---فائل فوٹو 

اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے کے مقام پر انٹرچینج انڈر پاس ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین کے مطابق سہروردی روڈ پر واقع انڈر پاس کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، منصوبے کے باقی حصوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔

کئی موٹر ویز حدِ نگاہ میں بہتری کے بعد کھل گئیں

دوسری جانب موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو حدِ نگاہ میں بہتری کے بعد کھول دیا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حدِ نگاہ میں بہتری کے بعد موٹ روے ایم 2 کو لاہور سے ہرن مینار تک، موٹر وے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک جبکہ موٹر وے ایم 3 کو لاہور سے درخانہ تک ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: موٹر وے

پڑھیں:

ای چالاننگ اور ٹوکن ٹیکس کی وصولی کیلئے ٹریفک پولیس اور ایکسائز کا مشترکہ کام کرنے کا فیصلہ

سٹی42:  پنجاب میں ای چالاننگ اور ٹوکن ٹیکس کی مؤثر وصولی کے لیے ٹریفک پولیس اور محکمہ ایکسائز نے ڈیٹا انٹیگریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس ضمن میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی جانب سے سیکرٹری ایکسائز کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹریفک کا دباؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے,گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی چیکنگ کے لیے ایکسائز اور ٹریفک پولیس کے ڈیٹا کو ایپس کے ذریعے منسلک کرنا ناگزیر ہو چکا ہے.بہتر انفورسمنٹ کے لیے دونوں محکمے مشترکہ ڈیجیٹل سسٹم کے تحت کام کریں گے.

معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

اس کے علاوہ گاڑی کی نمبر پلیٹ اسکین کرتے ہی تمام متعلقہ معلومات فوری دستیاب ہو جائیں گی. ایکسائز رجسٹریشن کے دوران شہریوں کا شناختی کارڈ اور موبائل نمبر لازمی درج کیا جائے گا تاکہ چالان اور ٹیکس سے متعلقہ اطلاعات براہِ راست فراہم کی جا سکیں.
مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے ٹوکن ٹیکس اور ای چالانز کی وصولی میں خاطر خواہ بہتری آئے گی اور دونوں محکموں کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن ممکن ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • جڑانوالہ، ٹریفک حادثے میں 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق
  • 9 محرم الحرام کے جلوس و مجالس کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ، فوج تعینات
  • پی سی بی اجلاس، ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری کیلئے اہم تجاویز پر تبادلہ خیال
  • بابر اعظم اور محمد رضوان کو گیم میں بہتری لانے کی ٹپس دی ہیں، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید
  • ای چالاننگ اور ٹوکن ٹیکس کی وصولی کیلئے ٹریفک پولیس اور ایکسائز کا مشترکہ کام کرنے کا فیصلہ
  • محرم الحرام کے جلوسوں کیلئے سٹی ٹریفک پولیس لاہور کا جامع ٹریفک پلان جاری
  • کراچی، تیزرفتار بس اور واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا
  • کراچی میں گاڑیوں کیلئے نئی نمبر پلیٹ کا حصول شہریوں کیلئے وبال بن گیا
  • وفاقی دارالحکومت میں‌موٹرسائیکل سواردونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار
  • اسلام آباد میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ