حکومت سندھ کا فلم، ڈاکیومینٹری، ڈرامہ انڈسٹری کے فروغ کیلئے اقدامات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
حکومت سندھ نے فلم، ڈرامہ اور ڈاکیومینٹری کی صنعت کے فروغ کیلئےعملی اقدامات تیز کر دیے ہیں۔صوبے کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت کانٹینٹ اینڈ پروڈکشن اوور سائٹ بورڈ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں مقامی ٹیلنٹ کو فروغ دینے، عوامی آگاہی بڑھانے اور انتہا پسندی کے خلاف بیانیہ تشکیل دینے کے لیے آرٹسٹ اور ڈرامہ نگاروں کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا۔شرجیل میمن نے نئے لکھاریوں اور تخلیقی پروڈکشن ہاؤسز کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مالی معاونت بھی کی جائے گی تاکہ وہ اپنے منصوبے مکمل کر سکیں۔اراکین نے نئے ٹیلنٹ کے فروغ اور پروڈکشن ہاؤسز کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں، آئندہ اجلاس میں پروڈکشن ہاؤسز سے کام کے بنیادی خاکے طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وحدت ایمپلائزونگ سندھ کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس، کاشف نقوی صوبائی صدر منتخب
مرکزی صدر وحدت ایمپلائزونگ سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان کے محروم ملازمین کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس کا کام پاکستان بھر کے مزدوروں کی آواز بننا اور مزدوروں کے حقوق کا حصول اس کا مقصد ہے، اس لیے یہ پاکستان میں مقبولیت کی طرف جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان صوبہ سندھ کی صوبائی شوری کا اجلاس مرکزی صدر وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان سلیم عباس صدیقی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی رہنما چوہدری اظہر حسین، عبداللہ بلوچ، سید کاشف رضا نقوی، سید عثمان حیدر جعفری، اشفاق حسین اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اجلاس میں سید کاشف نقوی کو وحدت ایمپلائزونگ سندھ کا صوبائی صدر، اشفاق حسین اور منصب علی کربلائی کو صوبائی نائب صدر اور سید عثمان حیدر جعفری کو صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر وحدت ایمپلائزونگ سلیم عباس صدیقی نے کہا کہ وحدت ایمپلائز ونگ پاکستان کے محروم ملازمین کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جس کا کام خصوصا پاکستان بھر کے مزدوروں کی آواز بننا ہے اور مزدوروں کے حقوق کا حصول اس کا مقصد ہے، اس لیے یہ پاکستان میں مقبولیت کی طرف جا رہی ہے۔ مزدور کے حقوق کی بحالی، پینشن رول کا خاتمہ اور حقیقی مسائل کا واحد حل اسی میں پوشیدہ ہے۔