیرو ٹام کروز کو بالآخر اُن کے طویل اور شاندار کیریئر کے اعتراف میں پہلا اعزازی آسکر ایوارڈ دے دیا گیا۔ یہ وہ اعزاز ہے جس کا انتظار انہوں نے تقریباً ساڑھے چار دہائیوں تک کیا۔ اتوار کی شام لاس اینجلس میں ہونے والی سالانہ گورنرز ایوارڈز کی پروقار تقریب میں اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے ٹام کروز کو یہ ٹرافی پیش کی، اور حاضرین نے انہیں ایک منٹ تک کھڑے ہو کر داد دی۔ 63 سالہ اداکار کو اپنے پورے کیریئر میں بہترین اداکاری کے لیے چار بار نامزدگیاں ملیں لیکن وہ کبھی آسکر جیت نہ سکے۔ اس بار بھی انہیں کسی فلمی کردار پر ایوارڈ نہیں ملا، بلکہ ان...
    ایک نئی تحقیق کے مطابق مقبوضہ فسلطین سے دریافت ہونے والا 4300 برس پرانا چاندی کے پیالہ کائنات کے ابتداء کا قدیم فنکارانہ تصور رکھتا ہے۔ مشہور ’عین سامیہ‘ کپ 1970 میں جوڈائن ہِل میں واقع ایک قدیم مقبرے سے دریافت ہوا۔ اس کا نام مقبوضہ مغربی کنارے میں موجود ایک فلسطینی گاؤں پر رکھا گیا جہاں یہ دریافت ہوا تھا۔ یہ پیالہ کانسی کے دور کے وسط یعنی 2650 قبلِ مسیح سے 1950 قبلِ مسیح کا ہے، جب اس علاقے میں متعدد خانہ بدوش آبادیاں قیام پذیر تھیں۔ تین انچ کے اس کپ پر فنکارانہ نقش نگاری موجود ہے۔ اس پر ایک نصف انسان اور نصف جانور کی ایک تصویر کدی ہوئی ہے جو اپنے ہاتھ میں پودے اٹھائے...
      امریکہ (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کے مقبول ترین ایکشن ہیرو ٹام کروز کو بالآخر اُن کے طویل اور شاندار کیریئر کے اعتراف میں پہلا اعزازی آسکر ایوارڈ دے دیا گیا۔ یہ وہ اعزاز ہے جس کا انتظار انہوں نے تقریباً ساڑھے چار دہائیوں تک کیا۔ اتوار کی شام لاس اینجلس میں ہونے والی سالانہ گورنرز ایوارڈز کی پروقار تقریب میں اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے ٹام کروز کو یہ ٹرافی پیش کی، اور حاضرین نے انہیں ایک منٹ تک کھڑے ہو کر داد دی۔ 63 سالہ اداکار کو اپنے پورے کیریئر میں بہترین اداکاری کے لیے چار بار نامزدگیاں ملیں لیکن وہ کبھی آسکر جیت نہ سکے۔ اس بار بھی انہیں کسی فلمی کردار پر...
      تل ابیب (ویب ڈیسک) نئی تحقیق کے مطابق مقبوضہ فسلطین سے دریافت ہونے والا 4300 برس پرانا چاندی کے پیالہ کائنات کے ابتداء کا قدیم فنکارانہ تصور رکھتا ہے۔ مشہور ’عین سامیہ‘ کپ 1970 میں جوڈائن ہِل میں واقع ایک قدیم مقبرے سے دریافت ہوا۔ اس کا نام مقبوضہ مغربی کنارے میں موجود ایک فلسطینی گاؤں پر رکھا گیا جہاں یہ دریافت ہوا تھا۔ یہ پیالہ کانسی کے دور کے وسط یعنی 2650 قبلِ مسیح سے 1950 قبلِ مسیح کا ہے، جب اس علاقے میں متعدد خانہ بدوش آبادیاں قیام پذیر تھیں۔ تین انچ کے اس کپ پر فنکارانہ نقش نگاری موجود ہے۔ اس پر ایک نصف انسان اور نصف جانور کی ایک تصویر کدی ہوئی ہے جو...
    آج کل ہر شعبے میں مصنوعی ذہانت یا اے آئی کا استعمال بڑھ گیا ہے اور لوگ ہر چھوٹی سے چھوٹی معلومات کے لیے اے آئی کے ٹولز کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مصنوعی ذہانت کال سینٹرز کا خاتمہ کر دے گی؟ لیکن گوگل کی پیرنٹ کمپنی ایل فابیٹ نے خبردار کیا ہے کہ لوگوں کو اے آئی ٹولز کی بتائی ہر بات پر اندھا یقین نہیں کرنا چاہیے۔ بی بی سی کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سی ای او سندر پچائی نے بتایا کہ اے آئی ماڈلز ہمیشہ درست نہیں ہوتے اور غلطیاں کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو اے آئی ٹولز کو دیگر معلوماتی ذرائع کے ساتھ استعمال کرنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرخزانہ اورنگزیب کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں وفاقی سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت اور دفاعی خدمات کے منصوبوں کے لیے اضافی فنڈز کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں سول آرمڈ فورسز کے دفاعی آلات کی مرمت کے لیے 10 کروڑ 3 لاکھ روپے جبکہ فورسز کو دیگر ضروریات کے لیے 84 کروڑ 15 لاکھ 60 ہزار روپے فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں دفاعی خدمات کے منصوبوں کے لیے 50 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کی گئی۔ اجلاس میں پاسکو کے خاتمے اور اس کے لیے ایک خصوصی ادارہ قائم کرنے کی منظوری دی...
    اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کے معروف حریت پسند رہنماء و جموں و کشمیر مسلم متحدہ محاذ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر مسلمانوں کیخلاف اسلامو فوبیا کے تحت شدید جنگ جاری ہے اور اب بھارت بھر میں بھی مسلمانوں اور خاص طور سے کشمیریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، جو حد درجہ قابل مذمت ہے۔ متعلقہ فائیلیںمولانا حسن افضل فردوسی کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاوے پورہ سرینگر سے ہے، وہ سالہا سال سے کشمیر میں مزاحمتی تحریک سے وابستہ ہیں۔ مختلف تبلیغی محاذوں پر سرگرم ہیں، ساتھ ہی ساتھ میر واعظ شمالی کشمیر بھی ہیں۔ آپکے والد محترم کو تحریک آزادی سے وابستہ ہونے کی پاداش میں شہید کیا...
    بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو ملکی عدالت نے سزائے موت سنا دی جس پر چین کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم 78 سالہ شیخ حسینہ واجد کو وزیر داخلہ اسد الزماں سمیت سزائے موت سنادی۔ شیخ حسینہ واجد اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد انڈیا فرار ہوگئی تھیں اور تاحال بھارت میں ہی مقیم ہیں۔ سزائے موت سناتے وقت وہ عدالت میں موجود نہیں تھیں۔  چین کی وزارت خارجہ کی معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے شیخ حسینہ واجد کی سزائے موت سے متعلق بھی سوال کیا۔ جس پر ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم کو موت کی سزا سنانا بنگلا دیش کا اندرونی اور قانونی معاملہ ہے۔...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو غزہ بھیجے جانے والی فورس کا حصہ بننا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ابراہم اکارڈ سے متعلق پاکستان کا مؤقف کلیئر ہے، دو ریاستی حل پر پاکستان کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ’اسرائیل کے خلاف مزاحمت کو جائز سمجھتے ہیں‘، حماس نے غزہ سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد مسترد کردی انہوں نے کہاکہ افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے، اور پاکستان میں ہونے والی دراندازی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، سعودی عرب، یو اے ای، ایران اور چین سمیت دیگر ممالک چاہتے ہیں کہ پاکستان میں دراندازی ختم ہو۔ خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان دو محاذوں...
    غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے بچوں میں خون کی کمی کی شرح 82 فیصد تک جا پہنچی ہے اسلام ٹائمز۔غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں طبی آلات کی قلت 70 فیصد ہو گئی ہے جبکہ قابض صیہونی رژیم اب بھی اس علاقے میں ضروری ادویات و طبی سامان کے داخلے کی اجازت نہیں دے رہی۔ الجزیرہ مباشر کو انٹرویو دیتے ہوئے منیر البرش نے بتایا کہ قابض صہیونی، معذوری سے دوچار فلسطینی نسل چاہتے ہیں درحالیکہ غزہ کے طبی شعبے نے جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک غزہ کی پٹی میں معذوری کے 156 سے...
      اسلام آباد(نیوزڈیسک)شازیہ صوبیہ سومرو کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تعلیم کا اجلاس ہوا جس دوران حکام وزارت تعلیم نے بتایا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے مالی معاملات کے حل کیلئے1.5 ارب روپے مانگے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ اجلاس میں دو ہفتے کا وقت دیا گیا تھا مگر ابھی بھی مبہم جواب دیا گیا ، رکن کمیٹی مہتاب راشدی کا کہنا تھا کہ چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن اب تک تعینات کیوں نہیں ہوئے، کیا پوری دنیا میں کوئی بھی نہیں جوچیئرمین ایچ سی سی تعینات ہو سکے۔ اجلاس میں چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی اور رکن کمیٹی سبین غوری کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، سبین غوری نے کہا کہ وفاقی اردویونیورسٹی کیخلاف ہراسگی کی درخواست صدر مملکت کو دی...
    جوں ہی میں بوا کے گھر کے دروازے پہ پہنچا، دروازہ کھلا پایا۔ رات کے پونے تین بج رہے تھے؛ اور، دروازہ کھلا تھا! میں داخل ہوگیا۔ حدِ وحشت کو چھوتی ہوئی خامشی اور رات کا پچھلا پہر، مجھ پر کسی پہاڑ کی طرح ٹوٹتا محسوس ہوا۔ میں گھر کی لابی میں داخل ہوا ہی تھا کہ سرد ہوا کے جھونکے نے مجھے اپنے حصار میں لے لیا اور مجھے ایک مانوس سی خوشبو اپنے گرد مہکتی محسوس ہونے لگی۔ یہ بوا مہرو کی خوشبو تھی، اس کے گھر کی خوشبو، میرے گھر کی خوشبو، جو مجھ سمیت میرے خانوادے کا اثاثہ رہی ہے۔ سامنے سنگھار تھا، خاموش، اور شاید میں نے اس کی خاموشی کو پڑھ لیا تھا۔ بوا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس شدید متاثر ہوئی ہے بڑے پیمانے پر رکاوٹوں کا سامنا ہے ۔میڈیا ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے والی کلاؤڈ فلیئر کمپنی کا بیان بھی سامنے آ گیا،جس میں کہا گیا کہ مسئلے کو حل کرنے پر کام کر رہے ہیں جب کہ سوشل میڈیا سائٹس، اے آئی سروسز اور ایمازون ویب سروسز کو بھی پریشانی کا سامنا ہے۔کلاؤڈ فلیئر کی سروسز میں تعطل کے بعد عالمی سطح پر انٹرنیٹ تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی خدمات بحال کرنے پر کام کر رہی ہے۔کونٹینٹ ڈیلیوری نیٹ ورک اور ڈومین نیم سرور (ڈی این ایس) سروس فراہم کرنے والی کمپنی کلاؤڈ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آرمی چیف ہو یا کوئی دوسری شخصیت، کسی کی بھی ٹرولنگ نہیں ہونی چاہیے۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا حصہ نہیں، اب ن لیگ والوں کی ٹرولنگ نہیں کروں گا، شیر افضل مروت میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ ٹرولنگ کا مخالف رہا ہوں، کیوں کہ جمہوریت یہی ہے کہ جب آپ کوئی بات کرتے ہیں تو دوسرے کو بھی اپنی رائے دینے کی اجازت ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، جبکہ صحافیوں کی بھی ٹرولنگ ہو رہی ہے۔ سینیئر صحافی انصار عباسی ان...
      اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں سات مقامات پر ایم ٹیگ لگانے کی سہولت فراہم کر دی گئی ، اگلے مرحلے میں ای ٹیگ کے بغیر گاڑی کو اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیاجائے گا ۔ گاڑیوں پر شہریوں کے صبح نو بجے سے رات نو بجے تک ایم ٹیگ لگوانے کیلئے کچنار پارک سیکٹر آئی ایٹ، اسلام آباد کلب اور لیک ویو پارک میں پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں ، ایف نائن پارک، ترلائی اور چھبیس نمبر چونگی سے بھی شہری ایم ٹیگ لگوا سکیں گے،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں بھی شہریوں کو دوپہر تین بجے سے رات نو بجے تک سہولت میسر رہے گی،ایم ٹیگ کے بغیر کسی گاڑی کو اسلام آباد میں چلنے کی اجازت نہ ہوگی،...
    معروف اور پیش بینی کے واقعات سے شہرت پانے والی اینی میٹڈ سیریز ’دی سمپسنز‘ کے مصنف ڈینیئل انتھونی مک گراتھ چل بسے۔ ڈین مک گراتھ کی عرفیت سے پہچانے جانے والے اسٹیج ڈائریکٹر ڈینیئل کے بارے میں علم ہوا ہے کہ ان کی موت فالج کے باعث ہوئی۔ ڈین مک گراتھ امریکی شوبز اور مزاحیہ تحریروں کی دنیا میں اپنی الگ پہچان رکھتے تھے۔ انہوں نے جاپانی اور چینی تاریخ و سیاست کی تعلیم بھی حاصل کی تاہم جاپانی زبان کے تمام کورسز میں ناکامی کے باوجود وہ ہارورڈ لیمپون میں بطور رائٹر، ایڈیٹر اور کارٹونسٹ کام کرتے رہے۔ ڈین ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک ہونہار طالب علم تھے اور دوران تعلیم MIT میں کمپیوٹر گیمز بھی ڈیزائن کرتے رہے۔ مک...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آنکھوں اور دل کے مریضوں کیلیے علاج کی بروقت فراہمی کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پیر کے روز خصوصی افراد، بیمار شہریوں اور پناہ گاہ میں مقیم افراد کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بلا کر انکے مسائل سنے اور متعلقہ حکام کو انکے مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ وزیر اعلیٰ نے علاج کے منتظر آنکھوں اور دل کے مریضوں کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں اور شہریوں کو فوری مدد کی یقین دہانی کرائی۔   وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو خصوصی افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ مزید برآں ، محمد سہیل آفریدی نے پناہ گاہ سے...
    ٹیکنالوجی کی دنیا میں اس وقت جس چیز کا سب سے زیادہ چرچا ہے وہ کوئی نئی ایجاد نہیں بلکہ مسابقت، اختلافات اور نوک جھونک ہے۔ دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل ٹیکنالوجی کے بادشاہوں ایلون مسک اور جیف بیزوس سے کون واقف نہیں۔ دونوں کے درمیان کاروباری مقابلے بازی اور امیر ترین شخصیات میں اپنا رینک بڑھانے کے لیے پنجہ آزمائی ہوتی رہتی ہے۔ یہ لفظی گولہ باری اُس وقت مزید شدت اختیار کرگئی جب جیف بیزوس نے اپنے آرٹی فیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’پروجیکٹ پرو میتھیئس‘ کا سوشل میڈیا پر اعلان کیا۔ ایلون مسک جیسے جیف بیزوس کی اسی سوشل میڈیا پوسٹ کی تاک میں بیٹھے تھے فوراً ہی پوسٹ پر جواب دے ڈالا۔ ایلون مسک نے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ برازیل سے واپسی کے ساتھ ہی صوبے میں امن و امان کے لیے مزید ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ پنجاب حکومت نے انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا مالیاتی اور جنگی انفراسٹرکچر اکھاڑ پھینکا ہے۔ کالعدم انتہا پسند جماعت کے ٹھکانوں سے غیر قانونی جدید ترین اسلحہ، ہزاروں گولیاں، بلٹ پروف جیکٹس اور دیگر جنگی ساز و سامان برآمد ہوا ہے۔ مزید پڑھیں: ٹی ایل پی کے مزید سابق ٹکٹ ہولڈرز کا جماعت سے علیحدگی کا اعلان حکومت نے احتجاج کے نام پر نفرت اور فتنہ پھیلانے والی فنڈنگ کو بھی روک دیا ہے۔ کالعدم جماعت کے عہدیداروں کے 23 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں جبکہ...
    اعلامیے میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ مذہبی منافرت اور سوشل میڈیا پر اشتعال پھیلانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان (فدا حسین گروپ) کے زیر اہتمام امن کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شیعہ اور سنی مکاتبِ فکر کے سینئر علمائے کرام نے شرکت کی۔ کانفرنس میں شریک علمائے کرام میں شیخ کرامت حسین نجفی، نادر اشرفی، شیخ ساجد علی ساجدی (صدر ہیت آئمہ نگر)، دیامر کے سرپرستِ علمائے کرام مولانا مزمل شاہ، ہیت آئمہ شیعہ علماء گلگت بلتستان کے صدر شیخ شرافت ولایتی، استور علماء کے صدر مولانا سمیع، عبد العلیم مصطفوی اور دیگر علمائے کرام شامل تھے۔ کانفرنس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین میں 25 سالہ خاتون ژاؤ تیے ژو نے ایک انتہائی منفرد اور چیلنجنگ سروائیول مقابلے میں اپنی ہمت اور برداشت کا مظاہرہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔ اس مقابلے میں ژاؤ نے 35 دن صحرا جیسے سخت ماحول میں گزارے اور نہ صرف کانسی کا تمغہ جیتا بلکہ 14 کلو وزن بھی کم کیا۔مقابلہ یکم اکتوبر کو مشرقی چین کے صوبے جیجیانگ کے ایک دور دراز جزیرے پر شروع ہوا، جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ جاتا تھا۔ ژاؤ کو شدید دھوپ، کیڑوں کے حملے، ہاتھوں پر جلن اور ٹانگوں کی سوجن جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اس نے ہمت نہیں ہاری اور مقابلے میں قائم رہی۔ژاؤ کی خوراک زیادہ تر جزیرے...
    اسلام آباد: جاپان نے انسدادِ پولیو پروگرام کے لیے 3.5 ملین ڈالر کی نئی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے، جس سے پاکستان میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے عالمی تعاون ایک بار پھر مضبوط ہو رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران جاپان اور یونیسف کے درمیان باقاعدہ معاہدے پر دستخط کیے گئے، جہاں قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کے حکام نے اس امداد کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس گرانٹ کے ذریعے مجموعی طور پر 24 لاکھ سے زائد پولیو ویکسینز خریدی جائیں گی، جو ملک کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں بروقت اور مؤثر طریقے سے استعمال ہوں گی۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای...
    کراچی: پاکستان ریلویز کے جانب سے کراچی کینٹ اسٹیشن کو جدید طرز پر اپ گریڈ کر دیا گیا ہے جس کا افتتاح آج وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ کراچی ریلوے اسٹیشن پر 2 جدید سی آئی پی لاؤنجز، 3 ویٹنگ ہالز اور ایگزیکٹو واش رومز بنائے گئے ہیں جبکہ چار ایسکیلیٹر بھی لگائے گئے ہیں۔ مسافروں کی سہولت کے لیے جدید تقاضوں کے عین مطابق انفارمیشن ڈیسک بھی بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اب مسافر کسی طرح کی شکایت کی صورت میں کیو آر کوڈ سے ڈیجیٹل کمپلینٹ بھی درج کروا سکیں گے۔ یہ کمپلینٹ وزارت اور ہیڈکوارٹرز میں بھی موصول ہوگی۔ صفائی ستھرائی کے لیے سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ کے ساتھ معاہدہ کیا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واٹس ایپ کے صارفین کو اکثر اس صورتحال کا سامنا رہتا ہے کہ کسی کورئیر رائیڈر، کیب ڈرائیور یا ایسے شخص کو میسج کرنا پڑ جائے جس سے دوبارہ رابطے کا امکان نہ ہو، مگر پلیٹ فارم کی جانب سے پہلے اس کا نمبر فون بک میں محفوظ کرنے کی ہدایت سامنے آ جاتی ہے۔ یہی پابندی صارفین کے لیے سب سے بڑی الجھن ہے، کیوں کہ دیگر میسجنگ ایپس میں بغیر نمبر سیو کیے بات چیت ممکن ہوتی ہے، جبکہ واٹس ایپ فون بک کو غیر ضروری نمبروں سے بھر دیتا ہے۔تاہم واٹس ایپ نے اس مسئلے کا حل پہلے ہی متعارف کرا رکھا ہے، مگر بیشتر صارفین کو اس کا علم نہیں۔ “کلک ٹو چیٹ” نامی...
    حکومت نے گزشتہ سال 26ویں آئینی ترمیم منظور کرائی تھی جس کے فوری بعد 27ویں آئینی ترمیم کی باز گشت ہونے لگی تھی، اور اب رواں ماہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے قبل ہی سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا تھا کہ 27ویں تو منظور ہو ہی جائے گی میڈیا والے 28ویں ترمیم کی تیاری کریں۔ ایسا ہی ہوا کہ 27 آئینی ترمیم کی منظوری کہ چند دنوں بعد ہی 28 آئینی ترمیم انے کی بھی باتیں زور پکڑ رہی ہیں اور حکومتی رہنماؤں کی جانب سے بھی اس کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ مزید پڑھیں: استعفے دینے والے ججوں کے ذاتی مقاصد ہیں، 28ویں آئینی ترمیم بھی جلد پاس ہوگی، رانا ثنااللہ ’وی نیوز‘ نے جاننے کی کوشش کی...
    لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سابق گورنرپنجاب عمر سرفرازچیمہ کی ضمانت منظور کرلی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما عمر چیمہ کی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔اے ٹی سی لاہور نے مغلپورہ میں جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے میں سابق گورنر پنجاب کی ضمانت منظور کرلی، اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے ضمانت بعد ازگرفتاری پر فیصلہ سنایا۔ دوسری جانب، عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کی دیگر ضمانتوں پر کارروائی 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ تھانہ مغل پورہ پولیس نے عمر سرفراز چیمہ کے خلاف مقدمہ درج کررکھا...
    ملک بھر میں انٹرنیٹ کی کنیکٹیوٹی کے مسائل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کیوں متاثر ہیں؟ شرمیلا فاروقی نے کہا کہ کہیں بھی موبائل فون، انٹرنیٹ سروس تسلی بخش نہیں اور کچھ علاقوں میں سروس اچانک بند کردی جاتی ہے جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ کے مسائل ہیں۔ انجینیئر رانا عتیق کا کہنا تھا کہ لاہور کے رنگ روڈ پر ایک کال نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل وہ اپنے حلقے میں جائیں گے تو لوگ انہیں باتیں سنائیں گے اور لوگ پوچھتے ہیں میں اسمبلی میں بیٹھ...
    متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر دو روہ عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جس سے عوام کو ایک ساتھ چار چھٹیاں مل گئیں۔  عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کا قومی دن یکم اور 2 دسمبر کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے منایا جائے گا جس کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی حکومت نے قومی دن کے موقع پر یکم اور 2 دسمبر کو عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے جو بروز پیر اور منگل ہوں گی۔ خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہفتہ وار تعطیلات ہفتے اور اتوار کے روز ہوتی ہیں اس طرح عوام کو ہفتے سے منگل تک چار روز کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستانی فٹبال ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ پر اعتماد کو فتح میں بدلنے میں ناکام رہی جب کہ شام کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔شام کی ٹیم نے پوری حکمتِ عملی کے ساتھ یہ اہم مقابلہ پانچ کے مقابلے میں صفر سے جیت لیا اور یوں پاکستان کے اگلے مرحلے تک رسائی کے امکانات مزید دھندلا دیے۔میچ کے آغاز پر پاکستانی کھلاڑیوں نے خاصا زور لگایا اور ابتدائی منٹوں میں دفاع کو مستحکم رکھتے ہوئے شام کے فارورڈز کو آسان جگہیں نہ دیں۔ شائقین کے لیے یہ صورتحال امید افزا تھی، کیونکہ ٹیم نے پہلے ہاف میں بھرپور توانائی کے ساتھ کھیل جاری رکھا اور کئی...
    سوشل میڈیا پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید اس وقت سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں، ان کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہیں سزا سنا دی گئی ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ایک جماعت سے وابستہ سوشل میڈیا پیجز کے مطابق ریٹائرڈ جنرل فیض حمید کو تاحیات قیدِ با مشقت کی سزا دی گئی ہے، ان کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بحکمِ سرکار ضبط کرلی گئی ہے اور کورٹ مارشل کے بعد تمام سرکاری مراعات اور پنشن بھی ختم کردی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان ہے؟ ٹوئٹ میں...
    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 7 ہزار روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 70 ڈالر کی کمی کے ساتھ فی اونس 4,013 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔مقامی مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو 6 ہزار 200 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 221 روپے ہو گئی ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں...
    جاپان میں کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں بھالو، خاص طور پر پہاڑی یا دیہی علاقوں میں انسانی آبادی کے قریب آ رہے ہیں اور انہیں دور رکھنے کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔  جاپان کے ضلع گِفو میں مقامی حکومت نے بھالو دیکھے جانے کی بڑھتی ہوئی رپورٹس کے باعث ڈرون پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلات میں بھالو کی قدرتی خوراک کم ہو رہی ہے اور آبادی ہلکی ہونے کی وجہ سے بھالو انسانوں کے نزدیک آ رہے ہیں۔  ڈرونز میں اسپیکرز لگائے گئے ہیں جن سے شکاری کتوں کی آواز چلائی آتی ہے۔ یہ آواز بھالوؤں کو خوفزدہ کرتی ہے اور ان کو واپس جنگلوں کی جانب بھگانے میں مدد دیتی ہے۔ ساتھ ہی کچھ...
    بھارت جنگ ہارا، کشمیر کیخلاف سازش بھی ناکام ہوگی، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز مظفر آباد (سب نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت سے جنگ جیت کر پاکستان کا مقام دنیا کے سامنے ہے۔آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی منہ چھپاتا پھر رہا ہے، بھارت کس سے بات کریگا، اب وہ جہاں بھی جاتا ہے لوگ یاد دلاتے ہیں آپ کے 7جہاز گرے تھے،بھارت جنگ بھی ہارا، کشمیر کے خلاف سازش بھی ناکام ہوگی،بند کمروں سے نہیں ،عوام میں بیٹھ کرحکومت چلائیں گے، ایک نہیں دو بار آزاد کشمیر میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیاگیا ، 6ماہ کی حکومت پیپلزپارٹی کیلئے امتحان ہے ، دوبارہ...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کے خلاف ٹرولنگ اور مہم چلانا افسوسناک ہے، دی اکانومسٹ میں الزامات پر مبنی رپورٹ ہے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، اس وقت اس مضمون کا آنا افسوسناک ہے، ہم اس مضمون کی مذمت کرتے ہیں، بالکل بے بنیاد الزامات ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد جو بھی قانونی کارروائی کرنی ہوگی ہم کریں گے، بشریٰ بی بی باپردہ خاتون اور سیاست میں نہیں ہیں۔ فیصل واؤڈا کی بشریٰ بی بی سے متعلق گفتگو انتہائی غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ...
    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ 27 کے بعد 28ویں ترمیم بھی دراصل ڈکٹیٹر شپ کی طرف پیش قدمی اور صوبوں کے حق حاکمیت پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش ہے، حقیقیت میں خوشحال صوبے ہی مضبوط و مستحکم ملک کی ضمانت ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ ریاست سے کوئی بھی فرد یا گروہ طاقتور نہیں ہوسکتا، مسنگ پرسن اور دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ باعث تشویش ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا یہ کہنا کہ صوبے میں دہشت گردی خود ساختہ اور خیبر پختونخوا کو تجربہ گاہ بنا دینے کا بیان وفاقی حکومت اور اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے، چھوٹے صوبوں کئے ساتھ ناروا...
    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ معصوم بچی کے ردعمل پر ڈاکو نے ڈکیتی ترک کردی اور پیسے لوٹا کر واپس چلا گیا۔ تاہم تحقیقات اور ریورس سرچ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو ایک ڈرامائی/اسکرپٹڈ ریکارڈنگ ہے، جسے کانٹینٹ کریئٹرز نے سوشل میڈیا ریچ اور انگیجمنٹ بڑھانے کے لیے تیار کیا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیے: معصوم بچی کے ردعمل پر ڈاکو کا دل پگھل گیا، بغیر ڈکیتی کیے واپس   فیکٹ چیک پوائنٹس: ویڈیو میں اداکاری کے واضح اشارے موجود ہیں۔ ڈکیتی کا منظر، کرداروں کا ردعمل اور کیمرہ اینگل سب اسکرپٹڈ لگتے ہیں۔ کسی مستند خبر، تھانے یا سرکاری ریکارڈ میں اس ڈکیتی یا واقعے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے غفلت اور ناقص حفاظتی انتظامات ایک بار پھر سنگین سانحے کی صورت میں سامنے آئے ہیں، جس نے نہ صرف اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے بلکہ ملک میں انسانی جانوں کے تحفظ کے حوالے سے موجود کمزور نظام کو بھی بے نقاب کردیا ہے۔مالی سال 2023-24 کے دوران مختلف شہروں میں ہونے والے بجلی سے متعلق حادثات میں 30 افراد کی جانیں چلی گئیں، جن کا ذمہ دار نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے براہِ راست تین بڑی تقسیم کار کمپنیوں لیسکو، فیسکو اور گیپکو کو قرار دیا ہے۔اتھارٹی کی جانب سے اپنے الگ الگ فیصلوں میں ان کمپنیوں کی سنگین کوتاہی ثابت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد میں رہنے والوں کے لیے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اور بڑی خوش خبری ہے کہ حکومتِ سندھ نے عوامی سفری سہولتوں میں اضافہ کرتے ہوئے اگلے ہفتے ڈبل ڈیکر اور جدید ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس فیصلے کا مقصد شہر کی بڑھتی آبادی، ٹریفک دباؤ اور روزمرہ سفر کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔ سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور متعدد منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایس ایم ٹی اے کی مینیجنگ ڈائریکٹر کنول نظام بھٹو، ٹرانس کراچی کے سی ای او فواد غفار سومر اور...
    اسلام ٹائمز: لاہور میں سیمینار وغیرہ کرواتے رہتے تھے۔ ایک دن مقررین کے انتخاب پر بات ہو رہی تھی تو سبط الحسن ضیغم صاحب کا نام بھی زیر بحث آیا۔ میرے ذمے لگا کہ میں انہیں دعوت دوں اور ساتھ لے کر آؤں۔ میں نے بات کی تو کہنے لگے کہ میں تو پنجابی میں بات کروں گا۔ اس پر تو کسی کو اختلاف نہیں تھا۔ آپ نے اچھی تقریر کی۔ ایک فقرہ کہہ دیا کہ "ایران دے وچ ملاں شاہ نال بھڑ پئے۔" پروگرام کے بعد اس فقرے پر میری خوب کلاس لی گئی۔ ایک اور پروگرام میں آپ نے تجویز دی، جسے وہ بارہا دھرا چکے تھے کہ پنجابی زبان کو لازمی قرار دیا جائے، اگر پنجابی زبان...