پہلگام واقعہ سیکیورٹی ناکامی، پاکستان کے ساتھ جنگ کے حق میں نہیں، وزیراعلیٰ کارناٹکا
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
بھارتی ریاست کرناٹکا کے وزیراعلیٰ سدار امیا نے پہلگام واقعہ کو بھارت کی سیکیورٹی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ کی ضرورت نہیں، ہم اس کے حق میں نہیں۔
مودی سرکار کے پاکستان مخالف اقدامات پر انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت نے پاکستانی شہریوں کی واپسی کے احکامات جاری کیے ہیں، جس پر ہم ضروری اقدامات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں پہلگام میں انٹیلیجنس فیلیئر، بھارتی فوج اور حکومت پر شہریوں کی کڑی تنقید
دوسری جانب پاکستان سے جنگ نہ کرنے کے بیان پر بی جے پی کے رہنما کرناٹکا کے وزیراعلیٰ سدار امیا پر کڑی تنقید کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ پہلگام واقعہ کو بنیاد بنا کر بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرتے ہوئے پاکستان کو نتائج بھگتنے کی دھمکی دی، اور پاکستانی شہریوں کو ہندوستان چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا تھا۔
حکومت پاکستان نے بھی فوراً جواب دیتے ہوئے بھارت کو دوٹوک پیغام دیا کہ اگر ہمارا پانی بند کیا گیا تو جنگ ہوگی، پاکستان نے بھارتی اقدامات کے جواب میں بھارت کی فضائی حدود اور تجارت معطل کرنے کے ساتھ ساتھ بھارتی شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کا حکم بھی دیا۔
اس وقت دونوں ملک آمنے سامنے ہیں، جبکہ بھارت کو اپنے ملک کے اندر سے ہی تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
بھارت کی جانب سے پاکستان کو دھمکیوں اور پھر پاکستان کے ہندوستان کو جواب پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے میمز کی بھرمار کردی ہے، جبکہ بھارت کے عوام میں خوف کی کیفیت ہے اور جنگ سے گھبرائے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں میزائل چوکوں میں سجانے کیلئے نہیں، پانی بند کرو گے تو آپ کا سانس بند کردیں گے، پاکستان کا بھارت کو دوٹوک پیغام
پاکستان نے بھارت کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر ہمارا پانی بند کیا گیا تو ہم آپ کا سانس بند کردیں گے، ہم نے میزائل چوکوں میں سجانے کے لیے نہیں بنائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارت پاک بھارت جنگ پاکستان پہلگام واقعہ سیکیورٹی ناکامی وزیر اعلیٰ کرناٹکا وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاک بھارت جنگ پاکستان پہلگام واقعہ سیکیورٹی ناکامی وزیر اعلی کرناٹکا وی نیوز پہلگام واقعہ بھارت کو
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔