برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے خلاف نسل پرستانہ بیانات پر دفتر خارجہ کا رد عمل WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں نسل پرستانہ اور اسلاموفوبیا پر مبنی سیاسی اور میڈیا کے بیانات پر گہری تشویش ہے۔برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے خلاف حالیہ نسل پرستانہ بیانات کے حوالے سے میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی دوستی خلوص، مضبوط تعاون اور اعتماد پر مبنی ہے، کئی دہائیوں سے پروان چڑھنے والا یہ تعلق پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ایک اہم ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے گہرے اور کثیر الجہتی تعلقات تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، سلامتی، انسداد دہشت گردی، پارلیمانی تعاون اور عوامی روابط جیسے اہم شعبوں پر محیط ہیں، 17 لاکھ سے زائد برطانوی پاکستانیوں کی موجودگی دونوں دوست ممالک کے درمیان سب سے مضبوط رشتہ ہے، اس کے پیش نظر، برطانیہ میں نسل پرستانہ اور اسلاموفوبیا پر مبنی سیاسی اور میڈیا کے بیانات پر گہری تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چند افراد کے قابل مذمت اعمال کو پورے 17 لاکھ برطانوی پاکستانیوں کی کمیونٹی کے ساتھ جوڑنا درست نہیں، پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں نے برطانیہ کی ترقی، خوشحالی اور آزادی میں اہم کردار ادا کیا ہے، پاکستان سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے برطانوی بھارتی فوج میں خدمات انجام دیں دونوں عالمی جنگوں میں جمہوریت کی حمایت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج برطانوی پاکستانی برطانیہ کے صحت، ریٹیل اور سروسز سیکٹر کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، کئی پاکستانی نژاد برطانوی شہری اہم عوامی عہدوں پر فائز ہیں، اور ہزاروں لوگ پارلیمنٹ کے اراکین، میئرز، کونسلرز اور مقامی پولیس اور میونسپل سروسز کے ارکان کے طور پر اپنی کمیونٹیز کی خدمت کر رہے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ برطانوی پاکستانی کھیلوں اور فنون میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں، ان کے کھانے اور موسیقی برطانوی ثقافت کو مزید خوبصورتی بخشتے ہیں، اتنی بڑی اور متنوع کمیونٹی کو چند افراد کے اعمال کی بنیاد پر بدنام کرنا قابل مذمت ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نسل پرستانہ برطانیہ میں کمیونٹی کے دفتر خارجہ بیانات پر

پڑھیں:

اسحاق ڈار کا ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔  

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بھارت کے بے بنیاد الزامات اور یکطرفہ اقدامات سے متعلق آگاہ کیا، کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا معاہدے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے ۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا ۔ 

پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قریبی رابطے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور اعلیٰ سطحی تبادلوں کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔ 

متعلقہ مضامین

  • واہگہ بارڈر پاکستانی شہریوں کے لئے کھلا رہے گا، دفتر خارجہ کی بھارتی میڈیا رپورٹس کی تردید، وضاحت آگئی
  • واہگہ بارڈر پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا، دفتر خارجہ
  • دبئی میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا
  • اسحاق ڈار کا ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • بھارت کی جانب سے ویزا منسوخی سے سنگین انسانی مسائل جنم لے رہے ہیں. ترجمان دفتر خارجہ
  • واہگہ بارڈر پاکستانی شہریوں کے لئے کھلا رہے گا، دفتر خارجہ کی بھارتی میڈیا رپورٹس کی تردید
  • لندن : بھارتی ہائی کمیشن کے باہر سکھ کمیونٹی کا احتجاج، بھارت ترنگا پھاڑ دیا
  • واہگہ بارڈر پاکستانیوں کی واپسی کیلئے کھلا ہوا ہے، دفتر خارجہ کی بھارتی میڈیا رپورٹس کی تردید
  • پاکستانیوں کے اٹاری پر پھنسے ہونے علم ہے، بھارتی فیصلہ سنگین مسائل پیدا کر رہا ہے، دفتر خارجہ
  • بھارت کی جانب سے ویزوں کی منسوخی مسائل پیدا کر رہی ہے: پاکستان