عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما اور پشاور پر 6 دہائیوں تک راج کرنے والے معروف سیاسی خاندان کے سربراہ، حاجی غلام احمد بلور نے سیاست سے کنارہ کشی کے بعد اب اپنے آبائی شہر پشاور کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ کر اسلام آباد منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلور خاندان نے پشاور میں اپنی سیاسی سرگرمیوں کے مرکز ’بلور ہاؤس‘ کو بھی فروخت کردیا ہے۔

خاندان نے تصدیق کی ہے کہ غلام بلور نے گورنر ہاؤس کے قریب واقع پشاور کا واحد ذاتی گھر، بلور ہاؤس، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سابق گورنر حاجی غلام علی کو بھاری قیمت پر فروخت کر دیا ہے اور اب اسلام آباد منتقل ہوچکے ہیں۔ اس وقت غلام بلور پشاور میں الوداعی ملاقاتیں کر رہے ہیں، جبکہ کبھی سیاسی سرگرمیوں سے گونجنے والا بلور ہاؤس اب ویران دکھائی دیتا ہے۔

’یہ ایک دن کا فیصلہ نہیں، 2008 سے پشاور چھوڑنے کا عمل شروع ہوچکا تھا‘

خاندان کے مطابق پشاور چھوڑنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا بلکہ یہ ایک تدریجی عمل تھا جو 2008 سے شروع ہوا۔ ہارون بلور کے صاحبزادے دانیال بلور نے بتایا کہ غلام بلور نے یہ فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا۔ خاندان کا 99 فیصد حصہ پہلے ہی پشاور سے منتقل ہو چکا تھا، اور الیاس بلور کی وفات کے بعد غلام بلور بھی اس فیصلے پر آمادہ ہوئے۔ دانیال کے مطابق، بلور خاندان نے پشاور کو خود نہیں چھوڑا بلکہ حالات نے انہیں ایسا کرنے پر مجبور کیا۔

مزید پڑھیں: کیپٹن صفدر کے پشاور میں ڈیرے: کیا ن لیگ عوامی نیشنل پارٹی سے انتخابی اتحاد کر رہی ہے؟

غلام بلور کو پشاور چھوڑنے پر کیوں مجبور ہونا پڑا؟

دانیال کے مطابق، خاندان کو مسلسل دہشتگردی اور ناانصافیوں کا سامنا رہا۔ سب سے پہلے بشیر بلور کو خودکش حملے میں شہید کیا گیا، اس کے بعد ہارون بلور بھی انتخابی مہم کے دوران دہشتگردوں کا نشانہ بنے۔ ان حالات نے غلام بلور کو اندر سے توڑ دیا۔ ساتھ ہی ان پر مقدمات قائم کیے گئے، جائیداد پر قبضے کی کوششیں ہوئیں، اور عدالتی پیچیدگیوں میں الجھایا گیا۔ انتخابات میں بھی اُن کے مینڈیٹ کو نظرانداز کیا گیا، جس سے وہ شدید مایوس ہوئے۔

نواسے کی سیاست میں عدم دلچسپی

دانیال نے بتایا کہ غلام بلور کا اکلوتا بیٹا بشیر بلور سیاست کی نذر ہو گئے، اور ان کا نواسہ، جو لندن سے تعلیم مکمل کرکے واپس آیا ہے، سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث نواسہ اور دیگر اہل خانہ پہلے ہی اسلام آباد منتقل ہو چکے تھے۔ نواسے ہی نے غلام بلور کو یہ فیصلہ کرنے پر آمادہ کیا۔ غلام بلور کی 3 بیٹیاں بھی اسلام آباد یا بیرونِ ملک مقیم ہیں۔

بڑھاپا، بیماری اور سکون کی تلاش

خاندان کے مطابق، غلام بلور اب عمر رسیدہ اور بیمار ہیں اور سکون چاہتے ہیں۔ دانیال بلور کے مطابق وہ اب بھی سماجی تعلقات قائم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور پشاور کے دکھ سکھ میں شریک رہنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عوامی نیشنل پارٹی چارسدہ تک محدود ہو رہی ہے ؟

’بلور ہاؤس نہیں، پشاور خالی ہو گیا‘

سینیئر صحافی شمیم شاہد نے غلام بلور کی رخصتی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج صرف بلور ہاؤس نہیں، بلکہ پورا پشاور خالی ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلور خاندان 6 دہائیوں سے سیاست میں سرگرم رہا اور ان کا مقام منفرد تھا۔ بلور ہاؤس میں نواز شریف، اشرف غنی اور حامد کرزئی جیسے اہم رہنما آ چکے ہیں۔

کیا بلور خاندان کی سیاست کا باب بند ہو گیا؟

دانیال بلور نے واضح کیا کہ ان کے نانا اور والد کی سیاست کے بعد اگر حالات بہتر ہوئے تو وہ خود عوامی خدمت کے لیے میدان میں آئیں گے۔ ان کی والدہ، ثمر ہارون بلور، سیاست سے دور ہوچکی ہیں اور وہ خود عدالتی معاملات میں الجھے ہوئے ہیں، لیکن سیاسی ورثہ ان کے دل میں زندہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’بلور ہاؤس‘ آبائی شہر پشاور اسلام آباد الیاس بلور ثمر ہارون بلور حاجی غلام احمد بلور دانیال بلور سینیئر صحافی شمیم شاہد عوامی نیشنل پارٹی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلور ہاؤس آبائی شہر پشاور اسلام آباد ثمر ہارون بلور حاجی غلام احمد بلور دانیال بلور سینیئر صحافی شمیم شاہد عوامی نیشنل پارٹی عوامی نیشنل پارٹی بلور خاندان دانیال بلور ہارون بلور اسلام آباد غلام بلور بلور ہاؤس کی سیاست کے مطابق منتقل ہو بلور نے بلور کو کے بعد

پڑھیں:

گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، غلام حسین جعفری

اپنے مذمتی بیان میں اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی صدر نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ کی ناکہ بندی ختم کرائی جائے اور تمام گرفتار کارکنان کو فوراً رہا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر غلام حسین جعفری کا کہنا ہے کہ ہم گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور انسانی حقوق کے کارکنان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اپنے مذمتی بیان میں غلام حسین جعفری نے کہا کہ پُرامن گلوبل صمود فلوٹیلا کیخلاف اسرائیلی کارروائی عالمی قوانین اور انسانی اقدار کی بدترین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ کی ناکہ بندی ختم کرائی جائے اور تمام گرفتار کارکنان کو فوراً رہا کیا جائے۔  انہوں نے کہا کہ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان ہر حال میں مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امت مسلمہ کے حکمران امریکہ کے غلام اور یہ امت غلاموں کی غلام ہے، پروفیسر ابراہیم خان
  • اگر مجھے یا خاندان کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی، ایمل ولی خان
  • وفاقی حکومت نے سکیورٹی واپس لے لی، مجھے یا خاندان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی: ایمل ولی
  • پاکستان خطے میں ایک عظیم ملک کے طور پر ابھر رہا ہے۔ گورنر سندھ
  • گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، غلام حسین جعفری
  • ’صدر ٹرمپ غزہ منصوبے پر حماس کے لیے وقت کا تعین خود کریں گے‘
  • کراچی، پولیس مقابلہ، ہاؤس رابری و کار لفٹنگ گینگ کے 5 زخمی ملزمان سمیت 7 گرفتار
  • حماس کے غیر مسلح ہونے سے انکار کے بعد امیر قطر کا ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ: وائٹ ہاؤس
  • بینظیرانکم سپورٹ کےساڑھے13 ہزار ایک خاندان کےلیےبہت اہمیت رکھتےہیں، حقارت سےنہ دیکھاجائے،روبینہ خالد
  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نیا اعلان، ہراہل خاندان کو کتنی رقم ملے گی؟