کوہاٹ؛ گھر میں سلنڈر دھماکے سے خاتون اور 4 بچے شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ڈی آئی خان:
گھر میں سلنڈر دھماکے میں خاتون اور 4 بچے شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں کوہاٹ کے علاقے گھڑی رسالدار میں گھر کے اندر سلنڈر دھماکا ہوا، جس میں ایک خاتون اور 4 بچے شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سلنڈر دھماکے میں تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوہاٹ کے ڈی اے منتقل کردیا گیا ہے۔ تمام زخمیوں کو ریسکیو 1122 ایمبولینسز کے ذریعے پشاور ریفر کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لکی مروت: ٹریفک پولیس موبائل میں دھماکا، 2 افراد زخمی
ویب ڈیسک:لکی مروت میں درہ پیزو بازار کے قریب ٹریفک پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد کو کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد ٹریفک پولیس موبائل گاڑی میں آگ لگ گئی۔