ریلوے کا کراچی میں خصوصی فریٹ کوریڈور منصوبہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی : پاکستان ریلوے نے کراچی پورٹ سے پپری تک کے ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (DFC) کے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد کراچی میں ٹریفک کے دبا کو کم کرنا اور سڑکوں کی حفاظت کو بہتر بنانا ہے۔
یہ منصوبہ ڈی پی ورلڈ، این ایل سی اور پاکستان ریلوے کا ایک مشترکہ جوائنٹ وینچر ہے، جو سرمایہ کاری کے تحت مکمل کیا جائے گا۔آج اس منصوبے میں ایک اہم سنگِ میل حاصل کیا گیا ہے جو پاکستان میں جدید، محفوظ اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے نظام کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔
منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف کارگو ٹرانسپورٹیشن کے عمل میں بہتری آئے گی بلکہ یہ ملک کی معاشی ترقی اور خطے کی تجارتی سرگرمیوں میں بھی نمایاں کردار ادا کرے گا۔
اس اہم موقع پر ڈی پی ورلڈ کے دفتر میں ایک بڑے ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں این ایل سی کے برگیڈیئر، ڈی پی ورلڈ کے ڈائریکٹر، اور ریلوے کراچی ڈویژن کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ جناب محمد ناصر خلیلی نے شرکت کی۔
اس موقعہ پر ڈپٹی ڈویژنل سپریٹنڈنٹ محمد فرحان اعوان اور ڈی ٹی ا پورٹ اسحاق بلوچ بھی موجود تھے یہ منصوبہ کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک کے دبا کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔