مٹیاری: دوسرے ٹول پلازہ کے قیام پر آل پارٹیز کی ریلی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
مٹیاری (نمائندہ جسارت) ضلع میں دوسرے ٹول پلازہ کے قیام پر آل پارٹیز نے ہزاروں افراد کی جانب سے ٹول پلازہ کے مقام نیشنل ہائی وے پر احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ کیا، ریلی میں پی پی، نواز لیگ، جماعت اسلامی، جے یو آئی، ایس ٹی پی، جسقم دیگر و پارٹیوں کے رہنمائوں نصیر میمن، سلیم سندھی، سارنگ منگوانو، جام شوکت ابڑو، فقیر محمد لاکھو، غلام حیدر نظامانی، عبدالرشید ڈیتھو، عبدالستار کوری، بہار سہتو و دیگر کارکنان، شہریوں، سماجی رہنما شامل تھے، ممکنہ ٹول پلازہ کو نقصان پہنچانے پر پولیس ہائی الرٹ تھی، ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس وصول کرنے والا عملہ ریلی دیکھ کر فرار ہو گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک غیر قانونی پلازہ ختم نہیں کیا جاتا، تب تک احتجاج جاری رہے گا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم نے فوری عوامی مسئلے دوسرے ٹول پلازہ کو ختم کرنے کا اعلان نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم اور وکلاء نے ہائی کورٹ و دیگر کورٹس میں غیر قانونی ٹول پلازہ کے خلاف پٹیشن بھی داخل کی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ، پی پی ایم این اے، ایم پی اے اور نواز لیگ سندھ کے صدر نے نیشنل ہائی وے حکام کو لکھا ہے لیکن ان کی بھی نہیں چلتی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایسے وزیراعظم کو فوری مستعفی ہونا چاہیے جو عوامی مسئلہ حل نہیں کر سکتے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ضلع کرم میں قیام امن کیلئے انتظامی افسران کی عمائدین سے ملاقات
معاہدے پر مزید عملدرآمد کے سلسلے میں دونوں فریقوں نے ہتھیاروں کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کا یقین دلایا۔ اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع کرم میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کیلئے جنرل آفیسر کمانڈنگ نائن ڈیو کوہاٹ میجر جنرل ذوالفقار علی بھٹی، کمشنر کوہاٹ مُعتصم بااللہ شاہ اور ڈی آئی جی کوہاٹ عباس مجید مروت نے ضلع کرم کے علاقے پارا چنار میں ڈپٹی کمشنر کرم، ضلعی پولیس افسر کرم اور گرینڈ جرگہ کے ہمراہ مقامی عمائدین سے تفصیلی بات چیت کی، جس میں فریقین نے کوہاٹ امن معاہدے کی تکمیل میں اپنی قومی ذمہ داریاں پوری کرنے کا یقین دلایا اور ایک ہزار کے لگ بھگ مورچے مسمار کرنے پر تمام حکومتی اداروں کا شُکریہ ادا کیا۔
معاہدے پر مزید عملدرآمد کے سلسلے میں دونوں فریقوں نے ہتھیاروں کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کا یقین دلایا، ضلع میں جاری دیگر سماجی اور ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر کوہاٹ اور ضلعی محکموں کا جائزہ اجلاس اور مختلف علاقوں کے دورے جاری رہیں گے، توقع ہے کہ ضلع کرم میں مجموعی امن کی حالت مزید بہتر ہو کر معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہو جائیں گے۔