امریکا کے وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کو واشنگٹن ڈی سی میں دوران تقریر فلسطین کے حامیوں کی جانب سے شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔

اینٹنی بلنکن اپنی تقریر میں جنگ بندی کے بعد غزہ سے متعلق امریکی منصوبے پر تقریر کررہے تھے کہ حاضرین میں بیٹھے بعض مظاہرین نے اٹھ کر باری باری نعرے لگانا شروع کردیے۔

مظاہرین نے امریکا کی طرف سے اسرائیل کی مسلسل امداد اور اسے جنگی ہتھیار فراہم کرنے کا الزام لگایا جس پر اینٹنی بلنکن کو کئی بار اپنی تقریر روکنا پڑی۔

مظاہرین نے اینٹنی بلنکن کو غزہ میں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کا ذمہ دار بھی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے:غزہ جنگ بندی معاہدے کے لیے مذاکرات جاری، حماس 2 اہم شرائط سے دستبردار

مظاہرین میں سے ایک شخص نے پوسٹر لہرایا جس پر جلی حروف میں ’بلنکن، جنگی جرائم کا مجرم‘ درج تھا۔ احتجاج کرنے والے شخص نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے گزشتہ سال 25 ارب ڈالر اسرائیل کو فراہم کیے ہیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی اہلکار مظاہرین کو ہال سے باہر نکالتے رہے۔

یاد رہے کہ امریکا، مصر، قطرکی ثالثی میں غزہ جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات دوحہ قطر میں جاری ہیں جس کے بعد 15 مہینوں سے جاری اس خون ریز تنازعے کے خاتمے کی امید کی جارہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Blinken’s speech Gaza Protester war crimes امریکا اینٹنی بلنکن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا اینٹنی بلنکن اینٹنی بلنکن

پڑھیں:

ٹرمپ بہت جلد غزہ جنگ بندی کی شرائط پیش کریں گے، امریکی عہدیدار

واشنگٹن:

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ تحریری معاہدے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے منصوبے کو حتمی شکل دے رہی ہے جو ممکنہ طور پر غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کی بنیاد ہوگا۔

غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف نے بتایا کہ ہم شرائط کی ایک نئی فہرست بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں جو متوقع طور پر آج پہنچا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اس کا جائزہ لیں گے اور مجھے طویل مدتی حل نکلنے، عارضی جنگ بندی اور اس تنازع کے پرامن حل کے بارے میں بہت اچھی توقعات ہیں۔

اسٹیو وٹکوف نے یہ بیان وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں دیا جنہوں نے کہا تھا کہ ان کی انتظامیہ غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں تک فوری خوراک پہنچانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم غزہ کی پوری صورت حال سے نمٹ رہے ہیں، ہم غزہ کے لوگوں کو خوراک پہنچا رہے ہیں اور یہ صورت حال انتہائی اندوہناک ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ بہت جلد غزہ جنگ بندی کی شرائط پیش کریں گے، امریکی عہدیدار
  • پاکستانی سفیر نے امریکی تھنک ٹینکس کے سامنے بھارت کو بے نقاب کردیا
  • فلسطین کے حق میں احتجاج پر سینیگال میں اسرائیلی سفیر یونیورسٹی سے فرار پر مجبور
  • امریکا کا غیر ملکی طلبہ کے ویزا انٹرویوز روکنے اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال لازمی بنانے کا فیصلہ
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایٹمی توانائی کی بحالی اور ترقی کے لیے صدارتی حکم نامہ جاری کردیا
  • مودی کی حالیہ تقریر نفرت انگیز، پرتشدد اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی، عالمی برادری نوٹس لے،پاکستان
  • امریکا نے حماس کی جنگ بندی پر رضامندی کا دعویٰ مسترد کردیا
  • امریکا اور حماس غزہ میں جنگ بندی پر متفق؛ اسرائیل ہٹ دھرمی پر قائم
  • قطر، حماس اور امریکا کا جنگ بندی معاہدے کی دستاویز پر اتفاق، اسرائیل کا انکار
  • مالٹا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا