ایران کی بندرگاہ کے قریب دھماکے سے 115افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اپریل ۔2025 )ایران کے شہر بندر عباس میں واقع شہید رجائی بندرگاہ کے قریب دھماکے کے بعد آگ لگنے سے 115افراد زخمی ہوگئے ہیںابھی تک دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی عرب نشریاتی ادارے کے مطابق دھماکے اور آتش زدگی کا واقعہ تہران سے ایک ہزارکلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر ایران کے صوبہ ہرمزگان کی اہم بندرگاہ کے قریب پیش آیا.
(جاری ہے)
ایرانی ذرائع ابلاغ کے ابتدائی اندازوں کے مطابق دھماکے میں کم وبیش 115 افراد زخمی ہوئے جنہیںہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ہرمزگان پورٹس اینڈ میری ٹائم ایڈمنسٹریشن کے ایک سینئر اہلکار اسماعیل مالکی زادہ نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ دھماکہ شہید رجائی بندرگاہ کے عرشے کے ایک حصے میں ہوا اور ہم آگ بجھا رہے ہیں. ایران کی کسٹم اتھارٹی نے بتایا کہ دھماکہ سینا کنٹینر یارڈ میں ہوا جو پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن سے منسلک ہے ایرانی ایمرجنسی سروس کے مطابق دھماکے میں 115 افراد زخمی ہوئے ہرمزگان صوبے کی کرائسس مینجمنٹ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر مہرداد حسن زادہ نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی سہولیات میں منتقل کر دیا گیا ہے . انہوں نے کہا کہ حفاظتی اہلکاروں نے پہلے جائے حادثہ کا دورہ کیا تھا، اور حفاظتی انتباہ جاری کیا تھا اس سے قبل ہرمزگان پورٹس اینڈ میری ٹائم ایڈمنسٹریشن کے اہلکار اسماعیل ملک زادہ نے بتایا کہ دھماکہ شاہد راجائی بندرگاہ کے قریب ہواہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بندرگاہ کے قریب بتایا کہ
پڑھیں:
حدیدہ بندرگاہ پر اسرائیل کا حملہ، یمنی ائیر ڈیفنس کا کامیاب دفاع
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے یمن پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے یمن میں حدیدہ کی بندرگاہ پر حملہ کیا تاکہ حوثیوں کی بحری اور فضائی ناکہ بندی کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمنی بندرگاہ حدیدہ میں 12 اہداف پر بمباری کی ہے۔ المیادین کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے حدیدہ پر 12 حملے کئے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ دشمن کے فضائی حملوں کو کامیابی سے ناکام بنا رہے ہیں، ہمارے فضائی دفاع نے دشمن کے طیاروں کو الجھا دیا اور کچھ جنگی طیاروں کو جارحیت کرنے سے پہلے ہی فضائی حدود چھوڑنے پر مجبور کر دیا اور اللہ کے فضل سے جارحیت روک دی گئی۔ حدیدہ کی بندرگاہ جس پر کچھ عرصہ قبل ہی اسرائیلی فضائیہ نے حملہ کیا تھا، اقوام متحدہ کی ٹیموں کی نگرانی اور استعمال میں ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے یمن پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فضائیہ نے یمن میں حدیدہ کی بندرگاہ پر حملہ کیا تاکہ حوثیوں کی بحری اور فضائی ناکہ بندی کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ اسرائیل آئندہ چند گھنٹوں میں یمن کی بندرگاہ حدیدہ پر حملہ کرے گا۔ عبری ذرائع کے مطابق یہ دھمکی تل ابیب کی ڈیٹرنس پالیسی کا ایک حصہ ہے، یعنی یمن اسرائیل کے لئے حقیقی خطرہ ہے۔