2025-11-19@06:09:47 GMT
تلاش کی گنتی: 42583
«سندھی قوم»:
(نئی خبر)
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور بغیر درست سفری دستاویزات کسی بھی مسافر کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق محسن نقوی اور وزیر برائے اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین نے لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، جہاں دونوں وزراء تقریباً دو گھنٹے تک موجود رہے اور امیگریشن عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ نے امیگریشن کاؤنٹرز پر رش دیکھ کر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور ہدایات دیں کہ مسافروں کے پراسیس کو تیزی سے مکمل کیا جائے۔ وزراء نے بیرونِ ملک جانے والے مسافروں سے گفتگو بھی کی اور امیگریشن کے تجربے سے متعلق سوالات کیے، جبکہ سالک...
لاہور ایئرپورٹ پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے اچانک دورہ کیا۔ اس دوران دونوں وزرا نے امیگریشن کاونٹرز پر عملے کی کارکردگی، رش کی صورتحال اور مسافروں کے مسائل کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیگریشن کاونٹرز پر غیر معمولی رش دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایات دیں کہ امیگریشن پراسیس کو تیز اور شفاف بنایا جائے تاکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے بلوچستان زون کا انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزم گرفتار دورے کے دوران دونوں وزرا نے بیرون ملک جانے والے مسافروں سے گفتگو کی اور ان سے امیگریشن عمل سے متعلق مسائل دریافت کیے۔ وزیر اوورسیز...
کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں جاری بھارت اور جنوبی افریقا کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کی پچ پر انگلیاں اٹھنے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ میچ کے پہلے دو دنوں میں ہی 27 وکٹیں گرنے پر سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پچ کو خوفناک قرار دے دیا۔ ہربھجن سنگھ نے کہا کہ غیرہموار اور خطرناک باؤنس سے بیٹرز کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس طرح کی غیرمعیاری پچ پر ٹیسٹ کرکٹ ایک مذاق ہے۔ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے ایڈن گارڈن کی پچ کو انتہائی خوفناک قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا بھی پچ پر تنقید کرنے میں پیچھے نہیں رہا۔ میڈیا بھی تین روز میں ہی ٹیسٹ کا...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل کے زخمی ہوکر میچ سے باہر ہونے سے انڈیا کو جنوبی افریقہ کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ کے تیسرے روز آغاز سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے۔ شبمن گل کو دوسرے دن کھیل کے دوران گردن میں تکلیف کے باعث فوراً کولکتہ کے ووڈلینڈز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں احتیاطی طور پر آئی سی یو میں رکھا گیا۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق گل کی حالت مستحکم ہے مگر طبی ماہرین ان کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: شبمن گل جولائی کے لیے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار ان کے علاج کے لیے ایک خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے...
ایک ایسے وقت میں کہ جب غزہ میں کھلے جنگی جرائم اور سفاکانہ کارروائیوں کے باعث، قابض صیہونی رژیم کیخلاف "فلسطینی شہریوں کی نسل کشی" کا مقدمہ ہیگ کی عالمی عدالت میں زیر سماعت ہے، ملکی نوجوانوں کیساتھ خطاب میں جرمن چانسلر کا فخریہ انداز میں کہنا تھا کہ "جرمنی اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے"! اسلام ٹائمز۔ جرمن حکومت کے سربراہ فریڈرک مرٹز (Friedrich Merz) نے قابض و سفاک صیہونی رژیم کے انسانیت سوز جرائم کی حمایت کا ایک مرتبہ پھر اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک کانفرنس جرمن نوجوانوں کے ساتھ خطاب کے دوران جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ جرمنی کا موقف بھی واضح ہونا چاہیئے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔ فریڈرک مرٹز نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم مغربی...
ممبئی پولیس کے اینٹی نارکوٹکس سیل (اے این سی) نے ایک وسیع منشیات نیٹ ورک کا انکشاف کیا ہے، جو مبینہ طور پر زیر زمین جرائم پیشہ داؤد ابراہیم سے جڑا ہوا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ تحقیقات خاموشی سے چل رہی تھیں، لیکن اب فلم اور موسیقی کی دنیا میں ہلچل مچ گئی ہے، اور رپورٹس میں کچھ بڑے نام جیسے شردھا کپور اور نورا فتحی کا تعلق اس اسکینڈل سے بتایا جا رہا ہے۔ بھارتی رقاصہ اور اداکارہ نورا فتحی نے انسٹاگرام اسٹوریز پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا: ”براہِ مہربانی جان لیں کہ میں پارٹیوں میں نہیں جاتی… میں مسلسل پروازوں میں مصروف رہتی ہوں… میں محنتی ہوں اور میری ذاتی زندگی بہت محدود ہے… براہِ کرم...
اپنے ایک بیان میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی قومی قیادت کیخلاف دل آزار باتیں کام نہیں آئیں، موجودہ حکمرانوں کو بھی دل آزار باتیں کام نہیں آئیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اجتماع عام جماعت اسلامی کی تیاریوں کی فل ڈریس ریہرسل آج ہوگی۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کا کُل پاکستان اجتماع عام 21 تا 23 نومبر کو لاہور میں منعقد ہوگا۔ اس حوالے سے جماعت اسلامی نے تمام تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد تحفتاً آزاد کشمیر کی حکومت پیپلز پارٹی کی جھولی میں ڈال دی جائے گی۔ اپنے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد تحفتاً آزاد کشمیر کی حکومت پیپلز پارٹی کی جھولی میں ڈال دی جائے گی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی قومی قیادت کے خلاف دل آزار باتیں کام نہیں آئیں۔ موجودہ حکمرانوں کو بھی دل آزار باتیں کام نہیں آئیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اجتماع عام جماعت اسلامی کی تیاریوں کی فل ڈریس ریہرسل آج ہوگی۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی کا کُل پاکستان اجتماع عام 21 تا 23 نومبر کو لاہور میں منعقد ہوگا۔ نیب کا کرپشن و قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن، اڑھائی برس میں...
اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان سے متعلق ایک نیا معاملہ سوشل میڈیا پر شدید بحث کا باعث بن گیا ہے۔ حال ہی میں علیزہ سلطان نے فیروز خان کی ایک انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کیا جس کے بعد فیروز کی موجودہ اہلیہ نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ علیزہ سلطان نے کمنٹ میں لکھا ’براہ مہربانی سردیوں کے کپڑے اور یونیفارم بھیج دیں‘۔ مذکورہ کمنٹ کے بعد فیروز خان کی موجودہ اہلیہ ڈاکٹر زینب خاموش نہ رہ سکیں اور جواب میں لکھا کہ ’پہلی بات یہ کہ ایسی باتیں عوامی سطح پر نہیں کی جاتیں اور دوسری بات یہ کہ اس طرح کے رویوں سے تم پہلے ہی فیروز خان کو ذہنی طور پر...
ایرانی دارالحکومت تہران میں عوامی سطح پر خشک سالی اور پانی کے بحران کے پیش نظر بارشوں کیلئے کے لیے دعائیں مانگی جارہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران پانی کے بدترین بحران سے دوچار ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملک میں خشک سالی جاری رہی تو تہران جو کہ 1 کروڑ سے زیادہ آبادی والا شہر ہے، جلد ہی ناقابل رہائش ہو سکتا ہے۔ ایرانی خواتین نے تہران میں امام زادہ صالح کے مزار پر بارش کے لیے دعائیں کیں۔ صدر مسعود پیزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر دسمبر تک بارشیں نہیں آتی ہیں تو حکومت کو تہران میں پانی کی فراہمی کیلئے منصوبہ بندی کرنا پڑے گی۔ ایرانی صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ہم راشن کا بندوبست کر بھی لیتے ہیں لیکن بارشیں نہیں ہوتیں، تب...
بھارت کو کولکتہ ٹیسٹ کے پہلے 2 روز میں 27 وکٹیں گرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ بھی کولکتہ ٹیسٹ کی پچ پر تنقید کیے بغیر نہ رہ سکے۔ ہربھجن سنگھ نے کہا کہ بھارت جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا نتیجہ دوسرا دن ختم ہونے سے قبل ہی سامنے آنے لگا، یہ ٹیسٹ کرکٹ کے ساتھ مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کولکتہ ٹیسٹ کی پچ وقت کے ساتھ خراب ہوتی گئی، باؤنس غیر ہموار رہا، بیٹرز کو بھی پچ کی وجہ سے خطرناک باؤنس کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کولکتہ ٹیسٹ کی پچ کو خوفناک قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر کولکتہ کو ایک...
باربی ڈال اور پولی پاکٹ کے بعد ایک اور کھلونا کریکٹر لبوبو گڑیا پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو کہ ممکنہ طور پر ہارر موی ہوگی۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ ادارے سونی پکچرز نے لبوبو ڈول پر فلم بنانے کے رائٹس خرید لیے اور ہفتے کے روز اس کا باضابطہ اعلان بھی کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لوبوبو گڑیا کھلونے کے طور پر دنیا بھر میں پہچانا جاتی ہے تاہم اب اس کریکٹر پر ہالی ووڈ میں فلم بنے گی۔ سونی پکچرز کی جانب سے اس اعلان کے بعد فیشن کی دنیا اور سوشل میڈیا پر خوشی کی لہر بھی دوڑ گئی ہے کیونکہ اس کو ایک مثبت اور اچھی...
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کی تازہ ترین بربریت میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد پر حملہ کرکے اس میں توڑ پھوڑ کی اور اسے نذر آتش کردیا۔ مزید برآں اس پر گریفیٹی کا اسپرے کیا اور فلسطینیوں کیخلاف نسل پرستانہ جملے لکھے۔ اوقاف اور مذہبی امور کی وزارت نے کہا کہ آباد کاروں نے شمالی مغربی کنارے میں گاؤں سلفیت کے قریب الحاجہ حمیدہ مسجد پر حملہ کیا۔ Shattered glass and scorched floors show where Israeli settlers set fire to a mosque near the village of Salfit in the occupied West Bank, Palestinians say pic.twitter.com/mEFGoizlDY — Reuters (@Reuters) November 13, 2025 فلسطینی اتھارٹی...
پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نئی فلم کی پروموشن کے دوران اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اُن کی معمولی باتیں بھی کس طرح غلط رنگ دے کر پیش کی جاتی ہیں۔ ماہرہ نے گفتگو کے دوران ایک واقعہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں نے ایک بار بس ایسے ہی کہہ دیا تھا کہ میری نانی کہتی تھیں سلیو لیس نہ پہنو۔ اب جب بھی میں سلیو لیس تصویر ڈالتی ہوں تو لوگ فوراً کمنٹ کرتے ہیں کہ نانی کو بھول گئیں؟’ اداکارہ نے کہا کہ اُن کے یہ جملے نہ تو کسی کے خلاف تھے اور نہ ہی کوئی بیانیہ بنانے کے لیے تھے، لیکن سوشل میڈیا کے...
لاہور(نیوز ڈیسک)حالیہ سیلاب سے نقصانات کی تحقیقات، متاثرین کی بحالی کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے اور آئندہ سیلاب سے بچاؤ سے متعلق سفارشات کے لیے پنجاب کی اعلیٰ اختیاراتی پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ پیپلز پارٹی کے سید علی حیدر گیلانی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ کمیٹی میں 24 اراکین اسمبلی شامل ہیں۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق کمیٹی 30 روز میں اپنی رپورٹ تیار کرے گی۔ کمیٹی سیلاب سے زراعت، لائیو اسٹاک اور انفرا اسٹرکچر کے نقصانات کا جائزہ لے گی جبکہ کمیٹی سیلاب متاثرین کے نقصان کا بھی تخمینہ لگائے گی۔ کمیٹی سیلاب میں انسانی جانوں کے ضیاع کے اسباب و عوامل کا بھی جائزہ...
صدر مملکت اور وزیراعظم کا باہمی احترام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے باہمی احترام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج برداشت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، یہ دن 1995ء سے یونیسکو کے زیراہتمام منایا جاتا ہے جس کا مقصد عدم برداشت کے خطرات سے عوامی آگاہی کو فروغ دینا اور مختلف ثقافتوں اور معاشروں کے مابین احترام اور مفاہمت کو بڑھانا ہے۔ یومِ برداشت پر بین الاقوامی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کا آئین مذہبی...
جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دو روز میں 27 وکٹیں گرنے پر بھارت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سابق بھارتی اسپنر ہر بھجن سنگھ بھی کلکتہ ٹیسٹ کی پچ پر تنقید کیے بغیر نہ رہ سکے اور سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ انڈیا جنوبی افریقا ٹیسٹ میچ کا نتیجہ دوسرا دن ختم ہونے سے قبل ہی سامنے آنے لگا، یہ ٹیسٹ کرکٹ کے ساتھ مذاق ہے۔ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کلکتہ ٹیسٹ کی پچ وقت کے ساتھ خراب ہوتی گئی، باونس غیر ہموار رہا، بیٹرز کو بھی پچ کی وجہ سے خطرناک باؤنس کا سامنا کرنا پڑا۔خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ کے لیے انڈین پلیئنگ الیون میں چار اسپنرز کو شامل...
تلہ گنگ ( نیوزڈیسک) تلہ گنگ کے گاؤں سگھر میں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت یادگارِ شہداء کی تعمیر کر لی۔ تلہ گنگ کے گاؤں سگھر کو شہداء اور غازیوں کی سرزمین کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، مقامی افراد کی جانب سے یادگارِ شہداء پر ایک شاندار اور جذبۂ حب الوطنی سے سرشار تقریب کا انعقاد کیا گیا،علاقہ کے معززین کے علاوہ مختلف طبقات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے مادرِ وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا، سگھر کے 30 بہادر سپوتوں نے مادرِ وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا جن میں 25 پاک آرمی اور 5 پاک فضائیہ کے شہداء شامل ہیں۔...
اویس کیانی :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا دورہ،وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین بھی ہمراہ تھے۔ وزیر داخلہ نے امیگریشن کاؤنٹرز پر غیر معمولی رش دیکھ کر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور امیگریشن عمل جلد نمٹانے کے احکامات جاری کیے۔ وفاقی وزرا نے مسافروں سے گفتگو کی اور امیگریشن کے عمل سے متعلق شکایات و تجاویز بھی سنیں۔ چودھری سالک حسین نے پروٹیکٹر اسٹیکرز اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا دورے کے دوران بیرونِ ملک ڈرائیور کی ملازمت کے لیے جانے والے ایک نوجوان کو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر آف لوڈ کر دیا گیا۔ معاملے...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی انتشار کی حالت میں ہے، بانی پی ٹی آئی سے بدنیتی پر مبنی فیصلے کروائے جاتے ہیں۔ ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ بانی پی ٹی آئی پر بشریٰ بی بی کا بہت اثر ہے، اور یہ بھی حقیقت ہے کہ عمران خان کے طریقہ حکمرانی پر تصوف کا اثر تھا، پی ٹی آئی برطانوی جریدے کے خلاف بہت اچھا کیس کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور، محمود خان، عثمان بزدار اور سہیل آفریدی بھی بشریٰ بی بی کے فیصلے ہیں، علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کا فیصلہ بھی...
’جیو نیوز‘ گریب وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا، دونوں وزراء تقریباً دو گھنٹے تک ایئرپورٹ پر موجود رہے اور امیگریشن پراسیس کا تفصیلی مشاہدہ کیا۔امیگریشن کاؤنٹرز پر رش دیکھ کر وزیر داخلہ نے اظہارِ ناراضی کیا اور عملے کو امیگریشن پراسیس جلد نمٹانے کے احکامات جاری کیے، وزراء نے بیرونِ ملک جانے والے مسافروں سے بات چیت کی اور امیگریشن کے تجربے سے متعلق دریافت کیا۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر سالک حسین نے سفری دستاویزات پر پروٹیکٹر اسٹیکرز بھی چیک کیے، دورانِ جانچ ڈرائیور کی ملازمت کے لیے بیرونِ ملک جانے والے نوجوان کو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر روک دیا گیا۔وفاقی وزیر سالک حسین نے ایف...
باغوں کا شہر لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) صوبائی دارالحکومت اور باغوں کا شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 702 تک پہنچ گیا ہے، ادھر لاہور کی فضا بھی مسلسل آلودہ ہے جہاں آج بھی اے کیو آئی 353 ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں گوجرانوالہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 934، فیصل آباد میں 491، ملتان میں 228 ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ پشاور کا اے کیو آئی...
چند روز قبل لیہ کے علاقے تھل میں منعقد ہونے والی جیپ ریلی کے دوران ایک غیر معمولی تنازع سامنے آیا تھا جہاں مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے سمعیہ عطا شہانی ریلی میں شریک تھیں جہاں ہزاروں افراد موجود تھے۔ ریلی کے دوران ڈی سی لیہ آمیرہ بیدار بخت کی جانب سے ڈرائی فروٹ کی ٹرے نہ ہٹانے پر ایم پی اے کو بیٹھنے کی جگہ نہ مل سکی، جس پر انہوں نے ضلعی انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ ان کا استحقاق مجروح کیا گیا۔ ایم پی اے نے یہ معاملہ اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا اور تحریک استحقاق پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: تھل جیپ ریلی میں لیگی خاتون...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اور ہنگامی اجلاس 23 نومبر کو طلب کر لیا ہے، جس میں 27 ویں آئینی ترمیم اور حالیہ قانون سازی کے ممکنہ اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اجلاس میں دینی مدارس کی رجسٹریشن، حکومتی رویے اور مذہبی اداروں کے مستقبل سے متعلق پالیسی امور پر بھی غور کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، حکومتی اقدامات اور مختلف جماعتوں کے درمیان بدلتے سیاسی ماحول پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے آج کھیلا...
امریکا میں ایک فزیکل ایجوکیشن ٹیچر نے باسکٹ بال میں ایک گھنٹے کے اندر سب سے زیادہ تھری پوائنٹ شاٹس ڈال کر اپنا تیسرا گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرلیا۔ ریان مارٹن سابق مسٹر مین باسکٹ بال کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں، انہوں نے اسکول کے کورٹ میں اپنی کوشش کا آغاز کیا، ان کا ہدف 1372 کامیاب تھری پوائنٹس تھا، تاہم انہوں نے یہ حد ناصرف پوری کی بلکہ 145 شاٹس زیادہ لگا کر مجموعی طور پر 1516 تھری پوائنٹس اسکور کیے۔ مارٹن نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے ساتھی استاد نک ولسن اور طلبہ کے سر سجایا ہے جس کی حوصلہ افزائی نے انہیں مشکل لمحات میں بھی ہمت دی۔ مارٹن نے بتایا کہ تقریباً 28ویں منٹ...
پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ذاتی اور سیاسی زندگی میں بشریٰ بی بی کے اثر میں رہے۔ ان کے مطابق عمران خان نے خود انہیں بتایا تھا کہ وہ بشریٰ بی بی کو مرشد مانتے ہیں۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد عمران خان کے فیصلہ سازی کے انداز اور رہن سہن میں واضح تبدیلی آئی۔نہوں نے کہا کہ عمران خان اتنے سادہ نہیں کہ گھر میں سب کچھ ہو اور انہیں معلوم نہ ہو۔ باجوہ نے بھی کہا تھا کہ عمران خان بیگم کی بات زیادہ سنتے ہیں، مگر "جادو" والی بات نہیں کی۔واضع رہے کہ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی رپورٹ...
لاہور: سرائے مغل میں پانچ مسلح افراد نے شہری کے گھر میں گھس کر طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی جبکہ ملزمان جواں سالہ لڑکی کو بھی اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پہلے گاڑی کا لاک توڑنے کی کوشش کی، ناکامی پر گھر میں داخل ہوئے۔ گھر میں گھستے ہی ملزمان نے کیری ڈبہ کی چابی مانگی، انکار پر اہلِ خانہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے مزاحمت پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اسلام آباد میں سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے ساتھ قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے ارکان نے بھی بھرپور شرکت کی۔یہ خصوصی تقریب اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل کی چھت پر منعقد ہوئی، جہاں غیر ملکی مہمان کھلاڑیوں نے دارالحکومت کی دلکش شام کے مناظر سے لطف اٹھایا۔ اس دوران مہمانوں اور میزبان کھلاڑیوں کو مختلف روایتی اور لذیذ پاکستانی کھانوں سے بھی تواضع کی گئی، جنہیں سب نے بے حد پسند کیا۔زمبابوے اور سری لنکا کے کھلاڑیوں نے پاکستانی عوام کی گرمجوش مہمان نوازی اور بہترین...
توہمات پر یقین رکھنے والے اقتدار میں آئیں تو سلامتی کے لیے خطرہ بنتے ہیں، خواجہ آصف کا عالمی جریدے کے مضمون پر ردعمل
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے سیاسی اثرات سے متعلق کوئی حتمی رائے نہیں دے سکتا، تاہم ان کے خیال میں پاکستان تحریک انصاف اس کے خلاف عدالت سے رجوع نہیں کرے گی۔ نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ان کے مطابق پی ٹی آئی کی پوری سیاست اس بات پر ٹکی ہوئی ہے کہ عمران خان جیل میں رہیں تاکہ ان کی دکان چلتی رہے، رپورٹ نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ عمران خان توہمات پر یقین رکھتے تھے، اور ایسے شخص کے اقتدار میں آنے سے ملک کو شدید نقصان پہنچا۔ یہ بھی پڑھیے: جسٹس منیر سے...
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے کے 2 روز بعد لاہور ہائی کورٹ کے ایک جج نے بھی عہدے سے استعفی دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق ستائیویں آئینی ترمیم کے بعد لاہور ہائیکورٹ سے پہلے جج بطور احتجاج استعفی سامنے آگیا جب کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمش محمود مرزا نے استعفیٰ دیدیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجوا دیا، جسٹس شمس محمود مرزا نے اپنا چیمبر خالی کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹس منصور اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے؛ اندرونی کہانی سامنے آ گئی جسٹس شمس محمود مرزا کا ستائیویں آئینی ترمیم کے بعد تبادلے کا امکا ن تھا، جسٹس شمس محمود مرزا...
بھارتی عالم دین مولانا محمد ابراہیم دیولہ نے اختتامی دعا کروائی، شرکائے اجتماع کی سہولت کیلئے ریلوئے اسٹیشن پر محکمہ ریلوے کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے گئے تھے۔ تمام نان سٹاپ ٹرینوں کے سٹاپ مقرر کئے گئے جبکہ رش کی صورت میں بکنگ کائونٹر کا الگ سے انتظام کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ میں جاری عالمی تبلیغی اجتماع اختتامی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی دعا سے قبل مولانا عبدالرحمان آف بمبئی نے شرکاء کو خصوصی ہدایات دیں جبکہ اختتامی دعا مولانا محمد ابراہیم نے کروائی۔ دعا کے بعد شرکاء اپنے علاقوں کو روانہ ہوگئے۔ شرکائے اجتماع کی سہولت کیلئے ریلوئے اسٹیشن پر محکمہ ریلوے کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے گئے تھے۔ تمام نان سٹاپ ٹرینوں کے...
میکسیکو میں ہزاروں افراد ہفتے کے روز ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں شریک ہوئے، جو بڑھتے ہوئے جرائم، بدعنوانی اور حکومتی عدم احتساب کے خلاف جنریشن زی کے نوجوانوں کی جانب سے منظم کیے گئے تھے۔ مظاہروں میں مختلف عمر کے شہریوں نے حصہ لیا، جن میں اپوزیشن جماعتوں کے سینیئر کارکنان اور حال ہی میں قتل ہونے والے میچواکان کے میئر کارلوس مانزو کے حامی بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیے: نیپال میں ‘جن زی’ احتجاج: پارلیمنٹ نذر آتش، وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے بعد فوج میدان میں آگئی میکسیکو سٹی میں کچھ نقاب پوش مظاہرین نے نیشنل پیلس کے باہر لگے حفاظتی باڑ توڑ دیے، جہاں صدر کلاودییا شین باؤم رہائش پذیر ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس اور...
پاکستان، اردن میں کئی سمجھوتے، دفاعی تعاون، سرمایہ کاری بڑھانے پر زور: وزیراعظم، شاہ عبداللہ دوم میں ملاقات، فیلڈ مارشل بھی موجود تھے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نور خان ایئر بیس پہنچنے پراردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کا استقبال کیا، ایوان صدر کے بیان کے مطابق وفاقی وزرا، خاتون اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری بھی استقبال کے موقع پر موجود تھے۔ صدر زرداری نے کہا کہ شاہ عبداللہ دوم کا دورہ دوطرفہ تعلقات کو نئی سٹریٹجک جہت دے گا، پاکستان اور اردن کے تعلقات تاریخی برادری، باہمی اعتماد اور مشترکہ اقدار کی بنیاد پر قائم ہیں۔ شاہ عبداللہ دوم کا دورہ پاکستان اردن اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یہ دورہ دونوں ممالک...
عمران حکومت کے فیصلے روحانیت کا لبادہ اوڑھے بشریٰ کرتیں، رپورٹ حقائق پر مبنی: خواجہ آصف، رانا ثناء، عطا تارڑ، اعظمیٰ بخاری
اسلام آباد‘ فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دی اکانومسٹ کوئی عام جریدہ نہیں۔ بیرسٹر گوہر اور پی ٹی آئی کو اکانومسٹ کے خلاف ضرور قانونی ایکشن لینا چاہئے۔ اگر بیرسٹر گوہر نہ گئے تو میں خود عدالت جاؤں گا۔ یہ ثابت ہونا چاہئے کہ عدالتوں نے بھی اس خبرکی تصدیق کی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے خواجہ آصف نے کہا پی ٹی آئی کو ضرور برطانیہ میں کیس کرنا چاہئے۔ میرا اندازہ ہے کہ یہ عدالت نہیں جائیں گے۔ یہ بھی پتا چلنا چاہئے کہ گوگی کہاں سے آئی اور کہاں چلی گئی۔ انہوں نے کہا جو استعفے نہیں دے رہے وہ...
ویب ڈیسک :نادرا نے شہریوں کو گھر بیٹھے بائیومیٹرک تصدیق کرانے کی بڑی سہولت فراہم کردی، گاڑیوں کی خریدوفروخت کرنے والی شہری استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ جاری کی گئی ہے جس میں شہریوں کو بتایا گیا ہے کہ اب انھیں گاڑیوں کی بائیومیٹرک تصدیق کےلیے لائن میں لگنے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ سہولت اب آن لائن بھی دستیاب ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے تناسب سے رد و بدل ہو گیا پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑیوں کی خریدوفروخت کے لئے صارفین کو بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ اب اسلام آباد...
پاکستان، افغانستان کشیدگی، ثالثی کیلئے تیار، روس: فیلڈ مارشل نے دہشتگردی قبول نہ کرنے کا واضح پیغام بھیجا، محسن نقوی
وانا+ ماسکو+ اسلام آباد (آئی این پی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور وانا حملے کرنے والے افغانستان سے آئے، ہمارے مقامی ملوث نہیں، فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افغانستان کو کئی بار پیغام بھجوایا کہ دہشتگردی پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز کیڈٹ کالج وانا کا دورہ کیا جہاں آئی جی فرنٹیئر کور خیبرپی کے ساتھ میجر جنرل مہر عمر خان نے ان کا خیر مقدم کیا۔ وزیر داخلہ نے خارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے، کیڈٹس اور ٹیچرز کو ریسکیو کرنے والے افسروں و جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ دورے کے...
لاہور (آئی این پی) جسٹس کے کے آغا نے بھی وفاقی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے حلف لیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کانفرنس روم میں تقریب حلف برداری ہوئی، جس میں گزشتہ روز حلف اٹھانے وا لے جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد حسین گیلانی اور سیکرٹری منظور احمد ججہ بھی تقریب میں موجود تھے۔
لاہور (خبر نگار) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے بھی استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت کو بھجوا دیا۔ وہ اپنے چیمبر آئے اور چیمبر خالی کر کے بغیر پروٹوکول واپس روانہ ہو گئے۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے 22 مارچ 2014ء کو ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا، انہوں نے 2028ء میں ریٹائر ہونا تھا۔ جسٹس شمس محمود مرزا سپریم کورٹ کے سابق جسٹس ضیاء محمود مرزا کے صاحبزادے ہیں۔ جسٹس شمس محمود مرزا کا 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد تبادلے کا امکان تھا، وہ لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدرِ زرداری نے یومِ برداشت کے موقع پر پیغام میں کہا کہ مکالمے، ہمدردی اور تعاون کو فروغ دینا نہایت ضروری ہے۔ برداشت کے اصول اسلام کی ان اعلیٰ تعلیمات میں گہرائی سے پیوست ہیں جو انسانیت کے لیے رحم، عدل اور احترام کا درس دیتی ہیں۔ اپنی نوجوان نسل سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ہر قسم کے تعصب، امتیاز اور نفرت کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہوں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین و قوانین اور انسانی حقوق کے عالمی کنونشنز کی بنیادی روح‘ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اور تحمل و برداشت کا پیغام لئے ہوئے ہے، تحمل و برداشت نہ صرف معاشرتی...
کراچی(آئی این پی )ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے شکوہ کیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری او ر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ایم کیو ایم کو کسی بھی معاملے میں اہمیت دینے کو تیار نہیں ہیں جبکہ زرداری اور بلاول کو ساتویں قومی مالیاتی کمیشن کی طاقت ہم نے دلوائی۔ایک انٹرویو میں فاروق ستار نے کہا صدر زرداری اور بلاول بھٹو کسی معاملے پر بات ہی نہیں کرنا چاہتے، انھیں گھمنڈ ہے کہ ساتویں قومی مالیاتی کمیشن میں انھیں بے پناہ وسائل اور طاقت مل گئی ہے، لیکن انھیں یاد رکھنا چاہیے کہ یہ وسائل اور طاقت ہم نے دلوائی۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یہ اس وقت ممکن ہو سکا تھا...
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) بھارت سے آنے والی سکھ یاتری خاتون سربجیت کور اور اسکا شوہر ناصر حسین منظر سے غائب ہو چکے ہیں۔ مقامی ایجنسیاں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دونوں کو تلاش کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے۔ مگر دونوں کا کو سراغ نہیں مل سکا۔ واضح رہے کہ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب سربجیت کور (نور) واپس جانے والے سکھ یاتریوں کے جتھہ میں شامل نہ تھی۔ یاد رہے بھارتی خاتون بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان آئی ہوئی تھی۔ جالندھر کی رہائشی خاتون کی سوشل میڈیا پر فاروق آباد کے نوجوان سے دوستی ہوئی تھی۔ نومسلم خاتون نے جوڈیشل مجسٹریٹ شیخوپورہ کی...
یہودی آبادکاروں نے مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں واقع گاؤں دیر استیا میں مسجد پر حملہ کر دیا، مسجد میں توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی۔ دیواروں پر نسل پرستانہ جملے لکھے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے کارروائیوں کے دوران 15 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں نہ تھم سکیں۔ غزہ کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج اور غیر قانونی یہودی آبادکاروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔ یہودی آبادکاروں نے مغربی کنارے کے شمالی علاقے میں واقع گاؤں دیر استیا میں مسجد پر حملہ کر دیا، مسجد میں توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی۔ دیواروں پر نسل پرستانہ جملے لکھے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی توثیق سے متعلق قرار داد پر ووٹ ڈالے گی۔ امریکا نے گزشتہ ہفتے 15 رکنی کونسل میں اس مسودے پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز کیا تھا، جو 2 سالہ اسرائیل–حماس جنگ میں جنگ بندی کے بعد کے اقدامات سے متعلق ہے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کی توثیق، سلامتی کونسل میں پیر کو ووٹنگ ہوگی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسودہ ’بورڈ آف پیس‘ کے قیام کا خیرمقدم کرتا ہے، یہ غزہ کے لیے ایک عبوری حکومتی ادارہ ہوگا جس کی مدت 2027 کے آخر تک ہوگی، اور اس کی نظریاتی صدارت ٹرمپ کریں گے۔ مسودہ رکن ممالک کو...
فلسطینی قومی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ ایہاب ابو جزار اور ان کے کھلاڑی اسپین میں ایک خصوصی مشن پر ہیں، جہاں وہ باسک کنٹری اور کیٹالونیا کی نمائشی ٹیموں کے خلاف دوستانہ میچ کھیل رہے ہیں۔ ان میچوں کا مقصد دنیا کی توجہ فلسطینیوں کی سلامتی، آزادی اور غزہ میں انسانی بحران کی طرف مبذول کرانا ہے۔ ہفتے کو سان مامیس اسٹیڈیم میں 50 ہزار تماشائیوں کے سامنے یہ مقابلہ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ فلسطینیوں کی جدوجہد کی علامت ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات فلسطینی ٹیم، جو فیفا رینکنگ میں 98 ویں نمبر پر ہے، 2 سالہ جنگ اور مسلسل بمباری کے باعث شدید...
ایشیا کپ رائیزنگ اسٹارز ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ایک بار پھر پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ اتوار کو ویسٹ اینڈ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شام 5:30 بجے دونوں روایتی حریف اپنی ‘اے’ ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کریں گے۔ بھارت اے نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ہی اپنی دھاک بٹھا دی۔ جمعے کو یو اے ای کے خلاف میچ میں بھارتی نوجوان اسٹار وہاب سوریہ ونشی نے صرف 42 گیندوں پر 144 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور 15 چھکے شامل تھے۔ ان کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت بھارت اے نے 148 رنز کے بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ: بھارتی کھلاڑی کی دھواں دھار بیٹنگ،...
اجتماع عام ٗتیاریاں و عوامی رابطہ مہم تیز ٗ شہربھر میں کیمپ قائم ، موٹر سائیکل سوار قافلہ آج لاہور روانہ ہوگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے کل پاکستان اجتماع عام منعقدہ 21تا23نومبر مینارپاکستان لاہور کی تیاریوں اور اس میں شہریوں و دیگر طبقات سے وابستہ افراد کو شرکت کی دعوت دینے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ، اس سلسلے میں شہر بھر میں کیمپس لگادیے گئے ہیں ،جہاں جماعت اسلامی کے کارکنان و ذمے داران عوام کو اجتماع عام میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں اور ہینڈ بلز بھی تقسیم کیے جارہے ہیں جبکہ تاجر ،وکلا،علما کرام ،ڈاکٹرز ، انجینئرز ،اساتذہ ودیگر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد سے بھی رابطے کیے جارہے ہیں اور انہیں دعوت دی جارہی ہے ۔اجتماع میں کراچی سے ہزاروں مردوخواتین ،نوجوان ، بزرگ ،بچے ،طلبہ وطالبات سمیت مختلف طبقات و شعبہ زندگی...
معروف اداکارہ کامنی کوشل کے جہان گزراں سے چلے جانے کے بعد انڈیا میں لاہور کی ایک اور قیمتی نشانی کم ہو گئی ہے۔ یہ شہر ان کی جنم بھومی تھا۔ اس کی یاد ان کے دل سے کبھی نہیں اتری۔ انہوں نے راجیہ سبھا ٹی وی سے انٹرویو میں سبزے میں گھرے اپنے خوبصورت گھر کو بڑی محبت سے یاد کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’مجھے اب تک اس کے سپنے آتے ہیں۔‘ یہ گھر چوبرجی کے نواح میں راج گڑھ کے علاقے میں تھا جس کے اردگرد یوکلپٹس کے درخت ایستادہ تھے۔ کھٹے کی باڑ تھی اور گھر کے مکینوں سے پہلے گل وگلزار سے ملاقات ہوتی تھی۔ اسے پھولوں والی کوٹھی کہا جاتا تھا۔ تقسیم کے وقت...
بچے جب اسکول سے گھر لوٹے تو ان کے ہاتھوں میں کوری ماؤنٹ اسکول کا سہ ماہی رسالہ تھا۔ میں نے یونہی وقت گزاری کے لیے اس کے اوراق پلٹنے شروع کیے تو ایک اشتہار پر نگاہ ٹھہر گئی۔ اشتہار میں تحریر تھا: ’ذہنی اور جسمانی معذور بچوں کے لیے فوسٹر کیریئرز کی فوری ضرورت۔ تین ماہ کا مفت کریش پروگرام، اسمارٹ تنخواہ، اور تربیت کے اختتام پر روزگار کے مواقع۔‘ نیچے ایک رابطہ نمبر اور ادارے کا پتا درج تھا۔ دل میں تجسس جاگا، فوراً نمبر ملایا۔ دوسری جانب سے نہایت عجلت بھری آواز سنائی دی، جیسے انہیں واقعی فوری طور پر لوگوں کی ضرورت ہو۔ چند رسمی سوالات کے بعد اگلے ہی روز کے لیے میرا انٹرویو طے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور اردن کا غزہ کے باشندوں کی نقل مکانی پر سمجھوتا نہ کرنے پراتفاق کیا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وفاقی دارالحکومت پہنچنے پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اردن کے بادشاہ کا استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچنے پر شاہ عبداللہ دوم کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے طیارے کی پاکستانی فضائی حدود میں آمد پر پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے شاہی طیارے کو اسلام آباد تک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس شمس محمود مرزا نے لاہور ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے استعفا دے دیا اور وہ ملک کی کسی بھی ہائیکورٹ کے پہلے جج بن گئے ہیں جنہوں نے متنازع 27ویں آئینی ترمیم کے قانون بننے کے بعد استعفا دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں آئین کی 27ویں ترمیم کے خلاف آئینی درخواست بھی دائر کردی گئی ہے، درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہیں، ترامیم 1973ء کے آئین کی روح کے بھی منافی ہیں، عدالت عظمیٰ کا اصل اختیار ختم کرکے وفاقی آئینی عدالت کو اوپر بٹھا دیا گیا، سپریم کورٹ کی حیثیت کمزور ہونے اور عدلیہ کی آزادی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔ درخواست گزاروں...
بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی شاندار فٹنس کے ایک نئے مظاہرے سے مداحوں کو حیران کردیا۔ اداکار نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ زبردست لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹانگ بے حد اونچی اٹھائے نظر آرہے ہیں جبکہ ان کے بھائی سہیل خان اسے اپنے کندھے پر تھامے ہوئے ہیں۔ سلمان خان نے پوسٹ کے کیپشن میں مختصراً لکھا، ’’آہاا‘‘۔ 59 سالہ اداکار کی اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی اور مداحوں نے ان کی فٹنس کی تعریفوں کے ڈھیر لگا دیے۔ شیئر کی گئی تصویر میں سلمان خان گہرے سبز رنگ کی ٹی شرٹ، نیلی جینز اور بلیک بوٹس پہنے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اپنی...
بھارتی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کا جول نے حال ہی میں ایک ٹی وی ٹاک شو میں کہا کہ شادی کی ایک ایکسپائری ڈیٹ ہونی چاہیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات انہوں نے ٹوئینکل کھنہ کے شو میں کہی تھی۔ کاجول کا ماننا تھا کہ شادی ایک معیّن مدت کے لیے ہونا چاہیے جس کے بعد اسے تجدید کرنے کا اختیار ہو۔ کاجول کے اس بیان کے وائرل ہوتے ہی اجے دیوگن کا بھی اس پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک میں دیکھتا ہوں، محبت پہلے سے کہیں زیادہ معمولی ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لفظ ‘محبت’ کو اتنا بے جا استعمال کیا گیا ہے کہ اس کی اہمیت کم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گزشتہ ہفتے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گلستان جوہر بلاک 13،میں انسدادِ منشیات کے پروگرام کا انعقاد کالج کے ھال میں کیا گیا،تقریب میں اساتذہ اور طالبات کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی،تنظیم فرینڈز آف اینٹی نارکوٹکس آف سندھ (فانوس) کے صدر رفیع احمد نے مہمان مقرر کی حثیت سے شرکت فرمائی، تقریب منعقد کرنے میں پروفیسر اقبال خاتون ابڑو کی معاونت نمایاں رہیں۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے طالبہ مصباح نے کیا،نعت مقبول طالبہ زینب بتول اور منشیات پر نظم طالبہ عروسہ نے اپنی خوبصورت آواز میں پیش کی، نظامت کے فرائض طالبہ انعمتا عظمت اللّہ نے انجام دیے۔ رفیع احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف جنگی بنیادوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یہ ایک حقیقت بن چکی ہے کہ پاک افغان تعلقات کی بہتری فوری طور پر نا ممکن ہا تا جا رہا ہے ۔اس سلسلے میں ہونے والے ممذاکرات ترکی میں نا کامی سے دوچار ہو چکے ہیں ۔ٹی ٹی پی اس پورے معاملے کا مرکزی مسئلہ ہے، اور جب تک اسے حل نہیں کیا جاتا، افغانستان اور پاکستان کے تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے۔ اس ان مذکرات میں ایک نئی بات یہ بھی ہے پاکستان پر ٹی ٹی پی کے نئے حملے شروع ہو گئے اور شاید بھارت کے کہنے پر وانا اور اسلام آباد پر بھی حملے کیے گئے ہیں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اپنے افغان ہم منصب ملا محمد یعقوب سے 19...
لاہور: پنجاب بھر میں اسموگ نے ایک بار پھر شدت اختیار کر لی ہے، جس کی وجہ سے مختلف شہروں میں ایئر کوالٹی کی صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔ عالمی سطح پر لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس دو سو ترانوے تک پہنچنے کے بعد دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر برقرار ہے۔ کراچی بھی اس آلودگی سے محفوظ نہیں رہا اور ایئر کوالٹی انڈیکس ایک سو اسی تک ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں شہر میں بھی شدید اسموگ کی کیفیت برقرار ہے۔ تاہم، فیصل آباد پاکستان کا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس چھ سو اٹھائیس کی سطح تک پہنچ چکا ہے۔ گوجرانوالہ میں بھی ہوا کی آلودگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ کے سینیئر رہنما کو یہ شکوہ ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ایم کیو ایم کو کسی بھی معاملے میں اہمیت دینے کو تیار نہیں ہیں۔سینئیر رہنما ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نینجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’’صدر زرداری اور بلاول بھٹو کسی معاملے پر بات ہی نہیں کرنا چاہتے، انھیں گھمنڈ ہے کہ ساتویں قومی مالیاتی کمیشن میں انھیں بے پناہ وسائل اور طاقت مل گئی ہے، لیکن انھیں یاد رکھنا چاہیے کہ یہ وسائل اور طاقت ہم نے دلوائی۔‘‘فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یہ اس وقت ممکن ہو سکا تھا جب اُن کے اور سردار احمد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی کی مختلف جامعات اور مدارس کے 400 سے زائد طلبا و طالبات نے پاکستان رینجرز (سندھ)کے ٹریننگ سینٹر اور اسکول کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق شرکا کو پاکستان رینجرز (سندھ)کی بنیادی ذمہ داریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔معلوماتی دورے کے دوران رینجرز کے اسپیشل دستوں نے دہشتگردی سے نبرد آزما ہونے کے لیے مختلف مشقوں اور ڈرلز کے مظاہرے پیش کیے۔بعد ازاں شرکانے رینجرز شوٹنگ اور سیڈل سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں بارڈر پر ہونے والی اونٹ بردار پیٹرولنگ اور فائرنگ کے مظاہرے دکھائے گئے۔خصوصی نشست میں شرکانے سیکیو رٹی کے حوالے سے ڈی جی رینجرز(سندھ)سے مختلف معاملات پر سوال و جواب بھی کیے۔طلبا و طالبات نے کراچی میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر بلدیات،ہاوسنگ و ٹان پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ رواداری،درگزر برداشت امن اور محبت کی سرزمین ہے سندھ شاہ عبداللطیف بھٹائی سچل سرمست اور صوفیاکی سرزمین ہے سندھی زبان اب گوگل پر بھی موجود ہے سندھی زبان کا آسانی سے ترجمہ کیا جاسکتا ہے یہ بات انہوں نے ہفتے کے روز مقامی ہوٹل میں سندھ لٹریچر فائونڈیشن کے زیر اہتمام دو روزہ آٹھویں سندھ ادبی میلے کا افتتاح کے موقعے پر اپنے خطاب میں کہی افتتاحی تقریب میں مہتاب اکبر راشدی،سرفراز راجڑ،گھنور خان لغاری و دیگر نے بھی شرکت کی جبکہ تقریب میں سندھی ادب اور ثقافت کے بھرپور رنگ پیش کییگئے۔روایتی رقص اور اجرک رلی سندھی ٹوپی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لیا قت یو نیو رسٹی اسپتال حیدرآباد و جا مشورو کے میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ ڈاکٹرسید ارشاد حسین کاظمی نے کہا ہے کہ میرے تمام مریضوں اور اُن کے تیمادارں کیلئے آفس کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور اسپتال میں آنے والے تمام مریض خواہ وہ کسی بھی طبقہ سے تعلق رکھتے ہوں ہمارے لیے سب برابر ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ ہم بلا امتیاز و تفریق کے مریضوں کو طبی سہولیات بہم فراہم کر رہے ہیں جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول اسپتال حیدرآباد کے کانفرنس ہال میں اسپتال کے تمام اے ایم ایس، آر ایم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، سندھیانی تحریک کی مرکزی صدر عمرہ سمون، عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی رہنما ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی، ماہ نور ملاح، ڈاکٹر ماروی سندھو، نور نبی پلیجو اور پرھ سومرو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ 27ویں ترمیم، کارپوریٹ فارمنگ، نہروں، معدنی وسائل کی لوٹ مار اور سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش کے خلاف سندھیانی تحریک کی جانب سے اعلان کردہ سندھ کا وجود اور وسائل بچاؤ مارچ کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔آج 16 نومبر کو ہزاروں خواتین معصوم بچوں سمیت احتجاجی مظاہرہ کریں گی۔ مارچ سٹی گیٹ سے شروع ہو کر حیدرآباد پریس کلب پر پہنچے گا...
دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے اگلے روز ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران واضح کیاہے کہ پاکستان نے کبھی کابل میں کسی بھی حکومت سے بات چیت سے انکار نہیں کیا، تاہم پاکستان کسی بھی دہشت گرد گروہ چاہے وہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ہو یا کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے مذاکرات نہیں کرے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغان طالبان پاکستان مخالف تنظیموں کو معاونت فراہم کر رہے ہیں جب کہ طالبان نے پاکستان میں پشتون نیشنلزم کو ہوا دینے کی کوشش بھی کی۔ پاکستان میں پشتونوں کی تعداد افغانستان سے زیادہ ہے، لہٰذا پشتون شناخت کے نام پر پروپیگنڈا گمراہ کن ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ...
ستائیسویں ترمیم؟ ایسی کیا وجوہات تھیں کہ اتنی عجلت میں ستائیسویں ترمیم پیش کی گئی اور پاس بھی کردی گئی؟ بلاول بھٹو نے ایک ٹوئٹ کیا، وزیرِاعظم شہباز شریف ان کے دروازے تک جا پہنچے، بہت سی ترامیم کی بات کی گئی مگر بقول بلاول بھٹوکہ انھوں نے بہت کم ترامیم پر اپنی رضامندی دی اور چونکہ آئینی عدالت کا وعدہ بے نظیر بھٹو نے بھی کیا تھا، سو اس وعدے کو پورا کیا گیا۔ کیا یہ ممکنات میں سے ہے کہ سینتالیس صفحوں پر مبنی، ستائیسویں ترمیم دونوں جماعتوں کے مابین صرف چند ملاقاتوں میں طے پا گئی۔ سیلاب آنے کے بعد مریم نواز نے جس طرح سے سندھ حکومت کے لیے بیانیہ بنایا، اس سے ایسا لگ رہا...
بنگلہ دیش کے بھارت کے ہاتھ سے نکل جانے کے بعد مودی حکومت سخت تذبذب کا شکار تھی کہ اس کی یہ ناکامی اس کی انتخابی مہم جوئی پر اثرانداز ہو کر اس کی عوامی حمایت کو کم نہ کر دے۔ ایسے میں مودی نے طالبان کا انتخاب کیا کہ وہ بی جے پی کی ڈوبتی ہوئی ساکھ کو بچا سکتے ہیں۔ کہاں تو مودی ہی کیا تمام ہی بی جے پی کے رہنما طالبان کو قاتل، جاہل اور دہشت گرد قرار دیتے تھے اورکہاں انھوں نے انھیں اپنے گلے لگا لیا، کیونکہ وہ دیکھ رہے تھے طالبان کے تعلقات پاکستان کے ساتھ روزبروز خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں، چنانچہ بھارتی سیکریٹری خارجہ کو کابل بھیجا گیا...
اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ خطے میں تنازعات کبھی کم نہ ہونگے اور یہ کہ انکا مرکز مسئلہ فلسطین ہے، لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی محاذ کیساتھ منسلک اتحاد الوفاء للمقاومۃ کے رکن نے تاکید کی ہے کہ امریکہ خطے بھر کیخلاف جاری اپنے مذموم منصوبوں میں اسرائیل کو "آلہ کار" کے طور پر استعمال کر رہا ہے کیونکہ وہ پورے خطے کے وسائل اور آبی گزرگاہوں پر تسلط کا خواہاں ہے! اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ میں مزاحمتی محاذ کے ساتھ وابستہ اتحاد الوفاء للمقاومۃ کے سینیئر رکن حسن عزالدین نے، یوسف احمد کی سربراہی میں آئے ڈیموکریٹک فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین کے ایک اعلی سطحی وفد کے ساتھ ملاقات میں تاکید کی ہے کہ یورش، دباؤ...
پاکستان بننے کے بعد مختلف مہم جو حکمرانوں نے تحریک پاکستان کی تاریخ کو اپنی مرضی کے نین نقش دے کر تقاضا کیا کہ اسی پر آمنا و صدقنا کہا جائے۔ اس عمل کو مزید پختہ کرنے کے لیے نصابی کتابیں خاص ’’ہدف‘‘ رہیں۔ معروف تاریخ دان ڈاکٹر کے کے عزیز نے اس موضوع پر عرق ریز تحقیق کے بعد Murder of History کے نام سے ایک معرکتہ الآرا کتاب لکھی جس میں دلائل اور مصدقہ حوالوں سے ان متعدد اغلاط اور حقائق سے دانستہ انحراف پر مبنی واقعات کو محفوظ کرکے ناقابل تردید تاریخ کا حصہ بنا دیا۔ اس کتاب کا ترجمہ ’’تاریخ کا قتل‘‘ تاریخ کے طالب علموں کے لیے خاصے کی شئے ہے۔ تاریخ کے ساتھ اس...
14 نومبر کو دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن منایا گیا۔ اس حوالے سے دنیا بھر میں کئی سیمینار اور سمپوزیمز منعقد کیے گئے۔ اسلام آباد میں ہونے والے ایک سمپوزیم میں مجھے بھی شرکت کا موقع ملا۔ اس موزی مرض کے حوالے سے جو معلومات حاصل ہوئی وہ انتہائی تشویش ناک اور پریشان کن تھیں۔ یہ مرض نام کے اعتبار سے بظاہر ’’میٹھا‘‘ مگر دراصل ’’خاموش قاتل‘‘ کہلاتا ہے۔ دنیا میں اس وقت تقریباً 54 کروڑ افراد ذیابیطس کے مریض ہیں اور اگر احتیاط نہ کی گئی تو اگلی دو دہائیوں میں یہ تعداد 70 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔ ایشیا سب سے زیادہ متاثرہ خطہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ ذیابیطس...
’’ کون سی کتاب پڑھ رہے ہو آج کل بیٹا؟‘‘ میںنے سامنے بیٹھے بچے سے سوال کیا، اس نے لگ بھگ پچیس منٹ کے بعد اپنے فون سے سر اٹھایا تھا، وہ مسلسل فون پر انگلیاں چلا رہا تھا۔ ’’میں؟‘‘ اس نے میری طرف دیکھ کر پوچھا، ’’میں کوئی کتاب نہیں پڑھ رہا ہوں ‘‘۔’’ آپ نے اس سے پہلے آخری کتا ب کب پڑھی تھی؟‘‘ میں نے اگلا سوال کیا۔ ’’ اپنے کورس کی کتابیں ہی پڑھی ہوں گی۔‘‘ اس نے سوچنے کے بعد کہا۔’’کورس کے علاوہ کوئی آخری کتاب کون سی پڑھی ہو گی؟‘‘ میںنے ایک اور سوال کیا۔’’ وہ تو اب یاد بھی نہیں، شاید سات آٹھ سال کا ہوں گا تب کوئی کتاب پڑھی ہو گی۔‘‘...
کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع گبول پارک کے قریب جمعرات کی شب فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے حوالے سے عینی شاہد کا بیان جھوٹا نکلا، فائرنگ سے جاں بحق نوجوان عام شہری تھا جو فائرنگ کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعے کے بعد عینی شاہد نے سوشل میڈیا پر بیان کی ویڈیو شیئر کی جس میں جاں بحق نوجوان کو مبینہ طور پر فرار ہونے والے ملزمان کا ساتھی ہونے کا دعویٰ کیا تھا جو کہ تفتیش کے دوران غلط اور بے بنیاد ثابت ہوا۔ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن چوہدری نواز نے بتایا کہ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کار سوار افراد جس میں 3 لڑکے اور...
یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ دنیا بھر میں لسانیات، انسان کے باہمی رابطے اور ان کی روایتی تہذیب و ثقافت کی بنیاد ہیں۔ زبان نہ صرف اظہار خیال کا سب بڑا ذریعہ ہے بلکہ یہ کسی قوم کی تاریخ، سوچ، احساسات اور طرز زندگی کی عکاسی بھی کرتی ہے۔ اسی طرح اردو زبان برصغیر کی مشترکہ روایتی تہذیب و ثقافت کی نمایندہ زبان ہے جس میں فارسی، عربی، ترکی اور ہندی کے الفاظ کی آمیزش کی وجہ سے دنیا کی خوبصورت زبانوں میں شمار ہوتی ہے۔ مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہماری قوم انگریزی کے سحر میں مبتلا ہوکر اپنی ہی قومی اور مادری زبان کے زوال کا سبب بن رہی ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : حج 2026 کےلیے سخت طبی شرائط عائد کردی گئی ہیں۔ بیمار افراد کے حج پر پابندی لگادی گئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان کی وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے حج 2026ءکے لیے سخت ترین طبی قوانین نافذ کیے گئے ہیں۔ قوانین کے تحت بیمار یا کمزور عازمین کو ناصرف حج سے روکا جائے گا بلکہ سعودی عرب پہنچنے کی صورت میں فوری طور پر وطن واپس بھی بھیجا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ حج 2026 کے لیے سعودی حکام کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان نے بھی عازمینِ حج کے لیے سخت طبی شرائط عائد کی ہیں۔ اس حوالے سے وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حج 2026ءمیں صرف...
غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مزاحمتی محاذ، معاہدے کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات کو تیار ہے لیکن قابض صیہونی رژیم اس معاملے سے مسلسل کترا رہی ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے تاکید کی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد کے اجراء میں "جنگ کے دوبارہ آغاز نہ ہونے" اور "غزہ سے اسرائیل کے مکمل انخلاء" کو فلسطینی عوام کے حقوق کے طور پر پیش نظر رکھا جانا چاہیئے۔ العربی الجدید اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے حازم قاسم نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں اور اقوام متحدہ کو جنگ بندی کی حمایت کرنی چاہیئے اور غزہ کے لئے مزید انسانی امداد...
میرے ہاتھ میں غزالہ خالد کی کتاب ہے ، سوچا تھا ایک دو مضامین اور چند پیراگراف پڑھ لوں گی چونکہ اس کتاب کی ضخامت 284 صفحات پر مشتمل ہے لیکن جب پڑھنے بیٹھی تو یقین کیجیے پڑھتی ہی چلی گئی۔ چونکہ غزالہ کی تحریروں میں اپنے آپ کو پڑھوانے کی کشش اور توانائی بدرجہ اتم موجود تھی، تو پھر یوں ہوا کہ ایک ہی نشست میں کئی مضامین میرے مطالعہ میں رہے۔ غزالہ کی تحریروں میں ان کے مزاج کی طرح شائستگی اور شگفتگی پنہاں ہے۔ جس طرح ان کا اپنا لہجہ دھیما اور محبت بھرا ہے ’’ ان کہی‘‘ کے مضامین بھی موسم بہار کا پتا دیتے ہیں، ایک ایک سطر سچائی کی آمیزش سے روشن نظر آتی...
’’آپ کالم نگار ہیں تو پلیز اس پر ضرور لکھیے، یہ بہت ضروری ہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔‘‘ وہ معصوم سی بچی جو پڑھ پڑھ کر دبلی ہو رہی تھی، اس معصوم سی خواہش کو سونپ کر پھر اپنے فارم کو بھروانے کے جتن پر لگ گئی۔ یہ ایک طویل صبر آزما مرحلہ ہے جو آج کل ہمارے بچے بچیاں ایف ایس سی کے بعد میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز، یونیورسٹیز میں داخلے کے عمل میں گزارتے ہیں اور اس کے بعد ان کے نتائج تک سولی پر لٹکے رہتے ہیں کہ اب خدا جانے کیا رزلٹ نکلے گا۔ ابھی پچھلے سال ہی کی بات ہے کہ کراچی کے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی 1180 نشستوں میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہمارا یونیورسٹی کے زمانے کا ایک شعر ہے۔نظامِ زیست کی حرمت بحال کرتے رہوکوئی بھی بزم ہو اُٹھ کر سوال کرتے رہوایک زمانہ تھا کہ ہماری اردو تنقید زندہ سوالات سے بھری ہوئی تھی۔ محمد حسن عسکری صاحب اردو کے سب سے بڑے نقاد تھے اور ان کی تنقید میں سوالات کی فراوانی تھی۔ وہ سوال اُٹھا رہے تھے کہ مشرق کیا ہے؟ مغرب کیا ہے؟ مشرق کیوں زندہ ہے؟ مغرب کیوں مر رہا ہے؟ سلیم احمد عسکری صاحب کے شاگرد تھے ان کی تنقید کا مرکزی حوالہ بھی سوالات تھے۔ سلیم احمد کی ایک کتاب کا نام ہے غالب کون؟ دوسری کتاب کا نام ہے محمد عسکری آدمی یا انسان؟ اس زمانے میں صحافت میں بھی بڑے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی… روشنیوں کا شہر، محنت کشوں کا مسکن، اور پاکستان کی معاشی شہ رگ، مگر افسوس! سیاسی مفادات کی بندر بانٹ نے اس شہر کو اندھیروں، خوف اور محرومیوں کے گڑھ میں بدل دیا ہے۔ اس شہر کی سب سے بڑی بدقسمتی یہ نہیں کہ اسے وفاق نے نظر انداز کیا، بلکہ یہ ہے کہ اس کے اپنے نمائندے بار بار اسے بیچ کر، اپنی جیبیں بھرتے رہے۔ ایم کیو ایم؛ وہ جماعت جو کبھی مہاجروں کی شناخت اور امید کی علامت سمجھی جاتی تھی آج سیاسی موقع پرستی، وزارتوں کی بھوک اور خود غرضی کی علامت بن چکی ہے۔ایم کیو ایم نے اپنے قیام سے لے کر آج تک ’’مہاجر حقوق‘‘ کے نام پر جو سیاست کی،...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور سی ڈی ایم کی مدت ملازمت 27 نومبر سے شروع ہوگی، ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد افغانستان کے ساتھ معاملات ٹھیک ہوتے نظر نہیں آرہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے نوٹیفیکیشن کے بعد آرمی چیف اور سی ڈی ایف کی ٹرم ایک ساتھ شروع ہوں گی جو 27 نومبر2025 کو شروع ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ڈی ایف کا عہدہ ہر جگہ ہے، کیا یہ عہدہ برطا نیہ اور امریکا میں نہیں ہے؟ ہمارے لیے دونوں چیفس قابل فخر ہیں ، انہو ں نے جنگ جیتی ہوئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: گزشتہ ماہ برطانوی بادشاہ چارلس نے سنگین الزامات کی زد میں آنے والے اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ اینڈریو سے پرنس کا خطاب واپس لے لیا تھا۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق شہزادہ اینڈریو کو حاصل تمام تر شاہی نوازشات بھی ضبط کرلی جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق شہزادہ اینڈریو سے منسوب تمام تر شاہی مراعات جن میں القابات، اعزازات اور سرکاری رہائش گاہ شامل ہیں باقاعدہ طور پر ضبط کرلینے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ شہزادہ اینڈریو خاتون سے زیادتی کے الزامات کے بعد گزشتہ ماہ کے آغاز میں ڈیوک آف یارک سمیت دیگر شاہی القابات سے دستبردار ہوگئے تھے، جو کہ اب وہ شہزادے کے لقب سے محروم ہونے کے بعد اینڈریو...
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پی ایس ایل کے تازہ ترین کنٹریکٹ راؤنڈ میں ملتان سلطانز کو شامل نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے کراچی کنگز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز سمیت باقی 5 فرنچائزز کو کنٹریکٹس جاری کردیے ہیں، تاہم ملتان سلطانز کو نیا معاہدہ نہیں دیا گیا کیونکہ وہ پی سی بی کی کمپلائنس ضروریات پوری کرنے میں ناکام رہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں 2نئی ٹیموں کی شمولیت، پی سی بی نے درخواستیں طلب کرلیں دیگر تمام فرنچائزز کو 25 فیصد اضافے کے ساتھ کنٹریکٹ آفر دی گئی اور انہیں دستخط کے لیے 10 دن کی مہلت دی گئی۔ ملتان سلطانز کو پی ایس ایل...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور سی ڈی ایم کی مدت ملازمت 27 نومبر سے شروع ہوگی، ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد افغانستان کے ساتھ معاملات ٹھیک ہوتے نظر نہیں آرہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے نوٹیفیکیشن کے بعد آرمی چیف اور سی ڈی ایف کی ٹرم ایک ساتھ شروع ہوں گی جو 27 نومبر2025 کو شروع ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سی ڈی ایف کا عہدہ ہر جگہ ہے، کیا یہ عہدہ برطا نیہ اور امریکا میں نہیں ہے؟ ہمارے لیے دونوں چیفس قابل فخر ہیں ، انہو ں نے جنگ جیتی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا...
بھارتی ریاست بہار کے انتخابات اس لیے بھی عوام کی توجہ اور دلچسپی کا محور ہوتے ہیں کہ بھوجپوری فلم انڈسٹری کے متعدد سپر اسٹارز بھی میدان میں مقابلے کے لیے اترتے ہیں۔ ماضی میں بھوجپوری فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار روی کشن، منوج تیواری اور نروواہ سمیت متعدد فنکار الیکشن جیت چکے ہیں۔ رواں برس 2025 کے الیکشن میں بھی سپر اسٹارز کھیساری لال یادیو اور رتیش پانڈے نے بھی اپنی اپنی قسمت آزمائی۔ کھیساری لال یادیو نے RJD کے ٹکٹ پر چھپرا کے حلقے سے انتخاب لڑا جب کہ رتیش پانڈے جن سوراج کے ٹکٹ پر کرگہار سے میدان میں اترے۔ دونوں اداکاروں کے جلسوں میں عوام کا جم غفیر امڈ آتا تھا اور ان کے مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت نے بنگلادیش سرحد پر فوجی تعیناتیوں میں اضافہ کرنا شروع کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے تین نئے مکمل فعال فوجی اڈے سیلیگوری کوریڈور کے قریب قائم کردیے ہیں، سلیگوری کوریڈور بھارت کے شمال مشرقی حصے کے لیے تنہا کنکشن ہے۔سیلیگوری کوریڈور چکن نیک بھی کہلاتا ہے کیونکہ چوڑائی صرف 22 کلو میٹر ہے۔رپورٹ کے مطابق اس کا راستہ شمال میں نیپال، جنوب میں بنگلادیش، مشرق میں بھوٹان اور چین سے ملتا ہے، سیلیگوری کوریڈور بند ہوجائے تو بھارت کا شمال مشرقی علاقہ الگ ہوسکتا ہے۔نئی فوجی تعیناتیوں کے ساتھ بھارتی فضائیہ نے گوہاٹی میں بڑی ایئر شو بھی کی جس کا مقصد مشرقی محاذ کی نگرانی اور فوری ردعمل کی صلاحیت بڑھانا...
والد کا رویہ اور والدہ کا بورڈنگ اسکول چھوڑ کر جانا، عثمان مختار نے بچپن کی تلخ یادوں سے پردہ اٹھا دیا
پاکستانی اداکار عثمان مختار نے اپنے بچپن کی تلخ یادوں سے پردہ اٹھا دیا۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار عثمان مختار نے کہا کہ ’میرے ساتھ والد کا جو رویہ تھا کہ اس طرح کا سلوک اپنی بیٹی کے ساتھ نہیں کروں گا‘۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد کا سلوک بہت زیادہ خراب تھا اور میرے خیال میں وہ ٹھیک نہیں تھا مگر شاہد وہ اپنے طور پر اسے درست سمجھتے ہوں۔ عثمان مختار نے کہا کہ ’جب میں اُس سلوک کو برا سمجھتا ہوں تو اپنی بیٹی کے ساتھ اس طرح کا رویہ اختیار نہیں کروں گا‘۔ ’میرے ساتھ اُن کا جو رویہ اور برتاؤ تھا اُس کے بعد تو میں کبھی بھی باپ نہیں...
ایران شدید خشک سالی سے گزر رہا ہے اور شمالی تہران میں ہزاروں افراد امام زادہ صالح مسجد میں جمع ہوکر بارش کے لیے اللہ کے حضور دعاگو ہوئے۔ اس سال دارالحکومت میں بارش کا ریکارڈ گزشتہ 100 برس میں سب سے کم رہا ہے، جبکہ ملک کے نصف صوبوں میں مہینوں سے بارش کا ایک قطرہ بھی نہیں برسا۔ پانی کی شدید قلت کے باعث حکومت نے تہران کی ایک کروڑ آبادی کو پانی کی فراہمی وقفے وقفے سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ استعمال کم کیا جا سکے۔ دعا کے اجتماع میں خواتین اور مرد اسلامی روایت کے مطابق الگ الگ صفوں میں نمازِ استسقا ادا کرتے رہے۔ عام طور پر تہران میں خزاں کی بارشیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پہلی بار امریکا نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی، چین کا سخت ردعمل آگیا۔چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی اسلحہ کی فروخت چین کی خودمختاری اور سلامتی کیلئے خطرہ ہے، تائیوان 330 ملین ڈالر کے معاہدے کے تحت ایف16، سی130 کے پُرزے خریدےگا۔چین کی جانب سے امریکی اسلحے کی فروخت کی سخت مخالفت سامنے آئی ہے جبکہ چین نے واشنگٹن کو بھی خبردار کردیا ہے۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا باضابطہ طور پر ون چائنہ پالیسی کی حمایت کرتا ہے، امریکا تائیوان کی فوجی تیاری کو مضبوط کرنے کا وعدہ بھی کرتا ہے۔خیال رہے کہ ستمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن...
معروف لوک اور صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ آج کل ایک میوزیکل پروگرام یا شادی کی تقریب کے لیے نئی آلٹو کار جتنی رقم، یعنی تقریباً 25 لاکھ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔ ’سنو نیوز‘ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے صنم ماروی نے اپنی ابتدا، سخت جدوجہد اور موجودہ مصروفیات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں حالات آسان نہیں تھے، کئی بار مایوسی ہوئی مگر مسلسل محنت نے انہیں آج اس مقام تک پہنچایا۔ گلوکارہ نے اپنی پہلی کمائی کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ بڑے میوزک پروگرام سے انہیں 27 ہزار روپے ملے تھے، جو اس وقت ان کے لیے بہت بڑی رقم تھی۔...