پاکستانی چاول کو2027 تک آذربائیجان میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہے: سفیر آذربائیجان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پاکستانی چاول کو2027 تک آذربائیجان میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہے: سفیر آذربائیجان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نیکہا ہیکہ پاکستانی چاول کو 2027 تک آذربائیجان میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہے، پاکستانی تاجر موقع سے فائدہ اٹھائیں۔لاہور چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیرآذربائیجان خضر فرہادوف نے کہا کہ آذربائیجان لاہور میں ٹریڈ سینٹر قائم کریگا، پاکستان آذربائیجان چیمبر آف کامرس بھی قائم کیا جائیگا، براہ راست پروازوں کے بعد باہمی تجارت میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔
خضر فرہادوف نے پاکستانی تاجروں کو آذربائیجان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانیکی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کے عوام پاکستانی قوم کے لیے محبت اور احترام کے جذبات رکھتے ہیں۔ اس موقع پر صدر لاہور چیمبر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچایا جاسکتا ہے، ادویات، کھیلوں کا سامان، سرجیکل آلات، چمڑے کی مصنوعات آذربائیجان کی ضرورت پوری کرسکتی ہیں،دونوں ممالک کے درمیان تجارت، معیشت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھنا خوش آئند ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: آسٹریلیا کو شکست، ساؤتھ افریقا کی فائنل میں رسائی
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں ساؤتھ افریقا چیمپئنز نے آسٹریلیا چیمپئنز کو 1 رن سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔
برمنگھم میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے ناک آؤٹ مقابلے میں 186 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا چیمپئنز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے ڈینئل کرسچن باٹ آؤٹ 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کرس لِن35، ڈارسی شارٹ 33، شان مارش 25، بین ڈنک 12، راب کوئنی 9 (ریٹائرڈ ہرٹ)، بین کٹنگ 8، کیلم فرگوسن 3 اور نیتھن کولٹر نائل 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
ساؤتھ افریقا کی جانب سے وین پارنل اور ہارڈس ولژون نے 2، 2 جبکہ ڈوان اولیور اور عمران طاہر نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ساؤتھ افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز اسکور کیے۔
ساؤتھ افریقا کی جانب سے مورن وین وائک 76 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جے جے اسمٹس 57، ژاں پال ڈومنی 14، ہنری ڈیوڈز 11، سریل اروی 9، اے بی ڈی ویلیئرز 6، وین پارنل 3 اور ہارڈس ولژون 0 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔
جیک روڈولف 1 اور ایرون فنگیسو 0 کے اسکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر سڈل نے 4، ڈارسی شارٹ نے 2 جبکہ کپتان بریٹ لی اور ڈینئل کرسچن نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ایونٹ کا فائنل دو اگست کو شیڈول ہے جہاں جنوبی افریقا کا سامنا پاکستان سےہوگا۔
واضح رہے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار پر پاکستان کو فائنل میں واک اوور دیا گیا تھا۔