دعا ہے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو کل ہی سزا ہوجائے، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہماری دعا ہے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو کل ہی سزا ہو جائے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ احتساب عدالت کے جج نے اتنا وقت لگا کر کیس سنا ہے تو اب سزا بھی دے دیں، کیوں نہیں دے رہے۔
یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائےگا، عمران خان کے وکلا کو آگاہ کردیا گیا
علیمہ خان نے کہاکہ ہمیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کوئی امید نہیں، عمران ٹرمپ کے انتظار میں نہیں بلکہ اپنے آپ کو سرخرو کرنے کے لیے جیل میں ڈٹے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے حوالے سے بہت سے صحافی یہ کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کو سزا ہوگی، اگر بریت ہونی ہوتی تو پہلے روز ہیہو جاتی۔
عمران خان کی ہمشیرہ نے کہاکہ کیس کا فیصلہ سنانے میں تاخیر اس لیے کی جارہی ہے کہ کوئی ڈیل ہوجائے، جو ججز پریشر میں بھی انصاف دے رہے ہیں ہمیں ان کی قدر کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی جانب سے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی حکومت کے ساتھ بات چیت کررہی ہے، عمران خان نے بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
علیمہ خان نے مزید کہاکہ عمران خان نے بات چیت کے لیے کبھی بھی دروازے بند نہیں کیے تاہم ڈیل سے ہمیشہ انکار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ میری وجہ سے مؤخر نہیں ہوا، عمران خان
واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کل ساڑھے گیارہ بجے سنائیں گے، عدالتی عملے نے اس حوالے سے عمران خان کے وکلا کو آگاہ کردیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
190 ملین پاؤنڈ کیس wenews احتساب عدالت بانی پی ٹی آئی علیمہ خان عمران خان مذاکراتی کمیٹی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 190 ملین پاؤنڈ کیس احتساب عدالت بانی پی ٹی ا ئی علیمہ خان مذاکراتی کمیٹی وی نیوز ملین پاؤنڈ کیس علیمہ خان نے کہاکہ کا فیصلہ
پڑھیں:
شراب ‘غیر قانونی اسلحہ کیس ، گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)جوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسن چشتی کی عدالت میں زیر سماعت مبینہ شراب اور غیر قانونی اسلحہ کیس میں بیان ریکارڈ نہ ہونے پر وزیر اعلی خیبرپختون خواہ کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز تھانہ بہارہ کہو میں درج مقدمہ کی سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہ ہوئے اور ان کیوکیل راجہ ظہورالحسن نے 3 بجے 342 کا بیان ریکارڈ کروانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ علی امین گنڈا پور کو 3 بجے بذریعہ ویڈیو لنک بیان ریکارڈ کروائیں گے،اگر ہم بیان ریکارڈ نہیں کرواتے تو عدالت بتا دے کونسے قانون کے تحت 342 کا حق ختم ہوگا؟،یہ اکبر بادشاہ کی عدالت نہیں ہم جو درخواست دیتے ہیں آپ ریجکٹ کر دیتے ہیں،اکبر بادشاہ خوش ہوتا تھا تو اشرفیاں دیتا تھا غصے پر گردن اتار دیتا تھا،جج مبشر حسن چشتی نے کہا کہ آپ نے شاید میرا آڈر نہیں پڑھا اس میں سب کچھ لکھا تھا، جس پر وکیل نے کہاکہ ہم 3 بجے بیان ریکارڈ کروا دیں گے اس عدالت میں یا دوسرے کورٹ روم میں، جج مبشر حسن چشتی نے کہاکہ ہم نے کہیں اور کیوں جانا ہماری اپنی ایل سی ڈی چلتی ہے،عدالتی حکم پر کورٹ روم میں موجود ایل سی ڈی چلا دی گئی،عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا، جس کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہونے پرانٹرنیٹ کنکشن کے مسائل کے باعث علی امین گنڈاپور کا 342 بیان قلمبند نہ ہوسکا، عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے،۔