بانی پی ٹی آئی نے تاخیری حربوں کی پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے: عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کبھی وکیل تبدیل کرتے تھے اور کبھی وکالت نامہ، بانی پی ٹی آئی نے تاخیری حربوں میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سینیٹر طلال چودھری کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ہر کیس تاخیر کا شکار ہوا، فارن فنڈنگ کیس میں غیر حاضری اور تاخیر 6 سال پر محیط تھی، توشہ خانہ کیس میں دو دو ماہ کی تاریخیں لیتے تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تاریخ لینا ان کا ہمیشہ وتیرا رہا ہے، جو بندا سچا ہوتا ہے وہ کبھی تاخیر نہیں کرتا، تاریخ نہیں لیتا، توشہ خانہ کیس میں انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے سٹے آرڈر لیا، 190 ملین پاﺅنڈ پر کہا جاتا ہے ہم نے تو ٹرسٹ بنایا۔
عطا تارڑ نے کہاکہ کابینہ میں بند لفافہ کون لیکر جاتا ہے؟ کابینہ کے چند اراکین نے کہا کہ لفافہ کھول کر دکھایا جائے، آپ نے اربوں روپے اٹھایا اور جرمانہ معاف کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا، اس رقم کے ساتھ اتنا بڑا جرمانہ معاف کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم، اہلیہ اور دیگر نے زمینیں، 5 کیرٹ کی انگوٹھی لی، 190 ملین پاﺅنڈ پاکستان کی تاریخ کا میگاکرپشن کیس ہے، یہ اتنی بڑی کرپشن ہے کہ تاریخ میں مثال کم ملے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کیا کبھی ایسا ہوتا ہے کہ میاں بیوی مل کر زمین بنالیں، یہ اتفاق نہیں سوچا سمجھا منصوبہ تھا، سوہاوا میں زمین کیوں لی گئی؟ پراپرٹی ڈویلپمنٹ کیلئے ان کے پورے پلان تھے۔
عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ آپ نے ایدھی یا چھیپا کے ساتھ کوئی ٹرسٹ بنایا ہوتا تو کوئی نہ پوچھتا، آپ نے ایک شخص کے اربوں معاف کرنے کیلئے اربوں روپے ہی لئے، آپ نے اربوں روپے کی لین دین پر ایک ٹرسٹ بنایا، آپ نے اس شخص سے انگوٹھیاں، زمین لی اور لاہور والا گھر بنایا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نہیں بشریٰ بی بی تو آج آسکتی تھیں، قوم کو تقسیم کیا تھا، اب وہی فصل یہ کاٹ رہے ہیں، جھوٹ، منافقت اور فریب کی سیاست ان کا وتیرا ہے۔
توشہ خانہ ٹو کیس :عمران خان اور اہلیہ کا بریت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر اطلاعات بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ عطا تارڑ
پڑھیں:
کونسے اہم کردار اب ’ساس بھی کبھی بہو تھی‘ ڈرامے میں نظر نہیں آئیں گے؟
بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور ترین ڈرامہ سیریل ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا دوسرا سیزن جلد ہی اسٹار پلس پر نشر کیا جائے گا جس میں شائقین کو کئی نئے موڑ دیکھنے کو ملیں گے تاہم کچھ یادگار کردار ایسے بھی ہیں جو اس بار شو میں واپس نہیں آئیں گے لیکن ناظرین انہیں ضرور یاد کریں گے۔
’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کے کردار جو نئے ریبوٹ میں نظر نہیں آئیں گے۔
با (سدھا شیوپوری)با کا کردار شو کی سمجھدار اور مہربان دادی کے طور پر بہت مقبول ہوا، جسے سدھا شیوپوری نے بڑی خوبصورتی سے نبھایا۔ شو کے اختتام سے کچھ پہلے ان کے کردار کی موت ہو گئی، جو شائقین کے لیے ایک جذباتی لمحہ تھا۔
تُلسی کی ساس ساویتا ویرانی، جس کا کردار اپارا مہتا نے نبھایا، ایک یادگار کردار بن گئی تھیں۔ ان کے کردار کا اختتام اُس وقت ہوا جب تُلسی نے اسپتال میں ان کا وینٹیلیٹر بند کر دیا تھا۔
گوتَم، تُلسی کا بڑا بیٹا ہے جسے سب پیار سے’گومزی‘ کہتے تھے یہ کردار سمیت سچدیو کی بہترین اداکاری کی بدولت ناظرین کا دل جیت گیا تھا۔ بدقسمتی سے وہ نئے ورژن میں نظر نہیں آئیں گے۔
تُلسی کا بیٹا انش، جو ٹی وی کا اصل ’بیڈ بوائے‘ مانا جاتا تھا۔ ان کا کردار آکاش دیپ سہگل نے نبھایا تھا۔ اس کردار کا ڈرامائی انجام اس وقت ہوا جب تُلسی نے خود اسے قتل کر دیا تھا۔ یہ کردار بھی ریبوٹ کا حصہ نہیں ہوگا۔
پائل کا کردار جیا بھٹاچاریہ نے ادا کیا، تُلسی کے خلاف مسلسل سازشیں کر کے شو کی ٹی آر پی کو کئی سال تک بلند رکھتی رہی۔ اس منفی کردار کو بھی ناظرین ضرور یاد کریں گے، مگر وہ اس بار واپس نہیں آئیں گی۔
یہ تمام کردار اپنے ناظرین کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، چاہے وہ نئے شو کا حصہ نہ بن سکیں۔
’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا نیا ریبوٹ 29 جولائی 2025 کو ریلیز ہونے جا رہا ہے۔ اس ڈرامے سے توقع ہے کہ یہ ایک بار پھر ٹی آر ہی کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دے گا۔
یہ ڈرامہ سب سے پہلے 2000 میں نشر ہوا تھا اور کئی برسوں تک ناظرین کی پہلی پسند بنا رہا۔ اس ڈرامے نے 8 سال تک اپنی کامیاب نشریات جاری رکھی اور ناظرین کے دلوں میں ایک خاص مقام بنا لیا۔ ڈرامے کی کہانی گجرات کے ایک بڑے اور امیر خاندان کے گرد گھومتی ہے، جہاں تُلسی ایک مثالی بہو کے کردار میں جلوہ گر ہوتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹار پلس انڈین ڈرامہ تلسی کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی