اسلام آباد:   پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کردی۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ پشاور میں میری اور علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے.آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں آرمی چیف کے سامنے پی ٹی آئی کے تمام معاملات اور مطالبات رکھے ہیں.

امید ہے اب صورتحال بہتر ہو جائے گی. مذاکرات خوش آئند ہیں، میں شروع سے یہی کہہ رہا تھا چیزیں بہتر ہونی چاہئیں۔بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ملاقات میں ملکی استحکام کے حوالے سے تمام امور پر بات چیت ہوئی. دوسری جانب سے بھی مثبت جواب ملا ہے۔ 

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیف سے ملاقات بیرسٹر گوہر آرمی چیف

پڑھیں:

بانی کی وکلاسےملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان سے وکلاء کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر گوہر کو معذرت خواہانہ رویے پر سخت پیغام بھجوایا ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے قانون کی عمل داری نہ ہونے پر سلمان اکرم کو چیف جسٹس کو خط لکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل کے وکلاء کی فیسوں اور علیمہ خان سے متعلق بیانات پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے دوران گفتگو کہا کہ شکر ہے شیر افضل مروت سے جان چھوٹ گئی۔

بانی پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرلز بل پر تحفظات کا اظہار کیا اور علی امین گنڈاپور کو مائنز اینڈ منرلز بل پر ملاقات کے لیے بلایا لیا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت نے افغانستان کے ساتھ بات چیت میں بہت دیر کردی، خیبرپختونخوا دہشت گردی کا شکار صوبہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہائیکورٹ سے عمران خان و بشریٰ بی بی کے کیسز میرٹ پر سننے کی استدعا کرینگے: بیرسٹر گوہر
  • بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات، رابطے بحال رکھنے پر اتفاق 
  • پی ٹی آئی بھارت کے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کرتی ہے، بیرسٹر گوہر
  • پاکستان اپنے دفاع کا پورا حق اور صلاحیت رکھتا ہے، بیرسٹر گوہر
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات
  • آرمی چیف کیخلاف واٹس ایپ گروپ میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کھرمنگ کا نوجوان گرفتار
  • چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات 
  • بانی کی وکلاسےملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • درباروں سے چندہ اکٹھا کرنے کیلئے اے ٹی ایم مشین جیسے پیسوں کے گلے رکھے جائیں گے، چوہدری شافع
  • بیرسٹر گوہر سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین کیسے بن سکتے ہیں؟.الیکشن کمیشن