Jang News:
2025-08-15@03:07:47 GMT

ملک میں کم ترین درجۂ حرارت منفی 12 کہاں ریکارڈ ہوا؟

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

ملک میں کم ترین درجۂ حرارت منفی 12 کہاں ریکارڈ ہوا؟

---فائل فوٹو

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم  درجۂ حرارت لیہ میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور اسکردو میں پارہ منفی 10 رہا۔

کراچی: کم سے کم درجۂ حرارت 11 ریکارڈ

شہرِ کراچی میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنےکا امکان ظاہر کیا ہے۔

 محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔

کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علاقوں میں

پڑھیں:

مون سون کا 7واں اسپیل، لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور:

مون سون بارشوں کے ساتویں اسپیل کے زیر اثر لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی بارش کے باعث درجہ حرارت اور حبس کی شدت میں قدرے کمی آگئی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 13 سے 17 اگست کے دوران پنجاب کے بالائی حصوں میں مون سون بارشوں کا امکان ہے جبکہ 18 سے 21 اگست تک پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کے امکان ہیں۔

بارش کے دوران نکاسی آب کے لیے ضلع انتظامیہ، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی فیلڈ میں موجود ہیں۔

آج سے 21 اگست کے دوران اسلام آباد، کشمیر، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ، گلیشئرز کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ
  • مون سون کا 7واں اسپیل، لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار
  • ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان
  • شہر قائد میں سرمئی بادلوں کے ڈیرے، موسم خوشگوار
  • جرمنی میں اب ایئر کنڈیشنر بھی روزمرہ کی ضروریات میں شامل
  • کراچی میں مطلع مکمل ابرآلود، چند علاقوں میں پھوار و بوندا باندی
  • ہیٹ ویو کے دوران عراق میں ملک گیر بجلی کا بریک ڈاؤن، درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ گیا
  • لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
  • پاکستان میں شدید حبس، چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان