یونانی وزیراعظم کی سعودی عرب آمدولی عہد کے ساتھ تاریخی علاقوں کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان یونانی وزیراعظم کو تاریخی مقامات کا دورہ کرارہے ہیں
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) یونانی وزیر اعظم میٹسو ٹاکیز سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے العلا میں تاریخی علاقے الحجر کا دورہ کیا جو کہ عالمی ثقافتی ورثہ، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) کی فہرست میں درج ہونے والا پہلا سعودی ثقافتی ورثہ ہے۔ میٹسو ٹاکیز دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے پہلے اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان جنوبی افریقہ پہلا ٹیسٹ: پاکستان ٹیم پہلی اننگز 378 رنز بنا کر آؤٹ
جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم پہلی اننگز 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سلمان علی آغا اور امام الحق 93، 93 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ جنوبی افریقہ کے سینورن متھوسوامی نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے دوسرے روز محمد رضوان نے 62 اور سلمان علی آغا نے 52 رنز کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے 49 رنز کا اضافہ کیا، تاہم متھوسوامی نے 362 کے مجموعے پر محمد رضوان کو آؤٹ کیا، پھر اسی اسکور پر پہلے محمد نعمان اور ساجد خان کو بھی اسی اوور میں پویلین بھیج کر پاکستان کی بڑے اسکور کی جانب پیش قدمی روک دی۔ سلمان علی آغا ٹیل اینڈز کے ساتھ ٹیم کا اسکور 378 تک ہی لے جانے میں کامیاب رہے، تاہم وہ بھی سنچری سے کچھ رنز کی دوری پر پویلین لوٹ گئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے سینورن متھوسوامی نے 6، پرینیلان سبرائن نے 2 جبکہ سائمن ہارمر اور کگیسو رباڈا نے ایک ایک وکٹ لی۔ واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے پہلے روز کے اختتام پر قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے تھے۔ امام الحق نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے، انہوں نے 153 گیندوں پر 93 رنز کی اننگز کھیلی اور اس دوران 1 چھکا اور 9 چوکے لگائے۔کپتان شان مسعود 76، اسٹار بیٹر بابر اعظم 23، عبداللّٰہ شفیق 2 اور سعود شکیل صفر رنز بنا کر پویلین لوٹے ہیں۔پہلی دن کے اختتام پر محمد رضوان 62 اور سلمان علی آغا 52 رنز پر کھیل رہے تھے جبکہ جنوبی افریقا کے سینورن موتا سامی نے 2 وکٹ حاصل کیں۔